Baaghi TV

Category: شوبز

  • عائزہ خان اداکارہ ایمن خان کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں

    عائزہ خان اداکارہ ایمن خان کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان اور عائزہ خان کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے تاہم عائزہ خان ایمن خان کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی دونوں ہی معروف و مقبول اداکارائیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپربھی خاصی فعال ہیں۔ لیکن انسٹاگرام پرسب سے آگے رہنے والی ایمن خان کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آگیا ہے کیونکہ اس میدان میں اب وہ سب سے آگے نہیں بلکہ عائزہ خان بھی ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔

    ایمن خان کے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فا لوورز کی تعداد7.8 ملین ہے تاہم اب اداکارہ عائزہ خان بھی انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7.8ملین رکھنےکے بعد ایمن خان کے مد مقابل آگئی ہیں تاہم اب مداحوں کوانتظارہے کہ اس میدان میں آگے عائزہ بڑھتی ہیں یا ایمن خان۔

    دونوں اداکاروں کے انسٹاگرام پر موجود پوسٹوں کی بات کی جائے تو عائزہ خان کی پوسٹوں کی تعداد ایمن خان کے مقابلے کئی ہزار زیادہ ہے۔

    عائزہ خان کے اکاؤنٹ پر تا حال 3,347 پوسٹس موجود ہیں جب کہ ایمن خان کے اکاؤنٹ پر اب تک صرف 1,221 پوسٹس کی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ہم نیٹ ورک کی جانب سے اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول شخصیت علی عباس تسلیم کرچکے ہیں کہ اب کام انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کی بنا پر دیا جاتا ہے –

    آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس

  • عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں   رندھیر کپور

    عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں رندھیر کپور

    بالی وڈ کے سینئر اداکار اور رنبیر کپور کے انکل اور کرشمہ اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اور منگنی کے حوالے سے زیر گردش تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں موجود ہیں اور آج اُن کی منگنی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے رنبیر کپور کے انکل اداکار رندھیر کپور کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد ہے کہ رنبیر کپور او عالیہ بھٹ آج منگنی کررہے ہیں-

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جے پور میں چھٹیاں گزار رہا ہوں،جہاں رنبیر، عالیہ اور نیتو سنگھ بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے ہیں ہم نئے سال کا جشن بھی یہیں منائیں گے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق زیر گردش تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے

    رندھیر کپور نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ملتوی کی گئی ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتو سنگھ، عالیہ بھٹ اور اُن کی بہن شاہین بھٹ چھٹیاں گزارنے جے پور گئے تھے ، وہاں سونی رزدان (عالیہ بھٹ کی والدہ)، ردھیما کپور (رنبیر کپورکی بہن) اور اُن کے شوہر بھی ان لوگوں کے ساتھ مل گئے جبکہ گزشتہ روز اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی بھی اتفاقاً ان تمام لوگوں سے ملاقات ہوگئی۔

    عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

  • امیتابھ بچن نے نام لئے بغیر غزل شئیر کرنے پر خاتون سے معافی مانگ لی

    امیتابھ بچن نے نام لئے بغیر غزل شئیر کرنے پر خاتون سے معافی مانگ لی

    بالی وڈ میگا اسٹار اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے شاعر کا نام لیے بغیر غزل شیئر کرنے پرمعافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی :امیتابھ بچن نے مائکری بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ روز قبل ایک نظم شیئر کی تھی جس پر متعدد صارفین نے مختلف انداز کے ساتھ اظہار خیال کیا تھاجبکہ ہزاروں افراد نے پسندیدگی بھی ظاہر کی جس میں ایک کمنٹ تیشا اگروال نامی ایک خاتون کا بھی تھا۔


    تیشا اگروال نے امیتابھ بچن کی ٹویٹ پر کہا کہ آپ کی جانب سے غزل شیئر کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن اگر آپ اس غزل کے ساتھ میرا نام بھی لکھ دیتے تو میری خوشی دوبالا ہو جاتی۔


    تیشا اگروال کے اس کمنٹ پر امیتابھ بچن نے لیجنڈ اداکار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ میں نے جو غزل شیئر کی وہ آپ کی تھی کیوں کہ وہ غزل مجھے کسی نے واٹس ایپ پر دی اور مجھے بہت پسند آئی اس لیے میں نے ٹویٹر پر شیئر کردی، لہذا میں اپنی اس غلطی پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔


    امیتابھ بچن نے یہ بھی کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ اس غزل کا شاعر کون ہے؟ جس پر میں شرمندہ بھی ہوں لیکن میں پھر بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس غزل کا تمام سہرا آپ کے سر جاتا ہے۔

    بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

     

    رجنی کانت نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا

     

    کوریوگرافر فرح خان اور اداکار وکرانت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

  • یاسر حسین اور منال خان  جلد ہی پانی کی قلت پر بنی ٹیلی فلم ‘پیاس’ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    یاسر حسین اور منال خان جلد ہی پانی کی قلت پر بنی ٹیلی فلم ‘پیاس’ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین اور ماڈل و اداکارہ منال خان جلد ہی پانی کی قلت پر بنی ٹیلی فلم ‘پیاس’ میں دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ منال خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی ٹیلی فلم ‘پیاس’ کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر کو شیئر کیں اور کہا کہ انہیں مذکورہ ٹیلی فلم میں کام کرنے پر فخر ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘پیاس’ کی کہانی ضلع ہری پور کے ایک چھوٹے سے قصبے کی خواتین کی زندگی پر مبنی ہے جو پینے کے پانی کی حاصلات کے لیے کئی گھنٹوں کا پیدل سفر کرتی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پانی کو ہم روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں تاہم ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے لیکن اسی پانی کی بوند بوند کے لیے کئی لوگ ترس رہے ہیں۔

    منال خان نے لکھاکہ ‘پیاس’ سماجی مسائل کو سامنے لانے کی اہم کہانی ہے اور انہوں نے ٹیلی فلم کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر بھی شکرانے ادا کیے کہ انہیں دیہی خواتین کی زندگی کو سمجھنے والا کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا۔

    انہوں نے فلم ساز سید وجاہت حسین کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ ‘پیاس’ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔

    اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیلی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم انہوں نے ‘پیاس’ میں پینے کے پانی کے لیے کئی گھنٹوں تک پیدل سفر کرنے والی دیہی خاتون کا کردار دینے پر ہدایت کار کا شکریہ ادا کیا۔



    منال خان کی طرح یاسر حسین نے بھی ‘پیاس’ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، تاہم انہوں نے بھی اسے ریلیزکرنے کی تاریخ کا نہیں بتایا۔

    دوسری جانب فلم ساز سید وجاہت حسین نے بھی شوٹنگ کے دوران لی گئیں تصاویر اور ویڈیو شئیر کی تاہم انہوں نے بھی ٹیلی فلم کی ریلیز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم خیال کیا جا رہا ہے نئے سال آئندہ ماہ فلم کو ریلیز کر دیا جائے گا-


    شادی کی پہلی سالگرہ پر اقرا عزیز کا شوہر یاسر حسین کے لئے محبت بھرا پیغام

    شوبزشخصیات نے سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

  • پیمراعدالتی حکم کے باوجودآصف علی زرداری کے فرنٹ مین کےزیرسایہ ایف ایم ریڈیو کی تجدیدی فیس وصول کرنے میں ناکام

    پیمراعدالتی حکم کے باوجودآصف علی زرداری کے فرنٹ مین کےزیرسایہ ایف ایم ریڈیو کی تجدیدی فیس وصول کرنے میں ناکام

    پیمرا (ریڈیو براڈ کاسٹ اسٹیشن آپریشن) حکام آصف علی زرداری کی کمپنی کے زیر سایہ چلنے والے پاکستان بھر میں 10 سے زائد ایف ایم ریڈیو ایف ایم 100 اور دیگر طاقتور کمپنیوں کے مالکان نوٹس کے باوجود تجدیدی فیس لینے میں ناکام رہے-

    باغی ٹی وی : قومی اخبار میں شائر کردہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے پٹیشن نمبر2459 اور2465 برائے 2017 سے متعلقہ معاملات میں دیئے گئے احکامات کی روشنی میں جس میں ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کی تجدید کے سلسلے میں اتھارٹی کی دائر کردہ اپیل کو منظور کیا تھا درحقیقت معزز عدالت نے ایف ایم لائسنسن یافتگان کی دائر کردی نظر ثانی کی اپیل بھی خارج کر دی تھی-

    فیز -1 کے ایف ایم ریڈیو یافتگان کو پیمرا ریگولیشنز ترمیم شدہ 2019 کی ریگولیشن 9 اور مراسلہ بتاریخ 18 مئی 2020 بمع یادہانی مراسلہ جات بتاریخ یکم جولائی 2020 اور 4 اگست 2020 کے تحت تجدیدی فیس جمع کرانے کا کہا گیا تھا تاہم ایف ایم ریڈیو لائسنسن یافتگان فیز-1 نے 4 اگست 2020 مراسلہ کے تحت دیئے گئے شیڈول کے مطابق تاحال تجدیدی فیس جمع نہیں کروائی ہے –

    اس سے قبل بھی فیز-1 کے لائسنسن یافتگان کو متعدد مواقع دیئے جا چکے ہیں اور مزید برآں یہ تمام ایف اسٹیشن گزشتہ 8 سالوں سے بنا کسی لائسنس کے چل رہے ہیں جبکہ ان کے لائسنس کی معیاد جو کہ 10 برس تھی 2012 اور 2013 میں ختم ہو چکی ہے-

    اسی حوالے سے قومی اخبارات میں 13 نومبر 2020 کو ایک عوامی نوٹس شائع ہوا جس میں پیمرا (ریڈیو براڈ کاسٹ اسٹیشن آپریشن) نے آصف علی زرداری کی کمپنی کے زیر سایہ چلنے والے پاکستان بھر میں 10 سے زائد ایف ایم ریڈیو ایف ایم 100 اور دیگر طاقتور کمپنیوں کے مالکان کو ایک نوٹس جاری کیا تھا پیمرا نےاس عوامی نوٹس کے ذریعے ، فیز 1 کے تمام ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کی تجدید کی فیس 30 دن میں جمع کروائیں۔

    قومی اخبارات میں 13 نومبر 2020 کو شائع کردہ عوامی نوٹس
    پیمرا کا کہنا تھا کہ اس پبلک نوٹس کے ذریعے فیز -1 کے تمام ایف ایم ریڈیو لائسنس یافتگان کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ اوپر حوالہ دیئے گئے مراسلوں میں درج تفصیلات کے مطابق اپنے ریڈیو اسٹیشن لائسنس کی تجدیدی فیس نوٹس ہذا کی اشاعت سے 30 یوم کے اندر اتھارٹی کو جمع کروائیں مذکورہ وقت کے اندر تجدیدی فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں اتھارٹی پیمرا قوانین کے تحت تادیبی کاروائی کی پابند ہو گی جس میں آلات کی ضبطگی اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی بندش شامل ہے-

    تاہم تا حال ، ایف ایم ریڈیو لائسنس اس تجدید کو جمع کرنے میں ناکام رہے –

    معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل میں ، فیز 1 کے ایف ایم ریڈیو لائسنسوں سے 18 مئی 2020 ، یک جولائی 2020 اور 4 اگست 2020 تاریخی خطوط کے ساتھ تجدید فیس جمع کروانے کے لئے کہا گیا تھا ، تاہم ، ایف ایم ریڈیو لائسنس اس تجدید کو جمع کرنے میں ناکام رہے –

    شیڈول کے مطابق فیس بشمول 8 اگست 2020 کے خطوط کے مطابق خط بھیج دی گئی تھی تاہم تا حال سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل نہیں کی گئی تجدید فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2020 تھی۔ تاہم ، فیز 1 کے ایف ایم ریڈیو لائسنسوں نے تا حال تجدید فیس جمع نہیں کی ہے۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

    سوال یہ ہے کہ معزز عدالت سپریم کورٹ کا جب حکم موجود ہے تو چئیر مین پیمرا کی جانب سے ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے-

  • سال 2020 لالی وڈ کے لئے انتہائی مشکل سال ثابت ہوا

    سال 2020 لالی وڈ کے لئے انتہائی مشکل سال ثابت ہوا

    رواں برس عالمی وبا کورونا کے باعث جہاں دنیا بھر میں معاشی بحران پیدا ہوا وہیں پاکستانی شوبزانڈسٹری کے لیے 2020ء انتہائی مشکل سال ثابت ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہوا تو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلم، ڈرامہ، سنیما اور تھیٹر انڈسٹری بند کرنا پڑی 20 سے زائد فلمیں تیار تھیں لیکن ان کی نمائش نہ ہو سکی چھ سات ماہ کام بند رہنے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے شوبز انڈسٹری اربوں روپے کے نقصان سے دوچار ہوئی۔

    فروری 2020 میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن، حکومتی پابندیوں اور وائرس کے خوف سے سنیما گھروں اور تھیٹرز بند کر دیئے گئے اور ہر قسم کی شوٹنگز بھی ملتوی کر دی گئیں فیشن شو، اسٹیج ڈرامے، ثقافتی پروگرام، نمائشوں،میوزک، ڈانس، اداکاری سمیت فنون لطیفہ کی دیگر اصناف سیکھنے سکھانے کے عمل سمیت تقریباً تمام ثقافتی سرگرمیاں رکی رہیں۔

    رواں برس فلم قائداعظم زندہ باد، زندگی تماشا، لندن نہیں جاؤں گی اور مولا جٹ سمیت 20 سے زائد فلمیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔

    تاہم سال کے آخر میں آن لائن سرگرمیوں کا آغاز تو ہوا جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ شوٹنگز بھی شروع ہو گئیں لیکن سنیما گھر مکمل طور پر بند رہے۔

  • علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود ہیں۔


    ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا ہےاس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں۔

    اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ ‘وے ماہیا’ کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

    سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کی ریلیزعالمی وبا کورونا سے مشروط کر دی

    اس ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ یہ گانا ہے یا فلم تاہم دونوں گلوکاروں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

    کیونکہ ٹیزر میں علی ظفر کی آواز کے علاوہ کوئی موسیقی شامل نہیں ہے جس سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ وے ماہیا ان کا آنے والا گانا ہی ہے یا کوئی ممکنہ فلم۔

    دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا اور بتایا کہ مکمل ویڈیو یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

    لاہور میوزیم پرمبنی دستاویزی فلم نے امریکہ میں بہترین ثقافتی دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • پی آئی اے کے لئے یونیفارم تیارکرنے والے فرانسیسی ڈیزائنر انتقال کر گئے

    پی آئی اے کے لئے یونیفارم تیارکرنے والے فرانسیسی ڈیزائنر انتقال کر گئے

    معروف فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیری کارڈین آج 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری ڈیزائنر پیری کارڈین ، جن کے مستقبل اور اسٹائلش ڈیزائنوں نے 1950 اور 60 کی دہائی میں فیشن میں انقلاب لانے میں مدد فراہم کی ، 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق اہل خانہ نے کی انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ،کہ پیری کارڈن ای پیرس کے قریب نیویلی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    انہوں نے ایک بیان میں کہا ، "یہ ہمارے تمام اہل خانہ کے لئے انتہائی افسردگی کا دن ہے۔ پیری کارڈن اب کوئی نہیں ہے۔” "ہم سب کو ان کے سخت عزائم اور ان کی ہمت پر فخر ہے کہ انہوں نے ساری زندگی اس کا مظاہرہ کیا۔”

    پیری کارڈن 1922 میں اٹلی میں پیدا ہوئے تھے لیکن بچپن میں ہی وہ اٹلی چھوڑ کر فرانس چلے گئے تھے۔

    فیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے فرانسیسی ڈریس ڈیزائنر پیری کارڈن کی عمر 98 برس تھی اور 1950 سے قائم ان کے فیشن ہاؤس نے دنیا بھر میں اپنا نام کمایا۔

    فرانسیسی ڈیزائنر پیری کارڈین نے 1960 میں پاکستان کی سرکاری انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے لیے بھی یونیفارم تیار کیا تھا-

    فرانسیسی ڈیزائنر پیری کارڈین نے 1960 میں پی آئی اے کے لیے بھی یونیفارم تیار کیا

    فرانسیسی فیشن ڈیزائنر ، جن کا کیریئر 70 سال سے زیادہ کا محیط ہے ، نے جنگ کے بعد کے جدید فیشن کو "جدید سنہری دور” میں اپنے جدید انداز سے استوار کیا۔

    بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کی والدہ انتقال کر گئیں

    سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا پہلا پوڈکاسٹ شو ریلیز

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا پہلا پوڈکاسٹ شو ریلیز

    ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس نے اپنا پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اور ایلٹن جان سے لے کر ان کے بیٹے ، آرچی تک مہمان شو میں مہمان بنےاور شاہی جوڑے کی منگل ، 2020 کو 34 منٹ کی اسپاٹی فائی کے لئے پہلی خصوصی پہلی آڈیو ریلیز کر کے میڈیا انڈسٹری میں باضابطہ انٹری دے دی۔

    رواں ماہ دسمبر کے وسط میں میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی تھی کہ سال کے اختتام سے قبل ہی شاہی جوڑے کا پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز کردیا جائے گا۔

    پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

    اور اب غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کرنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 34 منٹ دورانیے کے پہلے پوڈ کاسٹ شو کو ریلیز کردیا گیا، جس میں نہ صرف ان کے بیٹے آرچی کی آواز سنائی دی بلکہ دیگر کئی اہم شخصیات نے بھی شو میں شرکت کی۔

    شاہی جوڑے کا جاری کئے گئے پہلے پوڈ کاسٹ شومیں معروف موسیقار ایلٹن جان اور ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم نے بھی سال 2020 کے حوالے سے خصوصی پیغامات دیے۔

    شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    شاہی جوڑا کا پہلا آڈیو پوسٹ کاڈ شو جاری ہوتے ہی دنیا بھر میں وائرل ہوگیا اور ان کی تعریفیں کی گئیں شو کے اختتام پر شاہی جوڑے کے ایک سالہ بیٹے آرچی نے دنیا کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی جس وجہ سے شو کی کافی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

    ابھی واضح نہیں ہے کہ شاہی جوڑا اسپاٹی فائے کے لیے دیگر پوسٹ کاڈ شو کب جاری کرے گا، تاہم اب خیال کیا جا رہا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی سے ہیری اور میگھن مارکل باقاعدہ شوز جاری کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ ‘اسپاٹی فائے’ پر پروگرام کرنے کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑا جلد نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کا کام بھی شروع کرے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا آئندہ سال سے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردے گا۔

    ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن کے اخراجات پر سوال اٹھا دیئے

    خیال رہے کہ پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔

    پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

    حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

    میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

    یاد رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا-

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

    معاہدے کے مطابق برطانوی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

  • ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے   زید علی

    ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے زید علی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کا کہنا ہے کہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : زید علی اکثر و بیشتر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے لیے محبت بھرے پیغامات اور میاں بیوی کے رشتے کے حوالے سے معنی خیز پوسٹس شئیر کرتے نظر آتے ہیںاور مداحوں سے خوب دا د و تحسین سمیٹتے ہیں-

    تاہم اب بھی یو ٹیوبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں زید علی اور اُن کی اہلیہ برفبانی علاقے میں سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اورموسم سرما سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    زید علی نے اپنی اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یقین کریں ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔

    زید علی کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے-

    یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں-