Baaghi TV

Category: شوبز

  • خواتین ڈرامہ نگار ڈراموں میں ساس بہو اور بھابھی نند جیسے رشتوں کی تذلیل کر رہی ہیں    خلیل الرحمن قمر

    خواتین ڈرامہ نگار ڈراموں میں ساس بہو اور بھابھی نند جیسے رشتوں کی تذلیل کر رہی ہیں خلیل الرحمن قمر

    معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے کہ خاتون ڈراما نگار ہی ہمارے ڈراموں میں ساس بہو اور نند بھابھی جیسے رشتوں کی تذلیل کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ڈراموں کی کہانی سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جدو جہد لفظ پر یقین نہیں کرتے خلیل الرحمن کے مطابق زندگی میں جدو جہد 2 نمبر لوگ کرتے ہیں ایک نمبر لوگ محنت کرتے ہیں-

    خلیل الرحمن نے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ یعنی لڑکے اور لڑکی کے درمیان دوستی پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا میں ایک بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتا ہوں کہ لڑکی اور لڑکے میں کوئی دوستی نہیں ہوتی یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سفید جھوٹ ہے دونوں گھات پر بیٹھے ہوئے ہیں خصوصاً آدمی -اور جن کو اگر میری اس بات سے کوئی پریشانی ہے تو وہ بھگت کے 4 سال بعد آکر میرے سے بات کرے-

    میزبان نے خلیل الرحمن سے سوال کیا آپ سے شوبز میں لوگ بہت ڈرتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ جس پر خلیل الرحمان نے کہا لوگ مجھ سے اسلیے ڈرتے ہیں کیونکہ میں اپنے کام کے ساتھ ایماندار ہوں ۔ بددیانت ڈریں گے مجھ سے اور جو ایماندار ہیں وہ نہیں ڈرتے۔

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    میزبان نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اب ہماری کہانیوں میں افیئرز کے علاوہ کوئی اور موضوعات رہے نہیں اور زیادہ تر اسی موضوع پر ڈرامے بن رہے ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

    خلیل الرحمن نے کہا سب سے بڑا اسٹگما (بدنما داغ) یہ ہے کہ یہاں ساس، بہو، نند اور بھابھی کے اوپر ڈرامے بن رہے ہیں اور 99.99 فیصد ان ڈراموں کی کہانیاں عورتیں لکھ رہی ہیں اور یہ ان چاروں رشتوں کو ذلیل کررہی ہیں اور یہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے۔

    قومی کپتان بابر اعظم کے جنسی ہراسانی والے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا وہ لڑکی بہت ہی خراب ہے جو 10 سال بابر اعظم کے ساتھ ریلیشن میں رہی اور اب آکر اس کے بارے میں بکواس کررہی ہے۔ مجھے معاف کریں میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

    آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس

    ٹک ٹاک کے بارے میں بھی خلیل الرحمن نے کہا کہ میں ان چیزوں پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

    خلیل الرحمن قمر نے مستقبل میں سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ اور وزیر اعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔

  • فرحان سعید نےعروہ حسین کو مضبوط ترین اور متاثر کُن شخصیت قرار دیا

    فرحان سعید نےعروہ حسین کو مضبوط ترین اور متاثر کُن شخصیت قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین کی شخصیت کو متاثر کُن قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران انٹرویو میں فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟

    گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔

    فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوط ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں جنہوں نے مجھے ہمت اور طاقت دی اور ہر قدم پر سپورٹ کیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں پاکستان میڈیا میں وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض چارسال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹس میں تویہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے نعد میں جن کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور کہا تھا کہ نہ ہی عدالت میں ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

    اداکارہ کے والد نے بتایا تھا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

    اداکارہ کے والد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا اور کہا تھا کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں-

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

    اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا تھا۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

  • علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا

    کسی پہ جھوٹا الزام یا بہتان لگانے کا رواج دنیا میں نیا نہیں. قران میں اسکا ذکر قصہ سورہ یوسف میں بیان کیا گیا ہے. پاکستان میں یہ رواج میشا شفیع نامی گلوکارہ نے ایک منظم طور پہ شروع کرنے کی کوشش کی.

    لیکن یہ تو علی ظفر جیسا بہادر نوجوان تھا جو اس مہم کے خلاف ڈٹ گیا اور اس نے نہ صرف میشا شفیع بلکہ اسکے پیچھے کام کرنے والے ایک بہت بڑے مافیا کو قانونی راستوں اور ثوابت اور شواہد کے ساتھ ایکسپوز کیا.

    میشا شفیع سمیت ٨ اور لوگوں کو ۲ سال کی تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے قصوروار قرار دے دیا اور اب محترمہ اور انکے ساتھ جڑی وہ این جی او جس کا پاکستان کے خلاف غیر ملکی ایجنٹ کے طور پہ کام کرنے کا پردہ بھی فاش ہو چکا ہے آجکل ہنگامی سطح پہ میشا کواور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور غلط اور فرسودہ مواد سوشل میڈیا پہ شائع کر رہی ہیں. اس پوری مہم میں بنیادی کردار میشا کی وکیل نگہت داد کا ہے جنکی حال ہی میں این جی او کو فارن فنڈنگ کے الزام میں ملزم ٹھہرایا گیا.

    اس تمام صورت حال سے یہ پتہ چلا کہ می ٹو موومنٹ کو پاکستان میں لانچ کر کے مزید فنڈنگ لینے کا پلان تھا. اس کے لئے پاکستان کے ایک بڑے اسٹار کو چنا گیا اور ایک ایسی عورت جس پہ پہلے بھی اپنے خاندان سے چوری کے پرچے کٹ چکے ہیں، جسکے بارے میں اسکے منیجر اور اسکول کے دوستوں کی مشترکہ رائے یہی ہے کہ یہ بلیک میل اور جھوٹ بولنے میں پیش پیش ہیں، مظلوم عورتوں کے لئے چلنے والی اس مہم کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہیں.

    جھوٹا بہتان اور جھوٹے الزامات لگانا ایک اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔ اس بد ترین جھوٹ کی وجہ سے کئی لوگوں نے خود کشیاں تک کر لی ہیں، یہاں تک کے حال ہی میں سب نے وہ خبر دیکھی جس میں پاکستان میں ایک پروفیسر جھوٹے الزامات کے بوجھ تلے دب کے اپنی جان دے چکا ہے۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    اسی طرح پوری دنیا میں اس قسم کے جھوٹے بہتانوں کی سزا بے انتہا سخت ہے اور اسکا شدید جرمانہ بھی موجود ہے۔ برطانیہ میں ان معاملات میں قانونی گرفت بہت سخت ہے حتیٰ کہ امریکہ میں بھی اس قسم کی مہم کے خلاف آزادیِ رائے ہونے کے باوجود قانون کے دائرے موجود ہیں۔

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    جس طرح ہمارے ملک میں عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اُچھالنا اور انکے خلاف منفی مہم چلانا ایک سماجی اور قانونی طور پہ جرم ہے، اسی طرح ہم سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ کسی بے قصور شخص پہ اس قسم کا گھٹیا اور گرا ہوا الزام لگانا کتنی واہیات اور کم ظرف حرکت ہے۔ لوگوں کی عزت، آبرو اور انکے خاندانوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کرنا صرف اسلئے کہ کچھ پیسے جیب میں آجائیں۔۔۔ اور فقط ان ڈالروں کے پیچھے ملک اور اسکے خدمت گزار لوگوں کے خلاف منفی مہمیں چلانا۔۔۔ ایک خوفناک اور اذیت ناک عمل ہے۔ اس قسم کی مجرمانہ حرکت کا اور اس مہم میں ملوث لوگوں اور این جی اوز کا۔۔۔ اور وہ جریدے اور ادارے جو اپنے آپ کو انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے پیشوا سمجھتے ہیں۔۔۔ ان کا احستاب۔۔۔ ان کا جرمانہ کیا ہونا چاہیے اس کا فیصلہ آپ خود کیجئے.

    ازقلم .ممتاز اعوان

  • آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

    آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار عبداللہ صدیقی کا انگریزی گانا ‘بی مائی سیلف’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کیا ہے-

    آئمہ بیگ نے گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گانا ریلیز ہونے کے بعد میں آپ سب سے اپنا تجربہ شیئر کروں گی کہ ہم نے اس گانے کے بول کیسے لکھے اور اس کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اسے کیسے شوٹ کیا۔

    آئمہ بیگ کے اس انگریزی گانے کو ان کے قریبی دوست شہباز شگری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    آئمہ بیگ کی جانب سے جاری کئے گئے ٹیزر پر عائشہ عمر اور اشنا شاہ کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے بے حد پسند کیا گیا-

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے جون میں ہسپانوی ٹائٹل ‘تے کیرو’ کے ساتھ گانا ریلیزکیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

    رومانیہ کے سٹار پاکستان میں کس خاتون فنکارہ پر فدا، ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

  • علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    عدالت نے گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی۔

    دوران سماعت پراسیکیوشن نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان میں اعتراض دور کرکے عدالت میں پیش کیا جس پرعدالت نے گلوکارہ کو 18 جنوری کو ہونے والے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ عبوری چالان پرمیشا شفیع کی قانونی ٹیم کا شدید رد عمل

    اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے لیکن وہ ان الزامات کو سچ ثابت نہ کرسکے۔

    واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزمات عائد کیے جس سے ان کے اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی امیج بھی خراب ہوئی۔

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    میشا شفیع کے خلاف مذکورہ کیس کے علاوہ علی ظفر نے لاہور سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، جس کی تاحال سماعتیں جاری ہیں علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف یہ کیس اس وقت دائر کیے تھے جب گلوکارہ نے علی ظفر پر اپریل 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھےجنہیں علی ظفر نے مسترد کردیا تھا۔

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

     

  • آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم  ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

    آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

    سعودی فیچر فلم "سکیلز” کو آئندہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہد امین کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی اس فلم کو ‘لیڈی آف دی سی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہے جو آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کی دوڑ میں شامل ہوگی۔

    یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسر کے جانب سے منتخب ہونے اور حتمی فہرست کے اجرا سے قبل یہ فلم اسکریننگ کے کئی مراحل طے کرے گی۔

    دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لیا

    شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد فاتحین کا اعلان 25اپریل کو کیا جائے گا۔

    یہ فلم پہلی مرتبہ وینس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی اور اس نے تخلیقی اظہار کے باعث ‘ویرونا فلم پرائز’ بھی حاصل کیا تھا۔علاوہ ازیں اس فلم کو دیگر بین الاقوامی فیسٹیولز میں اسکرین کیے جانے کے ساتھ سعودی عرب کے سنیماؤں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی ایک خیالی دنیا اور ڈسٹوپیا (ایسی ریاست جو انتہائی تباہ حال ہو، یوٹوپیا کے متضاد) پر مبنی ہے جہاں ایک کم عمر لڑکی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مشکل فیصلہ کرتی ہے اور سمندر میں رہنے والی پراسرار مخلوق کو بچیوں کی قربانی دینے کی اپنے خاندان اور گاؤں کی روایت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    آسکر کے لیے منتخب ہونے سے متعلق فلم کے ہدایت کار شہد امین نے کہا کہ یہ میری بہترین توقعات سے زیادہ ہے خاص طور پر ایک عرب ہدایت کار کی حیثیت سے کہ میری فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    فوٹو:عرب نیوز
    انہوں نے بتایا کہ ان کی اس فلم کو ثقافتی اصولوں اور روایات کو ایک تفریحی پروگرام کے طور پر بنایا گیا تھا جو سالوں پہلے ختم ہوچکا تھا اور اس کا مقصد معاشرے اور عرب دنیا میں خواتین کے کردار کے بارے میں بات چیت کرنا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا مہ "فلم کی تیاری میرے لئے ذاتی تجربہ تھا ، اور مجھے بہت فخر ہے کہ عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

    شہد امین نے مزید کہا کہ "مجھے امید ہے کہ فلم کا حیرت انگیز سفر میرے ساتھی سعودی ہدایت کاروں کو اپنے کامیاب تجربات کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے ایک تحریک کا باعث بنے گا۔

    زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

  • رومانیہ کے سٹار  پاکستان میں کس خاتون  فنکارہ پر فدا، ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    رومانیہ کے سٹار پاکستان میں کس خاتون فنکارہ پر فدا، ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    رومانیہ کے سٹار پاکستان میں کس خاتون فنکارہ پر فدا، ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اینکر سارہ بلوچ نے رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا سے ایک ویڈیو چیٹ میں بہت دلچسپ سوال کیے جس کو سن کر قارئین ورطہ حیر میں گم ہو جائیں ترک فنکار ایکسنٹ سے سارہ بلوچ نے سوال کیا کہ آپ عائشہ عمر سے کبھی ملے ہیں؟ تو اس کو ایڈریئن سینا نے جواب دیا کہ نہیں میں ان سے نہیں‌ملا . اس کے رد عمل میں‌اینکر نے کہا او مائی گاڈ یہ تو بہت بڑا کرش ہو ا عائشہ عمر پر آپ کا، کہ اس کو ملے نہیں‌اور اس پر اتنا کرش ہے

    .ایک دوسرا سوال کیا گیا کہ آپ فیوچر میں کس پاکستانی فن کار سے کام کرنا چاہیں‌گے تو اس کے جواب میں ایکسنٹ نے جواب دیا کہ پاکستان میں کسی ایکٹر کو جانتا تو نہیں‌ ہوں لیکن عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنا پسند کروں‌گا.
    اس جواب میں سارہ بلوچ نے پرمسرت اورخوشی سے اچھلتے ہوئے کہا اوہ یہ تو بہت ہی زبردست ہو سکتا ہے .
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1341693024963883008?s=20
    عائشہ عمر ایک پرفیکٹ آرٹسٹ ہیں ان کے ساتھ آپ کا کام کرنا بہت بڑھیا رہے گا. لوگ اس کو بہت پسند کریں گے. ایڈریئن سینا کا کہنا تھا کہ بلاشبہ عائشہ عمر بہت جینئس اور ٹیلینٹ والی آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے کام کو بہت اچھی طرح کرنا جانتی ہیں. خاتون اینکر نے اس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو اور بھی بڑا کرش ہو سکتا ہے کہ عائشہ عمر کو آپ جانتے نہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کو پسند کرتے ہیں اور ان کو ترجیح دیتے ہیں.ایڈریئن سینا نے کہا پتا نہیں یہ آپ عائشہ عمر ہی ہو جو مجھ سے کسی اور بھیس میں بات کر رہی ہے .


    واضح رہے کہ عائشہ عمر پاکستان کی ایک سینئر اداکارہ ہیں جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذكر ہیں۔ان کے ساتھ ترکس آرٹسٹ کا کام کرنے کا کرش بہت ہی اہم ہے

    یاد رہے کہ روما نیہ کے مشہور بینڈ اکسینٹ کو 24 نومبر 2019 کو لاہور میں پرفارم کرنا تھا اور ان کی پرفارمنس کا انعقاد کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیاتھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے باعث کنسرٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔
    https://login.baaghitv.com/turk-artist-kis-paki-fankara-pr-fida-kam-knre-kiphahish-zahir-kr-di/

  • آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے   علی عباس

    آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارعلی عباس کا کہنا ہے کہ اب کام ٹیلنٹ پر نہیں بلکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کی بناء پر دیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جہاں علی عباسں نے شکوہ کیا کہ لوگوں کو ٹیلنٹ کے حساب سے نہیں انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جاتا ہے۔

    علی عباس کا کہنا تھا کہ میرے ابھی انسٹاگرام پر 2 لاکھ 17 ہزار فالوورز ہیں اور لوگ میرے کام کی طرف نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے بات کرتے ہیں جو کہ بلکل غلط بات ہے۔

    ان کا سوال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کیا آپ سلیم ریاض کے ٹیلنٹ کو انسٹاگرام فالوورز کی بنیاد پر جج کریں گے؟ یا آپ نعمان اعجاز کا ٹیلنٹ انسٹاگرام پر جج کریں گے؟

    علی عباس نے کہا کہ یہاں پر ہر ٹک ٹاکر، انسٹاگرام صارف اور اب یوٹیوبر ان سب کو کاسٹ کیا جا رہا ہے کسی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تو اسے کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

  • دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک  جوائن کر لیا

    دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لیا

    متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے-

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 800 ملین سے زائد افراد کے ساتھ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔


    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان موجود ہونا چاہیے اور چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر مثبت عربی مواد بناکر پیش کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف نوجوان نسل کو سننا چاہتے ہیں بلکہ ان کو اپنے بارے میں بھی بتانا چاہتے ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اکاؤنٹ بنانےکے فوراً بعد ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 2 لاکھ سے زائد افراد نے انہیں فالو بھی کرلیا ہے۔

  • عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

    عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف مزاح نگار،ڈرامہ نگار اور شاعر انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے انور مقصود کے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے اب ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ان کے گھر والوں کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    واضح رہے کہ انور مقصود کو آخری بار رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہونے والی 13 ویں عالمی اردو کانفرنس میں دیکھا گیا تھا۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انورمقصود شدید علیل ہو گئے