Baaghi TV

Category: شوبز

  • ’بی بی سی‘کی جانب سے 100 بااثر خواتین کی جاری فہرست میں ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر شامل

    ’بی بی سی‘کی جانب سے 100 بااثر خواتین کی جاری فہرست میں ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر شامل

    معروف برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی ہے-

    باغی ٹی وی : بی بی سی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں فہرست میں شامل خواتین کا انتخابات مختلف شعبہ جات سے کیا گیا ہے رواں برس علم، تخلیقی صلاحیت، شناخت اور قیادت جیسی 4 اہم کیٹیگریز میں خواتین کو تقسیم کیا گیا ہے۔

    مذکورہ فہرست کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی تبدیلی، خواتین کے تحفظ اور آئیڈیل معاشرے کے لیے کوششیں کرنے والی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

    بی بی سی ہر سال مذکورہ فہرست جاری کرتا ہے گزشتہ سال اس فہرست میں پاکستان کی صرف ایک ہی خاتون بلوچستان کی انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل جلیلہ حیدر کو شامل کیا گیا تھا۔

    اس سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ و اقوام متحدہ (یو این) کی سفیر برائے خیر سگالی ماہرہ خان اور پاکستان سے غربت کے خاتمے کے حکومتی پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو شامل کیا گیا ہے۔

    فہرست میں بھارت سے 4 خواتین کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ایک عمر رسیدہ مسلمان خاتون بلقیس بانو بھی ہیں، جنہیں احتجاجی رہنما کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    اسی طرح بھارت سے ایک موسیقار، ایک ایتھلیٹ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی کارکن کو بھی فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے

    ہر سال کی طرح اس سال بھی فہرست میں امریکا اور برطانیہ سے زیادہ خواتین کومنتخب کیا گیا ہے جب کہ بنگلہ دیش سے بھی اس سال 2 خواتین کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    فہرست میں بنگلہ دیش کی سابق سیکس ورکر رینا اختر کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے کورونا کی وبا کے دوران جسم فروش خواتین کے 400 خاندانوں کو راشن اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں۔

    اسی طرح بنگلہ دیش سے ایک استانی کو بھی فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے افغانستان اور ایران سے بھی دو دو خواتین کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    فہرست میں یورپی ملک فنڈ لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیر اعظم سانا مارین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    فہرست میں مشرق وسطیٰ ممالک شام، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مصر اور مراکش سے بھی خواتین کو شامل کیا گیا ہے تاہم سعودی عرب، قطر، کویت اور بحرین جیسے ممالک کی کوئی خاتون فہرست میں شامل نہیں کی گئی۔

    Shame_On_BBC# پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹرینڈ پر کیوں؟

  • مجھے کسی نے گندی والی نظر لگادی ہے   صبا قمر

    مجھے کسی نے گندی والی نظر لگادی ہے صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی نظر لگادی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

    ویڈیو بنانے والی خاتون اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا قمرآپ کو کیا ہوا ہے کیسی فیلنگ محسوس کر رہی ہیں تو جواباً صبا قمر کہتی ہیں کہ ایسی فیلنگ آ رہی ہے کہ جیسے کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔

    اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں اداکارہ کی یو ٹیوب پر شئیر کی گئیں ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا تا ہے-

  • یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

    باغی ٹی وی : یوٹیو بر نے اپنی شادی کی خبر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دی، عمر خان نے شادی میں کوٹ پینٹ جبکہ دلہن نے انگوری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔

    انہوں نے شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار 2020 میں کچھ اچھا کام ہوا، میں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    عمر خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی اور یہ بھی لکھا کہ یہ اپنی خوشی کے لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔

    یوٹیوبر کی شادی کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ عمر خان کی شادی کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

  • ماہرہ خان نے افغان پناہ گزینوں کے حق میں آواز بلند کر دی

    ماہرہ خان نے افغان پناہ گزینوں کے حق میں آواز بلند کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے لیے آواز بلند کردی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے لیے آواز بلند کردی اس حوالے سے ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر افغان مہاجرین کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور ان کے بنیادی حقوق پر زور دیا۔

    ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ افغان مہاجرین کے خواب کسی طرح دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے خواب گھر لینا، اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا، اپنے اہلِ خانہ کے لیے سہولیات دینا ہے جبکہ انھیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے امن کی ضرورت ہے۔

    ماہرہ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ تعلیم ہر معاشرے کی کامیابی کی کنجی ہے عالمی سطح پر سب کے لئے معیاری تعلیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جن میں مہاجرین بھی شامل ہیں-

    اپنی تصویر کے عنوان میں انھوں نے لکھا کہ افغانستان 2020 میں ایجوکیشن کے معیار پر ہونے والی بات چیت ان افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔

  • میشا شفیع کی بابراعظم سے ملاقات کی خواہش اور محبت سے متعلق خبروں کی  تردید

    میشا شفیع کی بابراعظم سے ملاقات کی خواہش اور محبت سے متعلق خبروں کی تردید

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر گلوکارہ میشا شفیع نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ جب بھی بابراعظم بیٹنگ کرتے ہیں تو میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں اور جیسے ہی وہ آؤٹ ہوتے ہیں میں ٹی وی بند کردیتی ہوں میں بابراعظم سے پیار کرتی ہوں اور ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔

    میشا شفیع نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی خواہش اور اظہار محبت سے متعلق پوسٹ کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ یہ کیا ہے اور کس نے لکھا ہے جس نے یہ لکھا ہے اسے زیرو فیصد بھی سینس نہیں ہے-

    میشا شفیع نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا جب کہ ایسی باتوں کا بھی کوئی مطلب نہیں یہ پوسٹ جعلی ہے ساتھ ہی میشا شفیع نے انسٹاگرام انتظامیہ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست بھی کی۔

  • حمزہ علی عباسی کا اہلیہ نیمل خاور کے لیے سالگرہ پر خوبصورت پیغام

    حمزہ علی عباسی کا اہلیہ نیمل خاور کے لیے سالگرہ پر خوبصورت پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام شئیر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارحمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کو گود میں اُٹھائے خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے نیمل خاور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں سفر کے دوران مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہوں گا اس لئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ اس دنیا کا سب سے بہترین تحفہ ملنے پر میں روز اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں نیمل سے بے حد محبت کرتا ہوں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہی ہے کہ میں اپنی باقی زندگی بھی آپ کے ساتھ گزاروں گا۔

    حمزہ عباسی نے لکھا کہ میرے بیٹے کی بہترین ماں ہونے پر بھی میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سے بطور شوہر اور بطور بیٹے کا والد ہونے پر بے انتہا محبت کرتا ہوں۔

    حمزہ علی عباسی کی پوسٹ پر نیمل خاور نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا سب سے بہترین والد اور شوہر ہونے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمرای ایک دلکش تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا تھا-

  • ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اور نامور گلوکار اور پی ٹی آئی کارکن ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ تصویروائرل ہو رہی ہےجسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ سے بچنے کے لیے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور مسکر رہے ہیں اسی طرح اُن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔


    ابرارالحق نے یہ خوبصورت تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

    ابرارالحق نے اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین ہوشیار رہیں بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اُنہیں بتایا جاتا ہے۔

  • منشیات کیس :مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

    منشیات کیس :مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

    منشیات سے متعلق کیس میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    بالی وڈ منشیات کیس مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

    این سی بی کی جانب سے منشیات قبضے میں لینے اور استعمال سے متعلق کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے بعد 4 دسمبر تک جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھا۔

    جس کے بعد دونوں کے وکیل ایاز خالد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی اور آج ( 23 نومبر) کو این ڈی پی ایس عدالت نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور کرلی۔

    مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد کی جس کے بعد اُن سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں انہوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا تھا۔

    دوسری جانب ہرش لمباچیا نے این سی بی کو بتایا کہ وہ صرف ذاتی استعمال کے لیے منشیات خریدتے تھے۔بھارتی سنگھ کے اس بیان کے بعد تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ مزاحیہ اداکارہ اور ان کے شوہر کو گھر میں منشیات رکھنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے-

    بھارتی میڈیا جس نے بھارتی سنگھ کے گھر کے ساتھ اس معاملے میں مزید 2 مقامات پر چھاپے کی تصدیق کی ہے سے این سی بی کے ایک اور افسر نے گفتگو کی اور بتایا کہ فلم انڈسٹری میں منشیات فراہم کرنے والوں سے تفتیش میں ’بھارتی سنگھ‘کا نام نکل کر آیا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد بھی ہوئی ہے۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل این سی بی نے منشیات کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپہ مار کر اُن کے گھر کی تلاشی لی تھی اور ان کی گرل فرینڈ سے پوچھ گچھ بھی ہوئی۔

    اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ ہفتے تفتیش کے لیے بھارتی اداکار ارجن رامپال کو ممبئی اپنے آفس طلب کیا تھا جہاں سات گھنٹے تک ارجن رامپال سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    این سی بی آفس سے باہر آنے کے بعد ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اُن کامنشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اُن کی رہائش گاہ سے منشیات تیار کرنے کے کچھ نسخے ملے تھے جو اُنہوں نے این سی بی کے عہدیداروں کے حوالے کردیے ہیں۔

    ارجن رامپال نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ این سی بی کے عہدیدار اچھا کام کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل این سی بی نے فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا کو بھی طلب کیا تھا جبکہ اس سے ایک دن قبل پولیس ان کی اہلیہ شبانہ سعید کو گھر سے 10 گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کرچکی تھی جو بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوئیں۔

    بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

    اس کے علاوہ معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

  • لاہورکی گارڈین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا

    لاہورکی گارڈین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا

    لاہور کی گارڈین کورٹ نے معروف صوفی اور لوک گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گارڈین جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا عدالت نے ہفتے میں چار دن بچے ماں کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق تین دن بچوں کو باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پر بھی بچے سابق شوہر حامد کے پاس ہی رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد بچوں کی حوالگی کے لیے لاہور کی گارڈین کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

    صنم ماروی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی، بچے زبردستی سابق شوہر نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

    صنم ماروی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا تھا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں جس کی وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا جہاں انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال میں رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔

    اداکارہ نے اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا تھاکہ گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ابھی اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگایا گیا ہے. اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے.

    گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

    گلوکارہ صنم ماروی اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار

    صنم ماروی نے فیس بُک پوسٹ میں اپنی طبعیت کے بارے میں بتایا تھا کہ سچ یہ ہے کہ مسلسل انزائٹی اور ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لی رہی ہوں. آج انزائٹی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجھ سے مجھے اسپتال لیجایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بلکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پر ہوں اور بلکل صحت مند ہوں.

  • علی ظفر نے سندھی گیت کا پرومو جاری کر دیا

    علی ظفر نے سندھی گیت کا پرومو جاری کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ کی کامیابی کے بعد سندھی گیت ’ الّے ‘ کا پرومو جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔

    علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلئے یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ 73 لاکھ 59 ہزار 3سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت کا پرومو جاری کردیا ہے۔

    علی ظفر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’لیلا او لیلا‘ کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الّے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    گلوکار نے لکھا کہ اس ویڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے جیے سندھ، جیے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔