Baaghi TV

Category: شوبز

  • خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اسمیں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے  عائشہ عمر

    خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اسمیں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے عائشہ عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ ابننےوالی اداکارہ عائشہ عمر ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا کے اس دور میں صارفین کی جانب سے شوبز شخصیات آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں اور حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب انہوں نے سال 2020 کے اختتامی دن پر ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب کے لیے منفرد لباس پہنا۔

    لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب اس بار کورونا کی وجہ سے ورچوئل منعقد کی گئی تھی اور تقریب میں عائشہ عمر سمیت دیگر خواتین کے ریڈ کارپٹ انداز کو بھی دکھایا گیا تھا۔

    عائشہ عمر نے بعد ازاں اپنے لباس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔

    عائشہ عمر نے مذکورہ لباس کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سال 2020 کو ایک منفرد سال قرار دیا اور لکھا کہ اس میں بہت سارے لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے اور کئی لوگ بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے دور رہے جب کہ کئی لوگوں کا روزگار ختم ہوا۔

    پاکستانی ڈراموں میں ہندوؤں کے مذہب کی ترویج

    اداکارہ کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

    ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر الزام لگایا کہ وہ بولڈ لباس پہن کر خواتین کو ترغیب دے رہی ہیں کہ خواتین اپنا جسم دکھائیں اور اس عمل کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑا جا رہا ہے۔

    مداح کے کمنٹ پر عائشہ عمر نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے الزام کو مسترد کیا اور لکھا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب نہیں دے رہیں اور نہ ہی وہ خواتین کو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

    اداکارہ نے تنقید کرنے والے مداح کو جواب دیا کہ خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اور انہوں نے بھی اپنی مرضی کے مطابق یہ لباس پہنا ہے، اس میں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    اداکارہ نے مذکورہ بولڈ لباس پر وضاحت کی کہ یہ لباس انہیں دو انجان خواتین نے بھجوایا تھا، جنہوں نے ان سے جون 2020 میں رابطہ کرکے صرف ان سے لباس کا سائز لیا تھا لیکن جب انہیں لباس ملا تو وہ ایسا تھا جو ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر یہ لباس نہیں پہنا اور نہ ہی مذکورہ لباس کسی تشہیر کا حصہ ہے۔

    لکس سٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب پہلی بار آن لائن منعقد کس کس کو ایوارڈ ملا ؟

  • الحمراء ملکی سوفٹ امیج کے فروغ کا ذریعہ ہے   ای ڈی ثمن رائے

    الحمراء ملکی سوفٹ امیج کے فروغ کا ذریعہ ہے ای ڈی ثمن رائے

    الحمراء نے اپنے نیوز لیٹر کا تازہ شمارہ جاری کر دیا،مہینہ بھر کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے،ملکی سوفٹ امیج کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

    باغی ٹی وی : ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کا کہنا تھا کہ مطالعہ کی عادت ذہنی صحت کی ضامن ہے،قارئین کو الحمراء کے پروگرامز سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

    ای ڈی ثمن رائے کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ کا مرکز ومحور عوام ہیں جس تک پہنچنے کے لئے روایتی و جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الحمراء اور اسکی پبلک کے درمیان رابطہ کا مستقل نظام موجود ہے،مثبت ردعمل سے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

    جبکہ ترجمان الحمراء ماہ دسمبر2020میں الحمراء نے ریکارڈ سرگرمیاں کا انعقاد کیا،عوام کے لئے نیوز لیٹر الحمراء کے فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔

  • ماضی کی معروف بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار نے شادی کر لی

    ماضی کی معروف بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار نے شادی کر لی

    1998 کی سپر ہٹ بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے بھی کورونا کے دور میں اپنی دوست ڈیلنا شیروف سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی :پرزان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں ملبوس ہیں۔

    خیال رہے کہ ممبئی کے پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرزان نے کئی فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1998 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے بے پناہ مقبولیت ملی۔

    اس فلم میں پرزان نے ایک کم گو سکھ بچے کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

  • معرف بالی وڈ مسلمان ہدایتکار نے شادی کر لی

    معرف بالی وڈ مسلمان ہدایتکار نے شادی کر لی

    معروف بالی وڈ فلموں کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے کورونا وبا کے دوارن خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

    اپنی شادی کا اعلان ہدایت کار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے دلہن کی تصویر دکھانے سے گریز کیا تاہم بس یہ دکھایا گیا کہ دولہا دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

    علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھا –

    علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔

    تاہم دو گھنٹے قبل شئیر کی گئی پوسٹ میں علی عباس ظفر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کر کے مداحوں کو سسپنس سے نکال دیا –
    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں علی ظفر عباس اہلیہ علیشیہ ظفر کے ساتھ تصویر شئیر کی تاہم ہدایتکار کی اہلیہ کا چہرہ واضح دکھائی نہیں دے رہا-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں علی ظفر عباس نے لکھا کہ 1400 سال قبل حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت فامہ رضی اللہ تاعلی عنہ سے فرمایا تھا کہ جب میں آپ کے چہرے کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے-

    ہدایتکار نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے کہا کہ وہ بھی اپنی اہلیہ کے لئے ایسے ہی محسوس کرتے ہیں-

    ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کو اپنی زندگی قرار دیا-

    ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔

  • پریتی زنٹا کی بطور پروڈیوسر بالی وڈ میں واپسی

    پریتی زنٹا کی بطور پروڈیوسر بالی وڈ میں واپسی

    بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ویب سیریز میں معروف بالی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ پریتی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔

    امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اُن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورژن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔

    سارہ علی خان کا انڈسٹری میں ڈیبیو پربھائی ابرہیم خان کو مشورہ دینے سے انکار…

    والد راجیش کھنہ نے ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا ٹوئنکل کھنہ

  • میکال ذوالفقار نے بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کر لی

    میکال ذوالفقار نے بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔

    باغی ٹی وی : میکال ذوالفقار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

    میکال ذوالفقار نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سالِ نو کی طرح میں بھی نیا بن گیا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ میں ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جہاں آپ مجھے فالو کرسکتے ہیں۔

    میکال ذوالفقار کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے ابھی تک صرف چار ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔

    اس کے علاوہ اداکار کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 294 ہے جبکہ اُنہوں نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔


    میکال ذوالفقار نے ساتھ ہی مداحوں کو ان کے نام سے بنے فیک اکاؤنٹ سے بھی خبردار کیا-

    واضح رہے کہ 5 ستمبر1981ء کو لندن میں پیدا ہونے والے میکال ذوالفقار نے اپنی زندگی کے ابتدائی سال دیارِ غیر میں گزارے، پھر لاہو ر آگئے اور اپنی تعلیم یہیں حاصل کی۔ کئی اشتہارات میں کام کرنے کے بعد میکال نے ابرا ر الحق کے گانے ’’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ کی ویڈیو میں کام کیا۔بھارتی فلموں کے علاوہ میکال چند پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں-

  • میشا شفیع کا نام سن کر علی ظفر کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

    میشا شفیع کا نام سن کر علی ظفر کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے تین جنوری کو ٹوئٹر پر ‘آسک علی ظفر’ کے سلسلے کے تحت مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

    باغی ٹی وی : مداحوں نے علی ظفر سے ان کے کیریئر، ان کی اہلیہ کی خوبصورتی اور ان سے محبت سمیت دیگر گلوکاروں اور کرکٹرز سے متعلق سوالات سمیت میشا شفیع سے متعلق بھی پوچھا۔

    گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی کے معاملے میں 2 سال سے قانونی جنگ جاری ہے جس کا اگرچہ تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل ہم حال ہی میں علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع کا نام سنتے ہی ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے۔


    علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچی اور سندھی گانے کے بعد اب جلد ہی وہ پشتو میں گانا جاری کریں گے، جس کی آڈیو تیار ہوچکی ہے اور ویڈیو پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔


    ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو جان آدمی جب کہ کرکٹر احمد شہزادہ کو شہزادہ قرار دیا۔


    ایک صارف نے گلوکار کو کہا کہ وہ انہیں کوئی نصیحت کریں جس پر علی ظفر نے کہا کہ شارٹ کٹ نہ اپناؤ محنت کرو اور اس کے اجر پر یقین کرو-


    ایک صارف نے گلوکار سے پوچھا کہ آپ کو انڈے والا برگر پسند ہے یا زنگر جس پر علی ظفر نے کہا کہ انڈے والا پینتئیس روپے والا گرم گرم-


    ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ جب بھی وہ میشا شفیع کا نام سنتے ہیں تو ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟ جس پر علی ظفر نے اپنے ایک دہائی پرانے گانے ‘چل دل میرے’ کی ویڈیو شیئر کی، جو دنیا کی لالچ پر مبنی ہے۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عاصم اظہر اور عمیر جسوال کو بہترین گلوکار قرار دیا۔


    ایک خاتون مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی اہلیہ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے؟ اور انہوں نے اسے کیسے تلاش کیا، وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں اور کیا ان دونوں کی محبت کی شادی ہے؟
    خاتون کے جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ لاہور میں ہی پیدا ہوئیں اور ان دونوں کی محبت کی شادی ہے، ان کے اور اہلیہ کے درمیان اس وقت محبت شروع ہوئی جب گلوکار پورٹریٹ بناتے تھے اور وہ ان سے اپنا اسکیچ بنوانے آئی تھیں۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مقبول فلم طیفا ان ٹربل کا سیکوئل بھی بنائیں گے۔


    بعض مداحوں نے سوالات کے سلسلے میں گلوکار سے سوال کرنے کے بجائے ان کی تعریف کی، جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    ایک صارف نے پوچھا کہ اگر آپ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے بارے میں کچھ بھی تبدیل کرسکتے ہیں تو ، یہ کیا ہوگا؟ علی ظفر نے کہا کہ مجھے شکایت کرنے میں یقین نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا ، اپنے ملک یا صنعت میں جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں اس کی طرف کام کرنے میں ہے۔

    حرا مانی کی دلچسپ پوسٹ پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

  • نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری انتقال کرگئے

    نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری انتقال کرگئے

    کوہلو: نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : مشرقی بلوچستان کے نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری اپنے آبائی علاقے کوہلو میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں ۔

    انہوں نے بلوچستان میں 40 سال تک اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ان کے سازوں کی دھن ناصرف سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں بلکہ بلوچستان میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں ۔

    اتوار کی صبح وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں اور سینکڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

    لوک فنکار میر احمد کی نماز جنازہ آبائی علاقے کوہلو میں ادا کردی گئی جنازے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات ،صوبہ میں تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات ،صوبہ میں تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں اعلی تعلیم سے متعلق آگاہ کیا۔

    اسپیکر نے صوبائی وزیر کو صوبہ کے تعلیمی اداروں کو سی پیک کے متعلقہ اداروں سے منسلک کرنے کی ھدایت کی-

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تعلیم کے شعبہ کے لیے مختص ایک بلین ڈالر کو تعلیمی ڈھانچہ اور سہولیات کی فراھمی پر صرف کرنے کے لیے منصوبندی کی جائے-مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق نوجوانوں کے لیے نئے پروگرام شروع کیے جائیں

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہون گےصوبائی حکومت ایسے فلیگ شپ پروگرام ترتیب دے جن سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار میسر آسکے-

    مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور چین کی یونیورسٹیوں کے مابین فنی تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدے کروائے جائیں۔

  • اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ، انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ، انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کی قیادت اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے سربراہ برگیڈئیر جنرل ماجد کریمی نے کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز ملٹری نے قیادت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے اعلیٰ سطحی افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا-

    دورے کا مقصد خطے میں انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھاوفد میں شامل عہدیداروں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 1999 کی دستخط شدہ یاداشت کو صحیح معنوں میں نافذالعمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور انسدادِ منشیات کے لئے قائم کردہ باہمی و علاقائی نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا-

    ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کے بروقت تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کے دوران درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی تفتان سرحد پر رابطہ دفتر کے قیام اور مشترکہ منصوبہ بندی کے شعبہ کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا-

    خیال رہے کہ ماضی میں دونوں ممالک کے تعاون کے نتیجے میں منشیات اور ممنوعہ کیمیائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی گئی-