Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ ثنا جاوید کی اسلحہ چلانے کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ ثنا جاوید کی اسلحہ چلانے کی ویڈیو وائرل

    حال ہی میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اسلحہ چلاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :ثنا جاوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں اسلحہ چلا رہی ہیں ویڈیو کے کیپشن میں پیغام بھی شیئر کیا انہوں نے لکھا کہ زندگی میں پہلی بار میں نے بندوق چلائی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں خوف محسوس کررہی ہوں لیکن میں سیکھنے کے لیے تیار ہوں۔

    ثنا نے کہا کہ میرے شوہر عمیر جسوال مجھے خود کا دفاع کرنے کے لیے اسلحہ چلانا سیکھا رہے ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں انہوں نے اپنےشوہر کا شکریہ بھی اد اکیا۔

    ثنا جاوید کی شیئر کی گئی پوسٹ میں عمیر جسوال کو بھی اسلحہ چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا اس جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

  • بھارتی پائلٹ ابھینندن کے بعد ترک شیف براق بھی پاکستانی چائے کے دیوانے

    بھارتی پائلٹ ابھینندن کے بعد ترک شیف براق بھی پاکستانی چائے کے دیوانے

    بھارتی ونگ کمانڈر پائلٹ ابھینندن کے بعد ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر بھی پاکستانی چائے کے دیوانے ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں اور پاکستانی کھانوں اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہو ر ہے ہیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر ہی ہیں-
    https://twitter.com/HniaziISF/status/1323249979578896384?s=20
    حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی نے اپنے ٹویٹ میں براق کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں براق کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ یہ کہتے ہوئے چائے پیتے ہیں کہ پاکستان کی چائے بہت ہی اعلیٰ ہے-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حسن نیازی نے لکھا کہ براق کا کہا گیا یہ جملہ ہر پاکستانی کے لئے ایک تحفہ ہے-

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی طیارے کو پاکستانی ائیر فورس نے گرایا تھا جس میں دو پائلٹ سوار ایک پائلٹ مارا گیا تھا جبکہ ایک پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا گرفتار پائلٹ کو چائے پیش کی گئی تو اس سے چائے کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا پاکستان کی چائے بہت عمدہ ہے جس کے بعد ابھینندن کے اس فقرے کو پاکستانیوں نے خوب اچھالا اور ابھینندن کو ٹرول کیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کی ڈیجیٹیل میڈیا کی ٹیم اور عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹویٹ میں ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براق اوزڈیمیر کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ میں ہیں اور لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتی تُرک شیف براق نے شام کو پنا گاہ میں کچن سٹاف کے ساتھ کھانا بنانے میں مدد کی اور پھر لوگوں میں کھانا تقسیم کیا اور وہیں پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا-

    ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹوئٹ میں اس عظیم مقصد کی حمایت کرنے پر براق کا شکریہ ادا کیا تھا-

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براک کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آیا ہوں کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا اسلام آباد میں مشہور ترک شیف براک اوزدمیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا

    ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا

    ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے دنیا بھر میں پھیلی موذی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے فیسٹیول کی تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپوتٹس کے مطابق 33 ویں ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب ٹوکیو انٹرنیشنل فورم میں منعقد ہوئی اس تقریب کو کورونا وبا کے باعث کافی حد تک محدود کیا گیا جہاں فنکاروں نے پرستاروں کے ایک بڑے ہجوم کی بجائے ٹیلی کمیونیکیشن کے نمائندوں کے سامنے خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔

    اس سال گرانڈ پرکس مقابلہ منعقد نہیں کیا جائے گا کیونکہ عالمی وبا کی وجہ سے بیرون ملک سےانعامی مقابلوں کے ججز شرکت نہیں کر سکتے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ججز کے فیصلے کی بجائے حاضرین کے ووٹوں کے ذریعے 32 فلموں میں سے انتخاب کیے جانے والا آڈیئنس ایوارڈ اس میلے کا واحد انعام ہو گا میلہ 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ ٹوکیو میلے کا سب سے پہلے 1985 میں انعقاد کیا گیا اور 1991 تک ہر دوسال بعد انعقاد کیا جاتا تھا تا ہم اب اس میلے کو ہر سال سجیایا جاتا ہے-

  • روینہ ٹنڈن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقدمہ کر دیا

    روینہ ٹنڈن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقدمہ کر دیا

    بالی وڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ممبئی پولیس ،اس کے سربراہ پرم بیر سنگھ کو بدنام کرنے والی ٹویٹس پوسٹ کرنے کے لئے اپنے نام پر جعلی ٹویٹر پروفائل بنانے پر نامعلوم شخص کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروادی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روینہ ٹنڈن کے نام پر بنایا گیا اکاؤنٹ اس وقت ہائی لائٹ ہوا جب اس سے ممبئی پولیس کے سربراہ پرم بیر سنگھ کی ویڈیو شیئر کردی گئی۔

    ہند وستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے سائبر سیل کے افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ویڈیو میں ملزم نے پرم بیر سنگھ سے متعلق غیر مہذب مواد شیئر کیا۔

    سائبر سیل کے افسر نے مزید کہا کہ ممبئی پولیس سربراہ کے غیر مہذب ویڈیو کے ساتھ ملزم نے اپنی ٹوئٹر پوسٹس کے ذریعے مراٹھی زبان اور اُسے بولنے والوں کو بھی بدنام کیا ہے۔

    روینہ ٹنڈن کو جب یہ خبر ملی کہ ان کے نام سے چل رہے اکاؤنٹ سے ممبئی پولیس چیف کو بدنام کیا جارہا ہے تو انہوں نے اسے چلانے والے نامعلوم فرد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

    ایک دوسرے پولیس افسر نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے ساتھ ہی ٹوئٹر ہینڈل بلاک کردیا ہے ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممبئی پولیس اور ریاستی حکومت کی بدنامی میں ایک BOT استعمال ہوا ہے۔

    پولیس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والے کے خلاف پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی بعض دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہےملزم کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں دانستہ یا بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کے ذریعے مذہبی جذبات مشتعل کرنا شامل ہیں۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت ملزم پر مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین، شناخت کی چوری اور فسادات کرنے کی کوشش کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    گندگی پھیلانے پر کنگنا رناوت کی کرن جوہر پر تنقید

    دیپیکا پڈوکون کے دوبارہ پھر منشیات معاملے میں این سی بی کے ریڈار پر آنے کے امکان

    نمک حرام کہنے پر کنگنا رناوت وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اُدھے ٹھاکرے پر برس پڑیں

    کنگنا رناوت نے انوشکا شرما کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے، کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

  • امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

    امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

    امریکی معروف اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ برطانوی اخبار کے ایک مضمون میں جونی ڈیپ کو ’اہلیہ کو پیٹنے والا شخص‘ قرار دیا تھا سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو پیٹنے کے الزامات پر جونی ڈیپ نے اپریل 2018 میں جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار کے خلاف دائر کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران جج مسٹر جسٹس نکول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اخبار کا مضمون ’کافی حد تک درست‘ ہے۔

    اخبار کے ترجمان نے امبر ہیرڈ کی طرف سے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ کی سماعت 16 دن تک رائل کورٹ آف جسٹس میں چلی تھی۔

    یاد رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی دونوں کی شادی محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی امبر ہرڈ نے 2016 میں ہی شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں میں 2017 کے وسط تک طلاق ہوگئی تھی۔

  • نادیہ خان کے مطابق ایک ماں کس وقت زیادہ خوش ہوتی ہے

    نادیہ خان کے مطابق ایک ماں کس وقت زیادہ خوش ہوتی ہے

    پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ایک ماں اُس وقت بہت زیادہ خوش ہوتی ہے جب اُس کے گھر میں ایک ایسا بچہ موجود ہو جو اُس سے بے انتہا محبت کرے-

    باغی ٹی وی :میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہوں نے کیان کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں و ہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔


    نادیہ خان نےانسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک ماں اُس وقت بہت زیادہ خوش ہوتی ہے جب اُس کے گھر میں ایک ایسا بچہ موجود ہو جو اُس سے بے انتہا محبت کرے اور ہر دن اپنی ماں کے چہرے پر مُسکراہٹ لائے۔

    میزبان نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیان میرے شہزادے ماما آپ سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے کہا کہ تصویریں دیکھنے کے بعد ماشاءاللہ لازمی بولیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان کے تین بچے ہیں اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

  • شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے  راج کمار راؤ

    شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے راج کمار راؤ

    بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان کے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑے رہ کر اُ ن سے ملنے کا انتظار کرتے تھے یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر راج کمار راؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کے ہمراہ ماضی کی بھارتی ایوارڈ شو کی ایک یادگار بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے-

    راج کمار راؤ کی جانب سے شیئر کی جانے والی بوم رینگ ویڈیو میں وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔


    بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ خان کو 55ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ اسکول فنکشنز میں آپ کے گانوں پر ڈانس کرنا، آپ سے ملاقات کرنے کے لیے گھنٹوں آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انتظار کرنا اور ایوارڈ شو میں اسٹیج پر آپ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈانس کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

    راج کمار راؤ نے لکھا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں میں ہمیشہ آپ کی خوشی، کامیابی اور تندرستی کےلیے دُعا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپراسٹار شاہ رخ خان نے1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانہ‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

    پاکستان میں ٹوئٹر پر HappyBirthdaySRK ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کنگ خان کو ان کے مداح سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ان کا جنم دن کافی اہمیت رکھتا ہے اور اس موقع پر ممبئی میں واقع ان کے گھر ‘منت’ کے باہر مداح جمع ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک کا انتظار کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے فین کلب کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مداح اپنے گھروں پر کیک کاٹیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رات گئے ہونے والی تقریب کے بعد پیر (2 نومبر) کو صبح 11 بجے ورچوئل برتھڈے پارٹی ہوگی جس میں سیلفی بوتھس، گیمز، ایس آر کے کوئزز، مداحوں کے درمیان لائیو بات چیت اور چند پرفارمنسز شامل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ اس موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیاں جیسا کہ 5555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ 5555 کووڈ کٹس، ضرورت مندوں میں 5555 کھانوں کی تقسیم، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم جانے کی ارادہ بھی کیا گیا ہےدنیا بھر سے 5 ہزار مداح شاہ رخ خان کی سالگرہ کی ورچوئل تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    عام طور پر مداح یکم نومبر کو ان کی فلم دل والے دلہنیا دیکھنے کے لیے ہر سال یکم نومبر کو مراٹھا مندر بھی جاتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے بھارت میں سنیما بند ہیں اور اسی روز اس فلم کی آن لائن اسکریننگ کی پلاننگ بھی کی گئی ۔

    شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

  • زید علی اور یمنیٰ کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    زید علی اور یمنیٰ کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار بلال خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید علی اور یمنیٰ کے ہمراہ گانے کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا-

    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال خان نے بتایا کہ گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوگیا ہے یوٹیوب لنک پر کلک کرکے گانا سُنیں اور لطف اندوز ہوں۔

    گلوکار بلال خان کے اس نئے گانے کی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ گلوکار نے گانے میں زید علی کے دوست کا کردار نبھایا ہے۔

    زید علی اور یمنیٰ کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا تو زید اور یمنیٰ کا یہ گانا گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا ہے جسے اب تک 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ اب تک دیکھ چُکے ہیں-

    زید علی کا کہنا ہے کہ وہ بلال خان کے اس گانے میں کام کرکے بہت خوش ہیں۔

    بلال خان کے گانے پر اداکارہ مایا علی اور زارا نور عباس نے نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی-

  • شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ’ہیلووئین‘ پر بیٹی عائلہ اکرم کو نیا روپ دے یا

    شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ’ہیلووئین‘ پر بیٹی عائلہ اکرم کو نیا روپ دے یا

    پاکستانی قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ’ہیلووئین‘ مناتے ہوئے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو ایک نیا روپ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ن کو ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے-

    شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ہیولوئین کے موقع پ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں شنیرا نے عائلہ کو ہیولوئین کی مناسبت سے روپ دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ نے تہوار کی مناسبت سے سیاہ رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی جبکہ ایک آنکھ پر سُرخ رنگ سے دل بھی بنایا ہوا ہے اور ہاتھ میں بھوت والی خوفناک نظر آتی چھڑی بھی تھامی ہوئی ہے۔

    شنیرا نے عائلہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہمارے دلوں کی چھوٹی سی رانی ہے۔

    عائلہ کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر پاکستانی اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں اظہار محبت والے ایموجیز بھیجے۔

    واضح رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو مختلف ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں-

  • احمد علی بٹ بالی وڈ فلم میں کاسٹ

    احمد علی بٹ بالی وڈ فلم میں کاسٹ

    پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر برطانیہ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بالی وڈ میں اپنے ڈیبیو کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔

    اداکار نے اپنےانسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ انہیں پہلی بین الاقوامی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے فلم کی کامیابی کیلئے آپ سب کی دعائیں درکار ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔

    بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکسبندی لندن میں کی جائے گی فلم عید الاضحی 2021 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    یہ برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم پاکستانی اداکار کی پہلی غیر ملکی فلم ہے اور امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے-

    فلم کے حوالے سے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی پنجابی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے کیوںکہ فلم میں پاکستانی پنجابی کو اچھے کردار میں دکھایا جائے گا۔

    انہوں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ فلم میں کیسا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

    احمد علی بٹ کی اس پوسٹ پر جہاں مداح مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کاظہار کر رہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں جن میں غناء علی ، مایا علی ، جرنلست ہارون راشد ، عاصم رضا شامل ہیں-