Baaghi TV

Category: شوبز

  • سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

    سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

    شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں-

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔

    اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔

    سارہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔

    اس سے قبل فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا تھا فلک شبیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دُکھ اور افسردگی کا احساس ہورہا ہے کہ میرے پیارے سُسر جی اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔

    گلوکار نے کہا تھا کہ بابا سارہ خان،میرے لیے اور ہماری فیملی کے لیے اللّہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت تھے۔

    اُنہوں نے کہا تھا کہ میری دُعا ہے اللہ تعالیٰ بابا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

    یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

    فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

  • 9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی شادی گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی قرار

    9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی شادی گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی قرار

    حال ہی میں 9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی گلگت بلتستان میں ہونے والی شادی کو وادی کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد اب باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے اس شادی کو وادی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے ۔

    بابا جان کی شادی بھی ایسی ہوئی کہ 4 روز تک جاری رہی اور اس شادی کو گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جا رہا ہے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ بابا جان کی اہلیہ کا تعلق غذر کے علاقے گچ سے ہے-

    رپورٹس کے مطابق بابا جان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

    شادی کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہوئیں۔

    یہ اس لحاظ سے بھی منفرد اور پہلی شادی تھی کہ جس میں ہر خاص و عام شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور شادی پر ہونے والے تمام کے تمام اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مشترکہ طور پر اٹھائے جنہوں نے بابا جان کی قید کے دوران ان کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

    شادی میں 24 گھنٹے لنگر جاری رہا اور تمام مہمانوں کی پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

    شادی میں مہمانوں کے اعزاز میں لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں پہلی بار کسی شادی میں میوزیشنز کے 8 مختلف گروپوں نے ایک ساتھ مقامی دھنوں کا ایسا سماں باندھا کہ خود دولہا کے علاوہ تقریب میں موجود ہر علاقے اور ہر عمر کے لوگوں نے باری باری ٹولیوں کی شکل میں خوبصورت علاقائی ناچ پیش کرکے لوگوں کو خوب محضوظ اور شادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔

    خواتین سمیت لوگوں کی ریکارڈ تعداد میں شرکت اور بے پناہ رش کے باوجود عمدہ انتظامات اور مثالی مہمان نوازی کے اعتبار سے بلاشبہ گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی بخیرو خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

  • ریمو ڈی سوزا کا سلمان خان کو سالگرہ پر خصوصی پیغام

    ریمو ڈی سوزا کا سلمان خان کو سالگرہ پر خصوصی پیغام

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو سُنہرے دل والا انسان قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے سلطان سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر اُنہیں دُنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے بھی سلمان خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    ریمو ڈی سوزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں ریمو ڈی سوزا نظریں جُھکائے کھڑے ہیں جبکہ سلمان خان حیرت زدہ نظر آ رہے ہیں۔

    بھارتی کوریوگرافر نے تصویر کے کیپشن میں سلمان خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو سلمان سر۔

    اُنہوں نے سلمان خان کی سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا دل سُنہرا ہے اور میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کو فرشتہ قرار دی-

    واضح رہے کہ سلمان خان آج 55 سال کے ہوگئے ہیں، وہ بھارتی شہر اندور میں 27 دسمبر 1965ء کو پیدا ہوئے تھے۔1988ء میں اداکاری کی شروعات کرنے والے سلمان خان سُپر اسٹار ہونے کے علاوہ، پروڈیوسر اور گلوکار بھی ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کہاں پر اور کس کے ساتھ کاٹا؟

    سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

  • فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

    فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے سُسر کے انتقال پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    فلک شبیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دُکھ اور افسردگی کا احساس ہورہا ہے کہ میرے پیارے سُسر جی اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔

    گلوکار نے کہا کہ بابا سارہ خان،میرے لیے اور ہماری فیملی کے لیے اللّہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میری دُعا ہے اللہ تعالیٰ بابا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

    آخر میں فلک شبیر اپنے تمام دوستوں اور مداحوں سے بھی سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

  • ’مولان‘ کے بعد  فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

    ’مولان‘ کے بعد فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

    رواں برس کورونا وائرس کے باعث میگا بجٹ فلموں کوآن لائن ریلیز کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سینما تھیٹرز بند ہونے کے باعث دیگر فلم پروڈکشن کمپنیز کی طرح ڈزنی اسٹوڈیو نے بھی ہسٹوریکل لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ سمیت دیگر فلمیں بھی آن لائن ریلیز کی تھیں۔

    اور اب ڈزنی اسٹوڈیو کے پکسر اسٹوڈیو کی جانب سے تیار کردہ فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کردیا گیا۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں وبا کے باعث تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کردیا گیا۔

    خبر رساں ادارے نے فلم کے شائع کیے گئے تبصرے میں فلم کی کہانی اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے 4 میں سے 3 اسٹار دئیے اور بتایا کہ فلم کو کہانی کی وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

    ’سول‘ میں اس کائنات کا ایک اور سیارہ بھی دکھایا گیا ہے جہاں پہنچنے کے بعد فلم کے کردار اس سیارے کو جنت سمجھ بیٹھتے ہیں۔

    اپنی دنیا سے مختلف دکھائی دینے والی دنیا کو دیکھ کر فلمی کرداروں کو لگتا ہے کہ وہ جنت میں پہنچ چکے ہیں،تاہم درحقیقت وہ جنت میں نہیں بلکہ دوسرے سیارے میں پہنچ چکے ہوتے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ہائی اسکول کے میوزک ٹیچر اور اس کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اسکول ٹیچر اپنے طالب علم کے روح کو اس کے جسم سے الگ کردیتا ہے۔

    ’سول‘ ڈزنی کے پکسر اینیمیشن اسٹوڈیو کی 26 ویں فلم ہے اس سے قبل پکسر کی ریلیز کی گئی تقریبا تمام ہی فنٹیسی اینیمیٹڈ یا سپر ہیرو فلمیں شائقین کا خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

    پکسر کے تحت ’ٹائی اسٹوری، فائنٹنگ نینو، دی انکریڈیبلز، کارز، کوکو، اور آن ورڈ‘ جیسی معروف فلم سیریز بھی ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے ’ٹائی اسٹوری‘ کی چار جب کہ ’دی انکریڈیبلز‘ اور ’کارز‘ سمیت دیگر چند فلموں کی دو دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ ’سول‘ سے رواں ماہ ستمبر میں ڈزنی نے اپنی میگا بجٹ تاریخی لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو بھی ڈزنی پلس پر ریلیز کیا تھا اس معاملے میں ، کمپنی نے "مولان” دیکھنے کے لئے ڈزنی پلس کے صارفین سے اضافی 30 ڈالر وصول کیے تھے۔

    ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

  • گوہر خان کی شادی کے ریسیپشن کی تصاویر وائرل

    گوہر خان کی شادی کے ریسیپشن کی تصاویر وائرل

    بھارتی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کردیں-

    باغی ٹی وی : دو روز قبل معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر زید دربار بھی شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

    گوہر خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں وہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہوں نے اپنے شوہر زید دربار کا ہاتھ بھی تھاما ہوا ہے۔

    گوہر خان نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ کبھی تیرا، کبھی میرا، کبھی ہمارا۔

    اُنہوں نے کیپشن ہیش ٹیگ GaZaForever کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گوہر اور زید ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار دو روز قبل یعنی جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ متنازع ریئلٹی شو ‘بگ باس’ سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔

    گوہر خان نے 2004 میں فلم ‘آن: مین ایٹ ورک’ میں مختصر کردار سے فلمی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل ہی وہ ٹی وی پر اداکاری کی شروعات کر چکی تھیں۔

    گوہر خان اور زید دربار کے نکاح کی تصاویر وائرل

    گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم ‘ونس اَپون ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار’ سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    گوہر خان نے معروف ڈانس پروگرام ‘جھلک دکھلا جا’ میں بھی حصہ لیا جب کہ وہ بگ باس سمیت خطروں کے کھلاڑی نامی ہارر ایکشن ریئلٹی شو میں بھی دکھائی دیں۔

    جبکہ گوہر خان کے شوہر زید دربار بھی آرٹسٹ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے چھوٹے بھائی آواز دربار ماڈل ہیں جب کہ وہ خود بھی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈانس کوریوگرافر ہیں۔

    گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار نے شادی کے کارڈ میں اپنی لواسٹوری بیان کر دی

  • اداکارہ چترا کامراج کے شوہر نے اداکارہ کو خود کشی پر مجبور کیا   پولیس

    اداکارہ چترا کامراج کے شوہر نے اداکارہ کو خود کشی پر مجبور کیا پولیس

    بھارتی اداکارہ چترا کامراج کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو خودکشی پر مجبور کیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان چترا کامراج کی خودکشی کے الزام میں اداکارہ کے شویر کو گرفتار کر لیا-

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 9 دسمبر کو چنئی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی اداکارہ کے کیس میں اُن کے شوہر کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اس معاملے میں پولیس کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

    تحقیقات کے دوران پولیس نے اداکارہ کے موبائل فون سے شوہر سے متعلق آڈیو پیغامات ریکور اور شواہد جمع کیے۔

    اداکارہ کی موت کے بعد شوہر نے چترا کامراج کا موبائل پولیس کو حوالے کرنے سے قبل اس میں سے تمام ہی پیغامات ڈیلیٹ کردیئے تھے۔

    پولیس نے چترا کامراج کے شوہر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس اگست میں بزنس مین ہیمانتھ سے منگنی کی تھی جس کےدو ماہ بعد ہی دونوں نے شادی رجسٹرڈ کرائی تھی اداکارہ کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد گھروالوں نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

  • انڈسٹری میں ماہرہ خان کی سب سے پہلی دوست کون ہیں؟

    انڈسٹری میں ماہرہ خان کی سب سے پہلی دوست کون ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابیوں میں سینئیر اداکارہ مرینہ خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان نے مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام تحریر کیا ہے ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر امرینہ خان کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر شئیر کی-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ دنیا کے لیے مرینہ خان پاکستان کی سب سے پیاری خاتون ہیں لیکن میرے لیے مرینہ میری اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔

    ماہرہ خان نے لکھا مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مجھے اس انڈسٹری میں ہونے کا احساس کروایا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    ماہرہ خان نے لکھا کہ جس طرح میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں اور میں جس طرح اپنے جونیئرز اور سینئرز کے ساتھ پیش آتی ہوں۔ جس طرح میں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کو سنبھالنے کی کوشش کرتی ہوں یہ سب کچھ ان دنوں کی وجہ سے ہے جو میں نے مرینہ خان کے گھر پر گزارے۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ مرینہ خان کا گھر جو ہمیشہ ہر کسی کے لیے کھلا رہتا ہ۔ جہاں میں بہت سے غیر معمولی لوگوں سے ملی۔ میں ہمیشہ اس بات کی شکرگزار رہوں گی کہ آپ دونوں میری زندگی میں ہیں۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں ماہرہ خان نے مرینہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    آئسولیشن میں ماہرہ خان کا منفرد انداز میں میڈم نورجہان کو خراج عقیدت

  • سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کہاں پر اور کس کے ساتھ کاٹا؟

    سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کہاں پر اور کس کے ساتھ کاٹا؟

    بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان آج 55سال کے ہوگئے ہیں اور اس بار انہوں نے سالگرہ کا کیک اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کاٹا۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں موجود بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اس بار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک نہ تو گھر والوں اور نہ ہی دوستوں یا ادکاروں کے ساتھ کاٹا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سالگرہ کا کیک فوٹوگرافرز اور صحافیوں کے ساتھ کاٹا اس موقع پر تمام افراد ان کے فارم ہاؤس پر موجود تھے۔

    سلمان خان اس موقع پر انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے فیس ماسک بھی پکڑا ہوا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود ٹیم کے لوگوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔

    میڈیا کے مطابق یہ وہی فارم ہاؤس ہے جہاں سلمان خان کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رہے تھے اور چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے بھی یہ ان کی پسندیدہ جگہ ہے۔

    اس سے قبل سلمان خان نے بھارت میں کورونا وائرس کی بری صورتحال کی وجہ سے لوگوں سے اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی تھی۔

    سلمان خان کی جانب سے لگائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سالوں سے میری سالگرہ پر مداحوں کی محبت اور جوش و خروش بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن اس سال میری عاجزانہ اپیل ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور سماجی فاصلے کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے گھر کے باہر ہجوم نہ ہو۔

    اداکار نے کہا کہ ماسک پہنو ، ہاتھ سینیٹائز کرو اور سماجی فاصلہ برقرار رکھو اس وقت میں گلیکسی میں نہیں ہوں-

    دنیا میں تین چیزوں سے متعلق کبھی غلط اندازہ نہیں لگانا، سلمان کی جیکولین اور روینا کو وارننگ

  • سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان آج 27 دسمبر کو 55 برس کے ہوگئے ہیں لیکن سالگرہ سے قبل ہی دبنگ ہیرو نے اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی نوٹس جاری کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ہر سال سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں اداکار کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور ان کے جنم دن پر سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر ہوتے ہیں۔

    تاہم اس سال سلمان خان کی سالگرہ کچھ مختلف ہوگی اور انہوں نے اس حوالے سے اپنی رہائش گاہ کے باہر نوٹس بھی آویزاں کیا ہے۔

    بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس سال سلمان خان نے اپنے اپارٹمنٹس کے باہر ایک نوٹس لگایا ہے اور بتایا ہے کہ وہ گھر پر نہیں ہوں گے اور مداحوں سے باہر ہجوم میں نہ کھڑے ہونے اور سماجی فاصلے کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

    سلمان خان کی جانب سے لگائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سالوں سے میری سالگرہ پر مداحوں کی محبت اور جوش و خروش بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن اس سال میری عاجزانہ اپیل ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور سماجی فاصلے کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے گھر کے باہر ہجوم نہ ہو۔

    اداکار نے کہا کہ ماسک پہنو ، ہاتھ سینیٹائز کرو اور سماجی فاصلہ برقرار رکھو۔

    اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے نوٹ میں بتایا کہ اس وقت میں گلیکسی میں نہیں ہوں-

    خیال رہے کہ سلمان خان جو ان دنوں بگ باس 14 کی میزبانی کر رہے ہیں انہیں آنے والی ویک اینڈ قسط میں ریئلٹی شو میں حصہ لینے والوں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر خصوصی پارٹی دی جائے گی۔

    بگ باس 14 کی برتھ ڈے اسپیشل قسط میں جیکولین فرنینڈز اور روینہ ٹنڈن بھی شریک ہوں گی جبکہ بگ باس کی سابقہ کھلاڑی شہناز گل بھی اس قسط کا حصہ بنیں گی۔