Baaghi TV

Category: شوبز

  • کوک اسٹوڈیو 2020 کی نئی قسط کے گانے ”عشق دا ککڑ“  نے دھوم مچا دی

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی نئی قسط کے گانے ”عشق دا ککڑ“ نے دھوم مچا دی

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی تیسری قسط میں شامل گلوکارہ سحر گل خان کے نئے گیت نے دھوم مچا دی ہے ۔

    باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو کی تیسری قسط میں سحر گل خان کا گیت ”عشق دا ککڑ“ بھی شامل ہے جسے انہوں نے ایک بالکل منفرد انداز سے گایا ہے-

    جب کہ اس کی شاعری عاصم رضا نے لکھی ہے اوردھن بھی عاصم رضا نے ہی بہت ہی خوبصورت ترتیب دی ہے جس وجہ سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی شائقین کو پسند آگیا ہے۔ گانے کی مقبولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض ایک دن میں اس گانے کو چار لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ اب تک اسے چھ لاکھ چھہتر ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

    گانے کی مقبولیت کے حوالے سے گلوکارہ سحرگل خان کا کہنا تھا کہ میں نے اور عاصم رضا نے ماضی میں ”بول کفارہ “ پر بہت محنت کی تھی جس کا رزلٹ بھی سب کے سامنے ہے لیکن اس بار ہمیں پہلے کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑی کیونکہ لوگوں نے مجھ سے بہت توقعات وابستہ کی ہوئی تھیں۔

    سحرگل خان نے مزید کہا کہ میں عاصم رضا سمیت کوک اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کی بہت مشکور ہوں جن کی وجہ سے”عشق دا ککڑ“ جیسا بہترین گیت گانے کا موقع ملا –

    گلوکارہ نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہوں ان سب لوگوں کی جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والا مشہور ترین گیت ”بول کفارہ کیا ہوگا“ میں بھی سحر گل خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کوک اسٹوڈیو 2020 کی دو اقساط جاری کی گئیں تھیں جن میں راحت فتح علی خان اور میشا شفیع سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی سریلی آوازوں کے جادو جگائے تھے-

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔

     

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    جبکہ 11 دسمبر کو ہی جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے تھے اور ان تینوں کو بھی صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی-

    دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا گیا جبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا گیا تھا-

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی آوازوں کا جادو

    دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں 1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہے یقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا-

    کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا۔گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا گل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا-

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

  • 14 سال کی عمرمیں تالاتوڑکرگھرسے ایک لڑکے کوملنے کے لیے نکل گئی تھیں:کرینہ کپورکے رومانوی انکشافات

    14 سال کی عمرمیں تالاتوڑکرگھرسے ایک لڑکے کوملنے کے لیے نکل گئی تھیں:کرینہ کپورکے رومانوی انکشافات

    ممبئی :14 سال کی عمرمیں تالاتوڑکرگھرسے ایک لڑکے کوملنے کے لیے نکل گئی تھیں:کرینہ کپورکے رومانوی انکشافات،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہےکہ بچپن میں ان کی شرارتوں کی وجہ سے انہیں بورڈنگ اسکول میں بھیج دیا گیا تھا۔

    ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ جب وہ 14 یا 15 سال کی تھیں تو انہیں ایک لڑکا پسند تھا جس سے ملنے کے لیے وہ باہر جانا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ ببیتا کپور کویہ بات پسند نہیں تھی اور انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی۔

    کرینہ کے مطابق والدہ کی اجازت نہ ملنے پر جب وہ کسی دعوت میں باہر گئی ہوئی تھیں تو انہوں نے والدہ کے کمرے کا تالا توڑا تاکہ وہاں موجود ٹیلی فون پر اس لڑکے سے بات کرسکیں۔

    اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس لڑکے سے بات کی اور ملاقات کا منصوبہ بنا کر گھر سے نکل گئی اور جب گھر آنے پر ان کی والدہ کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ نہایت غصہ ہوئیں اور انہوں نے اس واقعے کے بعد انہیں دھیرادون کے ایک بورڈنگ ہاؤس میں بھیج دیا۔

    کرینہ کا کہنا ہے کہ ہر ماں کی طرح ان کی والدہ کو بھی ان کی فکر تھی اس لیے انہوں نے مجھ پر یہ سختی کی تھی۔

  • پاک فوج اورملکی سلامتی کے خلاف خطرناک کھیل کھیلنے والی میشا شفیع کی وکیل نگہت داد غیرملکی ایجنٹ،خطرناک انکشافات

    پاک فوج اورملکی سلامتی کے خلاف خطرناک کھیل کھیلنے والی میشا شفیع کی وکیل نگہت داد غیرملکی ایجنٹ،خطرناک انکشافات

    لاہور:پاک فوج اورملکی سلامتی کے خلاف کھیلنے والی میشا شفیع کی وکیل نگہت داد غیرملکی ایجنٹ،خطرناک انکشافات،اطلاعات کے مطابق زبان زد عام تنازعہ جو کہ مشہور گلوگار واداکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان ان دنوں زیر بحث ہے اور میشا شفیع علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزام لگا رہی ہے اس کیس میں میشا شفیع کی وکیل نگہت داد کے بارے میں ہوش ربا انکشافات ہوئے ہیں.

    معتبر ذرائع کے مطابق نگہت داد جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے بعض ممالک سے فنڈنگ ہورہی ہے اور اس فنڈنگ کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کا کچھ حصہ پاکستان مخالف پختون تحفظ تحریک کی رہنما گلہ لئی اسماعیٰل بھی اپنی پاکستان مہم کے لیے اپنے تصرف میں لاتی رہی ہیں.نگہت داد اورگلہ لئی اسماعیٰل کی اس حوالے سے اہم ملاقاتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1340329814054547456

     

    نگہت داد کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے اس نے میشا شفیع کیس کی آڑ میں گلوکار واداکار علی ظفر کو کیس میں الجھا کر تمام تر توجہ اس طرف مبذول کرائے رکھی ہے

    یادرہےکہ اس سے پہلے نگہت داد نے اپنے جرائم اور عزائم چھپانے کے لیے عمران خان کے بھانجے حسن نیازی پر الزامات کا نیا سلسلہ شروع کرکے اپنی طرف بڑھنے والی تحقیقات کا رخ موڑنا چاہتی ہے.

    اس موقع پر نگہت داد کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے حسن خان نیازی نے کہا کہ وہ نگہت داد کے الزامات کا نہ صرف جواب دیں گے بلکہ اس کی پاکستان دشمن سرگرمیوں سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا.حسن خان نیازی نے کہا میں نگہت داد کی پراکسی کا مقابلہ کروں گا

    پھر اس کے بعد حسن خان نیازی نے اس خاتون کی ملک دشمنی پراکسی کو سب پرعیاں کیا

    نگہت داد نے خدیجہ صدیقی کے مشہورکیس میں بھی غلط بیانی کی اوردیارغیرمیں اس اپیل کے ساتھ کہ وہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے بہت زیادہ فنڈنگ بھی حاصل کی

     

    نگہت داد کے بارے میں‌ بھی بہت اہم انکشافات اورحقائق کھل کرسامنے آئے ہیں، نگہت داد جو کہ اپنے آپ کو ایک سوشل ویلفیئر ایکٹوسٹ کہلاتی ہیں ، اس کے تانے بانے بھی غیرملکی قوتوں سے ملتے ہیں، ماروی سرمد اورنگہت داد کی ٹویٹس اوررابطے بہت زیادہ غیرملکی قوتوں سے ہیں

     

    نگہت داد جس نے علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں بہت زیادہ گھنوئنا کردار ادا کیا اسے کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، ایسے ہی نگہت داد نے لاہور کی خدیچہ نامی لڑکی کےمعاملے میں بھی غیر ملکی آلہ کاروں کے لیے کام کیا اورخواتین کے نام پرلڑنے والی اس نگہت داد نے کروڑوں روپے باہرسے امداد کے نام پرلیکراس کا پاکستان اورافواج پاکستان کے خلاف استعمال کیا

     

    کچھ عرصہ پہلے جب پاکستان اوربیرون پاکستان گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ شروع ہوا تو حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے کوئی چیک رکھنا چاہا تو اس وقت اس نگہت داد کا یورپی یونین کو ان الفاظ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ پر اظہار رائے پر سائبر کرائم بل کی آڑ میں سنسر شپ عائد کی جا رہی ہے یورپی یونین پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس سٹیٹس پرنظر ثانی کرے۔

     

    معروف پاکستانی خاتون قانون دان نگہت داد کی یورپی پارلیمان میں گستاخانہ مواد کے خلاف پاکستانی حکومت اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائیوں پر اپنے ہی ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کی

     

    نگہت داد نے خواتین کے حقوق کے لیے ایک نام نہاد این جی بنائی جس کا نام ڈیجیٹل رائٹس فاونڈیشن ہے ، اس این جی او کے نام پربیرون ملک سے کروڑوں روپے جوامداد منگوائی تھی اس میں سے بعض امدادی گرانٹس کی آڈٹ رپوٹ منظرعام پربھی آئیں جن میں کروڑوں روپے کے خورد برد کا پتہ بھی نہیں چلا

    باغی ٹی وی اس حوالے سے اہم حقائق اپنے قارئین کے سامنے رکھ رہا ہے اوراس حوالے سے متعلقہ ثبوت بھی پیش کررہا ہے

  • ان کا واپسی کا ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو   بھارتی خاتون اپنی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑی

    ان کا واپسی کا ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بھارتی خاتون اپنی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑی

    آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم تاریخی رسوائی کا شکار ہو گئی ، دوسری اننگزمیں بھارتی ٹیم صرف 36 رنزپرڈھیر ہو گئے جس پر پوری ٹیم کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

    بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

    ٹیم کی میچ میں اس آؤٹ پٹ کے بعد بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایک مسلمان بھارتی خاتون ناظمہ بھی شامل ہیں جو ویڈیو میں ٹیم کی کارگردگی پرپر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انم کی اصلی حقیت دکھا رہی ہیں-


    ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو اپنی شرط ہارنے کا انتہائی دکھ ہے کہ اس نے ُوری بھارتی ٹیم کو ننگا کر کے رکھ دیا-

    بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

    ویڈیو میں خاتون کہتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ بھارتی ٹیم کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے پورا 100 روپیہ شرط ہار گئی ہوں وہ تو کوئی بات نہیں وہ تو آفریدی کے ابو کی جہب سے نکال لوں گی لیکن شرط کے برابر اسکورز تو بنالیتے-

    خاتون نے کہا کہ یہاں میری اولاد بھی میرا ٹیوشن گیم سے زیادہ اسکور کر لیتی ہے اور انہیں دیکھ لو من پسند کا کوچ دیا ہوا کوچ کو من پسند کی دارو یعنی شراب اور دارو کے ساتھ من پسند کا چکھنا تب بھی یہ حال ہے-

    خاتون نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں واپسی میں ان سب کی فلائٹ ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بس-

    خاتون نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ودیش جاتے ہی ٹک ٹاک چلنے لگ گیا ہو گا سب کے فونوں پر کر دی ٹرانزیکٹ تصاویر ہر دن کی جتنے ان سے رنز نہیں مارے جا رہے اتنے ہمارے دنگوں پر لوگ مر جاتے ہیں –

    پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

    خاتون نے اپنی ویڈیو میں آسٹریلیا ٹیم کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا کہا کہ ویسے یہ آسٹریلیا والے بھی کم نہیں ہیں آءی پی ایل انڈین سُپر لیگ میں ہمارا ہی نمک کھایا اور اب ہمیں ہی ٹاٹا بول دیا شرم تو آئی نہیں ہو گی ٹیم کو ویسے یہ شرم سے یاد آیا اور پرتھوی اشوک بھائی ویرات تم آ رہے ہو تو ساتھ میں اسے بھی لے آنا وہاں تو اس سے کھیلا نہیں جا رہا یہاں کم از کم بچے کا دودھ تو گرم کر دے گا-

    خاتون نے نیہا ککڑ کو بھی نہیں چھوڑا اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سب صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے گانا شئیر کر دیا خیال رکھیا کر خاتون نے کہا کہ اگر نیہا کو اتنا ہمارا خیال ہوتا نا تو وہ اتنے گانے ہی نہ بناتی ہے کوئی جواب اس کا آپ کے پاس

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

  • سابق صدر آصف علی زرداری فلم میں بھی اداکاری کر چکے ہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری فلم میں بھی اداکاری کر چکے ہیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم میں بھی کام کر چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی ہے؟ جی ہاں سابق صدر آصف زرداری بچپن میں ایک پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    حال ہی میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک یوٹیوب پر ناشپاتی نام سے بنے ویب شو ٹو بی اونیسٹ میں بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ان کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔

    جاوید شیخ نے بتایا سابق صدر آصف زرداری بطور چائلڈ سٹار ایک پاکستانی فلم میں کام کر چکے ہیں۔

    آصف علی زرداری نے بطور چائلڈ اسٹار پاکستانی فلم سالگرہ میں اداکاری کی تھی جو غالباً 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔ پاکستانی فلم سالگرہ میں آصف علی زرداری نے لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

  • علی ظفر کے ریپ اینتھم  بھائی حاضر ہے کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

    علی ظفر کے ریپ اینتھم بھائی حاضر ہے کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر کے نئے ریپ ٹیزر ’بھائی حاضر ہے‘ نے دھوم مچادی ہے-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل گلوکار علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ ایک سندھی گیت ’الے‘ جاری کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا کہ یوٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں آگیا تھا۔

    تاہم اب علی ظفر نے ایک مرتبہ پھر اپنے نئے آنے والے ریپ انتھم کا ٹیزر جاری کر کے دھوم مچا دی ہے اور ان کے چاہنے والوں کو علی ظفر کے ریپ اینتھم کا انتظار ہے۔

    علی ظفر نے گزشتہ روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ٹیزر جاری کیا ہے جو اُن کےنئے آنے والے ریپ ’بھائی حاضر ہے‘ کا ٹیزر ہے۔


    اس ٹیزر میں گلوکار علی ظفر کا بالکل منفرد انداز دیکھا گیا ہے علی ظفر نے اپنے ریپ اینتھم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ جلد ریلیز کیا جائے گا-

  • کنگنا رناوت نے توپوں کا رخ پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ کی جانب موڑ لیا

    کنگنا رناوت نے توپوں کا رخ پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ کی جانب موڑ لیا

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے استفسار کیا کہ حب الوطنی میں دئیے گئے میرے بیانات کو سیاست قرار دینے والے پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ سے ان کے ارادوں سے متعلق سوال کیوں نہیں پوچھتے ؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کنگنا رناوت نے کئی یوٹرن لیے اور ساتھ اپنے بیانات کو حب وطنی قرار دیا متنازع بیانات کے حوالے سے شہرت کی حامل بالی وڈ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو اپنی میں کہاکہ کسان احتجاج پر متعلق میرے خیالات کو نشانہ بنانے والے پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ سے ان کے ارادوں کے متعلق کیوں نہیں پوچھتے؟

    کنگنا نے میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ شاہین باغ کی طرز پر جب کسانوں کی احتجاجی تحریک کا بھانڈا پھوٹ جائے گا تو اس پر بات کروں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ 10 تا 12 دن کے دوران میں نے ذہنی اور جذباتی اذیت میں نے برداشت کی ہے اور عصمت دری سے متعلق دھمکیوں کو میں نے سنا ہے اس پر کچھ سوالات پوچھنا میرا حق بنتا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سب کچھ واضح ہوجانے کے بعد کسی قسم کے شبہات کی گنجائش نہیں بچی اور ثابت ہوچکا کہ یہ پوری تحریک سیاسی موٹی ویٹڈ تھی، جس میں دہشت گرد بھی شریک ہوگئے تھے۔


    گزشتہ روز ایک بیان میں کنگنا رناوت نے کہا تھاکہ مجھ سے سب سے زیادہ سکھ نفرت کرتے ہیں تاہم آج انہوں نے انہیں محب وطن قرار دیا اور کہا کہ میں پنجاب میں رہی، پلی اور بڑی وہاں ہوئی ہوں، میری اسکولنگ وہاں کی ہے، میں جانتی ہوں پنجاب کے 99 فیصد لوگ خالستان نہیں چاہتےعلیحدگی نہیں چاہتے وہ ایک چھوٹا سا ٹکڑا نہیں چاہتے وہ پورے ملک میں ہیں ارونا چل پردیش سے مہاراشٹر اور دہلی تک وہ پھیلے ہوئے ہیں، یہ سب ہی محب وطن ہیں۔

    کمل ہاسن کی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید

    کنگنا نے کہا کہ مجھے شکایت ودیشیوں اور دہشت گردوں سے نہیں ہے مجھے شکایت ان سے ہے جو آندولن کر رہے ہیں جو ودیشیوں اور آنتک وادیوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں-

    بالی وڈ اداکارہ جنہوں نے کسانوں کے ملک گیر احتجاج کو ’سیاسی محرک‘ قرار دیا اور ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ میری حب الوطنی کا ثبوت مانگنے والوں نے کبھی پریانکا اور دلجیت دوسانجھ اور ان جیسے لوگوں سے کبھی اُن کے ارادوں کے متعلق پوچھ گچھ کی ہے کہ وہ کونسی سیاست کر رہے ہیں؟

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    بالی ووڈ‌کی معروف بھارتی اداکارہ خواتین کے پرس چوری کرتے ہوئےپکڑی گئی

    بالی وڈ میں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے دیا مرزا

  • اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما کھول دیا گیا

    اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما کھول دیا گیا

    پاکستان میں پہلا ڈرائیو-اِن سینما دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز 18 دسمبر سے کھول دیا گیا –

    باغی ٹی وی : دنیا میں رواں برس فروری سے کورونا کی وبا کے باعث جب سینما تھیٹرز بند ہوئے تو کئی ممالک میں ڈرائیو-اِن سینما کھولے گئے یورپ، امریکا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے 18 دسمبر سے پہلا ڈرائیو-اِن سینما اسلام آباد میں کھول دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ڈرائیو-اِن سینما کا افتتاح وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیا اور پہلے ہی دن لوگوں کی بہت بڑی تعداد اپنی گاڑیوں پر فلم دیکھنے پہنچی۔

    ڈرائیو-اِن سینما کے افتتاح کے موقع پر وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سینما کا ٹکٹ کو ایک ہزار روپے سے کم کرکے 50 روپے تک لے آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہزار روپے بہت زیادہ ہیں اس لیے وہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کو بطور وزیر داخلہ حکم دے رہے ہیں کہ ٹکٹ 50 روپے تک کردی جائے۔

    انہوں نے ڈرائیو-اِن سینما کھولے جانے پر سی ڈی اے چیئرمین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ مزید ایسے انتظامات کیے جائیں۔

    ملک کے پہلے ڈرائیو-اِن سینما کومحض ایک ماہ کے لیے نجی موبائل کمپنی جاز اور ایکٹو میڈیا کے تعاون سے اسلام آباد کے علاقے ایف-9 پارک کے خالی گراؤنڈ میں کھولا گیا ہے جہاں بیک وقت درجنوں گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

    ڈرائیو-اِن سینما میں ہفتے کے تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے لے کر رات دیر گئے تک کھلا رہے گا۔


    ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بھی سینما کھولے جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا رش لگ گیا ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔ اسلام آباد محفوظ رہیں اور لطف اٹھائیں-

    واضح رہے کہ ڈرائیو-اِن سینما میں کھلے میدان میں بڑی اسکرین نصب کی جاتی ہے جب کہ اسکرین دیکھنے والے افراد اپنی گاڑیوں میں ہی موجود رہتے ہیں ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں میں بیٹھے افراد وہیں پر اپنی گاڑیوں کے اسپیکرز میں فلم کی آواز سنتے ہیں جب کہ تصویر کے لیے انہیں اسکرین کی جانب دیکھنا پڑتا ہے۔

  • بیٹے تیمور کی پیدائش پرکرینہ کپورکیوں روپڑیں:خبرسن کرمداح بھی روپڑے

    بیٹے تیمور کی پیدائش پرکرینہ کپورکیوں روپڑیں:خبرسن کرمداح بھی روپڑے

    ممبئی :بیٹے تیمور کی پیدائش پر کرینہ کپورکیوں روپڑیں:خبرسن کرمداح بھی روپڑے،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے وقت ایک مشہور شخصیت نے اسپتال آکر کچھ ایسی باتیں کیں کہ مجھے رونا آ گیا۔

    نامور بھارتی صحافی برکھا دت کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا بیٹے کی پیدائش کے وقت ایک مشہور شخصیت اسپتال آئی اور بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر سخت تنقید کی جس نے مجھے رونے پر مجبور کر دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ابھی میرے بیٹے کی پیدائش کو مشکل سے 8 گھنٹے ہوئے تھے کہ ایک مشہور شخصیت مجھ سے ملنے اسپتال آئی اور کہا کہ کیا ہو گیا ہے تمھیں، بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا؟ اس بات پر میں اتنی دکھی ہوئی کہ رونے لگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بیٹے کے نام کے حوالے سے پہلا واقعہ تھا اور اس کے بعد ہی میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میرا بیٹا ہے، مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی کیا کہتا ہے، جب تک تیمور صحتمند اور خوش ہے تو ہم بھی خوش ہیں، ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کیا ٹرول ہو رہا ہے۔

    کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ تیمور علی خان کی پیدائش اور خصوصاً اس کے نام کے معاملے پر ہونے والی منفی باتوں نے مجھے بری طرح دکھی کیا۔

    اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش متوقع ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ تیمور کے نام پر ہونے والی تنقید کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بچے کا نام آخری لمحے تک ظاہر نہیں کریں گے۔

  • جسٹن بیبر نے کرسمس گیت ریلیز کر دیا

    جسٹن بیبر نے کرسمس گیت ریلیز کر دیا

    کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے این ایچ ایس کوائر کے ساتھ مل کر کرسمس گیت ہولی جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :جسٹن بیبر اپنے کرسمس گیت ‘ہولی کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرکے برطانیہ کی سرکاری ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گے۔

    جسٹن بیبر نے کہا کہ خاص طور پر ان مشکل وقتوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

    برطانیہ میں کوویڈ ۔19 سے ہونے والی انفیکشن اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے اور حکومت نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس وبا میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہےاس سے قبل کرسمس تہوارکے لئے لاک ڈاؤن میں پانچ دن کی نرمی کامنصوبہ کیا گیا تھا-

    اس سال کے شروع میں بیبر نے اسٹاک ویڈیو سے فرسٹ ریسپڈرس چلڈرنز فاؤنڈیشن کو منافع دیا جو ایک ایسا چیریٹی اداراہ ہے جو ریاستہائے متحدہ میں فرنٹ لائن ورکرز کی حمایت کرتا ہے جس میں دنیا میں COVID-19 اموات اور انفیکشن کے اعداد و شمار ہیں۔

    جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز

    ٹام کروز فلم کے سیٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پرعملے پر پھٹ پڑے