Baaghi TV

Category: شوبز

  • رومانین موسیقارایڈریئن سینا کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

    رومانین موسیقارایڈریئن سینا کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

    رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے اپنے پیغام میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی-


    موسیقار نے آصف غفور کے ساتھ ایک بار پھر چائے پینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر آپ کے ساتھ زبردست چائے پینے کے لیے بیتاب ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جن میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی شامل ہیں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال رومانیہ کے میوزک بینڈ ایکسینٹ سے تعلق رکھنے والے موسیقار ایڈریئن سینا نے اس وقت کے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں چائے کے لیے مدعو کیا ملاقات کے بعد ایڈریئن سینا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں رومیانیہ سے پاکستان آنے اور میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملا۔


    یاد رہے کہ روما نیہ کے مشہور بینڈ اکسینٹ کو 24 نومبر 2019 کو لاہور میں پرفارم کرنا تھا اور ان کی پرفارمنس کا انعقاد کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیاتھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے باعث کنسرٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔

  • دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے   اسد خٹک کا دعویٰ

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    حال ہی میں پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی وینا ملک کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس کے بعد وینا ملک نے بھی کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا-

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد بشیر میڈیا پر غلط بیانی کرکے کسی ثبوت اور قانونی جواز کے بغیر وینا ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بچوں امل اور ابرام کی حقیقی والدہ کے خلاف اسمگلنگ اور اغوا جیسے الفاظ کا استعمال غیر قانونی اور بلاجواز ہے۔

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد بشیر نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک بے بی سٹر (ورکر) رکھا تھا جسے مشتبہ غیر مرد کے طور پر پیش کیا گیا اور ایسا کرکے انہوں نے قانونی طور پر وینا ملک کی کردار کشی کی اور انہیں بدنام کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اسد بشیر خٹک نے میڈیا پر کہا تھاکہ بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کیا گیا تھا لیکن حقائق یہ ہیں کہ وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ دبئی سے پاکستان قانونی طریقے سے واپس آئی تھیں۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا مکمل حکم نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ 90 روز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگیں وینا ملک سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    تاہم اب وینا ملک سے متعلق اُن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے- وینا اور اُن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے-

    اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

    اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

  • عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    گزشتہ دو روز سے خبریں گردش میں ہیں کہ شوبز کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے راہیں جدا کرلیں ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان میڈیا میں وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض چارسال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹس میں تویہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے۔

    شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں وائرل ہونے پر ان کے مداح بھی کافی پریشان اور مایوس دکھائے دیے تھے اور کئی مداحوں نے ایسی خبروں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ عروہ حسین کےو الد نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    مخدوم چوہدری نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

    اداکارہ کے والد نے بتایا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

    اداکارہ کے والد نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا اور کہا کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں-

    اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا ہے۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

  • میزبان انور مقصود کا یاسر حسین کے ساتھ ’لوز ٹاک‘جیسا پروگرام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    میزبان انور مقصود کا یاسر حسین کے ساتھ ’لوز ٹاک‘جیسا پروگرام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگاراور میزبان انور مقصود کا یاسر حسین کے ساتھ معین اختر کا شو ’لوز ٹاک‘ جیسا پروگرام کرنے پرجس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : اپنی خداداد صلاحیتوں سے فلموں و ڈراموں میں کاص مقام بنانے والے معین خان کا کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں سے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا-

    معین اختر نے متعدد ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے یہاں تک کہ انہوں نےایک نجی چینل کے لیے ’لوز ٹاک‘ کے نام‘ سےچارسو اقساط پر مشتمل شوز بھی کئے جوکہ اُن کے کیریئر کا منفرد ریکارڈ بھی ہے۔

    ’لوز ٹاک‘ شو میں انور مقصود میزبان اور معین اختر مہمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ہر نئی آنے والی قسط میں مختلف کرداروں کے روپ دھار کر انٹرویو دیتے تھے اور سیاست ہو یا معاشرے کی تلخیاں وہ کسی بھی موضوع کو اس طرح بیان کرتے کہ دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے۔

    اس مقبول ترین شو کو معین اختر کی وفات کے بعد بند کردیا گیا تھا تاہم اب اسی طرز پر ایک شو انور مقصود کی میزبانی میں نشر کیا جا رہا ہے جس میں معین اختر کی جگہ اداکارہ یاسر حسین مہمان کا کردار ادا کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے-
    https://twitter.com/fzk_94/status/1330977061029228546
    فرحان نامی صارف نے لکھا کہ 2020 بہت سب کے لئے بُرا سال رہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ انور مقصود صاحب مقبول ترین شو’ لوز ٹاک‘ جیسا شو شروع کر رہے ہیں جس میں معین اختر کی جگہ یاسر حسین نظر آئیں گے جوکہ لیجنڈ اداکار کی بے عزتی ہے۔ ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا یہان تک کہ یاسر حسین بھی-

    صارفین نے لکھا کہ اس شو میں معین اختر کی جگہ یاسر حسین کی بجائے عمر شریف اور شکیل آفریدی اچھا انتخاب ہو سکتے تھے کیوں کہ یہ دونوں اداکار بھی لیجنڈ ہیں۔

    جہاں صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے یاسر حسین کی اداکاری کو سراہا بھی گیا-

    حسن ادریس نامی صارف نے لکھا کہ پہلے کافی غصہ آیا کہ کوئی معین اختر کی جگہ کیسے لے سکتا ہے پھر میں نے اسے اسے الگ نظر سے دیکھا بس ایک رینڈم ویڈیو کے طور پر جس میں یاسر حسین اور عظیم انور مقصود ہیں یقین کریں مزا آیا-

    فخرالدین داؤد نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین نے معین اختر صاحب کی یاد تازہ کر دی-

    https://www.youtube.com/watch?v=X-jrKqiD9fE&feature=youtu.be

    یاسر حیسن کا اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

  • فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان کے اجرک سازوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    باغی ٹی وی ::صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، فنون لطیفہ اور دستکاریوں کے فروغ اور تحفظ کیلئے ان کی ویلیو ایڈیشن اور کمرشلائزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان کے اجرک سازوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم بڑھا کر ایک ارب روپے کر دی ہے کیونکہ فنکاروں اور دستکاروں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم نے کورونا وبا کے پہلے مرحلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا ہے، اب کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بھی ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور چہرے کو بار بار ہاتھ نہ لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا امیر و غریب کی تفریق نہیں کرتا بلکہ اس سے ہر طبقہ اور عمر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ اور دستکاریوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے بعد متعدد شعبے انحطاط پذیر ہیں، حکومت وقتی طور پر سہارا دے کر ان شعبوں کو محفوظ رکھ سکتی ہے تاہم اس حوالہ سے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھی اجرک کی تاریخ بہت پرانی ہے، ناپید ہوتی دستکاریوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کمرشلائزیشن کے اس دور میں ویلیو ایڈیشن اور ان مصنوعات کی کمرشلائزیشن کے ذریعے ان کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کے تناظر میں حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسندی کا سامنا کرتے ہوئے دستکاریوں کو بچانے کیلئے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

    عارف علوی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ میں دستکاریوں کی ویلیو ایڈیشن کی جا سکتی ہے فنکار ملکی ثقافت کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ ان کی وزارت ملک کے ثقافتی ورثہ اور نوادرات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم ٹیکنالوجی میں جدت سے مختلف شعبوں پر تیزی سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ اکرم، پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافتی ورثہ غزالہ سیفی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس فوزیہ سعید نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر معروف گلوکار علی ظفر نے سندھی اجرک سے متعلق اپنے فن کا مظاہرہ کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجرک سازوں کو تعریفی اسناد بھی دیں۔

  • اداکارہ میرا شہری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا شہری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا شہری بابر علی نقوی کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لالی وڈ اداکارہ میرا جو حال ہی میں پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی کے باعث خوشی سے نہال ہو گئیں تھیں شہری بابر علی نقوی کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

    بابرعلی نقوی نےمیڈیا کو بتایا کہ ہمارے کچھ مقدمات ہیں جن کے سلسلے میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری بہن اور بھائیوں نے میری جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے، اس سلسلے میں درخواست دینے آیا ہوں۔

    اس موقع پر میرا نے فلم انڈسٹری سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ فی الحال سپریم کورٹ آئی ہوں، اس لیے اس بارے میں بات نہیں کروں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی کی تعریف کر رہی ہیں-

    اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی سے متاثر

    ویڈیو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کام کے سلسلے میں تھانہ ڈیفنس آئی جہاں دو پولیس افسران نے بہت اچھے طریقے سے برتاؤ کیا، میری درخواست وصول کی-

    میرا نے کہا کہ یہاں آکر مجھے ایسا لگا کہ پنجاب پولیس واقعی بدل رہی ہے دونوں افسران نے میری بات کو انتہائی دلچسپی اور اچھے انداز میں سنا جس پر میں پولیس افسران کی نہایت مشکور اور شکر گزار ہوں۔

    ثابت کیا جائے کہ میں نے کہیں کرپشن کی ہےاگر میری کرپشن ثابت ہوگئی تو میں سرعام…

  • ہالی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم ریلیز

    ہالی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم ریلیز

    رواں برس اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کرنے والے ہالی وڈ اداکار 43 سالہ چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم’ امریکا کے مخصوص سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ما رینی، بلیک بوٹم’ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس میں مذکورہ فلم کو18 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر جاری کرنے کا بتایا گیا تھا تاہم ما رینی، بلیک بوٹم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے سے قبل ہی امریکا کے مخصوص سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے-

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ما رینی، بلیک بوٹم’ پر کیے گئے تبصرے میں بتایا کہ فلم کو دیکھ کر چیڈوک بوسمین کی شاندار اداکاری کی یادیں تازہ ہوگئیں تاہم آخری فلم میں انہوں نے باقی فلموں سے قدرے مختلف کردار ادا کیا۔

    ما رینی، بلیک بوٹم میں چیڈوک بوسمین نے سیاہ فام میوزیکل بینڈ کے ایک پیانو بجانے والے رکن کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

    ما رینی، بلیک بوٹم’ کی کہانی معروف افریقی نژاد امریکی گلوکارہ ما رینی کے میوزیکل کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔

    ما رینی 1885 میں امریکی ریاست جارجیا میں افریقی نژاد سیاہ فام گھرانے میں پیدا ہوئی تھی جن کے آباؤ اجداد کو غلام کے طور پر امریکا لایا گیا تھا فلم کی مرکزی کہانی امریکا میں 19 ویں صدی میں غلام گھرانوں میں پیدا ہونے والے سیاہ فام افراد کے استحصال کے گرد گھومتی ہے تاہم فلم میں زیادہ تر استحصال کا نشانہ بننے والے موسیقاروں کو دکھایا گیا ہے۔

    ما رینی، بلیک بوٹم کی کہانی 1920 کی ہے جبکہ بلوز موسیقی امریکا میں اپنی جڑیں پختہ کر رہی تھی یہ موسیقی افریقہ سے غلام بنا کر لائے گئے سیاہ فام امریکیوں کی خصوصی موسیقی تھی ما رینی، بلیک بوٹم’ میں بھی بلوز موسیقی میں اپنا نام بنانے والی گلوکارہ ما رینی اور ان کے سیاہ فام بینڈ کو دکھایا گیا ہے جنہیں جنسیت اور رنگ و نسل کی بنیاد پر استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

    ما رینی، بلیک بوٹم میں چیڈوک بوسمین نے گلوکارہ ما رینی کے ایک پیانو بجانے والے رکن کا کردار ادا کیا ہے، جو مستقبل میں امریکا میں اپنی میوزک ریکارڈسٹ کمپنی بنانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

    اے پی کے مطابق فلم میں انتہائی بولڈ زبان استعمال کی گئی ہے جبکہ فلم میں سیاہ فام افراد کے ساتھ ناروا سلوک اور ان پر تشدد کو دکھانے کی وجہ سے ما رینی، بلیک بوٹم کو ‘رسٹرکٹڈ سرٹیفکیٹ’ جاری کیا گیا تھا مذکورہ سرٹیفیکیٹ ان فلموں کو جاری کیا جاتا ہے، جن میں تشدد اور فحش مناظر کو دکھایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 43 سالہ اداکار ،پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث لاس اینجلس میں انتقال کر گئے تھے اداکار کے اہل خانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹ شئیر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔

    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ چیڈوک بوسمین میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے اسٹیج میں پہنچ گیا تھا

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

    اہل خانہ نے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ وہ حقیقی فائٹر تھے اور اس دوران آپ کے لیے بہت سی فلمز لائے جنہیں آپ سب نے بہت پسند کیا مارشل سے لے کر دا 5 بلڈز، ما رینیز بلیک باٹم اور دیگر کئی فلموں کی شوٹنگ لاتعداد سرجریز اور کیموتھراپی کے درمیان ہوئیں۔

    چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

  • بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے لیے شوہر مفتی انس سید کا محبت بھرا پیغام

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے لیے شوہر مفتی انس سید کا محبت بھرا پیغام

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ بالی وڈ اداکارہ ثنا خان کے شوہر انس سید نے اپنی اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ثنا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی حسین دکھائی دے رہی ہیں۔ ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔

    آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی سورۃ رحمنٰ کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ اور تُم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    بعد ازاں ان کے شوہر نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کیا۔

    انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انس سید نے اہلیہ ثنا خان کو ان کی زندگی کو سنوارنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے قرآنی آیت اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے کے ساتھ اپنا جملہ شروع کیا اور لکھا کہ میری زندگی میں آنے اور میرے سفر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    انس سید نے امید کا اظہار کیا کہ وہ ثنا خان کے ساتھ ہمیشہ پرمسرت اور سکون کی زندگی گزاریں گے جبکہ آخر میں انھوں نے اپنے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے ’صرف تمھارا‘ بھی لکھا۔

    واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

    چند روز قبل سابقہ اداکارہ نے اعلان کیا کہ انھوں نے ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سید نامی شخص سے شادی کرلی ہے۔

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

  • شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ

    شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ

    مانسہرہ :ایبٹ آباد مانسہرہ اور اپر ہزارہ ڈویژن میں میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ایوبیہ نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں میں اب تک بارہ سے چودہ انچ تک برف ہو چکی جبکہ مانسہرہ کے بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات شوگراں کاغان اورناراں میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئ رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں-


    شوگراں میں اب تک 16 انچ اورکاعان میں 6 انچ سے زائد برف ہو چکی ہے شوگراں میں موجود سیاح برفباری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں .


    اپر ہزارہ کے اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے. ان اضلاع کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی .. بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے

  • فلم ‘ابھی’  میں کبرٰی خان  گوہر ممتاز کے ساتھ نظر آئیں گی

    فلم ‘ابھی’ میں کبرٰی خان گوہر ممتاز کے ساتھ نظر آئیں گی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان باصلاحیت گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے ساتھ فلم ‘ابھی’ میں نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ کبرٰی خان اور گوہر ممتاز فلم ‘ابھی’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر شئیر کیں-

    ‘ابھی’ نامی رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے اور اس کی کہانی قوم پرستی کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم ‘ابھی’ کی ہدایات اسد ملک دے رہے ہیں اور یہ فلم برطانیہ کی ایک بین الاقوامی ڈینئل جونز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو پاکستان میں اپنے پہلے وینچر کے لیے تیار ہے فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں اداکار سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، یاسرہ رضوی، حنا بیات اور آصف رضا میر شامل ہیں۔

    ‘ابھی’ فلم کے ٹائٹل ٹریک میں عالمی شہرت یافتہ قوال استاد راحت علی فتح خان اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے-

    واضح رہے کہ کبریٰ خان اس سے قبل 2013 میں وہ فلم ‘نامعلوم افراد’ اور 2018 میں وہ ‘پرواز ہے جنوں’ اور ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ دوسری جانب اداکار و گلوکار گوہر ممتاز نے 2016 میں فلم ‘لاہور سے آگے’ سے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیا تھا-