Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلم انڈسٹری میں کرئیر کے آغاز میں ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا رہا     دپیکا پڈوکون

    فلم انڈسٹری میں کرئیر کے آغاز میں ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا رہا دپیکا پڈوکون

    بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کریئر کے آغاز میں اداکاری سے متعلق بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ با لی وڈ کنگ خان، شاہ رخ کے ساتھ ڈیبیو کا خواب پورا ہونے کے باوجود انہیں فلم انڈسٹری میں انٹری کے بعد ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا رہا۔

    دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ‘اوم شانتی اوم’ میں ڈیبیو کے وقت میری عمر 19 سال تھی میری فلم، بڑے ناموں کے ساتھ ایک بڑا پروجیکٹ تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ 2007 میں جب بالآخر میری فلم ریلیز ہوئی تو بہت سے لوگوں نے مجھے سراہا اور محبت دی لیکن لوگوں کا ایک ایسا حلقہ بھی موجود تھا جنہوں نے میرے کام پر سخت تنقید کی کہا تھا کہ یہ تو ماڈل ہے اداکاری نہیں کرسکتی۔

    دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرے لب و لہجے کا مذاق اڑایا گیا اس حوالے سے بہت کچھ کہا اور لکھا گیا اور سچ یہ ہے کہ وہ سب کچھ انتہائی تکلیف دہ تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ 21 برس کے ہوں اس قسم کی تنقید آپ کو خاص طور پر متاثر کرتی ہے-

    اداکارہ نے کہا ان ساری باتوں سے میں بہت اثرانداز ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

    دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرے والدین نے ہماری مثالی رہنمائی کی انہوں نے ہمارے لیے عزت، وقار، ایمانداری اور صداقت کے ساتھ زندگی گزارنے کے اصول مرتب کیے-

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا والدین نے ہمیں اپنے وسائل کے مطابق رہنا سکھایا ہمیں نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر توجہ دینے بلکہ اچھے انسانوں کے طور پر یاد رکھے جانے کی ترغیب دی انہی اصولوں کی وجہ سے مجھے ذاتی اور پیشہ ورانہ راستوں کے طوفان کا سامنا کرنے میں مدد ملی۔

    خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ کیا اس فلم میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے فیصل…

    دنیا میں تین چیزوں سے متعلق کبھی غلط اندازہ نہیں لگانا، سلمان کی جیکولین اور روینا…

    بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

  • لاہور میوزیم پرمبنی دستاویزی فلم نے امریکہ میں بہترین ثقافتی دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    لاہور میوزیم پرمبنی دستاویزی فلم نے امریکہ میں بہترین ثقافتی دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    لاہور میوزیم پر بنائی جانے والی اجوکا تھیٹر کی دستاویزی فلم نے ورجینیا میں منعقد ہونے والے گلوبل فلم اینڈ میوزک فیسٹیول میں بہترین ثقافتی دستاویزی فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی:امریکی ریاست ورجینیا میں منعقد ہونے والے گلوبل فلم اینڈ میوزک فیسٹیول میں بہترین ثقافتی دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کرنے والی ‘پاکستان بیسٹ کیپٹ سیکریٹ: لاہور میوزیم کے عنوان سے بنائی گئی دستاویزی فلم کی ہدایات شاہد ندیم نے دی تھیں-

    رپورٹس کے مطابق اسی دستاویزی فلم نے رواں برس کے آغاز میں دہلی میں منعقد ہونے والے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا انڈس ویلی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

    دستاویزی فلم میں سموسہ میڈیا کے انور اختر اور اجوکا کے شاہد ندیم، لاہور میوزیم کی ڈائریکٹر سمیرا صمد کے ساتھ لاہور میوزیم کی سیر کراتے ہیں جو انڈس ویلی گیلری سے شروع ہو کر آرٹ گیلری پر ختم ہوتی ہےلاہور میوزیم کی نوادرات پر مبنی یہ دستاویزی فلم اس سرزمین کی 5 ہزار برس پرانی تاریخ کا سفر ہے۔

    یہ دستاویزی فلم وسیع پیمانے پر برطانیہ اور پاکستان کے مختلف میوزیمز اور تعلیمی اداروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے اور اسے فیس بک پر تقریباً 3 کروڑ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ مئی 2019 میں اس دستاویزی فلم کا پریمیئر بیک وقت لاہور میں واقع انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر اور لندن کی برک بیک یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔

    اعجاز اسلم کی ویب سیریز یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز

    ہم کراچی آرٹس کونسل کو بین الاقوامی ادارہ بنائیں گے صدر آرٹس کونسل آف کراچی محمد…

  • شوبزشخصیات نے  سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    شوبزشخصیات نے سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    سال 2020 کے اختتام پر دنیا کا ہر شخص نئے سال کے لیے سال 2020 سے جو کچھ سیکھا اس کے مطابق اپنی ترجیحات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جن میں افراد میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں جو آنے والے سال کے لئے پُر امید ہیں اور وہ کچھ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ سال 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے نہیں کر سکیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نجی ٹی وی چینل ڈان امیجز نے کچھ شوبز شخصیات سے انٹرویو کیا کہ وہ 2021 میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور انہوں نے 2020 سے کیا سیکھا تاہم زیادہ تر شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ وہ فلاحی کاموں کو ترجیح دیں گی-

    اس حوالے سے اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ نئے سال میں اپنی ذہنی سمیت جسمانی و جذباتی صحت کو بہتر بنانا چاہتی ہیں وہ آنے والے سال میں ڈائٹ کرنے سمیت میوزک اور پینٹنگ میں بھی وقت گزاریں گی۔

    اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ نئے سال میں جانوروں اور بچوں کے حقوق سمیت ماحولیاتی و تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی فلاحی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں کیوں کہ انہیں ایسے کاموں سے بہت پیار ہے۔

    جبکہ اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ نئے سال کے لیے ان کی ترجیحات یہ ہیں کہ آئین پاکستان میں تبدیلی کرکے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اور بہتر قوانین بنائے جائیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں انہوں نے سخت کام کرنا سیکھا جس کے بدلے اگرچہ انہیں کوئی ایوارڈ نہیں ملا تاہم انہیں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملا۔

    رپورٹ کے مطابق اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ وہ سال 2020 کو دیکھتے ہوئے نئے سال سے بہت زیادہ اور حتمی توقعات نہیں رکھ سکتےکیوںکہ کورونا کی وبا نے ہمیں بہت کچھ سکھا دیا ہے کہ اپنے پیاروں کی قدر کریں مادی چیزوں کے پیچھے نہ بھاگیں۔

    انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ نئے سال کے لیے کوئی منصوبہ بندی کر رہےہیں تو وہ اس کی مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔

    گلوکار بلال مقصود نے نئے سال سے کورونا ویکسین کی دستیابی کی امید لگا رکھی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے 2020 کے لیے کہا کہ انہوں نے اس سال سے جو سب سے اچھی چیز سیکھی وہ یہ تھی کہ انسان کو ہر چھوٹی چھوٹی نعمت اور دستیاب چیز پر شکر ادا کرنا چاہیے۔

    گلوکار فلک شبیر کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں ہم لوگوں نے سیکھا کہ صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے اور اس سال انہوں نے اپنے پیاروں اور خاص طور پر والدین کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور وہ نئے سال کو پرامن ترین سال دیکھنا چاہتے ہیں۔

    جبکہ دیگر شوبز شخصیات کے برعکس اداکار عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ 2021 میں بھی ہم ہر سال کی طرح پچھلے سال کے نامکمل کام پورے کریں گے۔

    سال 2020 بہت آہستہ گزر رہا ہے شہزاد رائے

    فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے

    دعا ہے کہ آنے والا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کرے شگفتہ اعجاز

    نیا سال انشاٰاللہ دُنیا بھر میں خوشیاں اور نئی خبریں لے کر آئے گا بشرٰی انصاری

  • سارہ علی خان کا انڈسٹری میں ڈیبیو پربھائی ابرہیم خان کو مشورہ دینے سے انکار    سارہ علی خان

    سارہ علی خان کا انڈسٹری میں ڈیبیو پربھائی ابرہیم خان کو مشورہ دینے سے انکار سارہ علی خان

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے ان کے بھائی ابراہیم علی خان کو شوبز کے حوالے سے کسی بھی معاملے میں مشورے کی ضرورت محسوس ہو تو ہمارے خاندان میں مجھ سے بھی بڑے اداکار موجود ہیں جو مجھ سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک اس قابل نہیں کہ اپنے بھائی ابراہیم علی خان یا کسی کو بھی مشورے دیں۔

    سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ایک خوبصورت کاروبار ہے اور ابراہیم علی خان خوش قسمت ہے جو اس دنیا (بالی وڈ انڈسٹری )میں داخل ہورہا ہے اور اگر ابراہیم کو اس دوران کسی بھی معاملے میں مشورے کی ضرورت محسوس ہو تو ہمارے خاندان میں مجھ سے بھی بڑے اداکار موجود ہیں جو مجھ سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ابراہیم کو صرف اتنا ہی مشورہ دوں گی کہ ہمیشہ ایک باہمت انسان بنے میرا نہیں خیال کہ میری اوقات ابھی تک ایسی ہے کہ میں کسی کو مشورہ دوں میری فیملی میں میرے والد اور والدہ موجود ہیں جو ابراہیم کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں ۔

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی…

    بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

  • جی جی حدید کی ایک تصویر نے ساؤتھ ایشینز کیلئے اتنا کام کیا جتنا پریانکا چوپڑا نے پورے کیرئیر میں کیا تھا  سوشل میڈیا صارفین

    جی جی حدید کی ایک تصویر نے ساؤتھ ایشینز کیلئے اتنا کام کیا جتنا پریانکا چوپڑا نے پورے کیرئیر میں کیا تھا سوشل میڈیا صارفین

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کی ایک تصویر نے ساؤتھ ایشینز کیلئے اتنا کام کیا جتنا پریانکا چوپڑا نے پورے کیرئیر میں کیا تھا-

    باغی ٹی وی :انسٹاگرام پر 2020 کے اختتام پر ‘پوسٹ آپکچر آف’ چیلنج وائرل ہو رہا ہے جس میں صارفین اپنی اسٹوری پر وہی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں جو ان کے دوست انہیں کہہ رہے ہیں۔

    معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی اس وائرل چیلنج کو فالو کیا اور کسی نے ان سے 15 ستمبر کی تصویر دکھانے کو کہا۔

    جی جی حدید نے اپنی اسٹوری پر 15 ستمبر کو کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی جو کہ ان کے کچن کا کیبنٹ تھا۔

    سُپر ماڈل کے کیبنٹ میں جہاں بے شمار دیسی مصالحے نظر آئے وہیں ان کے کیبنٹ میں پاکستانی مصالحے کا بھی ڈبہ نظر آیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھی پاکستانی مصالحے پسند ہیں اور وہ پاکستانی مصالحوں کی شوقین ہیں-

    جی جی حدید نے بتایا کہ جب وہ حمل سے تھیں تو وہ ان تمام تر مصالحوں کو کھانوں میں استعمال کرتی تھی۔

    بعد ازاں امریکی ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ اسٹوری بے حد وائرل ہوئی اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس تصویر پر تبصرے کیے جانے لگے۔
    https://twitter.com/saman_notsalmon/status/1343637383733006336?s=20
    ٹوئٹر پر ایک صارف نے جی جی حدید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جی جی حدید کی ایک تصویر نے ساؤتھ ایشینز کے لیے اتنا کام کیا ہے جتنا پریانکا نے اپنے پورے کیریئر میں کیا تھا۔
    https://twitter.com/badgalbengali/status/1343632004424863748?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ماشااللہ جی جی بہن ہمیں وہ مسلم نمائندگی دے رہی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے-
    https://twitter.com/piriformfossa/status/1343511212592680960?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ جب جی جی حدید کی مسالہ کابینہ نے جنوبی ایشین نمائندگی کے لئے ہالی ووڈ سے بھی زیادہ کام کیا-
    https://twitter.com/piriformfossa/status/1343523546706935814?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ یہ زین کی کمپنی کا اثر ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ ہلدی، تندوری مصالحہ، گرم مصالحہ؟ اب یہ دیسی ہو گئیں، زین نے کر دکھایا-


    ایک صارف نے لکھا کہ جی جی اب بھابی بن گئی ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جیجی کے ہاں رواں برس ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی 27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے –

  • بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    بھارت: کسانوں کے ساتھ پنجاب کے گلوکار بھی اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور اپنے گیتوں کے ذریعے کسانوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :پورے بھارت کے کسان بھارتی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں بھارتی حکومت نے کسانوں کے خلاف تین نئے قانون بنائے ہیں جس میں کسانوں کو دی کو سبسیڈی کو بھی ختم کیا ہیں- جہاں کسان اور سکھ برادری کسانوں کی دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہیں کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں نے گانے گائے ہیں-

    کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں گپی گریوال ودیگر بھی سامنے آ ئےاور انہوں نے اپنے فن کے ذرہعے بھارتی کسانوں کی‌آواز بھارتی سرکار اور دہلی کے ایوانوں اور پوری دنیا تک پہنچائی-

    بھارت کے معروف گلوکار و اداکار گپی گروال نے اس حوالے سے ایک گانے کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ اداکار ایک فوجی کی وردی میں بھارت کی حکومت کو کہہ رہا ہے اگر آپ نے کسانوں پر ظلم و تشدد بند نہ کیا ہم پوری بھارت سرکار کو مصیبت میں ڈال دیں گے-

    بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی گلوکارگپی گروال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

    ویڈیو میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوج میں سب سے زیادہ پنجابی سکھ بھارت کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر ہندو حکومت باز نہ آئی تو فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی-

    تاہم اب گپی گریوال کے بعد سدھو موسی والا ن7نے بھی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ،پنجاب مائے مدر لینڈ ،گانا جاری کیا ہے جس نے جاری کرتے ہی دھوم مچا دی ہے-

    بھارت: مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

    سدھو موسی والا کے گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گانے کو محض دو روز قبل یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 5 ملین سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-

    گانے کی ویڈیو میں پنجاب کے سکھوں کی آزادی کے لئے اور اپنے حقوق کے لئے کی گئی اب تک کی محنت اور جدو جہد کو دکھا یا گیا ہے-

  • دوسری فلم کی کامیابی کے بعد ونڈر وومن  3 بنانے کا اعلان

    دوسری فلم کی کامیابی کے بعد ونڈر وومن 3 بنانے کا اعلان

    حال ہی میں ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ‘ونڈر وومن 1984’ ریلیز ہوئی اور جس نے وبا کے دوران بھی ایک ریکارڈ کمائی کی تاہم اب پروڈکشن کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس سیریز کی تیسری فلم بھی بنائے جائے گی۔

    باغی ٹی وی : ‘ونڈر وومن 1984’ کو ابتدائی طور پر 16 دسمبر کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد 25 دسمبر کو کرسمس کے دن اسے لاطینی امریکا کے مختلف ممالک کے 2100 سینما تھیٹرز میں بھی ریلیز کیا گیا۔

    فلم نے حیران کن طور پر سینما تھیٹرز سے ریلیز کے پہلے ہی دن ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائی کی جو کہ وبا کے دنوں میں ایک ریکارڈ ہے۔

    تاہم ‘ونڈر وومن 1984’ کی کامیابی کو دیکھتے ہی وارنر برادرز نے اعلان کیا ہے کہ اب سیریز کی تیسری فلم بنائی جائے گی، جس میں گال گدوت ہی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    شوبز ویب سائٹ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق وارنر برادرز کے چیف ٹوبی امیرچ کا کہنا تھا کہ "ان مشکل وقتوں کے دوران ، گھر والوں کو گھروں میں اس اعلی فلم سے لطف اندوز ہونے کا اختیار دینا اچھا لگا ، جہاں تھیٹر دیکھنے کا آپشن نہیں تھا۔”

    تاہم امیرچ نے فلم کی کامیابی کے بعد تصدیق کی ہے کہ جلد ہی سیریز کی تیسری اور پہلی ٹرائلوجی کی فلم پر کام شروع کردیا جائے گا۔

    انہوں نے تصدیق کی کہ تیسری فلم میں بھی مرکزی کردار یعنی پرنس ڈیانا نامی خاتون سپر ہیرو کا کردار گال گدوت ہی ادا کریں گی جب کہ پیٹی جینکنس ہی ہدایات دیں گی۔

    سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی گال گدوت نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ پیٹی جینکنس نے ہی پہلی دونوں فلموں کی ہدایات دیں اور اب دونوں تیسری فلم میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گی۔

    ونڈر وومن 1984 کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق سیریز کی تیسری فلم پہلی ٹرائلوجی کی آخری فلم ہوگی، جس کے بعد ممکنہ طور پر سیریز کی دوسری ٹرائلوجی پر کام کیا جائے گا، تاہم دوسری ٹرائلوجی کی پہلی فلم 2026 تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

    سیریز کی تیسری اور پہلی ٹرائلوجی کی آخری فلم کو 2022 کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے پروڈکشن کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

    تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ سیریز کی تیسری فلم میں بھی دوسری فلم کی زیادہ تر کاسٹ اپنے اپنے کردر ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم ممکنہ طور پر کچھ تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

    ’گیمز آف تھرونز‘ گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر ہلاک

    ’مولان‘ کے بعد فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    اسٹاروار فرنچائز کا اسٹار وارز کے مشہور ولن کردار بوبا فیٹ پر بھی الگ سیریز بنانے…

  • بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

    بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

    بالی وڈ کے لیجںڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ شہرہ آفاق پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنے میں ناکام رہے-

    باغی ٹی وی : 77 سالہ میگا اسٹارامیتابھ بچن اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر پرانی فلموں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی کافی سراہا جاتا ہے-

    اب حال ہی میں امیتابھ بچن نے أنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1988 کی فلم ‘گنگا جمنا سرسوتی’ کی ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں اداکار امیتابھ بچن کو معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے سگنیچر اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے امیتابھ بچن نے اس تصویر میں پاپ گلوکار کی طرح ڈریسنگ کر رکھی ہے۔

    اس تصویر کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب من موہن دیسائی کو لگا کہ میں اپنی فلم گنگا جمنا سرسوتی میں مائیکل جیسکن کو کاپی کر سکتا ہوں، میری کیا ہی ناکامی تھی یہ۔

    خیال رہے کہ اداکار امیتابھ بچن نے من موہن دیسائی کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں ‘قلی’، ‘مرد’، ‘پرورش’ اور ‘نصیب’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

  • رجنی کانت نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا

    رجنی کانت نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا

    بھارت کے مقبول ترین اداکار رجنی کانت نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار اور بے تاج بادشاہ رجنی کانت 2017 سے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے تامل ناڈو سے کرپشن ختم کرنے کے لیے باقاعدہ ایک مہم بھی شروع کررکھی تھی تاہم وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہوں نئے سال کے آغاز پر کرپشن سے پاک اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔


    تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجنی کانت نے سیاسی جماعت بنانے سے متعلق اپنا بیان واپس لیا اور تامل زبان میں 3 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ لکھا جس میں وہ اب سیاسی جماعت نہیں بنارہے، اس حوالے سے وہ مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ میں انتہائی دُکھ کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ میں سیاست میں داخل نہیں ہوسکتا۔

    تامل سپر اسٹار نے کہا کہ اس فیصلے کا درد صرف میں ہی سمجھ سکتا ہوں، تاہم وہ اپنی پارٹی قائم کیے بغیر لوگوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔

    رجنی کانت نے اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میرے اس فیصلے سے میرے چاہنے والوں کو شدید مایوسی ضرور ہوگی لیکن براہ کرم مجھے معاف کردیں۔‘

    معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کے حوالہ سے تشویشناک خبر

    واضح رہے کہ رجنی کانت نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جوکہ روحانی سیاست کی حامل ہو کا آغاز کریں گے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں فتح حاصل کرے گی۔

    انہوں نے روحانی سیاست کی بعدازاں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مطلب ایماندارانہ اور بدعنوانی سے پاک سیاسی جماعت ہوگی۔ اس موقع پر رجنی کانت نے یہ نہیں بتایا تھا کہ آیا وہ خود الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔

    اداکار نے کہا تھا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کریں گے جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

    رجنی کانت کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے اسپتال ذرائع

    واضح رہے کہ 2 روز قبل رجنی کانت کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا اور اب ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے مسلسل بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کا کہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی قسم کی سیاسی وسماجی سرگرمی ان کی طبعیت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا انہیں صرف آرام کی ضرورت ہے۔

  • کوریوگرافر فرح خان اور اداکار وکرانت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    کوریوگرافر فرح خان اور اداکار وکرانت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    ہیکرز نے بھارتی ہدایت کارہ و پروڈیوسر فرح خان کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔

    بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں اور وہ اپنی پروفائلز بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    فرح خان نے بتایا کہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے، انہوں نے اپنے شوہر و ہدایت کار سریش کندر جو ایک کمپیوٹر انجینئر ہیں کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کیا۔

    انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، برائے مہربانی اگر آپ کو اس اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہو تو اسے کلک یا اس کا جواب نہ دیں، ہوسکتا ہے اسے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

    انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد فرح خان نے مداحوں سے ان کی جانب سے کسی بھی پیغام پر ردعمل نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی تک بحال نہیں ہوسکا ہے ہوسکتا ہے کہ میرے کسی پیغام کاجواب دینے پر آپ کا اکاؤنٹ بھی ہیک ہوجائے لہذا احتیاط کریں۔

    فرح خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے پر اپنے شوہر شریش کندر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی جلد بحال ہوجائے گا۔

    دوسری جانب اداکار وکرانت نے انسٹاگرام اسٹوری میں اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق بتایا اور لوگوں کو اپنے اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغامات کو نظر انداز کرنے کا کہا۔

    انہوں نے لکھا کہ میرے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں، برائے کرم ڈی ایمز یا کمنٹس کو نظر انداز کریں ہم اس پر کام کر رہے ہیں-

    خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر ، اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان کے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے۔