Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاطف اسلم 2021 میں کورونا  وبا کے بعد دبئی میں پہلا کنسرٹ کریں گے

    عاطف اسلم 2021 میں کورونا وبا کے بعد دبئی میں پہلا کنسرٹ کریں گے

    کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں سنیماز بند ہونے اور کنسرٹس نہ ہونے کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کافی زیادہ متاثر ہوئی ہے کچھ ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پہلے پابندیوں میں نرمی کے بعد کنسرٹس ہوئے تھے-

    باغی ٹی وی : کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے پھر چند ممالک میں لاک ڈاؤن ہو گیا تھا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے ابھی تک کاروباری اور شوبز سرگرمیاں کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جاری ہیں –

    جن میں سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم آئندہ برس 2021 میں دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ کریں گے۔

    جو 2020 میں کورونا کی وبا کے بعد دبئی میں ہونے والا شاید پہلا کنسرٹ ہوگا جہاں اس مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کی گئی تھیں۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم 15 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں کنسرٹ کریں گےعالمی وبا کے باوجود ہونے والا یہ کنسرٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شیخ رشید ہال میں ہوگا۔

    اس میوزک کنسرٹ کا اہتمام بلیو بلڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کیسی ای او شائستہ خان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ لائیو ایونٹ میں تمام ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

    فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ کورونا کی دوسری لہر کے باوجود سخت احتیاطی تدابیر…

    بیان میں کہا گہا کہ کنسرٹ میں دبئی حکومت کی ہدایات کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجاویز پر بھی عمل کیا جائے گا-

    مزید کہا گیا کہ ‘ہم سینیٹائزنگ، درجہ حرارت چیک کرنے اور سماجی فاصلے سمیت کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صحت و تحفظ سے متعلق تمام ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے’۔

    یہ کنسرٹ جہاں منعقد ہوگا اس ہال میں 4 ہزار 400 افراد کی جگہ موجود ہے جسے کم کرکے صرف 1400 افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی اس کے ساتھ ہی کنسرٹ میں موجود شرکا اور عملے کے تمام افراد کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

    ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل

  • میری خواہش ہے کہ میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں

    میری خواہش ہے کہ میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے ہر مذہب کا احترام کریں۔

    باغی ٹی وی : نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ایک ویڈیو اور تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور بخاری بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری سجا رہی ہیں نور بخاری نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انسٹا اسٹوری میں اُن ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔


    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے اور پھر عیسائی تو اہل کتاب ہیں میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری تیار کرنا بہت پسند ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے کیونکہ ہم سب ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

  • برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی فہرست میں ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں میں علی ظفر سمیت 4 پاکستانی فنکار بھی شامل

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی فہرست میں ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں میں علی ظفر سمیت 4 پاکستانی فنکار بھی شامل

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے رواں سال جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی فنکار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں ایشیا کے اُن 50 فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنے اچھے کاموں سے لوگوں کا متاثر کیا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے اور جو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس سے سماج اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    اس فہرست میں جن 4 پاکستانی فنکاروں کا نام شامل کیا گیا ہے اُن میں ثروت گیلانی، بلال عباس، علی ظفر اور شرمین عبید ہیں۔

    اس فہرست میں اداکارہ ثروت گیلانی 21ویں نمبر پر ہیں ثروت گیلانی نے فیمنسٹ آئیکن کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی اس کے علاوہ اُنہوں نے ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مواد کے لیے نئے دروازے بھی کھولے ہیں۔

    2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈرامے اور فلمیں

    شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار بلال عباس خان کا نام فہرست میں 28 ویں نمبر پر موجود ہے بلال عباس خان نے رواں سال متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے بہت تیزی سے مقبولیت سمیٹی-

    گلوکار و اداکار علی ظفر ایسٹرن آئی کی جانب سے مرتب کی جانے والی فہرست میں 39 ویں نمبر پر ہیں علی ظفر نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کو پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے زیادہ بہتر گانا دیا اس کے علاوہ علی ظفر نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے رواں سال نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    2020 پاکستان کی کون سی شخصیات کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا گوگل نے فہرست جاری کر…

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہیں شرمین عبید چنائے نے سال 2020 میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا وہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں اور اپنے کام سے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں-

    ماہرہ خان سمیت 3 پاکستانی فنکار ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل

  • فریال محمود اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہم

    فریال محمود اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ فریال محمود نے اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی:رواں برس مئی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے سادگی سے شادی کرلی تھی لیکن گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ہٹادیں ہیں-

    اب اداکارہ فریال محمود نے شوہر سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے-

    فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق اور میرے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے پوسٹس دیکھ رہی ہوں میں باقاعدگی سے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ نہیں کرتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان جھگڑے چل رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا انتخاب کیا نہ کہ یہ ہم آپ لوگوں کو ثابت کرتے رہیں کہ ہماری شادی چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اپنے کام کے شیڈول کی وجہ سے گزشتہ 5 ماہ سے وہ ایک دوسرے سے بہت کم مل پائے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں یہ چاہوں گی کہ آپ لوگ میری شادی مجھ پر اور دانیال راحیل پر چھوڑ دیں اور ان معاملات پر توجہ دیں جو آپ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ گلیکسی لالی ووڈ پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

  • بھارتی اداکارہ آریا بینر جی کی موت قتل کا مقدمہ نہیں   کولکتہ پولیس

    بھارتی اداکارہ آریا بینر جی کی موت قتل کا مقدمہ نہیں کولکتہ پولیس

    گزشتہ روز با لی وڈ اداکارہ آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اداکارہ کی لاش کو جنوبی کولکتہ میں واقع ان کی رہائشگاہ پر جمعے کو دریافت کیا گیا۔

    35 سالہ اداکارہ نے کم ازکم 2 بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں 2011 کی دی ڈرٹی پکچر اور 2010 کی لو، سیکس اور دھوکا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ممبئی میں کچھ ماڈلنگ پراجیکٹس میں بھی انہوں نے کام کیا تھا-

    پولیس نے بتایا تھا کہ آریا بینرجی کا اصل نام دیودتہ بینرجی تھا اور وہ ستار نواز نکہیل بینرجی کی بیٹی تھیں پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے گھر میں تنہا رہتی تھیں اور ان کی بہن سنگاپور میں مقیم ہے پولیس نے تیسری منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی اور بیڈروم میں اداکارہ کی لاش کو دریافت کیا۔

    پولیس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب ملازمہ کو شک ہوا تھا کیونکہ بیل بجانے اور فون کالز پر کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر اس نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ کی ناک سے خون بہا تھا اور الٹیاں بھی کی تھیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جاچکا ہےاس حوالے سے اب تحقیقات جاری ہے اور موت کی وجہ کا تعین بھی پوسٹمارٹم کے بعد ہوگا۔

    تاہم اب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ الکحل کی زیادتی کی وجہ سے اداکارہ کی موت واقع ہوئی ہے-

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل آریا بینرجی عرف دیودتا بینرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت ‘قتل’ کا مقدمہ نہیں ہے۔

    اس حوالے سے کولکتہ پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلی دھر شرما نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اداکارہ و ماڈل جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قتل کا کیس نہیں ہے، اداکارہ کی موت کے وقت ان کے معدے میں الکحل پایا گیا۔

    کولکتہ پولیس کے ذرائع کے مطابق اداکارہ اپنے گھر ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

    پولیس نے تیسری منزل پر واقع ان کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی جہاں بیڈروم میں انہیں اداکارہ کی لاش ملی۔

    ایک عہدیدار نے بتایا کہ اداکارہ کے گھر کی ملازمہ چندانہ داس ان کے گھر آئیں تھیں اور دونوں نمبرز پر کال کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا ایک نمبر بند تھا جبکہ دوسرے نمبر پر کئی مرتبہ کال کے باوجود جواب موصول نہیں ہوا تھا۔

    کئی فون کالز کے بعد جواب نہ ملنے پر اداکارہ کی ملازمہ کو تشویش ہوئی کیونکہ وہ فون کالز اور ڈور بیلز کا جواب نہیں دے رہی تھیں۔

    ڈرٹی پکچر کی اداکارہ کی رہائشگاہ پر پراسرار حالات میں موت

    بعدازاں ملازمہ نے اداکارہ کے پڑوسیوں کو بتایا جنہوں نے پہلے انہیں فون کیا اور پھر مقامی پولیس تھانے آگاہ کیا۔

    پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کوکلتہ پولیس اور فرانزک ڈپارٹمنٹ کے افسران نے آریا بینرجی کے گھر کا دورہ کیا تھا اور وہاں سے نمونے جمع کیے تھے۔

    تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں قتل سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے پولیس نے اداکارہ کی ملازمہ سے بھی پوچھ گچھ کی جس نے بتایا کہ اداکارہ اکیلی رہتی تھیں اور اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔

    مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آریا بینرجی جودھ پور پارک کے علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں سے گھلتی ملتی نہیں تھیں وہ تنہا رہتی تھیں اور انہیں کبھی کبھی رہائش گاہ سے باہر جاتے دیکھا جاتا تھا۔

    اداکارہ و ماڈل اکثر کھانا بھی آن لائن منگواتی تھیں، پولیس یہ تحقیقات بھی کررہی ہیں کہ ان کی موت سے قبل 24 گھنٹوں میں کھانا ڈیلیور کرنے کون آیا تھا اور انہوں نے گزشتہ چند روز میں کس سے بات یا ملاقات کی تھی۔

    ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

  • گلوکار شہزاد رائے کے قریبی عزیز کورونا سے انتقال کر گئے

    گلوکار شہزاد رائے کے قریبی عزیز کورونا سے انتقال کر گئے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے قریبی دوست کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں ایک افسوسناک پیغام جاری کیا ہے۔


    شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ عبید الحق جو نہ صرف میرے ساؤنڈ انجینئر ہیں بلکہ گزشتہ 15 سال سے میرے دوست بھی ہیں، آج عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اُن کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

    گلوکار نے کہا کہ عبیدالحق کے والد گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

    اُنہوں نے اپنے دوست کے والد کی مغفرت اور اہلِخانہ کے صبر و جمیل کے لیے بھی دُعا کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج صبح 9 بجے تک کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 1 سو 42 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3 لاکھ 72 ہزار2 سو 71 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

    اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

  • بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی گلوکارگپی گروال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

    بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی گلوکارگپی گروال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

    بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے-

    باغی ٹی وی : بھارتی حکومت کی طرف سے پنجابی کسانوں کے خلاف لائے گئے نے تین قوانین پر گزشتہ دو ہفتے سے پورے بھارت کے کسان سراپا احتجاج ہےکسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی سامنے آ گئے ہیں-

    بھارت کے معروف گلوکار و اداکار گپی گروال کا گزشتہ روز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار ایک فوجی کی وردی میں بھارت کی حکومت کو کہہ رہا ہے اگر آپ نے کسانوں پر ظلم و تشدد بند نہ کیا ہم پوری بھارت سرکار کو مصیبت میں ڈال دیں گے-

    ویڈیو میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی فوج میں سب سے زیادہ پنجابی سکھ بھارت کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر ہندو حکومت باز نہ آئی تو فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی-

    بھارت: مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

    واضح رہے کہ پورے بھارت کے کسان بھارتی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں بھارتی حکومت نے کسانوں کے خلاف تین نئے قانون بنائے ہیں جس میں کسانوں کو دی کو سبسیڈی کو بھی ختم کیا ہیں-جہاں کسان اور سکھ برادری کسانوں کی دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہیں کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں نے گانے گائے ہیں اور ان کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا ہے-

    کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

    مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

    بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

    مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

    مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

    حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

    کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

    جواب چھوڑیں

     

    کے طور پر لاگ جویریہ ذوالفقارلاگ آوٹ؟

  • لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

    پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا-

    باغی ٹی وی : فیملی ذرائع نے فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہونے کی تصدیق کی ہےفیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ فردوس بیگم لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

    فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ ہیر رانجھا فلم سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں ان کی عمر 71 سال ہے۔

    فردوس بیگم کا اصل نام پروین ہے جبکہ انہوں نے فلمی نام فردوس سے شہرت پائی اداکارہ فردوس بیگم نے ماضی کی مقبول فلم ‘ہیر رانجھا‘ میں ہیر کا کردار نبھایا تھا۔

  • یاسرہ رضوی نے کسے بہترین اداکار قرار دیا؟

    یاسرہ رضوی نے کسے بہترین اداکار قرار دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی کا کہنا ہے کہ وہ اداکار جو عصمت دری اور قاتلوں کا کردار ادا کرتے ہیں وہ واقعی میں زیادتی کرنے والے یا قاتل نہیں ہوتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ یاسرہ رضوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو اُن کے کسی پراجیکٹ کی لگ رہی ہے اور اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اداکار جو عصمت دری اور قاتلوں کا کردار ادا کرتے ہیں وہ واقعی میں زیادتی کرنے والے یا قاتل نہیں ہوتے ہیں اور وہ ایسے کرداروں کو ادا کرکے حقیقی زندگی میں ایسی حرکتیں کرنے کا جواز پیش نہیں کر رہے ہیں۔

    یاسرہ رضوی نے کہا کہ ایک اداکار کا واحد کام یہ ہے کہ وہ جو کردار ادا کررہے ہیں اس کے ساتھ انصاف کریں اور اس کی صداقت کے ساتھ عکاسی کریں اُن کا مقصد کردار کے اخلاقیات کو عام لوگوں کے سامنے پیش کرنا نہیں ہے۔

    یاسرہ رضوی نے مزید کہا کہ ایک بہترین اداکار کی نشانی یہ ہے کہ وہ جو کردار ادا کر رہا ہے اُس میں ڈھل جائے اور ایک حقیقت پسندانہ کارکردگی صرف اُن کی ملازمت کا حصہ ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر اداکار منفی کردار ادا کر رہا ہے تو وہ حقیقی زندگی میں بھی ویسا ہی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں پاکستان کی ویب سیریز چڑیلز میں اہم کردار ادا کیا جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

  • ہم نے اعلان کیا کہ ہماری اگلی سپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہمیں بہت عجیب ردعمل دیکھنے کو ملا   بشا کے علی

    ہم نے اعلان کیا کہ ہماری اگلی سپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہمیں بہت عجیب ردعمل دیکھنے کو ملا بشا کے علی

    مارول اسٹوڈیو نے پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو گرل کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

    باغی ٹی وی :ہا لی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مئی 2018 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ادارہ جلد ہی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کو جلد اسکرین پر لائے گاابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کو ممکنہ طور پر فلموں میں متعارف کرایا جائے گا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اب مذکورہ کردار کو ٹی وی سیریز میں پیش کیا جائے گا۔

    تاہم اب مارول اسٹوڈیو اپنی پہلی مسلم سپر ہیرو گرل مس مارول پر ٹی وی سیریز بنا رہا ہے اس ٹی وی سیریز کے مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ کے لیے مارول اسٹوڈیو طویل عرصے سے کسی ایسی لڑکی کی تلاش میں تھا جو پاکستانی ہو لیکن امریکہ میں پلی بڑھی ہو۔ کچھ عرصہ قبل خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ مارول اسٹوڈیو کو اپنی سپر ہیرو گرل مل گئی ہے۔ تاہم اس لڑکی کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔

    لیکن اب مارول اسٹوڈیو نے پہلی پاکستانی مسلم سپر گرل کو دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ مس مارول میں ’کمالہ خان‘ کا کردار ایمان ولانی اداکررہی ہیں۔ 17 سالہ ایمان ولانی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ہیں اور گزشتہ برس ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔ وہ مستقبل میں سینیماٹو گرافر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    ٹی وی سیریز کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر بشا کے علی کا مارول اسٹوڈیو کی ٹی وی سیریز میں پہلی بار مسلم اور پاکستانی کردار متعارف کروانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب ہم نے اعلان کیا کہ ہماری اگلی سپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہمیں بہت عجیب ردعمل دیکھنے کو ملا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہیں آپ مذاق تو نہیں کررہیں۔ لیکن ہم نے ایمان ولانی کو دریافت کیا جو اب مارول کی نئی سپر ہیرو گرل ہے۔

    پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ولانی کا انتخاب کرلیا گیا

    مارول اسٹوڈیو کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن دیں گی چاروں ہدایت کار کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی سپر ہیرو ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گے اور ممکنہ طور پر چاروں ہدایت کار الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے۔

    یہ ٹی وی سیریز ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی اور اسے 2021 کے آخر میں پیش کیا جائے گا۔

    پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

    ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق مارول ’مارول اسٹوڈیو‘ کے صدر کیون فیج نے یہ بھی کہا ہے کہ کمالہ خان پر ٹی وی سیریز بنائے جانے کے بعد مذکورہ کردار کو فلموں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کومارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کی کتاب میں متعارف کرایا تھا جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے۔ اس کردار کے پاس اپنی صورت اور روپ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اسی کتاب میں دوسرے خواتین سپر ہیرو کردار بھی متعارف کرائے گئے تھے تاہم یہ پہلا مسلم کردار ہے جس پر کامک بک سیریز بنائی گئی ہے۔

    شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں