Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروز خان کی شوبز میں واپسی

    فیروز خان کی شوبز میں واپسی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے رواں برس مارچ میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : فیروز خان نے مختصر ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ مداح ان کے جواب کے منتظر تھے اور اب وہ مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

    بعد ازاں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکاری چھوڑنے کے بعد وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا۔

    تاہم شوبز سے ایک سال سے کم مختصر عرصے تک کنارہ کشی کے بعد اداکار فیروز خان نے بتایا ہے کہ وہ انڈسٹری میں واپس آگئے ہیں اور مختلف اسکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں۔

    اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑکر واپس آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ مختلف کام کرنے ہیں اسی لیے انڈسٹری میں واپس آیا ہوں۔

    ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق فیروز خان نے کہا کہ میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب ہیں جوکہ حضرت سلطان باہوؒ کی دسویں اولاد ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں یہ انڈسٹری نہ چھوڑوں۔

    فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ شیخ صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میرے لیے ضروری ہے کہ میں شوبز انڈسٹری سے جڑا رہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے یہاں رہتے ہوئے کچھ مختلف کرنا ہے اس لیے میں انڈسٹری میں واپس آیا، آج کل نئے ڈراموں پر کام کر رہا ہوں اور بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کرنے والا ہوں۔

    فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے

    فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت

  • 2020 کی آئیکون شخصیات: ہیری سٹائل نے مشہور خواتین شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا

    2020 کی آئیکون شخصیات: ہیری سٹائل نے مشہور خواتین شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا

    اداکار وگلوکار ہیری اسٹائل گوگل کی مشہور ترین سلیبرٹی آئیکون میں بڑی اور مشہور خواتین شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ہیری اسٹائل بین الاقوامی میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بنے اپنے لباس کے باعث سالہا سال موضوع بحث رہے تاہم اب برطانوی ویب سائٹ money.co.ukکی جانب سے جاری فہرست میں اداکار وگلوکار ہیری اسٹائل کو گوگل کی مشہور ترین اسٹائل آئیکون شخصیت (سلیبرٹی آئیکون) قرار دیا گیا ہے۔

    جاری فہرست کے ٹاپ ٹین شخصیات میں میگھن مارکل، بلی ایلش اور کینڈل جیسی مشہور شخصیات بھی موجود ہیں۔

    تاہم ہیری اسٹائل رواں برس اپنے متنازع انداز کے باوجود گوگل کی اسٹائل آئیکون شخصیات میں سرفہرست جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

  • کوک اسٹوڈیو 2020 کا اختتام: پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کا گانا چھا گیا

    کوک اسٹوڈیو 2020 کا اختتام: پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کا گانا چھا گیا

    کوک اسٹوڈیو کے خصوصی سیزن 2020 کی چوتھی اور آخری قسط میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کا گانا ” ساری دنیا” بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں بھی پہلی تینوں قسطوں کی طرح تین گانے ریلیز کردیے گئے پچیس دسمبر کو ریلیز کی جانے والی اس آخری قسط میں بھی 3 ہی گانے ہیں جن میں بوہیمیا کے ساری دنیا کے علاوہ صوفی گلوکارہ صنم ماروی کا ”انبھول” اوراعزاز سہیل کا گانا ”میگھ” شامل ہے۔

    تاہم مقبولیت کے لحاظ سے بوہیمیا نے باقی دونوں گلوکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    اس گانے کے بول معروف ریپیرنے عاصم رضا کے ساتھ مل کرلکھے ہیں جو ان کے کیریئرمیں کی جانے والی جدوجہد کو بیان کرتا ہے۔اپنے مخصوص پنجابی انداز میں بوہیمیا نے شائقین کے دلوں کو چھولیا، یو ٹیوب پر اب تک اس گانے کو 13 لاکھ 13 ہزار سے زائد بار سنا جاچکا ہے۔

    خصوصی سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزازسہیل ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی ، زارا مدنی ، سحر گل خان ، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اورشہروز حسین شامل ہیں ۔

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…

    واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو رواں برس گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جبکہ گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا

    اس سے قبل پروڈیوسر روحیل حیات نے بتایا تھا کہ یہ کوک اسٹوڈیو سیزن 13 نہیں ہوگا بلکہ رواں سال خصوصی سیزن جاری کیا جارہا ہے جسے کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا نام دیا گیا ہے۔خصوصی سیزن گزشتہ سیزنز کی نسبت مختصرتھا جس میں 12 گانے پیش کئےگئے ۔

    معروف بھارتی گلوکار بھی کوک اسٹوڈیو 2020 کے گانے گل سن کے معترف

  • بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کی والدہ انتقال کر گئیں

    بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کی والدہ انتقال کر گئیں

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم چند روز سے علیل تھیں اور دوران علاج چینائی کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔


    شوہر کے جلد انتقال کرجانے کے سبب کریمہ بیگم ہی نے بچوں کی پرورش کی۔اے آر رحمان بچپن میں بیمار رہنے لگے اور علاج معالجے کے پیسے نہ تھے تو ان کی والدہ درگاہ جایا کرتی تھیں جہاں سے معروف موسیقار کو صحت ملی۔

    بچوں کی صحت یابی کے بعد کریمہ بیگم کی درگاہ سے عقیدت میں اضافہ ہوگیا اور انہوں نے دونوں بچوں سمیت درگاہ کے پیر کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

    اسلام قبول کرنے کے بعد اے ایس دلیپ کمار کو درگاہ کے پیر نے ’اللہ رکھا رحمان‘ کا نام دیا جو بعد میں اے آر رحمان سے مشہور ہوا جب کہ والدہ کا نام کریمہ بھی درگاہ میں ہی رکھا گیا تھا۔

    معروف شاعراور افسانہ نگار ایزد عزیزانتقال کرگئے

  • فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران معروف اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے-

    اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے جب کہ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔

  • بشریٰ انصاری نے 36 سال بعد طلاق لینے کی وجہ بتا دی

    بشریٰ انصاری نے 36 سال بعد طلاق لینے کی وجہ بتا دی

    معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ شادی کے 36 سال بعد میں نے خود ہی طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ ایکٹر 1950 میں قدم رکھا اور تب سے ابھی تک طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں-

    بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی جس سے ان کی دو دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں تاہم انہوں نے اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ انہوں نے اداکار وہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی ہے تاہم اداکارہ اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ تر خاموش ہی دکھائی دیتی ہیں لیکن پہلی بار انہوں نے اپنی طلاق کی وجہ بتائی۔

    انڈسٹری میں ماہرہ خان کی سب سے پہلی دوست کون ہیں؟

    بشریٰ انصاری نے میرا سیٹھی کے ویب شو میں اپنی طلاق اور اُن حالات کے بارے میں اظہار خیال کیا جس نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لینے پر مجبور کیا بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ’طلاق‘زندگی کے برے وقت سے نکلنے کا ایک حل تو ہے لیکن میں ان میں سے نہیں جس کو طلاق دی گئی ہو بلکہ میں نے خود اپنے شوہر کو طلاق دی میں نے اپنی شادی کے 36 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور میں نے خود طلاق دی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ابا کی بہن کے ساتھ اس طرح کا کچھ واقعہ ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ میری بیٹی کو بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے انہوں نے شادی سے پہلے ہی ایسا کردیا تھا کہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے۔

    نیا سال انشاٰاللہ دُنیا بھر میں خوشیاں اور نئی خبریں لے کر آئے گا بشرٰی انصاری

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب تک ہمیں سمجھ آئی کہ ہماری زندگی میں مسائل ہیں، یا ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے، تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور بچے اسکول جانے لگ گئے تھے، اس لیے میں جب بھی مشکل میں ہوتی تو سوچتی تھی کہ یہ وقت مشکل ہے یا پھر طلاق کے بعد والا مشکل ہوگا کیوں کہ میرے پاس دو بیٹیاں ہیں اور اگلی زندگی میں بھی یہی مسائل رہے تو بہتر یہی ہے کہ اسی زندگی کو برداشت کیا جائے اور ایسے ہم نے 36 سال گزار لیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب بیٹیوں کی شادی ہوگئی اور ان کے بھی بچے ہوگئے تو لگا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کو ریلیف دیا جائے حالانکہ آج کل ایسا نہیں ہوتا شادی شدہ جوڑے 6،5 سال تک بچے ہی پیدا نہیں کرتے جو غلط بھی ہے کیوں کہ ایسے تو کسی کا گھر بھی نہیں بسے گا، گھر فوراً ٹوٹ جائے گا، جب بچے ہی نہیں ہوں گے تو خاندان کیسے آگے بڑھے گا۔

    عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے فیصل…

  • ’گیمز آف تھرونز‘ گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر ہلاک

    ’گیمز آف تھرونز‘ گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر ہلاک

    ’گیمز آف تھرونز‘ گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ 39 سالہ چینی ٹائیکون لِنکی کی کرسمس کے روز پراسرارموت ہوئی جو زہر کھانے سے انتقال کرگئے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لِنکی کو چائےمیں زہر ملاکر دیا گیا تھا۔

    پولیس نے لِنکی کے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ژو سے ہوئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لِنکی کا شمار چین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن کی دولت اندازاً 1.3 بلین ڈالرز ہے لِنکی کی اچانک موت پر کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین نے دفتر کے باہر جمع ہوکر سوگ منایا۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق لِنکی نے 2009 میں یوزو کمپنی کی بنیاد رکھی اور گیمنگ انڈسٹری میں انتہائی کامیابی حاصل کی لِنکی گیمز ڈیولپر کمپنی یوزو کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے جب کہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی ‘گیم’ ان کی شہرت کی وجہ تھی۔

    دوسری جانب لِنکی کی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وہ خود چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے تھے مگر اس وقت ان کی حالت بہتر تھی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ لِنکی کی موت کی زیادہ تفصیلات موجود نہیں البتہ شبہ ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔

    اداکارہ چترا کامراج کے شوہر نے اداکارہ کو خود کشی پر مجبور کیا پولیس

    ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

  • شادی کی پہلی سالگرہ پر اقرا عزیز کا شوہر یاسر حسین کے لئے محبت بھرا پیغام

    شادی کی پہلی سالگرہ پر اقرا عزیز کا شوہر یاسر حسین کے لئے محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا شادی کی پہلی سالگرہ کے اس اہم دن اقرا عزیز نے یاسر حسین کیلئے سوشلنمیڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اقرا نے یاسر حسین کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصویر شئیر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اقرا نے کیپشن میں شوہر یاسر کو اپنی زندگی کی خاص شخصیت قرار دیا –

    اقرا نے یاسر حسین کو ’ببزو‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    داکارہ نے لکھا کہ یاسر میرے لیے اتنے خاص ہیں کہ اسے الفاظ میں بیان ہی نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ یاسر حسین نے نا صرف مجھے پیار دیا بلکہ یاسر میرے ساتھی ، میرے دوست سب کچھ رہے ہیں۔

    اقرا کے مطابق یاسر نے انہیں دنیا کو ایک نئے انداز سے دیکھنا سکھایا، آپ ہمیشہ خوش رہیں اور مسکراتے رہیں آپ میری زندگی کا خوبصورت حصہ ہیں –

    اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے یاسر حیسن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

    اقرا عزیز کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے شوبز جوڑی کی پہلی اینورسری پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جای ہے وہیں اداکارہ ایمن خان نے بھی اقرا اور یاسر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی-

  • سال 2020 بہت آہستہ گزر رہا ہے     شہزاد رائے

    سال 2020 بہت آہستہ گزر رہا ہے شہزاد رائے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ یہ سال اُن کا انتہائی سست گزر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار شہزاد رائے نے فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ورزش مشین ( ٹریڈمل) پر کھڑے، وزرش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    انسٹاگرام پرشیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں شہزاد رائے نے لکھا کہ یار ایک گھنٹہ ٹریڈمل پر بھاگنے کے بعد ٹائم دیکھا تو صرف 20 منٹ ہوئے تھےسال 2020 واقعی بہت آہستہ گزر رہا ہے۔

    شہزاد رائے کی جانب سے شئیر کی گئی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے اپنی گلوکاری کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں وہیں دیگر سماجی مسائل پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں بالخصوص سرکاری سکولوں میں بہتر نظام تعلیم اور تعلیم کے فروغ کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

    شہزاد رائے کا شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون کو دلچسپ جواب

    اس سے قبل بھی شہزاد رائے نے 25 دسمبر کو دارالحکومت اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر دھند کی وجہ سے روکے جانے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

    گلوکار کی ویڈیو پر جہاں مداح ان کے پیغام کی تعریف کر رہے ہیں وہیں ان کی عمر اور سدا بہار حسن پر بھی دلچسپ تبصرے کئے اور اسکن کئیر پر مشورے مانگے-

    شہزاد رائے کی ویڈیو پر حیا بخاری نامی خاتون نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟

    ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔

    حیا بخاری کے کمنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

    شہزاد رائے پی آئی اے پر برہم

  • فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے

    فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیروز خان نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مُسکرا رہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں فیروز خان کار میں موجود ہیں جبکہ اُنہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    فیروز خان نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 2021 میں پرواہ کم کرنی ہے جبکہ اپنی ذات پر توجہ زیادہ دینی ہے۔

    اُنہوں نے ہیش ٹیگ میں ONLYWAYFROMHEREISUP لکھا یعنی 2021 میں ہمارے پاس اس راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

    فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا

    فیروز خان نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ کسی پہاڑی علاقے میں موجود تھے اور فیروز خان نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔

    فیروز خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم کے چند سطر لکھے تھے:

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے سوشل میڈیا…

    تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
    تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
    اسی روز شب میں الجھ کر نہ رہ جا
    تیرے زمان اور مکاں اور بھی ہیں
    گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں

    واضح رہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اس جوڑی سے متعلق یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکار اور اُن کی اہلیہ نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

    اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت