Baaghi TV

Category: شوبز

  • نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کون سی ہے؟

    نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کون سی ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے-

    باغی ٹی وی : ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہے جس پر آپ کو آج بھی بہت افسوس ہوتا ہو؟ جس پر نادیہ خان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنے کا فیصلہ تھا جو میں نے بہت جلدی میں کیا-

    اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔

    نادیہ خان نے کہا کہ 2000 میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے-

    نادیہ خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔

    ادکارہ نے کہا کہ شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

    خبریں تھیں کہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کے لیے متعدد بار جا چکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

  • بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

    بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

    بھارتی معروف فلم ساز،ہدایت کار کبیر خان نے خود کو اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے تقریباً 14 برس قبل کبیر خان کی پہلی بالی وڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی جس کے بارے میں خود کبیر خان نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔

    اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ہدایت کار کبیر خان نے بتایا کہ وہ کابل ایکسپریس کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کرنا چاہتے تھے تاہم حالات ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ ہی سینز وہاں فلمائے جاسکے۔

    کبیر کا کہنا تھا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ اور کریو کابل میں موجود تھا تو انہیں افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پیغام پہنچایا تھا کہ ہم اپنی فلم کی شوٹنگ یہاں سے ختم کردیں اور واپس چلے جائیں جبکہ افغان حکومت کی جانب سے ان کی ٹیم اور کریو کے لیے 60 کمانڈوز بطور محافظ فراہم کیے گئے تھے۔

    کبیر خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جتنا کریو موجود نہیں تھا اس سے زیادہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

    ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کیبر خان کا کہنا تھا کہ سیٹ کے قریب جب ایک فائرنگ کی آواز سنی گئی تو انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے شوٹنگ روک دی تھی۔

    ا سٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا معاملہ:پولیس کی جانب سے سنوائی نہ ہونے پر اداکارہ کی وزیراعظم…

  • زاہد احمد کا سوشل میڈٰیا صارف کو دلچسپ جواب

    زاہد احمد کا سوشل میڈٰیا صارف کو دلچسپ جواب

    پا کستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار زاہد احمد نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا کہ جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محفوظ ہوئے-

    باغی ٹی وی :ڈرام- سیریل ’ ذرا یاد کر‘، ’ عشق زہے نصیب‘،’محبت تجھے الوداع‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والے اداکار زاہد احمد ان دنوں اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کے ہمراہ اداکار سید جبران بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

    اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کالی جیکٹ میں سنجیدہ پوز کیساتھ گاڑی کے اندر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہم اس طرح کام پر جاتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا –

    اداکار کی تصویر پر ایک صارف نے ان سے پوچھا یہ جیکٹ آپ نے راجا بازار سے خریدی یا پھر صدر سے‘ جس پر اداکار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ صدر سے خریدی کیوں کہ راجا بازار تو راولپنڈی میں ہے‘۔

    اداکار کے اس جواب پر دیگر صارفین خوب لطف اندوز ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’ لگتا ہے کافی بے عزتی ہوگئی ہے آپ کی ‘ جس پر سوال پوچھنے والے صارف نے کہا کہ ’آپ کو کس نے کہا ، پسندیدہ اداکار سے جواب آنا تو فخر کی بات ہوتی ہے-

  • مبشر لقمان کا فردوس بیگم کی موت پر افسوس کا اظہار

    مبشر لقمان کا فردوس بیگم کی موت پر افسوس کا اظہار

    پاکستان کے صف اول کے صحافی اور سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ماضی کی سینئیر اداکارہ فردوس بیگم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ فردوس بیگم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا-


    مبشر لقمان نے اپنی ٹوئٹ میں فلم ہیر رانجھا کے دوران لی گئی ایک یادگار تصویر اور حال کی تصویر شئیر کا کولاج شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کو حقیقی قرار دیا-

    خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ معروف اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ فردوس بیگم ایک خوبصورت اور منجھی ہوئی اداکارہ تھیں جنہوں نے دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا ساتھ ہی انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی-

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم آج 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں برین ہیمبرج ہونے پرنجی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

    170 فلموں میں اداکاری کرنے والی فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی۔1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ہیررانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا فردوس بیگم کی موت پر افسوس اور دکھ کا اظہار

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا فردوس بیگم کی موت پر افسوس اور دکھ کا اظہار

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اداکارہ فردوس بیگم کی موت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ معروف اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔


    فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا کہ فردوس بیگم ایک خوبصورت اور منجھی ہوئی اداکارہ تھیں جنہوں نے دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اللہ تعالیٰ سے اداکارہ فردوس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار اُن کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)۔

    واضح رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم آج 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں برین ہیمبرج ہونے پرنجی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

    170 فلموں میں اداکاری کرنے والی فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی۔1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ہیررانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

  • زوہیب حسن میشا شفیع کے مشکور کیوں؟

    زوہیب حسن میشا شفیع کے مشکور کیوں؟

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار زوہیب حسن نے مرحوم بہن نازیہ حسن کا مقبول گانا ’بوم بوم ‘ گا کر خراج عقیدت پیش کرنے پر میشا شفیع کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : میشا شفیع نے یہ گانا ’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن‘ کیلئے گایا تھا جسے اسٹرنگز بینڈ کے رکن بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے میشا نے نازیہ حسن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بوم بوم کو نئے ورژن کے ساتھ گایا۔

    زوہیب حسن نے بھی فیس بُک پوسٹ میں ویلو ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی بہن کیلئے اس خوبصورت خراج عقیدت پرمیشا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    زوہیب حسین کی پوسٹ میشا کو میشا سفیع نے انسٹا گرام پراسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا سے موصول ہونے والی محبتوں اور تعریفوں میں سے کچھ بھی اس تعریف سے جڑی قدروں سے مطابقت نہیں رکھتا یہ تعریف میرے اور پوری ٹیم کیلئے یہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

    میشا شفیع کی اس پوسٹ پر اداکارہ عائشہ عمر نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ میری جان آپ اس تعریف اور محبت کی حقدار ہیں-

    واضح رہے کہ مذکورہ گانا نازیہ حسن نے سال 1982 میں بھارتی فلم ’اسٹار‘ کیلئے گایا جس نے نہایت مقبولیت حاصل کی، اس گانے پر نازیہ کو فلم فیئرایوارڈ کیلئے بیسٹ پلے بیک فیمیل سنگر کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

  • بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

    رواں برس جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور پھر اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں جب ڈرگز کا زاویہ سامنے آیا تو اس کا راستہ سیدھا بالی وڈ تک پہنچ گیا انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کا پول کُھلا اور متعدد اسٹارز و فلم سازوں کو اس معاملے میں طلب بھی کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اور معروف اداکار ارجن رام پال کو ڈرگز سے متعلق کیس میں ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی ڈرگز سے متعلق کیس میں ہی ارجن رام پال سے سوالات و جوابات کرے گی۔

    اسی طرح این سی بی نے ڈرگز کے کنکشن میں 9 نومبر کو ارجن رامپال کی رہائش گاہ پر 7 گھنٹے تک چھاپہ مار کارروائی کی اور گیجٹ کے ساتھ کچھ محدود دوائیں بھی قبضے میں لے لیں۔ این سی بی نے ارجن رام پال کو 13 نومبر کو طلب کیا اور ان سے ڈرگز سے متعلق سوالات و جوابات کیے۔

    اسی سلسلے میں اب ارجن رام پال کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں این سی بی نے اسی کیس میں ارجن رام پال کے دوست پال بارٹیل کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دیپیکا کے سابق منیجر کرشمہ کے چیٹس کے مشورے کے بعد این سی بی نے اس سے قبل بالی ووڈ میں منشیات کے سلسلے میں مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان ، اور شردھا کپور کو بھی طلب کیا تھا۔ کچھ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اب این سی بی ،ایس آر اے کو راڈار پر لانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے جس کا مطلب ہے ایس شاہ رخ خان ، آر رنبیر کپور ، اور اے ارجن رامپال۔

    چند ماہ قبل ایسی اطلاعات سامنے آئیں جن میں بتایا گیا تھا کہ منشیات کے معاملے میں ایس آر اے عنصر کی تحقیقات کی جائیں گی لیکن صرف 3 اداکاراؤں سے ہی پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں این سی بی نے ارجن رامپال سے شروع ہونے والی بالی وڈ انڈسٹری کے اداکاروں کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب رواں سال سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں۔

    اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سو2قشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

  • ا سٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا معاملہ:پولیس کی جانب سے سنوائی نہ ہونے پر اداکارہ کی وزیراعظم عمران خان اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل

    ا سٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا معاملہ:پولیس کی جانب سے سنوائی نہ ہونے پر اداکارہ کی وزیراعظم عمران خان اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل

    لاہور ( کرائم رپورٹر):رواں ماہ 9 دسمبر کو سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے اقراخان نامی اسٹیج اداکارہ زخمی ہوگئیں تھیں-

    باغی ٹی وی :پولیس نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اقرا نامی اسٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی کہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث اداکارہ زخمی ہوگئیں تھیں اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نو

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر آپریشنز سے رپورٹ طلب کی تھی ۔

    سی سی پی او لاہور نے کہا تھا کہ آرٹسٹوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    تاہم اب اقرا خان اور ان کی بہن فریال خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے تھیٹر کے مالک ملک نصیر کیساتھ کام کررہے تھے تھیڑ مالک کی غیراخلاقی حرکات کے باعث ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے ملک نصیر اور ان کے ساتھیوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا اور مجھ پر فائرنگ کی جس سے میری ٹانگوں پر چار گولیاں لگی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ہماری ایف آئی آر تو درج ہو گئی ہے لیکن پولیس ہماری سن نہیں رہی اور الٹا میرے بھائی کو دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں گزشتہ رات دوبارہ میرے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہماری وزیر اعظم عمران خان صاحب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دیا جایا ملزمان کو گرفتار کیا جائے-

    سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ زخمی

  • میشا شفیع  اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گلوکارہ میشا شفیع اور 8 دیگر افراد کو گلوکارہ اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر منحرف مہم چلانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے ان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے سائبر کرائم لاہور ونگ نے گزشتہ روزمنگل کو مسٹر ظفر کی طرف سے دائر شکایت پر درج ایف آئی آر میں خصوصی جج سنٹرل کی عدالت کے سامنے عبوری چالان پیش کیا۔

    عبوری چالان میں ، ایف آئی اے نے کہا: "تفتیش کے دوران اب تک میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا رہ چکے ہیں۔ دستیاب زبانی اور دستاویزی شواہد کے مطابق اس معاملے میں قصوروار پایا گیا۔ تاہم ، شکایت کنندہ نے اپنا معافی قبول کرنے کی حد تک حمنا رضا کے حق میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، اس طرح مزید تفتیش میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    ایف آئی اے نے کہا کہ محترمہ شفیع نے 19 اپریل 2018 میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے بدنام اور جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن وہ اپنے الزامات کے حق میں اس سے قبل کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ دیگر ملزمان بھی سوشل میڈیا پر اپنے ذریعہ لگائے گئے براہ راست الزامات کے حق میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ نتیجہ کے طور پر ، ان کے خلاف گذشتہ ستمبر میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 اور آر / ڈبلیو 109-پی پی سی کے سیکشن 20 (1) کے تحت عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    نومبر 2018 میں ، علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی ، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف "دھمکیوں اور ہتک آمیز مواد” شائع کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت کے لئے کچھ ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔

    مسٹر ظفر نے اپنی شکایت میں ، محترمہ شفیع کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہوئی تصویروں کو منسلک کیا تھا لیکن ’الزام لگانے سے پہلے ہی اسے بڑی حد تک مٹا دیا گیا تھا‘۔ انہوں نے فروری 2018 میں انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو بھیجا ہوا ایک ’دھمکی آمیز پیغام‘ بھی جمع کرایا تھا۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    گلوکار اداکار نے دستاویزی ’ثبوت‘ کے ساتھ ایف آئی اے کو بتایا ، "ایک ٹویٹر اکاونٹ @ نیہاسائگل 1 ، جس نے صرف ایک سال میں میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف 3،000 ہتک عزت آمیز ٹویٹس شائع کیں ، میشا کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے 50 دن قبل تشکیل دیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ محترمہ شفیع دسمبر 2019 میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئی تھیں ، لیکن وہ مسٹر ظفر کے خلاف اپنے الزامات (جنسی طور پر ہراساں کرنے) کے حق میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

     

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    ظفر کا محترمہ شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی سیشن کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    میشا شفیع کی جنب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کی مہم شروع کرنے کے بعد کوک اسٹوڈیو سمیت کئی برانڈ نے عمی ظفر کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم اب کوک اور ویلو سے پوچھا جائے۔ ایف آئی اے کے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے بعد اور مئیشا شفیع کو مجرم قرار دینے کے بعد کیا آپ اسے چھوڑ کر اس کے گانوں کو ہٹا دیں گے اور اس کی تشہیر کرنا چھوڑ دیں گے؟

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    معروف بھارتی گلوکار بھی کوک اسٹوڈیو 2020 کے گانے گل سن کے معترف

    یاد رہے کہ وک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو رواں برس گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔ جبکہ کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے جن میں سے گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا تھا –

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

     

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

     

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر…

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے…

  • ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

    ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : خاندانی ذرائع کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں برین ہیمبرج ہونے پرنجی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

    فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی۔ فلم اسٹار اکمل کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوئی تو دونوں نے شادی کرلی۔ اکمل نے گلبرگ کے علاقے میں مارکیٹ خرید کراس کا نام فردوس مارکیٹ رکھا جوآج بھی بہت مقبول ہے۔

    1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ہیررانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔ فردوس نے فلمسازشیخ نذیرحسین سے دوسری شادی کی۔

    فردوس بیگم نے 1976ء میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا لیکن پھر 1984ء میں دوبارہ سلوراسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ فردوس نے اپنے فنی سفر کے دوران 170 فلموں میں کام کیا۔ فردوس نے اردو، پنجابی اورپشتو زبان کی فلموں میں کام کیا جنہیں تین بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا