Baaghi TV

Category: شوبز

  • وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پا کستان ٹیلی ویژن پر پیش کیا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پا کستان ٹیلی ویژن پر پیش کیا جائے گا

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد اب ایک اور ترکش ڈرامہ ’یونس ایمرے‘ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر بہت جلد پی ٹی وی پرپیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : رواں برس اپریل میں رمضان المبارک میں ترکی کا مشہورڈرامہ ’دیریلش ارطغرل‘ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے پی ٹی وی پرپیش کیا جا رہا ہے جس نے مقبولیت کے وہ ریکارڈ توڑے جسے دیکھ کر ترک فنکار بھی حیران رہ گئے۔

    ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد اب ایک اورترک ڈرامہ ’یونس ایمرے‘ بہت جلد پی ٹی وی پرپیش کیا جائے گا رواں برس مئی میں اس ڈرامے کے بارے میں سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پر بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامے ’یونس ایمرے‘ کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کی ہدایت کی ہے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام خاص کر نوجوان یہ ڈرامہ دیکھیں۔


    گزشتہ روزفیصل جاوید خان نے ٹوئٹرپرر ’یونس ایمرے‘ کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یونس ایمرے (صوفی درویش) 13 ویں صدی کے اسلامی صوفیانہ شاعراور گاؤں میں رہنے والے فقیر تھے۔

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں…

    انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ان کی زندگی کے بارے میں ہے جنہوں نے اپنی زندگی مکمل طور پر اللہ کے لیے وقف کردی تھی اس ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
    https://twitter.com/PTVHomeOfficial/status/1329156469267238914?s=20
    دوسری جانب پی ٹی وی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ’یونس ایمرے‘ کا ٹریلر اردو میں ڈب کرکے جاری کیا گیا اس ڈرامے کو پاکستان میں ’راہ عشق‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔

    یونس ایمرے (1320-1238) ترک زبان کے مشہور صوفی شاعر تھے جو 13 ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ میں جس کا بیشتر حصہ دور حاضر کا ترکی کہلاتا ہے رہائش پذیر رہے۔

    یونس ایمرے کی زندگی کے بارے میں بہت سی مصدقہ معلومات تو تاریخ کے اوراق میں گم ہو کر رہ گئیں لیکن ان کی زندگی کے بہت سے قصے آج بھی ترک لوک داستانوں کا اہم حصہ ہیں جنھیں بہت شوق سے پڑھا، سنا اور گایا جاتا ہے۔

    ترکی زلزے پر تُرک اداکار جلال کا شدید دُکھ کا اظہار

  • منال خان اور احسن محسن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل گئیں

    منال خان اور احسن محسن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ مداحوں کی افواہیں سچ ہونے جا رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : منال خان کے مداحوں کی جانب سے مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں کہ منال خان اور احسن محسن میں قربتیں بڑھ رہی ہیں تاہم حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان تمام قیاس آرائیوں کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

    22 سالہ منال خان کی سالگرہ کی تقریب میں احسن محسن نے خصوصی طور پر شرکت کی جس کے بعد اداکارہ نے خصوصی طور پر احسن محسن کا شکریہ ادا کیا اور انہی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی۔

    اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دل والی ایموجی اور چابی کی ایموجی بھی بنائی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے دل تک رسائی احسن محسن نے حاصل کرلی ہے۔

    منال خان اور احسن محسن کی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    منال خان اور احسن محسن کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اس سے قبل بھی منال خان اور نئے اداکار احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل میوزیکل نائٹ میں لی گئی تصویرکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب مقبولیت حاصل ہوئی تھی جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی بننے والی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا-

    واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ایک نجی ٹی وی چینل پر 2017 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ پرچھائیں‎‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

  • سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی میوزک ویڈیو ’کی جانا‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی میوزک ویڈیو ’کی جانا‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ سونیا حسین اورمحسن عباس حیدر کی غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع پربننے والی میوزک ویڈیو ’کی جانا‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی :میوزک ویڈیو نے میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں بہترین میوزک 2020 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے یہ خوشخبری نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شئیر کی-
    https://twitter.com/nabeelqureshi/status/1328395203699421185?s=20
    نبیل قریشی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور میامی فلم فیسٹیول کی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ یہ فیسٹیول کورونا وائرس کے سبب آن لائن یعنی فیس بک پر منعقد کیاگیا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 16 نومبر سے ہوا جو 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو کو رواں برس کی ابتدا میں میامی شارٹ فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ’کی جانا‘ میوزک ویڈیو کو فلم فیسٹیول میں ’ریڈ-محبت کا رنگ‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔

    میوزک ویڈیو میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے نئے شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھایا تھا جنہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے اس گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

  • وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

    وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابقہ شوہر اسد خٹک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ایک بیان میں وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم نے میرا کیس رجسٹر کر لیا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، میری کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    دوسری جانب وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہونے والے کیس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو میں نے بھی ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا تھا میں نے خط میں اپنے بچوں کے پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی اپیل کی تھی۔

    اسد خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے خط میں بتایا تھا کہ میرے بچوں کو دبئی سے اغواء کیا گیا ہے، مجھے میرے خط کا جواب نہیں ملا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسد خٹک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ محترم ڈی جی صاحب(پاسپورٹ) 27 اکتوبر سے کی جانے والی ایک خط (درخواست) کا جواب اب تک نہیں ملا۔ میرے امریکی شہری بچوں کاغیرقانونی طورپرپاکستانی پاسپورٹ کا اجرءاور دبئ سے غیرقانونی طریقےسےاغوا ریاست پاکستان کوبدنام کرنے کی شازش کے سوا اور کچھ نہیں۔اس شازش کو جلدسے جلد بے نَقاب کرے-

    اس سے قبل گزشتہ روز اسد خٹک نے وینا ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ وینا ملک نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اسد خٹک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    اسد خٹک نے لکھا تھا کہ ہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں زاہدہ بی بی کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا۔لیکن سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ کی مختصر آڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو غصے میں گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی چار بہنیں اور والدہ یہیں پاکستان میں رہتی ہیں اور اداکارہ ان کے ساتھ کچھ برا کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔

    وینا ملک کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں سابق شوہر دبئی کورٹ کی کیا دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ان کی بہنوں اور والدہ کے ساتھ کچھ کریں گی۔

    ساتھ ہی وینا ملک کو سابق شوہر کو غلیظ گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    مختصر آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک سابق شوہر کو کہتی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ملیں اور ساتھ ہی انہیں گالیاں دے کر دھمکی دیتی ہیں کہ وہ ان کے پیسے انہیں واپس کردیں۔

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

  • بالی وڈ منشیات کیس مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

    بالی وڈ منشیات کیس مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

    بالی وڈ میں منشیات کے مبینہ استعمال کی تحقیقات میں بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گرفتار کرلیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد کی جس کے بعد اُن سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں انہوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا ہے۔

    بھارتی اداکارہ اور اُن کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے انہیں اتوار کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا وہ آج کی رات حوالات میں ہی گزاریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت این سی بی چھاپے میں گھر سے منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس مزاحیہ اداکارہ اور اُن کے شوہر ہریش لمبا چھایا کو اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی سنگھ کے گھر سے تھوڑی سی مقدار میں’بھنگ‘ برآمد ہوئی ہے لیکن کتنی؟ اس حوالے سے میڈیا خاموش ہے-

    بھارتی میڈیا نے مزاحیہ اداکارہ کے ممبئی کے علاقے اندھیری کے اپارٹمنٹ کی ویڈیو بھی دکھائی ہے جس کے بعد این سی بی انہیں لال مرسیڈیز میں اور ان کے شوہر کو سفید گاڑی میں لے گئی پولیس اسٹیشن پہنچنے پر بھارتی سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ انہوں نے ہمیں صرف چند سوالات پوچھنے کے لیے بلایا ہے-

    بھارتی سنگھ کے اس بیان کے بعد تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ مزاحیہ اداکارہ اور ان کے شوہر کو گھر میں منشیات رکھنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا جس نے بھارتی سنگھ کے گھر کے ساتھ اس معاملے میں مزید 2 مقامات پر چھاپے کی تصدیق کی ہے سے این سی بی کے ایک اور افسر نے گفتگو کی اور بتایا کہ فلم انڈسٹری میں منشیات فراہم کرنے والوں سے تفتیش میں ’بھارتی سنگھ‘کا نام نکل کر آیا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد بھی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات کرنے والے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے معروف کامیڈین اسٹار بھارتی سنگھ کے گھر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے بعد اُن کے گھر کی تلاشی جاری رہی۔

    این سی بی کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر پر منشیات استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل این سی بی نے منشیات کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپہ مار کر اُن کے گھر کی تلاشی لی تھی اور ان کی گرل فرینڈ سے پوچھ گچھ بھی ہوئی۔

    اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ ہفتے تفتیش کے لیے بھارتی اداکار ارجن رامپال کو ممبئی اپنے آفس طلب کیا تھا جہاں سات گھنٹے تک ارجن رامپال سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    این سی بی آفس سے باہر آنے کے بعد ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اُن کامنشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اُن کی رہائش گاہ سے منشیات تیار کرنے کے کچھ نسخے ملے تھے جو اُنہوں نے این سی بی کے عہدیداروں کے حوالے کردیے ہیں۔

    ارجن رامپال نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ این سی بی کے عہدیدار اچھا کام کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل این سی بی نے فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا کو بھی طلب کیا تھا جبکہ اس سے ایک دن قبل پولیس ان کی اہلیہ شبانہ سعید کو گھر سے 10 گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کرچکی تھی جو بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوئیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے

    این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

    اس کے علاوہ معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

  • سابقہ با لی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا فین پیجز سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست

    سابقہ با لی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا فین پیجز سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست

    اسلام کی خاطر بالی وڈ کو خیر باد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی : زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے امریکی سیاستدان کی ایک میم شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ پیارے شائقین، میں ایک بار پھر آپ سے اپنا پیغام پڑھنے کو کہہ رہی ہوں۔

    میم شیئر کرنے کے بعد زائرہ وسیم نے مداحوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام لکھا کہ میں آپ سب کے مسلسل پیارکا شکریہ اداکرتی ہوں، مجھے ہر وقت سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کی بے حد شکر گزار ہوں تاہم میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے میری تصاویر کو ہٹا دیں۔

    انہوں نے لکھا کہ سب سے پہلے تو میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ میرے لیے آپ سب کی محبت عارضی نہیں ہے۔

    زائرہ وسیم نے کہا کہ میں اس بات کے لیے بھی آپ سب کی شُکر گُزار ہوں کہ آپ نے میرے ہر فیصلے میں مجھے سپورٹ کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی محبت اور پیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ مہربانی کر کے میرے تمام فین پیجز سے میری تصویریں ہٹا دیں۔

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سے میری تصویریں ہٹانا مشکل کام ہے لیکن میری درخواست پر آپ فین پیجز سے تو تصویریں ہٹا ہی سکتے ہیں۔

    زائرہ وسیم نے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے مہربانی کر کے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیں اور میری تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی کی نئی شروعات کنے جا رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ اس میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

    زائرہ وسیم نے اس پیغام کے ساتھ ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس پر لکھا تھا ’پلیز‘ یعنی وہ اپنے مداحوں سے اُن کی بات پر عمل کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ پیغام پہلے بھی جاری کیا تھا اگر آپ نے پہلے یہ پیغام نہیں پڑھا تھا تو اس بار ضرور پڑھیں۔

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

  • اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی  بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی رضا کے لیے ہم نے ایک دوسرے سے محبت کی اور اللہ کی رضا کے لئے ہی شادی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اُن کے شوہر سفید لباس میں ملبوس ہیں۔

    ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔

    آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی سورۃ رحمنٰ کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ اور تُم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ روز ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

    سابقہ اداکارہ ثنا خان نے نکاح کے دن حجاب کے ساتھ سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مفتی انس بھی ٹوپی کے ساتھ سفید قیمص شلوار میں ملبوس تھے۔

    واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

  • اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس  پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں

    اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں

    ویہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا تاج قائم کیا گیا ہے ، جینیفر رحمان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے مس ورلڈ بن کے تاریخ رقم کی کیونکہ اس سے کئی خواتین کو اس میں حصہ لینے کی امید ملے گی. جینیفر رحمان نے 29 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ پاکستانی خواتین کی نمائندگی کی جو کہ اعزاز اور قابل فخر بات ہے

    باغی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں جینیفر رحمان نے کہا کہ سب سے پہلے ، میں مس ورلڈ پاکستان کی صدر سونیا احمد اور مس پاکستان ورلڈ کے منتظمین کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے 2020/2021 کی طرف سے یہ موقع ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا افتتاح کیا گیا ہے اور مجھے یہ کہنا چاہئے کہ مجھے اس عورت کی حیثیت سے اعزاز محسوس ہورہا ہے جس نے پوری دنیا میں تسلیم شدہ واحد پاکستانی خوبصورتی عکاسی کے زمرے میں تاریخ کا رخ بدلا۔ میں اگلے سال کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور میں اس کے بارے میں بہت زیادہ باشعور ہوں ، یعنی اس کمیونٹی کی نمائندگی کرنا جہاں خواتین کی آزادی سے بہت حد تک سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے جیسے یہ ایک خواب ہے۔ میں اس کے بارے میں بہت خوش ہوں اور آنے والے سال اور اس کے بعد ، کو اپنی پوری کوشش کروں گی کہ خواتین کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کروں۔ ،میری پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی حوصلہ افزائی کی ، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں پاکستان میں ایک یادگاروقت گزارنے اور میڈیا کی حمایت کے ساتھ اس موضوع پر شعور بیدار کرنے کے لئے دوسروں کے ساتھ اچھا کام کرنے کی منتظر ہوں ، جو میرے لئے اہم ہے ،

    جینیفر رحمان نے مزید کہا کہ میں معیاری اسکرپٹ اورجاندار کرداروں کے ساتھ ڈراموں اورفلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ، مجھے غیر ممالک سے بھی بے حد آفرز آرہی ہیں مگر میں اپنا کیریئر پاکستان سے شروع کرنا چاہتی ہوں، اس سلسلے میں جنوری یا فروری میں پاکستان آرہی ہوں
    میرا خاندان اسلام آباد اور ایبٹ آباد سے ہے۔میں امریکہ ، گوئٹے مالا ، اٹلی اور آسٹریلیا جیسے متعدد ممالک میں رہی ہوں،میری زندگی کا کافی حصہ سعودی عرب میں گزرا۔مجھے یہاں جرمنی میں پالا گیا تھا۔میرا گھر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہے۔

    میں اردو روانی سے بولتی ہوں اور میرا پنجابی اور پشتو (جو گھر میں بولی جاتی ہے) کو تھوڑا پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ جرمن میری پہلی زبان ہے۔ میں نے بیچلر آف ایجوکیشن کیا ہے اور چھوٹی عمر ہی سے ہی ہمیشہ تدریس اور ٹیوشن سی وابستہ رہی ہوں ، اب اپنے ماسٹرز پر کام کر رہی ہوں۔ یہ سب میرے لئے ذاتی ترقی ہے۔ میں نے 13 سال کی عمر میں ٹیوشن دینا شروع کیا تھا۔ استاد بننا ہمیشہ کے لئے میرا ایک خواب رہا ہے اور میں آئندہ نسل کو تشکیل دینے کی اپنی ذمہ داری کو بہت سنجیدہ سمجھتی ہوں۔ میں جرمنی کو ثانوی زبان کے طور پر بھی ان لوگوں کو سیکھاتی ہوں جو جرمنی میں نئے ہیں اور جرمنی میں جو مہاجر بحران پیدا ہوا تھا وہاں میں نے ترجمے کا بہت کام کیا۔ بچوں اور کم عمروں کے ساتھ کام کرنا بہت فائدہ مند اور چیلینج ہوتا ہے لیکن جب بھی آپ جذبات سے کچھ کرتے ہیں تو نتیجہ بہت اچھا نکلتا ہے۔ میری مرکزی توجہ ہمیشہ معذور بچوں اور کم عمروں پر رہی ہے۔ میں نے تقریبا دو سال قبل لائف کوچ اور یوگا ٹیچر کی حیثیت سے بھی کام کرنا شروع کیا تھا۔ مثال کے طور پر ، یوگا کا میرے والد نے تقریبا ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے مجھے تعارف کرایا تھا جس کی وجہ سے میں یوگا ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنے لگی تھی۔ میں بہت شوق کے ساتھ انوکھے لیمپ شاڈز ڈیزائن کرتی ہوں۔ بنیادی طور پر ، میں جو بھی کروں گی ، دل سے کروں گی۔ کامیابی مجھے اور زیادہ حوصلہ افزائی دیتی ہے ،

  • کدی تے ہنس بول،عاطف اسلم نے کب اورکس کہہ دیا ،گانا بھی پیش کردیا

    کدی تے ہنس بول،عاطف اسلم نے کب اورکس کہہ دیا ،گانا بھی پیش کردیا

    لاہور:کدی تے ہنس بول،عاطف اسلم نے کب اورکس کہہ دیا ،گانا بھی پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے بہت ہی دلچسپ گانا”کدی تے ہنس بول” ریلیزکردیا،

    دوسری طرف موسیقی کے دلدادہ افراد کے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک میں ایک نیا میوزک پلیٹ فارم آگیا، ویلو پاکستان نے اپنے ڈیجیٹل میوزک شو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا آغاز کیا۔

     

    اس شو کو اسٹرنگز بینڈ مین گٹارسٹ بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس شو کے پہلے ہی یوٹیوب پر 17 ہزار سبسکرائبر ہیں۔بلال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں گزشتہ 11 ماہ سے اس پر کام کر رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پُرجوش ہیں کہ شائقین یہ شو دیکھیں ۔

     

     

    https://www.instagram.com/p/CHlFsMqn6vi/

     

    سیزن 1 کی پہلی قسط پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے جس میں عاطف اسلم ، عمیر جسوال اور نتاشہ نورانی کی پرفارمنس پیش کی گئی ہیں۔ قسط کے تمام گانوں کو میوزک کمپوزر احسن پرویز نے تیار کیا ہے۔

    گلوکار عاطف اسلم نے نصیبو لال کا مشہور گانا ’کدی تے ہنس بول‘ کو اپنے انداز میں گایا ۔جسے بہت ہی پسند کیا جارہا ہے ، ادھر ان کے چاہنے والوں کی طرف سے عاطف اسلم کی بہت زیادہ پذیرائی کی جارہی ہے

  • اداکارہ میرا جب تھانے پہنچیں توکیا دیکھا

    اداکارہ میرا جب تھانے پہنچیں توکیا دیکھا

    لاہور: اداکارہ ميرا جب تھانے پہنچیں توکیا دیکھا ،اطلاعات کے اداکارہ میرا نے پنجاب پولیس کے بارے مین ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے ،

    اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ تو پنجاب پولیس کی ہوکررہ گئی ہیں ، اداکارہ میرا جب تھانے پہنچیں تو پولیس کا انتہائی مثبت رویہ دیکھ کر جزبات میں پنجاب پوليس زندہ باد کا نعرہ لگایا

    اداکارہ ميرا پنجاب پولیس اور تھانہ کلچر میں تبدیلی سے بے حد متاثر ہوگئیں ۔

    اداکارہ درخواست جمع کرانے تھانے گئی تو پتہ چلا تبديلی آگئی ہے،تھانے ميں فوری رسپانس پر پولیس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔انہوں نے پوليس کی کھل کر تعريف کی اور پنجاب پوليس زندہ باد کا نعرہ لگا ديا۔