Baaghi TV

Category: شوبز

  • بشریٰ انصاری کا پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    بشریٰ انصاری کا پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا-

    باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرلاہور موٹروے پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ روڈ سیفٹی سے متعلق انتہائی اہم پیغام دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے پہلی بار موٹر وے دیکھا ہے اور یہ بہت شرمندگی کی بات ہے کہ میں پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کبھی موٹروے پر نہیں آئی۔

    بشریٰ انصاری نے کہا آج میں موٹر وے پرآئی ہوں جہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مجھے بہت محبت دی ہے۔

    بشریٰ انصاری نے پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی بہت اچھی طرح کررہے ہیں اور میرے ذریعے یہ لوگوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری نے روڈ سیفٹی سے متعلق انتہائی اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بنیادی چیز آپ کی جان بہت اہم ہے اور دوسروں کی جان بھی آپ کے لیے بہت اہم ہونی چاہئے لہذا سفر کرتے ہوئے ہمیشہ سیٹ بیلٹ لگائیں اور ہیڈ الائٹس زیادہ نہ جلائیں اس کے علاوہ اوورٹیک نہ کریں۔

    اس ویڈیو کے ساتھ بشریٰ انصاری نے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اپنی پولیس کی عزت کریں اور ان کے ساتھ محبت اور تشکر کا اظہار کریں۔

  • سجل علی کی ہالی وڈ میں انٹری پر ساتھی اداکاراؤں کی مبارکباد

    سجل علی کی ہالی وڈ میں انٹری پر ساتھی اداکاراؤں کی مبارکباد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم سے ہالی وڈ میں انٹری پر ہمایوں سعید سمیت متعدد فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سجل علی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ‘‘ کے ذریعے ہالی وڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔ دو روز قبل جمائمہ گولڈ اسمتھ نے خود اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی فلم میں شامل ہیں۔


    یہ خبر منظر عام پر آتے ہی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سمیت متعدد فنکاروں کی جانب سے سجل علی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا یہ پاکستان کے لیے بہت ہی فخر کا لمحہ ہے۔ سجل تمہیں بہت مبارک ہو۔ تمہاری محنت اور لگن تمہیں یہاں تک لائی ہے اور انشااللہ اس سے بھی آگے لے جائے گی تم ہمیشہ ایسے ہی چمکتی رہو۔

    ماہرہ خان نے سجل علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ بہت حیرت انگیز ہے مجھے تم پر فخر ہے۔

    اداکارہ انوشے اشرف، زارانور عباس، علی رحمان خان، یاسر حسین، بلال اشرف، مرزا گوہر رشید سمیت متعدد فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی۔ یاسر حسین نے کہا سجل تم بہت ہی بہترین اداکارہ ہو۔ یہی بات بہت جلد شبانہ جی بھی کہیں گی۔

    جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ‘ کی دیگر کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، ایما تھامپسن، للی جیمز اور شاہزاد لطیف شامل ہیں۔ جب کہ شیکھر کپور فلم کی ہدایات دیں گے۔ اس رومینٹک کامیڈی فلم کی کہانی خود جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے اور فلم کی کہانی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کہانی جمائمہ اور عمران خان کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

  • شاداب خان نے عاصم اظہر کو پی ایس ایل کے لئے بہترین بیٹسمین قرار دیا

    شاداب خان نے عاصم اظہر کو پی ایس ایل کے لئے بہترین بیٹسمین قرار دیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے-

    باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کرکٹ کے حوالےسے کافی فعال نظر آتے ہیں اور ان کی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹ دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ پوتا ہے کہ انہیں کرکٹ سے کس قدر لگاؤ ہے۔

    حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اس ویڈیو کے کیپشن میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ‘اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید میں کرکٹر ہوتا’۔

    ویڈیو شیئر کرنے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری پر یہی پوسٹ شیئر کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس نوجوان اور مستحق ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کریں’۔

    علاوہ ازیں عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر پاکستانی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑی اعظم خان نے کہا کہ ‘ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو؟’

    پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کے اس دلچسپ تبصرے پر عاصم اظہر نے کہا کہ ‘لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کے پاس بلوں سے زیادہ گٹارز ہیں؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کمنٹ کیا کہ پی ایس ایل کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟

    جس پر عاصم اظہر نے کہا کہ اگر کپتان آپ ہوں تو پھر دستیاب ہوں-

    علاوہ ازیں طلال قریشی نے بھی عاصم اظہر کی تعریف کی-

  • ریئلٹی شو بگ باس کی 24 سالہ اہم شخصیت سڑک حادثے میں ہلاک

    ریئلٹی شو بگ باس کی 24 سالہ اہم شخصیت سڑک حادثے میں ہلاک

    نئی دہلی :ریئلٹی شو بگ باس کی 24 سالہ اہم شخصیت سڑک حادثے میں ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ٹیلنٹ مینیجر ایک روڈ حادثے میں چل بسیں۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 24 سالہ ٹیلنٹ مینیجر پستا ڈھکڑ بگ باس 14 کی شوٹنگ سے واپس گھر جارہی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق پستا ڈھکڑ ایک اسکوٹر پر سوار تھیں اور ان کے ساتھ ان کی اسسٹنٹ بھی موجود تھیں، اس دوران ایک گڑھے کی باعث اسکوٹر پھسل گیا اور دونوں روڈ پر گرگئیں ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی وین پستا پر چڑھ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

    بگ باس ٹیم کی اہم رکن کی ناگہانی موت پر شو سے وابستہ متعدد افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • کورونا وائرس نے سلمان خان کو شیف اور سونو سود کو درزی بنا دیا

    کورونا وائرس نے سلمان خان کو شیف اور سونو سود کو درزی بنا دیا

    بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو کورونا وائرس نے ’شیف‘ بنا دیا جبکہ اداکار سونو سود نے درزی کی دوکان کھول لی-

    باغی ٹی وی : کورونا کے باعث فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہیں اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان خان نے گھر کے بھی کام شروع کردیئے ہیں۔

    سلمان خان ان دنوں بھارتی شہر جے پور میں فیملی اور دوستوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اداکار کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیاز کا اچار بنا رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو اداکارہ سیاستدان بینا کاک کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں سلمان ٹریک سوٹ اور ٹی شرٹ میں ہیں اور ساتھ ہی اچار تیار کررہے ہیں۔

    اچار بنانے کے بعد سلمان خان کھا کر اسے زبردست قرار دیتے ہیں جس پر بینا کا کہنا تھا کہ خود ہی تعریف کی جارہی ہے۔

    جبکہ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انھیں کپڑے سیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://twitter.com/SonuSood/status/1350334312952942592?s=20
    اس ویڈیو کے کیپشن میں سونو سود نے لکھا کہ ’یہ سونو سود کی درزی کی دکان ہے، یہاں مفت میں سلائی کی جاتی ہے۔

    ساتھ میں انھوں نے خود کو ہی ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’پینٹ کی جگہ نکر بن جائے، اس کی ہماری گارنٹی نہیں ہے۔

    جیسے ہی اداکار نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کی تو یہ دیکھتے ہیں دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے دلچسپ اور تعریف بھرے کمنٹس کئے-

    خیال رہے کہ کچھ ہفتوں قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سونو سود نے تقریباً 10 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا جس کے لیے اپنی جائیدادیں گروی رکھوائی تھیں سونو سود فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جن کے کام کو سراہا بھی جاتا ہے۔

  • عثمان سویقوت نے ’ارطغرل غازی‘اور ’ابن عربی‘ کی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کر دی

    عثمان سویقوت نے ’ارطغرل غازی‘اور ’ابن عربی‘ کی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کر دی

    شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ڈرامے میں ارطغرل اور اپنی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کردی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ایک یادگار ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جب ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل کی پہلی مرتبہ ابن عربی سے ملاقات ہوتی ہے۔

    اس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابن عربی اپنے شاگرد کے ساتھ جنگل میں ایک بےبس ہرن کے بچے کی جان بچارہے ہیں اور ارطغرل محبت بھری نگاہوں سے ابن عربی کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    یہ خوبصورت ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے عثمان سیقوت نے لکھا کہ ’ابن عربی اور ارطغرل کی پہلی ملاقات۔‘

    ہزاروں مداحوں کی جانب سے عثمان سویقوت کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں اُن کے پاکستانی مداح بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی وی پر گزشتہ سال یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ معروف سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

  • ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    بالی وڈ کے معروف فلم میکر اور ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور بالی وڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی سے متعلق تاریخ سامنے آ گئی-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ورون اور نتاشا بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا اور 26 جنوری کو ممبئی میں ان کا گرینڈ ریسیپشن ہو گا جس میں بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

    شادی کے اس موقع پر ورون دھون کی ہونے والی بیوی ڈیزائنر نتاشا دلال اپنا عروسی جوڑا خود ڈیزائن کریں گی جب کہ اداکار ورون دھون کنال راول کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔

    ورون کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت نائٹ سے ہوگا جس میں سلمان خان، ارجن کپور، سارہ علی خان، ملائیکا اروڑا، جھانوی کپور، کرن جوہر اور دیگر بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

  • امریکی اداکارہ  جسیکا کیمپبل 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    امریکی اداکارہ جسیکا کیمپبل 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    معروف امریکی اداکارہ جسیکا کیمپبل 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی :فلم ‘الیکشن’ سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ کے گھر والوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسیکا کیمپبل 29 دسمبر کو پورٹ لینڈ میں انتقال کر گئی تھیں۔

    جسیکا کیمپبل نے اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ‘بیسٹ انٹرسٹ آف دی چلڈرن’ سے کیا، بعد ازاں 1999 میں انہوں نے فلم ‘الیکشن’ میں اداکاری کر کے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

    امریکی اداکارہ نے اداکاری کے کیرئیر کو چھوڑ کر نیچروپیتھک سرجن بننے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے گھر والوں کے مطابق دوران پریکٹس وہ ایک مریض کو دیکھ کر چل بسیں۔

  • حرا مانی کی گلوکاری کی دنیا میں انٹری، پہلے ہی گیت نے دھوم مچا دی

    حرا مانی کی گلوکاری کی دنیا میں انٹری، پہلے ہی گیت نے دھوم مچا دی

    ڈرامہ اداکارہ حرا مانی کے پہلے ہی گیت ’ سواری‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے-

    باغی ٹی وی : ’یقین کا سفر‘، ’دل موم کا دیا‘، ’آنگن‘، ’دو بول‘ ،’میرے پاس تم ہو‘ ، اور ’محبتیں چاہتیں ‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ پہلے ہی گانے سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

    حرا مانی نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سریلی آواز کی مالک بھی ہیں۔ جس کا اندازہ آج ریلیز ہونے والے گیت سے لگایا جا سکتا ہے۔ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

    گیت ’ سواری ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض 20 گھنٹوں میں 2لاکھ پچانوے ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کے لیے مثبت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

    صارفین نے ویڈیو پر تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو میں حرا کے تاثرات قابل دید ہیں اور گیت بھی تفریح سے بھرپور ہے۔

  • پاکستان میں پیدا ہونے والے بالی ووڈ اسٹارکی زندگی پرایک نظر

    پاکستان میں پیدا ہونے والے بالی ووڈ اسٹارکی زندگی پرایک نظر

    لاہور:پاکستان میں پیدا ہونے والے بالی ووڈ اسٹارکی زندگی پرایک نظر،اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹارز جو کہ 1947 سے قبل برطانوی ہندوستان موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے

    ان بالی ووڈ سٹار نے دنیا میں ایک نام کمایا ، یہ سٹارز کب اورکہاں پیدا ہوئے اس پراک نظرضرور ڈالیے

    اس حوالے سے مورخ امتیاز حسین امتیازنے تصویر پیش کی ہے وہ کچھ اس طرح ہے

    بہارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار فنکار برصغیر اس حصے میں خود کو چھوڑ رہے ہیں جو اب پاکستان ہیں ۔۔۔
    1-دلیپ کمار 1922 -پشاور
    2-فیروز خان 1939۔پشاور
    3-راج کپور1924-پشاور
    4-امجد خان 1940-پشاور
    5-سنیل دت 1929-جہلم.
    6-آنند بخشی 1930۔راولپنڈی۔
    7-گلزار 1934 -دینہ جہلم۔
    8-دیو آنند 1923-شکر گڑھ۔
    9-امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن 1914-لائل پور، موجودہ فیصل آباد
    10-روشن 1917 میوزک ڈائریکٹر۔ گوجرانوالہ۔
    11-پران 1929-گوجرانوالہ۔
    12-راجیش کھنہ 1942-بورے والا۔
    13-راجندر کمار.1929-نارووال۔
    14-راج کمار 1926-لورالائی۔
    15۔قادر خان ۔1997 -پشین کوئٹہ
    16-بلراج ساہنی 1913-بھیرہ۔
    17-کامنی کوشل 1927۔لاہور
    18-منوج کمار 1937-ایبٹ آباد۔
    19-شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان بھی پشاور میں 1938 میں پیدا ہوئے
    20-ونود کھنہ 1946 پشاور
    21-سدھنہ 1941 حیدرآباد سندھ
    22.پیرتوی راج کپور 1906 .سمندری لائل پور۔موجودہ فیصل آباد
    23.مینا کماری 1932 بھیرہ۔ .شاہ پور
    24. مدھو بالا .صوابی
    25. راج کپور ۔1924 پشاور
    26. یش چوپڑا 1932 .لاہور