Baaghi TV

Category: شوبز

  • ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

    ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنیں منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :اداکاراؤں کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔

    منیب بٹ کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نمازِ جنازہ کے اوقات کار جلد بتادیے جائیں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں منال خان نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی منال خان کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا تھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں-

  • سال 2020 میں علیحدگی اختیار کرنے والے فنکار

    سال 2020 میں علیحدگی اختیار کرنے والے فنکار

    سال 2020 کے دوران جہاں شوبز کی کئی اہم شخصیات کورونا وبا کے باوجود لاک ڈاؤن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کیا وہیں بہت سی مقبول جوڑیاں ایسی بھی تھیں جو اس برس جدا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : لاک ڈاؤن میں فن کاروں کی شادیاں ہوئیں، مگر نہ بارات، نہ باجا، نہ مہندی کے رنگ فن کاروں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے شادیاں کرلیں اور اپنی شادیوں کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی جہاں مداح پسندیدہ فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوئے وہیں کچھ فنکاروں نے علیحدگی اختیار کر کے مداحوں کو مایوس بھی کیا-

    آئیے جانتے ہیں شوبز کی وہ مقبول جوڑیاں کون سی تھیں جنہوں نے اس برس راہیں جدا کرکے مداحوں کو بھی حیران کردیا ۔

    شہروز سبز واری اور سائرہ یوسف : کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد رواں برس مارچ میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں دونوں اداکاروں کی جانب سے ازدواجی تعلق کے اختتام کی تصدیق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کے ذریعے کی گئی تھی سائرہ یوسف 2012 میں اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    فرح سعید اور چوہدری توقیر احمد :رواں برس ٹی وی کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی فرح سعدیہ نے 2012 میں خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے دوسری شادی کرلی تھی جن کا بزنس پاکستان اور امریکا میں پھیلا ہوا ہے تاہم رواں برس توقیر احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں میزبان فرح سے مکمل طورپر علیحدگی کی تصدیق کردی۔

    انجم شاہین عرف انجمن اور میاں وسیم: رواں برس پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ انجم شاہین عرف انجمن اور ان کے دوسرے شوہر فلم پرڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی کی راہیں بھی جدا ہوگئیں انجمن کے شوہر لکی علی نے اپریل میں ویڈیو پیغام میں اداکارہ کو طلاق دی اداکارہ انجمن نے فلم پرڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی سے گزشتہ برس شادی کی تھی۔

    میکال حسن اور ربیا چوہدری : 2016 میں گلوکار میکال حسن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل واداکارہ ربیا چوہدری نے بھی اس برس رواں ماہ دسمبر میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی-

    سال 2020 میں دنیا سے رخصت ہونے والے پاکستانی فنکار

    2020 میں بریک اپ کرنے والی شوبز جوڑیاں
    گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر ساتھ ساتھ نظر آنے والے گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے بھی اس برس شادی سے قبل ہی ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی-

    ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے اور عاصم کے درمیان تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں-

    رواں برس ستمبر میں ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس کے تحت قیاس آرائیاں کی جاتی رہی کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں اس سے قبل علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکٹھے دکھائی دیتے تھے اور ایک دوسرے کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹس بھی شئیر کرتے تھے-

    سوشل میڈیا پرعمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں وائرل

    شوبزشخصیات نے سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    2020 میں سب زیادہ سنے اور سرچ کئے جانے والے پاکستانی گانے

  • سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1  شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1 شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    بالی وڈ کے ماضی کے معروف اداکار گووندا کی 1995 کی سپر ہٹ فلم ’قلی نمبر 1 ‘میں شاندار اداکاری اور کامیڈی کی سے یہ فلم خوب مشہور بھی ہوئی تھی تاہم اب اس کا ری میک ورژن بنایا گیا ہے جس میں اداکار ورون دھون اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورون دھون اور سارہ علی خان کی فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا جو کہ مداحوں کے معیار پر پورا نہ اتر سکی۔ فلم کی ریلیز کے پہلے ہی دن انٹرنیٹ پر اس کے ایک سین پر لوگوں نے خوب تنقید کی اور اس کا بےحد مذاق بھی اڑایا تھا۔

    تاہم آئی ایم ڈی بی پر سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1 کو انتہائی کم ریٹنگ ملی ہے اور صارفین کی جانب سے اس فلم کو 1.4 ریٹ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آئی ایم ڈی بی ایک ایسا آن لائن ڈیٹا بیس پلیٹ فارم ہے جہاں فلم، ٹی وی پروگرامز اور دیگر مواد پر صارفین ریویوز دیتے ہیں اور آئی ایم ڈی بی پر آنے والی ریٹنگ سے کسی بھی فلم کی کامیابی اور ناکامی ظاہر ہو جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلمساز ڈیوڈ دھون 1995 ء میں قلی نمبر 1 فلم بنائی تھی جس میں اداکار گووندا ، کرشمہ کپور اور قادر خان نے مرکزی کردار ادا کئے تھے اور فلم باکس آفس پر خوب چھائی تھی گووندا کی مزاحیہ اداکاری کی بنا ء پر فلم ہٹ ہوئی تھی تاہم اب اس کا ری میک ورژن بنایا گیا ہے جس کو ڈیویڈ دھون نے ہی پروڈویس کیا ہے اور اس میں گوندا کی جگہ ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون اور کرشمہ کی جگہ اداکار سیف علی خان کی جگہ سارہ علی خان نے اداکاری کی ہے-

  • انوشکا شرما نے عالمی وبا کو اپنے اور شوہر ویرات کوہلی کے لئے رحمت قرار دیا

    انوشکا شرما نے عالمی وبا کو اپنے اور شوہر ویرات کوہلی کے لئے رحمت قرار دیا

    بالی وڈ اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں جنوری میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے معروف فیشن جریدے کے لیے حال ہی میں فیشن شوٹ کروایا ہے اور جریدے کے سرورق پر موجود اپنی تصویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔

    جریدےکو دیےگئے انٹرویو میں انوشکا نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کو اپنے لیے رحمت قرار دیا۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویرات کوہلی گھر پہ تھے اور ہم دونوں کے گھر پہ ہونے کے باعث کسی کو پتہ نہں چل سکا کہ میں امید سے ہوں جب تک کہ ہم نے اس کا اعلان نہیں کیا۔

    اداکارہ کے مطابق وہ دونوں صرف ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھر سے نکلتے تھے اور سڑکیں خالی ہونے کے باعث ہمیں کوئی دیکھ بھی نہیں پایا اسی طرح فلم سے متعلق بعض کام بھی ویڈیو کانفرنس پر کیے اور حمل کے آغاز میں ہم یہ خبر چھپانے میں کامیاب رہے۔

    خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی –

    شوبزشخصیات نے سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    کوریوگرافر فرح خان اور اداکار وکرانت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

  • عمران اشرف نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

    عمران اشرف نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

    پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے ‘رانجھا رانجھا کردی’ میں بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ادکار عمران اشرف کے حال ہی میں ‘رقصِ بسمل’ میں ان کے کردار موسیٰ کے بھی کافی چرچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ‘رقصِ بسمل’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ توڑدیا۔

    عمران اشرف نے اپنی پوسٹ کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ٹوٹ گیا، ٹوٹ گیا دروازہ ٹوٹ گیا، موسی کی کِک’۔

    اداکار نے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘ میری شکل پر صاف لکھا ہے (اوہ نو)’۔

    عمران اشرف کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اداکار کو پردہ ہٹاکر دروازے سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ان کے باہر آنے سے پہلے سیٹ پر لگا دروازہ ہی گر کر زمین بوس ہوگیا۔

    اداکار کی پوسٹ کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے جارح مزاج کردار کی مناسبت سے دروازے کو ٹھوکر مار کر کھولنا تھا لیکن لگتا ہے کہ عمران اشرف نے کچھ زیادہ ہی زوردار کِک ماری کہ دروازہ ٹوٹنے کے بجائے الگ ہی ہوگیا۔

    قبل ازیں عمران اشرف نے اپنی ایک علیحدہ پوسٹ میں ہاشم ندیم کے لکھے گئے ڈرامے کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    انہوں نے اکتوبر میں کہا تھا کہ شکر ہے وقت بدل چکا ہے، میں آپ کا تعارف اپنے اگلے کردارموسیٰ سے کرواتاہوں جس کا میں انتظارکررہا تھا، مجھے اپنے ماسٹرپیس اسکرپٹ کا حصہ بننے کا موقع دینے پر شکریہ ہاشم ندیم ۔

    ‘رقص بسمل’ ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا تقریب میں 15 منٹ کی شرکت کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

    بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا تقریب میں 15 منٹ کی شرکت کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

    بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا نیوائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ اداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کی تقریب میں 15 منٹ شرکت کریں گی جس کیلئے وہ 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

    اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ وہ 2015 میں مس دیوا یونیورس بھی رہ چکی ہیں اروشی روتیلا نے متعدد اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے ساتھ ہی بھارتی فلم نگری میں بھی قدم رکھا ہے۔

    اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کی فلموں میں ’صنم رے‘، ’گریٹ گرینڈ مستی‘ اور ’ہیٹ اسٹوری 4‘ شامل ہیں۔

    والد راجیش کھنہ نے ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا ٹوئنکل کھنہ

    عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں رندھیر کپور

  • اداکارہ صرحا اصغر  بھی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک

    اداکارہ صرحا اصغر بھی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک

    سال 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی پاکستانی شوبز ستاروں نے لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے مداحوں کو حیران کیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر نے بھی سال کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے مداحؤں کو حیران کر دیا ہے-

    اداکارہ صرحا اصغر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نکاح کی تصاویر اور مختلف ویڈیوز شیئر کیں۔

    صرحا اصغر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جن میں انہوں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔

    انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب کے لیے ڈیزائنر ہانیہ کامران کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا تھا-

    صرحا اصغر نے اپنے شوہر عمر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اداکارہ کی شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے نکاح کے خاص دن پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اداکارہ کے شوہر نے بھی سیاہ رنگ کا لباس اور میرون رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

    قبل ازیں اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مایوں کی سادہ سی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انہتائی سادگی سے شادی کی ہے۔


    ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ صرحا اصغر نے 2015 میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ‘کھوٹ’ میں اداکاری کی تھی۔

    صرحا اصغر نے رواں برس ڈراما ‘پیار کے صدقے’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس خان کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

  • آئمہ بیگ خوبصورت ترین،عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں  شہباز شگری

    آئمہ بیگ خوبصورت ترین،عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں شہباز شگری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل شہباز شگری کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ زندگی میں جس خوبصورت ترین، حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان سے ملاقات ہوئی وہ گلوکارہ آئمہ بیگ ہیں۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں جو وضاحتی الفاظ آئمہ بیگ کے لیے کہے جا سکتے ہیں وہ پھر بھی ناکافی ہیں۔

    اداکار شہباز شگری نے انہیں برداشت کرنے پر آئمہ بیگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کی قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیں تاہم ماڈل و اداکار شہباز شگری کی جانب سے رواں برس اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر مداحوں کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل گئیں-

    جبکہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

    آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

  • والد راجیش کھنہ نے ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا   ٹوئنکل کھنہ

    والد راجیش کھنہ نے ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا ٹوئنکل کھنہ

    گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کا رواں برس فادرز ڈے پر لکھا گیا ایک آرٹیکل وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے حیران کن انکشافات کئے-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے رواں برس فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیے گئے ایک آرٹیکل میں حیران کن انکشافات کیے –

    اداکارہ نے اپنی سالگرہ اور والد کے یوم پیدائش کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی والد کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی-

    ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ میرے بابا مجھے ٹینا بابا کہتے تھے لیکن مجھے اس وقت احساس نہیں تھا کہ میری پرورش کس طرح اردگرد موجود دوسری لڑکیوں سے مختلف ہوئی۔

    ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے ڈیٹنگ کرنا شروع کی تو وہ اپنے والد سے اپنے خیالات اور اپنی باتیں شیئر کیا کرتی تھیں۔

    اکشے کمار کی اہلیہ نے لکھا کہ بابا نے تب مجھے کہا ایک وقت میں کبھی ایک بوائے فرینڈ نہ رکھنا بلکہ ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈز رکھنا، اس طرح آپ کا دل کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

    ساتھ ہی ٹوئنکل کھنہ نے اپنے آرٹیکل میں والد کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کے والد راجیش کھنہ ہی نے انہیں پہلی بار شراب پینے کی پیشکش کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی 47 ویں سالگرہ منائی جبکہ ان کے والد راجیش کھنہ کا یوم پیدائش بھی منایا گیا۔

    اس سے قبل اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اپنا نام نہ بدلنے پر بھی کھل کر اظہار کرچکی ہیں اس حوالے سے ٹوئنکل نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے اپنا آخری نام کھنہ سے کمار کیوں نہیں کیا ؟ اس کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہے کہ میں شادی شدہ ہوں برانڈ نہیں میں چھوٹی کمپنی نہیں ہوں کہ جسے بڑی فرم نے لے لیا ہو اور نام تبدیل کرنا پڑے۔

    خیال رہے کہ 90 کی دہائی کی نامور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار سے شادی کے بعد فلم نگری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب وہ پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ مصنفہ بھی ہیں ٹوئنکل کھنہ لیجنڈری اداکار جوڑی راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ہیں اور وہ اکشے کمار کی اہلیہ ہیں اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

  • ارطغرل غازی کی اصلحان خاتون واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھ کر حیران

    ارطغرل غازی کی اصلحان خاتون واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھ کر حیران

    اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلثوم علی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکارہ نےانسٹاگرام اسٹوریز میں پرچم کشائی کی تقریب کی متعدد ویڈیوز شیئر کیں اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    ترک اداکارہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔

    گلثوم علی نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر ترک ڈرامہ سیریل دیریلس ارطغرل کو پی ٹی وی پر اردو میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے اور اس کے کرداروں کو پاکستان میں بے پناہ محبت حاصل ہوئی اور اس درامے اور کرداروں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ اپنے نام کئے کہ ترک فنکار خوب بھی حیران رہ گئے اور بدلے میں انہوں نے بھی پاکستان میں کافی دلچسپی دکھائی اور محبت کا اظہار کیا-