Baaghi TV

Category: شوبز

  • بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کرکے ’سیدہ ثناء خان ‘ کردیا ہے۔

    دو روز قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثنا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بھاری جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں-


    ثنا خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے اُنہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثنا خان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    یاد رہے کہ بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

    اس موقع پر ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

  • رابی پیر زادہ کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار

    رابی پیر زادہ کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر نواز شریف اور اُن کی مرحومہ والدہ بیگم شمیم اختر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں ماں بیٹے کو پیار کر رہی ہیں-

    رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مرحومہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں ماں تو آخر ماں ہوتی ہے نا۔

    واضح رہے کہ نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئیں مرحومہ شمیم اختر کے بڑے صاحبزادے نواز شریف اپنے علاج کے لیے اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کے چھوٹے صاحبزادے شہباز شریف لاہور کی جیل میں ہیں۔

    مرحومہ کی میت پاکستان لائی جائے گی جبکہ تدفین جاتی امراء میں ان کے شوہر میاں شریف کے پہلو میں مختص جگہ پر ہوگی انتقال کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

  • لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

    لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

    پاکستانی فلموں کے لیجنڈ اداکاراورچاکلیٹی ہیر وحید مراد کی کومداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی :وحید مراد نے 2 اکتوبر1938ء کو سیالکوٹ میں فلم ساز نثار مراد کے گھر پیدا ہوئے کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا وہ معروف فلمساز و تقسیم کار نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے جنہوں نے 1960ء میں بطور فلم ساز پہلی فلم ’انسان بدلتا ہے‘ بنا کر اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔

    1961ء میں انہیں ایس ایم یوسف کی فلم ’اولاد‘ میں ایک اہم رول کے لیے پہلی بار کاسٹ کیا گیا اور یوں بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم ’اولاد‘ اگست 1962ء میں ریلیز ہوئی اور گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا-

    بطور ہیرو وحید مراد کی پہلی فلم ’ ہیرا اور پتھر‘ تھی۔ سلور اسکرین پر 75 ہفتے مسلسل چلنے والی فلم ’ ارمان ‘ نے وحید مراد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باقاعدہ سپر اسٹار کہلائے وہ برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے اسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔

    اپنے دور میں اداکار وحید مراد نے ہدایت کار پرویز ملک، گیت نگار مسرور انور، موسیقار سہیل رعنا، گلوکار احمد رشد ی کے ساتھ فلم میکنگ کے دوران کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے۔ فلمی ناقدین کہتے ہیں کہ وحید مراد ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے-

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے فلم دوراہا، عندلیب، جب جب پھول کھلے، سالگرہ، انجمن، جہاں تم وہاں ہم، پھول میرے گلشن کا اور دیور بھابھی سمیت کل 124 فلموں میں کردار نگاری کی۔

    وحید مراد کے فلمی عروج و زوال کو ہالی وڈ اداکار ایلوس پریسلے سے تشبیہ دی جاتی ہے جنھوں نے طویل شہرت کے بعد اچانک زوال کا منہ دیکھا۔

    23 نومبر 1983ء کو پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مرادانتقال کرگئے۔ فنی خدمات کے صلے میں انہیں ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل ، مصورسمیت دیگرمتعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

  • ٹک ٹاکر نے گھر کو آگ لگا دی

    ٹک ٹاکر نے گھر کو آگ لگا دی

    خیرپور میں بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے گھر کو آگ لگا دی-

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے والد کے انکار کرنے پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔

    واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھا والد کی جانب سے تھانہ پیرجوگوٹھ میں مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعدازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گھر کا فریج، واشنگ مشین اور دیگر سامان جل گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے والد سے 2 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا لڑکی کا والد فالج کا مریض ہے اور واپڈا کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور ٹک ٹاکر کو ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا ہے-

  • بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ  اپنی 5 نسلوں کی تصویر شئیر کر دی

    بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ اپنی 5 نسلوں کی تصویر شئیر کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے خاندان کی پانچ نسلوں کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک فیملی فوٹو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی نانی، اُن کی امّی اور اُن کی بیٹی موجود ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے گود میں اپنے پوتے کو بھی اُٹھایا ہوا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پانچ نسلیں ایک ساتھ۔-

    اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی نانی، امّی، بیٹی اور پوتا موجود ہیں جبکہ یہ یادگار تصویر 14 سال قبل لی گئی تھی-

    علاوہ ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اس دور کے حساب سے فیشن کو فالو کیا ہوا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’یہ تصویر سال 1990 میں لی گئی تھی۔

  • ایمن خان اور منال خان نے سالگرہ کیسے منائی؟

    ایمن خان اور منال خان نے سالگرہ کیسے منائی؟

    شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے اس سال اپنی سالگرہ الگ الگ منائی ایمن خان نے ترکی میں اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ منال خان نے پاکستان میں ہی اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی اور منیب بٹ کی ساتھ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی سالگرہ مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ان تصاویر میں ایمن خان نے ہلکے براؤن رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہے جبکہ منیب بٹ پیلی ٹی شرٹ اور کالی جیکٹ میں نظر آرہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ منیب بٹ میری سالگرہ کے دن کو اسپیشل بنانے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ اور جن لوگوں نے مجھے سالگرہ کی مبارک باد دی ہےاُن کا بھی بہت شکریہ۔

    دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ پوسٹ شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے محبت بھرے انداز منفرد انداز میں اہلیہ ایمن خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    انسٹاگرام پر اداکارہ نےکچھ ویڈیوز اور کچھ تصاویر جاری کی ہیں جس کے کیپشن میں منیب بٹ نے لکھا کہ میرے دل کی ملکہ آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔

    منیب بٹ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایمن خان کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے اُنہیں برتھ ڈے سرپرائز کے لیے ساتھ لارہے ہیں۔ان کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے –

    اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

    دوسری جانب منال خان کے دوستوں نےگزشتہ روز اُن کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنادیا اُن کے قریبی دوستوں میں اداکار احسن محسن، کنزہ ہاشمی، صبورعلی، سارہ علی اور چند دیگر شامل تھے۔

    منال خان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی احسن محسن اکرام کی جانب سے ارینج کی گئی تھی احسن اور منال ان دنوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ان دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں احسن اور منال نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بھی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

    علاوہ ازیں منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے تینوں بھائیوں کی جانب سے 2 سرپرائز برتھ ڈے سیلیبریشن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    منال خان اور احسن محسن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل…

    منال خان اور احسن محسن کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • بچپن میں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیئے تھے  بالی وڈ اداکارہ سارہ خان کا انکشاف

    بچپن میں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیئے تھے بالی وڈ اداکارہ سارہ خان کا انکشاف

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو بچپن میں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیئے تھے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک موجود تھیں جہاں ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتی۔

    سارہ علی خان نے بتایا کہ چھٹیاں گزارنے بیرون ملک موجودگی کے دوران ایک روز کچھ سامان خریدنے کی غرض سے ہمارے والدین مجھے اور میرے چھوٹے بھائی کو ایک اسٹور لے گئے اور وہ لوگ ہمیں باہر کھڑا کرکے خود اندر چلے گئے میرا چھوٹا بھائی ابراہم واکر میں تھا اور میں نے اچانک ہی ڈانس کرنا شروع کردیا تو وہاں موجود لوگ ہمیں بھکاری سمجھ کر پیسے دینے لگے۔

    سارہ نے کہا کہ مجھے اس وقت احساس ہوا کہ ڈانس کی وجہ سے مجھے پیسے مل رہے ہیں اس لیے میں رکنے کے بجائے جان بوجھ کر ڈانس کرتی رہی اس دوران جب میرے والدین اسٹور سے باہر آئے تو کسی نے انہیں بتایا کہ سارہ سب کو اتنی پیار لگ رہی ہے کہ لوگ اسے پیسے دے رہے ہیں۔

    راہ گیر کی بات پر میری والدہ نے غصیلے انداز کے ساتھ کہا کہ لوگ اسے پیاری اور معصوم سمجھ کر نہیں بلکہ بھکارن لگنے کی وجہ سے پیسے دے رہے ہیں۔

  • بجرنگی بھائی جان کی چائلڈ اسٹار دوبارہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہشمند

    بجرنگی بھائی جان کی چائلڈ اسٹار دوبارہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہشمند

    بالی وڈ فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ میں مُنی کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا نے سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہرشالی ملہوترا نے 2015 میں فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ سے بطور چائلڈ اسٹار اپنا ڈیبیو کیا تھا انہوں نے فلم میں ایک گونگی بہری لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مسلمان اور پاکستانی ہوتی ہے اور بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے۔ فلم میں سلمان خان بچی کو اس کے والدین سے ملوانے کے لیے مشکلات اور جد و جہد کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان پہنچتے ہیں یہی اس فلم میں دکھایا گیا تھا۔

    اس وقت ہرشالی ملہوترا کی عمر 7 سال تھی اور انہوں نے اپنی فلم کے لیے بہترین ڈیبیو فیمیل ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا فلم میں سلمان خان کے علاوہ نوازالدین صدیقی، کرینہ کپور اور مہر وج نے اداکاری کی تھی۔

    اب 5 برس بعد بھارت کے تہوار دیوالی کے موقع پر ہرشالی ملہوترا کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں وہ بالکل مختلف نظر آرہی ہیں وہ اب 12 سال کی ہیں اور ان کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں-

    ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں انہوں نے سُرخ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، ایک تصویر میں وہ رنگولی بنارہی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں ان کے ہاتھ میں دیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ہرشالی ملہوترا نے کہا کہ وہ ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مجھے کوئی اچھا رول ملے گا میں بڑی اسکرین پر واپس آؤں گی۔

    اپنی تصاویر وائرل ہونے سے متعلق ہرشالی ملہوترا نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میری تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں انہوں نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ہرشالی ملہوترا نے بتایا کہ ان کی والدہ ان کے اکاؤنٹس ہینڈل کرتی ہیں کیونکہ ان کی والدہ کا خیال ہے کہ وہ خود سے یہ سب ہینڈل کرنے کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہیں اور ان کی والدہ حوصلہ افزائی کے لیے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

    ہرشالی نے یہ بھی بتایا کہ بجرنگی بھائی جان کے بعد انہیں کئی فلموں کی آفر ہوئی تھیں یہاں تک کہ ساؤتھ سے بھی لیکن وہ رولز ‘مُنّی’ جتنے اچھے نہیں تھے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی پڑھائی اور اپنے شوق کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، لہٰذا میں اپنی پڑھائی کی وجہ سے کسی اچھے رول کو مسترد نہیں کروں گی۔

    ہرشالی ملہوترا نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ وہ دوبارہ سلمان انکل کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اور دیگر تمام سپر اسٹارز بھی بہت زبردست ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا اور میرا رول اچھا ہوا تو میں کسی بھی سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی-

    ہرشالی نے کہا کہ سلمان خان بہت خیال رکھنے والے مزاحیہ اور بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں اور وہ شاٹس کے درمیان میری رہنمائی بھی کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان کیونکہ بہت مصروف شخصیت ہیں لہٰذا ہم زیادہ بات چیت نہیں کرتے لیکن میں انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوں اور مختلف مواقع پر میسج بھی کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ 5 سال قبل 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے باکس آفس پر مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اورایک ننھی معصوم سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو’منی‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں

  • کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے 13 سال انتظار کرنا پڑا

    کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے 13 سال انتظار کرنا پڑا

    لیجنڈ پاپ گلوکار 65 سالہ عالمگیر کا رواں ماہ 13 نومبر کو گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا گلوکار کی طبیعت میں مسلسل بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا-

    باغی ٹی وی ؛ پاکستانی پاپ گلوکار عالمگیر کا ٹرانسپلانٹ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا کے ہسپتال میں کیا گیا تھا جہاں وہ اہل خانہ سمیت مقیم ہیں۔

    ٹرانسپلانٹ کے ایک ہفتے بعد انہوں نے دو روز قبل کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اب ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں وہ کافی کمزور دکھائی دیئے تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ آپ کو اپنی طرف سے ایک بہت بہت بڑی خوشخبری دینا چاہتاہوں کہ آپ سب کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کی کڈنی ٹرانسپلانٹ ہو گئی ہے اور کس طرح انہوں نے ایک ٹرانسپلانٹ کی خاطر 13 برس انتظار کیا۔

    گلوکار عالمگیر کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری

    عالمگیر کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی عام زندگی کی جانب لوٹ کر پھر سے مداحوں کے درمیان آئیں گے اور انہیں گیت سنائیں گے۔

    عالمگیر نے بتایا کہ ان کے دونوں گردے خراب ہوچکے تھے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے ڈائلاسز پر تھے تاہم 5 سال قبل ایک موقع پر ان کا آپریشن کرنی کی تیاری بھی کرلی گئی تھی مگر ان کے گردوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے بعد اس وقت ان کا آپریشن نہیں کیا گیا۔

    گلوکار نے بتایا کہ 5 سال قبل ان کے دونوں گردے نکال دئیے گئے تھے اور اب 5 سال بعد ان کا ٹرانسپلانٹ کردیا گیا اور مجموعی طور پر انہیں ٹرانسپلانٹ کے لیے 13 سال انتظار کرنا پڑا۔

    گلوکار کے مطابق جب ان کے گردے نکال دیے گئے تھے تب وہ ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے اور گردے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت ساری چیزیں کھا اور پی نہیں سکتے تھے تاہم اب وہ جلد ہی ہر طرح کی غذائیں کھانا شروع کردیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک گھر تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ لوگوں سے زیادہ نہ ملیں، کیوں کہ ان کا مدافعتی نظام ابھی کافی کمزور ہے اور وہ جلد ہی بیمار ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا کی وجہ سے کافی احتیاط کر رہے ہیں، تاہم جلد ہی وہ عام زندگی کی جانب لوٹ کر پھر سے مداحوں کے درمیان آئیں گے اور انہیں گیت سنائیں گے۔

    واضح رہے کہ عالمگیر میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریبا ناکارہ بن چکے تھے اور وہ کئی سال سے ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔

    گلوکار عالمگیر نے اپنی موت کی افواہوں کی ترید کر دی

  • اکشے کمارکا بھارتی یوٹیوبر کیخلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

    اکشے کمارکا بھارتی یوٹیوبر کیخلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

    بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں نام لینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک یوٹیوبر راشد صدیقی نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق ایک ویڈیو میں اکشے کمار کو بھی اداکار کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس پر اکشے کمار نے جعلی خبریں پھیلا کر ساکھ کو متاثر کرنے کے الزام میں بہار سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف مقامی عدالت میں 5 ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے سونو نگم

    یوٹیوبر راشد صدیقی نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ اکشے کمار فلم ’ایم ایس دھونی : دی انڈولڈ اسٹوری‘ میں سوشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار ملنے اور فلم کی بے پناہ کامیابی پر ناخوش تھے اور اسی لیے اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    اکشے کمار نے 17 نومبر کو آئی سی لیگل فرم قانونی کارروائی کے تحت یوٹیوبر کو معافی مانگنے اور پانچ سو کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے یوٹیوبر کو اپنے چینلز سے وہ تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا جو اکشے کمار کے خلاف ہیں۔

    اداکار کے وکیل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بدنامی اور توہین آمیز ویڈیوز کی وجہ سے اکشے کمار کو ذہنی صدمے اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں شہرت اور خیر سگالی کا نقصان بھی شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکار نے پانچ سو کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

    ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں کنگنا رناوت

    وکیل نے کہا کہ مذکورہ ویڈیوز اکشے کمار کے خلاف متعدد جھوٹے اور بےبنیاد الزامات عائد کرتی ہیں کہ اداکار نے ریا چکرورتی کے کینیڈا فرار ہونے میں مدد کی۔

    دوسری جانب قانون فرم نے نوٹس میں کہا کہ یہ ویڈیوز جھوٹی، بے بنیاد اور بدنامی آمیز ہیں اور جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے شائع کی گئیں ہیں۔

    اداکار نے نوٹس میں یوٹیوبر سے غیر مشروط معافی نامہ شائع کرنے اور ان تمام ویڈیوز کو ہٹانے کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے باز آجائیں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر یوٹیوبر تین دن کی مدت کے اندر نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہے تو اداکار ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہو اس سے قبل بھی انہیں جعلی خبریں پھیلانے اور سوشانت خودکشی کے معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کا نام لینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر یو ٹیوبر کو لاکھوں روپے کا فائدہ