Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں  کنگنا رناوت

    ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں کنگنا رناوت

    بالی وڈ متنازع ’کوئن‘ کنگنا رناوت نے ریاست بہار میں ایک نوجوان لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں لڑکی کو زندہ جلائے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جھلسنے والی لڑکی کا جسم تقریباً 75 فیصد سے زائد جل چکا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔

    تمام معاملات میں اپنی رائے کا بے باکی سے اظہار کرنے والی اداکارہ کنگنا نے اس معاملے میں بھی لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور خواتین کے تحفظ سمیت مرنے والی لڑکی کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

    اپنے پیغام میں کنگنا رناؤت کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں آئے دن ان کے خلاف مزید بڑے اور سنگین نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لبرلز اپنے سیکیولر لینس سے متاثرین اور مجرمان کو نہ دکھیں اور نہ ہی ان میں تقسیم کریں آئیں مل کر ناانصافی کے خلاف جنگ کریں۔

    کنگنا رناوت نے مداحوں کو انہیں ان فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

    کنگنا نے امریکہ کے منتخب صدر جوبائیڈن کو ’گجنی‘ کا عامر خان کا قرار دیا

  • پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری صرف تین افراد کے سینگوں پر کھڑی ہے  محمد احمد

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری صرف تین افراد کے سینگوں پر کھڑی ہے محمد احمد

    ٹی وی اداکار محمد احمد کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری صرف تین افراد کے سینگوں پر کھڑی ہو ئی ہے-

    باغی ٹی وی : مقبول ڈراموں میں میرے پاس تم ہو، سنو چندا، عینی کی آئے گی بارات، عہد وفا، رسوائی اور یہ دل میرا، جلن اور ثبات میں والد کر کردار ادا کرنے والے اداکار محمد احمد خان نے بی بی سی کی اردو ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر انہیں انڈسٹری کو بدلنے کا ایک موقع دیا جائے تو وہ انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کی صرف سوچ بدلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری، جن تین افراد کے سینگوں پر کھڑی ہے وہ اپنی سینگ ایک ہی جمائے کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے سینگ یا سوچ صرف ریپ، طلاق اور ناجائز تعلقات جیسے موضوع پر روک رکھی ہے۔

    فلم انڈسٹری میں مردوں کو بطور ہیروپیش کیا جاتا ہے جبکہ خواتین کو سازشی چڑیلیں…

    محمد احمد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا مستقبل بھی عزیز ہے اس لیے وہ ان تین افراد کے نام نہیں بتائیں گے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ڈرامہ انڈسٹری مذکورہ تین افراد کے سینگوں پر کھڑی ہے۔

    محمد احمد نے مزید بتایا کہ انہیں ہر ڈرامے میں مجبور والد کا کردار دیا جاتا ہے اور انہیں تقریبا ہر ڈرامے میں مرنا بھی ہوتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اب وہ ڈرامہ سازوں سے کام کرنے سے پہلے ہی دریافت کرتے ہیں کہ انہیں کون سی قسط میں مرنا ہے؟

    محمد احمد نے انکشاف کیا کہ جلد ہی ان کا ایک ڈرامہ اولاد نشر ہوگا جس میں ان کی موت نہیں ہوگی تاہم مذکورہ ڈرامے کے بعد ایک اور ڈرامہ چلے گا، جس میں ایک بار پھر ان کی موت دکھائی جائے گی۔

    پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں…

    ڈراموں میں اپنی موت کو دکھائے جانے پر محمد احمد نے مزید بتایا کہ چوںکہ ڈراموں میں ہیروئن کو کمزور اور مظلوم دکھایا جاتا ہے، اس لیے اسے کمزور کرنے کے لیے اس کے سہارے چھین لیے جاتے ہیں، جس وجہ سے ڈراموں میں ان کی موت ہوجاتی ہے تو اکثر ایسے ڈرامیں اور فلمیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں کیوںکہ دُکھی اختتام زیادہ یاد رہ جاتا ہے۔

    محمد احمد نے کہا کہ ہر سیریل اور ہر اشتہار میں وہی داڑھی وہی گنجا سر، کوئی تبدیلی تو نہیں لا سکا لیکن اب میں کچھ مختلف کردار کرنا چاہتا ہوں جسے دیکھ کر لوگ ہنسیں اور خوش ہوں، میرے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کردار کے لیے ایک دو پیشکش بھی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہ انہیں زیادہ توجہ فلم ‘کیک’ سے ملی جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں ہیروئنز کے والد بننے لگے اور اب لوگ انہیں ایک والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار کے طور پر جاننے لگے ہیں، جنہیں تقریبا ہر ڈرامے میں مرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف بھی کیا اور بتایا کہ ماضی میں انہیں ڈرامے لکھنے میں مشکل پیش آئی اور انہیں لوگوں کو یقین دلانا پڑا کہ وہ اب بھی لکھ سکتے ہیں۔

    محمد احمد نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں فلم ساز مہرین جبار کے لیے ایک اسکرپٹ لکھا ہے تاہم انہیں احساس ہے کہ مہرین جبار کے منصوبوں کو سرمایہ کار مشکل سے ہی ملتے ہیں۔

    مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا

    ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامہ ساز ندیم بیگ کے لیے بھی ایک اسکرپٹ لکھا ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں محمد احمد نے بتایا کہ وہ بیٹیوں کے والد ہیں اس لیے ان کی اداکاری میں بھی اچھے والد کی جھلک نظر آتی ہے۔

    خیال رہے کہ محمد احمد نے بطور لکھاری کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے ڈرامے اور فلمیں لکھنے سمیت اداکاری بھی کہ ہے اور ساتھ ہی وہ شاعری بھی لکھتے رہے ہیں۔

    محمد احمد نے نصف درجن فلموں میں بھی کام کیا ہے، جن میں رامچند پاکستانی، تیرے بن لادن، لالا بیگم، مہرالنسا وی لب یو، پنجاب نہیں جاؤنگی، کیک اور لال کبوتر بھی شامل ہیں۔

    ڈرامہ سیریل سراب میں ذہنی مریضہ کا کردار نبھانا چیلنج تھا سونیا حسین

  • میری اور والدہ کی سالگرہ کا ایک دن ہونا میری خوش نصیبی ہے   حمیمہ ملک

    میری اور والدہ کی سالگرہ کا ایک دن ہونا میری خوش نصیبی ہے حمیمہ ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی اور والدہ کی سالگرہ کا دن ایک ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنی والدہ سے خوبصورت انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حمیمہ ملک آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، حمیمہ ملک نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنےمداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کی اور والدہ کی پیدائش کی تاریخ ایک ہی ہے وہ اور اُن کی ولدہ ایک ہی دن اپنی سالگرہ مناتی ہیں ۔

    حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ سے خوبصورت انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

    حمیمہ ملک نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تم ہو تو زندگی ہے، تم ہو تو ہر خوشی ہے، تم ہو تو میں ہوں۔

    اپنی پوسٹ میں حمیمہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس خوبصورت احساسات کا شکریہ ، وہ اپنی والدہ کے ساتھ سالگرہ کا دن منانے میں بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اور وہ بہت خوش نصیب ہیں۔

    حمیمہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک امی جی۔

    حمیمہ ملک کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے حمیمہ ملک سمیت اُن کی والدہ کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

    سکینہ سموں نے سالگرہ کی مبارکبا دیتے ہوئے لکھا کہ ان پر اللہ کی بے شمار رحمتیں ہوں-

  • میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا  بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے   سونو نگم

    میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے سونو نگم

    بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پیدائشی گلوکارلیکن میری خواہش ہے کہ کم از کم وہ بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے-

    باغی ٹی وی : سونو نگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا بھارت میں گلوکاری کرے-

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم نے بیٹے نیوان نگم کے حوالے سے کہا کہ سچ کہوں تو میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا گلوکار بنے کم از کم اس ملک (بھارت) میں تو نہیں، ویسے بھی وہ اب بھارت میں نہیں دبئی میں رہتا ہے۔

    سونگم نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی طور پر گلوکار ہے لیکن اسے اپنی زندگی میں کسی اور کاموں میں دلچسپی ہے وہ مشہور گیم ’فارتھ نائٹ‘ کا بہترین کھلاڑی ہے اور اس کا شمار متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے-

    مائیکل جیکسن کی بیٹی کا پہلا میوزک البم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    سونو نگم نے کہا کہ وہ لازوال صلاحیتوں سے بھرپور بچہ ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے- دیکھتے ہیں کہ وہ خود اپنے لیے کیا کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں اقراباپروری پر بھی سونو نگم نے اپنا مضبوط موقف پیش کیا تھا اور بالی وڈ میں اقراباپروری کے حوالے سے کئی انکشاف بھی کئے تھے سونونگم نے اپنی ہی میوزک انڈسٹری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی سیریز کے بھوشن کمار میوزک انڈسٹری کا مافیا ہے وہ میرے خلاف لوگوں کو لکھنے کا کہتے ہیں یہاں تک کہ دیگر گلوکاروں کو میری مخالفت میں انٹرویو دینے کا کہتے ہیں۔

    مجھے بھی برطانیہ میں دیگر پاکستانیوں کی طرح نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا

  • امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں   اسد خٹک

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا کا کہنا ہے کہ امریکی بچوں کو دبئی سے اغوا کرنا اور اپنے پاس رکھنا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا اپنی سابقہ اہلیہ وینا ملک کے خلاف ایک اور بیان سامنے آگیا اسد خٹک نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں اپنے بچوں کے دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محترم ڈی جی صاحب(پاسپورٹ) 27 اکتوبر سے کی جانے والی ایک خط (درخواست) کا جواب اب تک نہیں ملا۔
    https://twitter.com/asadbashirr/status/1328891927719239681?s=20
    اسد خٹک نے لکھا کہ میرے امریکی شہری بچوں کاغیرقانونی طورپرپاکستانی پاسپورٹ کا اجرءاور دبئ سے غیرقانونی طریقےسےاغوا ریاست پاکستان کوبدنام کرنے کی شازش کے سوا اور کچھ نہیں۔

    وینا ملک کے سابق شوہر نے ڈی جی پاسپورٹ سے درخواست کی کہ اس سازش کو جلد از جلد بے نقاب کریں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز اسد خٹک نے وینا ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ وینا ملک نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اسد خٹک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    اسد خٹک نے لکھا تھا کہ ہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں زاہدہ بی بی کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا۔لیکن سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

  • پاکستانی شوبز ستاروں کی کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد

    پاکستانی شوبز ستاروں کی کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد

    پاکستان سپر لیگ 5 کا پلے آف، فائنل کل کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کو لے کر جہاں کھلاڑی پر جوش تھے وہیں پاکستانی عوام اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہے تھے اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے –

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین نے بھرپور انجوائےکیا ساتھ ہی شوبز شخصیات نے بھی میچ دیکھا اور نتیجے پر جیتی ہوئی ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی لاہور قلندر کی بھی کارگردگی کو سراہا-


    اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میںHBLPSLV #( پی ایس ایل) کے فائنل کو سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت پر مبارک باد دی۔

    انہوں نے لکھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے آنجہانی کوچ ڈین جونز کو میچ جیت کر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    اداکار عدنان صدیقی نے بھی خوشی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت پر پنارکباد پیش کی اور میچ میں بابر اعظم کی کارگردگی کو سراہا-


    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر میچ کے دوران عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ساتھ لی گئی تصویر اور کراچی کنگز کی ٹرافی کے ساتھ جسشن مناتے ہوئے تصویر کا کولاج شئیر کیا اور اے آر وائے کے چئیرمین کو اور کراچی کنکز کے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا-


    پاکستان کے معروف اداکار و گلوگار علی ظفر نےٹوئٹر پر کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی لکھا لاہوریو بھائی بھی لاپوری ہے لیکن پیشن گوئی تو پیش گوئی ہوتی ہے اس میں جذباک کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا پی ایس ایل کے پچھلے 4 سیزنز کو بھی چیک کر لو سب سے اہم بات ہم سب پاکستانی ہیں زندگی انجوائے کرو-


    گلوگار علی ظفر نے ایک اور ٹوئٹ میں کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی اور لاہور قلندرز کی بھی فائنل تک پہنچنے پر تعریف کی۔


    پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کی جیت پر خوشہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں پہلی بار ہمیں مکمل طور پر ایسا حیرت انگیز پی ایس ایل دینے پر اور پاکستان میں کرکٹ کی بہت سی تقریبات پر ہر کرکٹر ، ٹیم اور پورے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کراچی کنگز کو چیمپئین بننے پر مبارکباد دی-

    علاوہ ازیں عاصم اظہر نے اور لاہور قلندرز کی بھی کاگردگی کی تعریف کی۔


    اعجاز اسلم نے بھی میچ کے دوران ساتھی اداکاروں کے ہمراہ لی گئیں تصا ویر شئیر کرتے ہوئے کراچی کنگز کو چیمئین بننے پر مبارکباد دی-


    فخر عالم نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کنگز کے جیت کی خوشی میں کی جانے والی فائر ورک کی ویڈیو شئیر کی اور چئیرمین کراچی کنگز ، وسیم اکرم ، عماد وسیم اور بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور آنجہانی کوچ ڈین جونز کو بھی خراج تحسین پیش کیا-


    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فخر عالم نے کراچی کنگز کی پوری ٹیم کی جیتی گئی ٹرافی کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی-

    اس کے علاوہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے کراچی کنگز کو مبارک باد دی اور لاہور قلندرز کی بھی تعریف کی۔

  • انکل جانی کردارسے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ناجی خان انتقال کر گئے

    انکل جانی کردارسے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ناجی خان انتقال کر گئے

    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اردو ، پشتو اورہندکو کے معروف ٹی وی اداکار ناجی خان انتقال کرگئے-

    باغی ٹی وی : کردار انکل جانی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ناجی خان کو گزشتہ روز اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ناجی خان نے پی ٹی وی پشاور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انکل جانی کا مشہور کردار ادا کیا۔

    درجنوں اردو ، پشتو ، اور ہندکو ڈراموں جس میں جال ، پگڈنڈی، روشنی ، دہلیز اور پشتو ڈرامہ انتظار شامل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    ناجی خان گونج ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بڑھتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئے اور زخمی حالت میں سین فلمبند کرایا-

    علاوہ لیجنڈ اداکار 1984 میں رندھیر کپور اور رشی کپور کی پشاور آمد پر ان کے میزبان بنے۔

    کئی سال پہلے پی ٹی وی پشاور سینٹر سے مایوس ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے نجی ٹی وی کیلئے آخری پشتو ڈرامہ ضمیر بنایا۔

    گذشتہ سال نجی خآن کو ضلعی حکومت سے فخر پشاور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

  • ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے  بشریٰ انصاری

    ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے بشریٰ انصاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ روایات بدلتی ہیں بہت سارے رشتے بھی بدل جاتے ہیں سو ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اور اب کے اداکاروں میں یہ فرق ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے آج کے اور ماضی کے اداکاروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا ہے کہ پہلے کے اداکاروں اور آج کل کے اداکاروں میں کیا فرق ہے-

    انہوں نے کہا کہ فرق تو زمانے میں ہر چیز کا ہوتا ہے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس زمانے کے ڈیزائنر اچھے نہیں ہیں اور پرانے ڈیزائنرز اچھے تھے ہر وقت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں رویے اور ماحول ماحول بدل جاتے ہیں اور معاشی صورتحال بدلنے سے بھی بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہےجو کہ اب ہم دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روایات بدلتی ہیں بہت سارے رشتے بھی بدل جاتے ہیں سو ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اور اب کے اداکاروں میں یہ فرق ہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں آپ کا ایسا پیشہ ورانہ رویہ اور کمٹمنٹ ضروری ہوتی ہے جس سے آپ کام نکھر کر سامنے آئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو ہم سب کا زمانہ ساتھ چل رہا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے۔

    خیال رہے کہ بشریٰ انصاری نے 50کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔

    ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، سیٹرڈے نائٹ لائیو، کچھ دل نے کہا، امراؤ جان ادا، مہرالنسا شامل ہیں۔

  • پاکستانی رقوم کسی ٹیکس کے بغیر باہر جانے پرزی فائیو پر پابندی لگا ئی   وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

    پاکستانی رقوم کسی ٹیکس کے بغیر باہر جانے پرزی فائیو پر پابندی لگا ئی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکنے کا حکم دیا تھا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے بھارتی ویب سائٹ زی فائیو کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ایک نوٹڑیفیکیشن انٹرنیٹ پرگردش کر رہا تھا جس میں حکومت کی جانب سے تمام بینکوں کوہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا کہ پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ بھارتی سروس زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد تک رسائی (سبسکرپشن) کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکا جائے اور اس پابندی کا اطلاق 13 نومبر سے ہوا۔

    پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن…

    اس نوٹیفیکشن میں پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، ای ایم آئیز، پی ایس اوز اور پی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات حکومت پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے فیصلوں کی روشنی میں بھیجی جارہی ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارتی مواد کی سبسکرپشن کے طریقوں کو روکا جائے جس میں کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

    اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ زی فائیو ایپلیکیشن کے ذریعے پاکستانی رقوم کسی ٹیکس کے بغیر باہر جانے پر اس ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ زی فائیو کے ذریعے ٹیکس کے بغیر بیرون ملک رقوم کی منتقلی کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر زی فائیو اپنا ذیلی دفتر پاکستان میں کھولے اور ٹیکس ادا کرے تو حکومت کو اعتراض نہیں ہے

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

    نیٹ فلیکس جیسی پاکستانی او ٹی ٹی سروس کے بعد نیٹ فلیکس پر پابندی کے سوال سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیٹ فلیکس کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-

    خیال رہے کہ زی فائیو ایک بھارتی ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس ہے جس پر 12 مختلف زبانوں میں مواد موجود ہے لیکن یہ آن لائن سروس پاکستان میں اس وقت مقبول ہوئی جب اس پر پاکستانی مواد نشر ہونا شروع ہوا۔

    زی فائیو پر اگست میں پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد رواں برس 30 اکتوبر کو ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ ویب سیریز ریلیز ہوئی تھی۔

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

    ان دونوں ویب سیریز نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم چڑیلز کو اپنے مواد کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی رہا۔

    واضح رہے کہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں جن میں سے دو ’چڑیلز‘ اور ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘دکھائی جارہی ہیں جب کہ تین ’دھوپ کی دیوار‘، ’من جوگی‘ اور’عبداللہ پور کا دیوداس‘ ابھی تک نشر نہیں کی گئیں۔ تاہم اب سبسکرپشن پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی عوام زی فائیو ایپ پر یہ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے۔

  • معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

    معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

    معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : 1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی اور 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔

    اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے ’اڑتا آسمان‘ نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا۔

    تاہم ’اڑتا آسمان‘ ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔

    30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ان کے مقبول ڈراموں میں ’آنچ‘، ’چاند گرہن‘،’زینت‘، ’دائرے‘، ’دیواریں‘، ’جنگل‘، ’ماروی‘،’تپش‘ اور’ لیلیٰ مجنوں‘ شامل ہیں۔

    فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس کی وجہ سے اداکار 2007 میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے-