Baaghi TV

Category: شوبز

  • اہلیہ کو ایوراڈ ملنے پر شاہ رخ خان کا مزاحیہ تبصرہ

    اہلیہ کو ایوراڈ ملنے پر شاہ رخ خان کا مزاحیہ تبصرہ

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کو 100 معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے اور ایوارڈ سے نوازے جانے پر پُرمزاح تبصرہ کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ان کی اہلیہ گوری خان کو ایک میگزین کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’آرکیٹیکچرل ڈائجیسٹ‘ (اے ڈی) کی جانب سے گوری خان کو 100 معروف شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا اور انہیں ٹرافی بھی دی گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوری خان نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اے ڈی 100 کا حصہ بننے اور ٹرافی حاصل کرنے پر کافی پرجوش ہوں۔


    اس پوسٹ پر شاہ رخ خان نے اپنا جواب کچھ یوں دیا کہ پڑھنے والے حیران ہوگئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ چلو گھر میں کسی کو تو ایوارڈز مل رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان خود طویل عرصے سے سپر ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایوارڈز بھی نہیں مل رہے۔

    ممبئی ائیر پورٹ پرجوہی چاولہ کی 15 سال پرانی بالی کھو گئی

    شاہ رخ خان سدھارت آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے فلم میں ان کے مدمقابل ڈپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھائیں گی اور اس کے علاوہ جان ابراہم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

    دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں انٹری دیں گے اور وہ اپنی کامیاب ترین فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے کردار ٹائیگر میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں ان کا کردار مختصر نہیں ہوگا بلکہ فلم میں ان کی انٹری 20 منٹ سے زیادہ ہوگی جب کہ سلمان خان اورشاہ رخ خان، عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

    سلمان خان شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

  • سارہ علی خان کی حالیہ بغیر میک اپ دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سارہ علی خان کی حالیہ بغیر میک اپ دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی کیدار ناتھ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کی بغیر میک اپ کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اسٹارز اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر زیادہ تر میک اپ میں اور پھر پور ایڈیٹنگ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں کیدارناتھ فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سارہ علی خان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتے ہیں اور اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہیں-

    شوبز کے علاوہ بھی سارہ علی خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنی پوسٹ کے ذریعے بھی مداحوں کو خوش کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے فوٹوا اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ تصویر میں دلکش لگ رہی ہیں اوروہ پرسکون ماحول میں چائے پیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ونٹر چائے، سیٹنگ اسکائی‘-آسمان تلے بیٹھ کر سردیوں کی چائے کا لطف –

    ان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے اور مداح اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں-

  • انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا

    انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان رواں ماہ 10 دسمبر کو لاہور دو روزہ دورے پر آئے تھے-

    باغی ٹی وی : ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے پاکستان میں مدعو کیا تھا تاہم اب انجین کے پاکستان میں دورے کے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں-

    نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق انجین التان کی پاکستان میں میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا ہے-

    رپورٹ کے مطابق ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انجین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔


    انجین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا انجین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔

    پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

    وضح رہے کہ رواں ماہ انجین التان پاکستان پہنچے تھےانجین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی اُنہوں نے کچھ نجی کمپنیوں کے ساتھ شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔

    انجین التان نے گزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار انجین التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    رک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

    ترک اداکارانجین التان کا لاہو رمیں کہنا تھا کہ ہمارا چودھری ٹیکسٹائل سے معاہدہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کی محبت اور نیک خوا ہشات پر ان کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،یہاں آ کر خوشی ہوئی ، ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

    ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

    ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

  • حسن شہریار نے ڈیبیو کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی

    حسن شہریار نے ڈیبیو کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی

    رواں برس اگست میں پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹی وی پر اداکاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ڈرامے کی اسکرپٹ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘پہلی سی محبت، میں ٹی وی پر اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں۔

    حسن شہریار ڈرامہ ‘پہلی سی محبت’ میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    اب ایچ ایس وائے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ڈرامہ پہلی سی محبت میں اپنے ٹی وی ڈیبیو کا پوسٹر جاری کرنے پر بہت پُرجوش ہوں اور فخر محسوس کررہا ہوں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا پہلا ڈرامہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر جلد ریلیز ہوگا۔

    ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ یہ پوسٹر شیئر کرنے پر بہت پرجوش ہوں اور آپ سب کے یہ ڈرامہ دیکھنے کا منتظر ہوں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں وہ ڈرامے کے ساتھی اداکاروں کے جانب سے ڈرامے میں ان کی پہلی جھلک کو پسند کیا گیا ہے۔


    ڈیزائنر ایچ ایس وائے اپنے ڈرامے میں اکرم نامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم ان کے کردار کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    خیال رہے کہ حسن شہریار یاسین پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ہیں اور ٹی وی شو کے میزبان بھی رہ چکے ہیں انہوں نے سن 2000 میں ایچ ایس وائے کے نام سے برائیڈل اور فارمل ملبوسات پر مبنی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم ٹی کے شو ‘ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے’ کی میزبانی بھی کی تھی یہ شو 5 سیزنز پر مشتمل تھا علاوہ ازیں ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ لائیو ود ایچ ایس وائے کے نام سے شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

  • حدیقہ کیانی کی پاکستان کےعلاقائی ثقافتی لباس میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حدیقہ کیانی کی پاکستان کےعلاقائی ثقافتی لباس میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی پاکستان کے علاقائی ثقافتی لباس میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں بلوچستان کا ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    مذکورہ تصویر میں حدیقہ کیانی مُسکرا رہی ہیں اور بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے علاقائی لباس کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    گلوکارہ نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بلوچستان‘ اور ’بلوچستان ڈریس‘ اور دل والے ایمو جی کا بھی استعمال کیا۔

    اس سے قبل حدیقہ کیانی نے اپنے کالج کے دنوں کی بھی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی تصویر میں حدیقہ کیانی مغربی لباس یعنی جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ یہ اُن کے کالج کے دنوں کی تصویر ہے اور انہی دنوں اُن کا پہلا البم ’راز‘ بھی ریلیز ہوا تھا۔

  • کمل ہاسن  کی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید

    کمل ہاسن کی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و پروڈیوسر کمل ہاسن نے چکا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت مکل نیدھی مایم (ایم این ایم) کے سربراہ کمل ہاسن نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ ایسے وقت میں جب نصف بھارت بھوکا ہے ایسے میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی کیا ضرورت ہے؟

    اتوار کے روز ایم این ایم کے سربراہ کمل ہاسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم سے اس حوالے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جی بتائیں کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 1 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے پیچھے کیا عقلمندی ہے؟

    کمل ہاسن نے مزید کہا کہ وہ بھی ایسے وقت میں جب بھارت کی آدھی سے زائد عوام کو بھوک لگی ہوئی ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جو معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے صدیوں پرانی عظیم دیوار چین کی طرح نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے دعویٰ پر نامور اداکار اور سیاست دان نے نریندر مودی پر تنقید کی۔

    انہوں نے کہا کہ دیوار چین کی تعمیر کے دوران ہزاروں لوگ جان سے گئے تھے ڈریگن حکمرانوں نے جس کے متعلق کہا تھا کہ وہ عوام کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہے۔

    بھارتی اداکارہ کا ماہرہ خان کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغام

    کمل ہاسن نے یہ سوال جنوبی تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنی مہم کے ابتدا سے چند گھنٹے قبل اٹھایا اور کہا کہ ’معزز منتخب وزیراعظم آپ جواب دیں۔

    وزیراعظم نریندر مود نے 10 دسمبر کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جس کے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ وہ 2022 تک مکمل ہوجائے گی۔

    تامل ناڈو میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات اپریل تا مئی 2021 میں ہوں گے، کمل ہاس نے الزام لگایا کہ حکام نے آخری وقت میں انہیں شہری علاقوں میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی۔

    سلمان خان شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

  • ممبئی ائیر پورٹ پرجوہی چاولہ کی 15 سال پرانی بالی کھو گئی

    ممبئی ائیر پورٹ پرجوہی چاولہ کی 15 سال پرانی بالی کھو گئی

    بالی وڈ کی ماضی کی لیجنڈری اور معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ 15 سال سے پہنی ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی:اداکارہ جوہی چاولہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ 15 سال سے پہنی ہوئی تھی اس حوالے سے جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ڈائمنڈ بالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں آج صبح ممبئی ائیرپورٹ پر تھی جہاں چیکنگ کے دوران میری ڈائمنڈ بالی کہیں گِرگئی۔


    53 سالہ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی بھی میری وہ ڈائمنڈ بالی ڈھونڈنے میں مدد کرسکتا ہے تو براہ کرم میری مدد کیجیے۔


    اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بھی میری بالی مل جاتی ہے تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور اس کے بدلے میں آپ کو انعام بھی دیا جائے گا۔

    چوہی چاولہ نے کہا کہ میری بالی ایسی تھی اور میں نے گزشتہ 15 سال سے یہ پہنی ہوئی تھی براہ کرم اسے تلاش کرنے میں میری مدد کریں، شکریہ۔

    کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے اور ائیر پورٹ عملے سے مدد کی درخواست کی-

  • ہانیہ عامر کا مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

    ہانیہ عامر کا مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ایک نیا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر اپنی ایک الگ جگہ بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

    پچھلے دنوں ہانیہ عامر کو مداحوں کے جانب سے موصول ہونے والے نفرت انگیز کمنٹس پر کافی پریشان بھی دیکھا گیا تھا جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی کیا تھا-تاہم اب پھر ہانیہ کی جانب سےپوسٹ سامنے آئی ہے-

    ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ’پاؤٹ‘ بنائے بیٹھی ہیں اور کافی سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

    ہانیہ عامر نے اپنی یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام لکھا کہ پاؤٹ کرو اور کام سے کام رکھو۔

    ہانیہ عامر کی جانب سے شئیر کی گئی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر نے اپنی غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا انہوں نے مداحوں پر زور دیا تھا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔

    ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا تھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔

    ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر کمنٹ سیکشن میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ وہ چائنا کی انجلینا جولی لگتی ہیں۔

    جبکہ ہانیہ عامر عاصم اظہر سے تعلقات ختم کرنے اور محض ایک اچھا دوست کہنے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

    ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان

  • اعجاز اسلم  نے بھی بیوٹی برانڈز متعارف کرا دیا

    اعجاز اسلم نے بھی بیوٹی برانڈز متعارف کرا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنے نام سے بیوٹی برانڈز متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : شوبز، فیشن و سوشل میڈیا پر مشہور متعدد شخصیات نے بیوٹی و کلاتھ برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں اگرچہ زیادہ تر بیوٹی برانڈز خواتین شخصیات کی جانب سے متعارف کرائے جا چکے ہیں تاہم کچھ مرد حضرات نے بھی بیوٹی برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔

    تاہم دیگر شوبز، اسپورٹس و فیشن مرد حضرات کی طرح اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔

    اعجاز اسلم نے 11 دسمبر کو اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرایا تاہم انہوں نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد ہی ایک نئی چیز متعارف کرانے جا رہے ہیں۔


    اعجاز اسلم کی جانب سے بیوٹی برانڈ کو متعارف کرائے جانے سے قبل زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ وہ کسی نئی کمپنی کے برانڈ کو متعارف کرائے گئے تاہم مداحوں کے خیالات کے برعکس انہوں نے اپنے ہی نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔

    اداکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے برانڈز پر فوری طور پر آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا جب کہ جلد ہی برانڈز کے ملک کے بڑے شہروں میں اسٹورز بھی کھولے جائیں گے۔
    https://twitter.com/aijazz7/status/1337291103402414080?s=20
    اعجاز اسلم بیوٹی برانڈ سے مرد حضرات شیونگ کریم، ہیئر اسپرے، فیس واش و کریم سمیت خوبصورتی بڑھانے کی دوسری چیزیں آن لائن منگوا سکتے ہیں۔

    بیوٹی برانڈ متعارف کرائے جانے پر شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات کے افراد نے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    اعجاز اسلم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے برانڈز کی چیزوں کو خالص معدنیات سے تیار کیا گیا ہے اس لیے ان کے برانڈ کی مصنوعات جہاں پائدار ہیں وہیں وہ کسی بھی منفی اثر سے محفوظ ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ کا  ماہرہ خان کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغام

    بھارتی اداکارہ کا ماہرہ خان کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغام

    ناگن ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ معروف بالی وڈ اداکارہ مونی رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    ماہرہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کو کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروانے کا کہا تھا جو ان کے نزدیک رہےیہ بہت مشکل وقت ہے لیکن انشاءاللہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی-

    ماہرہ نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں –

    آخر میں اُنہوں نے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی تھی-


    ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر جہاں صارفین اور پاکستان فنکاروں نے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تو وہیں بھارتی اداکارہ مونی رائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

    مونی رائے نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا ڈھیر سارا پیار آپ کے ساتھ ہے جلدی سے ٹھیک ہوجائیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے