Baaghi TV

Category: شوبز

  • بے بی شارک  گیت نے یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    بے بی شارک گیت نے یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ترین گیت ’بے بی شارک‘ نے یوٹیوب پر 7 ارب ویوز کے ساتھ تمام ویڈیوز کے ریکارڈ توڑ دیئے-

    باغی ٹی وی :جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے سن 2016 میں بنائی جانے والی بچوں کی ویڈیو ’ بے بی شارک ‘ منفرد میوزک کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اسے اب بچوں کا پسندیدہ گیت کہا جاتا ہے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے اس گیت نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 7 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اس گیت نے دیگر ویڈیوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی پنک فونگ کی جانب سے بنائی جانے والی ’ بے بی شارک ‘ سے قبل یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو کا اعزاز امریکی گلوکار لوئیس فونسی کے گانے ’ ڈیسپاسیٹو ‘ کو حاصل تھا لیکن اب یہ ویڈیو دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

  • خاتون اداکارہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

    خاتون اداکارہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

    خاتون ادکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کی پولیس نے خاتون کی شکایت پر ایک روز قبل اداکار وی جے راز کو گوندیا کے علاقے سے گرفتار کیا۔ٕ

    ٹائمز آف انڈیا نے اے این آئی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وجے راز کو 2 نومبر کو عملے کے ایک خاتون رکن کی بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹر پر بھی اسی بات کی تصدیق کی تھی ، اداکار وجے راز کو گذشتہ روز گوندیا سے ایک خاتون عملے کی رکن سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے-
    https://twitter.com/ANI/status/1323606939767504896?s=20
    ایڈیشنل ایس پی اٹل کلکرنی گوندیا کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور جب انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق وی جے راز کے خلاف ساتھی اداکارہ نے درخواست دائر کی جس میں انہو ں نے مؤقف اختیار کیا کہ مدھیا پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار نے چھیڑ چھاڑ کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی جے راز پچاس سے زائد بالی وڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ’ویلکم دہلی بیلی، دید عشقیہ، ممبئی ایکسپریس، بمبئی ٹو گوا اور مون سون ویڈنگ جیسی نامور فلموں میں کام کیا۔

    وجے راز نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ کیا دلی کیا لاہور ‘‘ کے ساتھ ہدایتکاری کی شروعات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق وہ سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں بھی دکھائیں گے ، جس میں عالیہ بھٹ ٹائٹل رول میں شامل ہے۔

  • ٹک ٹاک  کاجنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کاجنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سندر بحریہ میں پیش آیا جہاں نوجوان دوست کے ہمراہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے زندگی گنوا بیٹھا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو داؤد کی آنکھ میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    داؤد کا ساتھی ٹک ٹاکر بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دونوں دوست پراپرٹی کے کام سے وابستہ تھے دونوں کی عمریں 22سے25 سال کے درمیان ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے باعث پیش آیا۔

  • ایمن خان نے ڈرامہ سیریل جلن کو یادگار قرار دیا

    ایمن خان نے ڈرامہ سیریل جلن کو یادگار قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل منال خان نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کو یادگار قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان نے ڈرامے کو اپنے لیے یادگار قرار دے دیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ہمیشہ کے لیے یادگار اور ہمیشہ کے لیے شکر گزار۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    اداکارہ کی پوسٹ پر ان کی بہن ایمن خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے سراہا اور عمادی عرفانی نے بھی اس ڈرامے کو بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے منال خان کو مبارک دی-

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی شاندار ہے اور انہیں اس کی اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن میں منال خان (نشا) نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں عماد عرفانی (اصفی) اور عریبہ حبیب (میشا) کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے میں نشا اپنی بہن میشا کو دھوکا دے کر اس کے شوہر کو دولت کی خاطر محبت کے جال میں پھنسا کر اس سے شادی کرلی تھی اور میشا یہ صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتی ہے۔

    نشا ناصرف اپنی بہن کو دھوکا دیتی ہے بلکہ اپنے ہونے والے شوہر احمر سے بھی منگنی توڑ دیتی ہے احمر میشا کو خبردار کرتا ہے کہ تم ایک دن اپنی بہن کی حقیقت جان کر بہت پچھتاؤ گی اور وہی ہوتا ہے میشا اپنی بہن کی جانب سے دھوکا دینے کی توقع نہیں کرتی اور موت کو گلے لگالیتی ہے۔

  • ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا شکار پاکستانی شوبز ستارے بھی ہو رہے ہیں کورونا کا شکار ہونے والے فنکاروں میں پاکستان کی معروف ماڈل صحیفہ جباربھی شامل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبارنے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    صحیفہ جبارنے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں اوران کے لیے محبت وپھول بھیجیں۔

    صحیفہ جبار نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے 3 سال بعد شادی کا شُوٹ کروایا تھا جس کے بعد وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    اس کے علاوہ فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا تھا ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

    ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

    فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں گلوکار جواد احمد نے بتایا تھا کہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

    علاوہ ازیں اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

  • اوتار 2 میں کیٹ ونسلیٹ نے پانی کے اندر 7 منٹ 14 سیکنڈ تک سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

    اوتار 2 میں کیٹ ونسلیٹ نے پانی کے اندر 7 منٹ 14 سیکنڈ تک سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

    2015 میں ٹام کروز نے مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک اسٹنٹ کے لیے سانس روک کر ایک فلمی ریکارڈ بنایا تھا جسے ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے امریکی معروف اداکار ٹام کروز کا 5 سال بعد ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    با غی ٹی وی :ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے زیادہ ترمناظر پانی کے اندر عکسبند ہوئے ہیں اور اس میں کیٹ ونسلیٹ ایک ‘واٹر پرسن’ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

    اس کردار کے لیے کیٹ ونسلیٹ نے اپنی سانس 7 منٹ تک روکنے کا متاثر کن کارنامہ سرانجام دے کرانہوں نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 6 منٹ تک سانس روک کر قائم کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رسن ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں اتار کے پروڈیوسیر جون لاندو نے کیٹ ونسلیٹ کے ایک زیرآب سین کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

    تصویر کے کیپشن میں کیٹ ونسلیٹ کے ایک انٹرویو کا جملہ دیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ‘اوتار کے کردار کے لیے میں نے سیکھا کہ فری ڈائیو کیسے کی جاتی ہے اور وہ زبردست تجربہ تھا۔

    جون لانڈو انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے 7 منٹ 14 سیکنڈ تک سانس روکنے میں کامیابی حاصل کی جو بہت، بہت حیرت انگیز تھا میں ایک واٹر پرسن کا کردار ادا کررہی ہوں۔

    واضح رہے کہ 2015 میں ٹام کروز نے مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک اسٹنٹ کے لیے سانس روک کر ایک فلمی ریکارڈ بنایا تھا۔

    اوتار 2 میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر اوتار 2 میں اپنے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ چند نئے کرداروں کا بھی اضافہ ہوگا۔

    اوتار 2 کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور حال ہی میں اعلان کیا گیا کہ اب یہ دسمبر 2021 کی بجائے 16 دسمبر 2022 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اوتار 3 دسمبر 2023 کی بجائے 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔

    اوتار 4 اور 5 بالترتیب 2026 اور 2028 میں سنیماؤں کی زینت بنیں گی۔

    خیال رہے کہ ہا لی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے اور یہ اپنے دور کی مہنگی ترین فلم تھی، جس پر 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔

    لگ بھگ 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اوتار کے نام رہا تھا جو گزشتہ سال ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔

  • ایک اوراداکار امیر گیلانی  بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    شوبز انڈسٹری کے ایک اور نامور اداکار امیر گیلانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی :نامور اداکار عثمان مختار کے بعد اب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    امیر گیلانی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے۔

    آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار، فروا علی کاظمی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا علاوہ ازیں گلوکار اور سیاسی کارکن جواد احمد نے بھی کورونا وائرس کا شکار پونے کی تصدیق کی تھی-

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

  • شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ پردُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کا اداکار کو خراج تحسین

    شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ پردُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کا اداکار کو خراج تحسین

    دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر اپنا نام اور تصویر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر دُنیا کی سب سے بُلند ترین عمارت بُرج خلیفہ پر اُن کا نام اور تصویر شائع کرتے ہوئے بھارتی اداکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    اس حوالے سے شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار دبئی کے بُرج خلیفہ کے سامنے کھڑے ہیں جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر دُنیا کی بلند ترین عمارت پر اُن کا نام اور تصویر شائع کی گئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CHGeB5BFFAb/?igshid=sgapeeih0kw8
    شاہ رخ خان نے اس اعزاز پر دبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر اپنا نام اور تصویر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    بالی وڈ کنگ ایس آر کے نے دبئی کے بزنس مین محمد البار سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست نے میری اگلی فلم سے پہلے ہی مجھے بڑی اسکرین پر دکھا دیا۔

    شاہ رخ نے burjkhalifa &emaardubai کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور آپ سب سے محبت کرتا ہوں دبئی میں میرے اپنے مہمان ہونے کے ناطے –

    شاہ رُخ کا مزید کہنا تھا کہ اس اعزاز پر میرے بچے بھی بہت خوش ہیں اور مجھے بھی بہت اچھا لگ رہا ہے-

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ان کا جنم دن کافی اہمیت رکھتا ہے اور اس موقع پر ممبئی میں واقع ان کے گھر ‘منت’ کے باہر مداح جمع ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک کا انتظار کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان کے فین کلب کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مداح اپنے گھروں پر کیک کاٹیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ رات گئے ہونے والی تقریب کے بعد پیر (2 نومبر) کو صبح 11 بجے ورچوئل برتھڈے پارٹی ہوگی جس میں سیلفی بوتھس، گیمز، ایس آر کے کوئزز، مداحوں کے درمیان لائیو بات چیت اور چند پرفارمنسز شامل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ اس موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیاں جیسا کہ 5555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ 5555 کووڈ کٹس، ضرورت مندوں میں 5555 کھانوں کی تقسیم، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم جانے کی ارادہ بھی کیا گیا ہےدنیا بھر سے 5 ہزار مداح شاہ رخ خان کی سالگرہ کی ورچوئل تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    عام طور پر مداح یکم نومبر کو ان کی فلم دل والے دلہنیا دیکھنے کے لیے ہر سال یکم نومبر کو مراٹھا مندر بھی جاتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے بھارت میں سنیما بند ہیں اور اسی روز اس فلم کی آن لائن اسکریننگ کی پلاننگ بھی کی گئی ۔

    شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے راج کمار راؤ

  • ہمایوں سعید نرم مزاج اور عاجزی والے اداکار ہیں  دانش نواز

    ہمایوں سعید نرم مزاج اور عاجزی والے اداکار ہیں دانش نواز

    شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارو ہدایت کار دانش نواز کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے سپر اسٹارہمایوں سعید ہیں، وہ بہت نرم مزاج اور عاجزی والے اداکار ہیں میں بڑا ہوکر ہمایوں سعید بننا چاہتا ہوں-

    باغی ٹی وی :اداکار دانش نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹارہمایوں سعید ہیں، وہ بہت نرم مزاج اور عاجزی والے اداکار ہیں، میں خود بھی بڑا ہوکر ہمایوں سعید بننا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سارے جوشیلے اداکار ٹھنڈےنکلتے ہیں وہ بڑے جوش سے انڈسٹری میں آتے ہیں اسکرپٹ مانگتے ہیں سارے لوازمات لیتے ہیں لیکن اداکاری نہیں کرتے جس کے اُنہیں پیسے دیئے جاتے ہیں۔

    دانش نواز نے کہا کہ ایک انسان کے کئی روپ ہوتے ہیں وہ بیک وقت اپنے والدین، خاندان اور دوستوں میں الگ الگ شخصیت کا حامل ہوتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک اداکاری کی ہی نہیں ہے، صرف دوستوں کے درمیان اپنے مذاق ٹی وی پر لایا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو سب تفریح فراہم کرتا ہوں اور اچھا اداکار وہی ہوتا ہے جو کردار نبھاتے ہوئے اداکار نہ لگے بلکہ اصل میں وہی کردار لگے دانش نواز نے کہا کہ جذباتی پن میری سب سے بڑی کمزوری ہے مجھے لوگوں کی باتیں جلدی بری لگ جاتی ہیں۔

    دانش نوازنے مزید کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ سنجیدہ اداکاری کروں لیکن ایسی اداکاری نہیں کرنی جیسی آج کل کی جاتی ہے میرا ماننا ہے کہ سنجیدہ اداکاری عام سے تاثرات کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہےجس طرح ماضی کے اداکارکیا کرتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک فلم کی ہدایت کاری شروع کرنے والے ہیں لیکن اُس فلم میں وہ زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی فلم نہیں بنانا چاہتے جس میں صرف کامیڈی ہو، لوگ اُسے دیکھ کر ہنسیں اور بھول جائیں، وہ چاہتے ہیں کہ جب اُن کی فلم سینما گھروں میں لگے تو لوگ اُس میں کھوئے رہیں، فلم کے کرداروں سے متعلق بات کریں اور اُن میں اس فلم کے کردار بننے کی چاہت پیدا ہو۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دانش نواز نے کہا کہ ڈراموں یا فلم میں ذومعنی ڈائیلاگ نہیں ہونے چاہئیں میں خود ان چیزوں سے کتراتا ہوں کیونکہ ایسا کرتے وقت مجھے میرے بچوں کا خیال آجاتا ہے۔

    اپنے انٹرویو کے آخر میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی نہیں سنیں اور جو کرتے ہیں وہی کرتے رہیں۔

  • نصیرالدین کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

    نصیرالدین کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ کے سئینئر اور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی عالمگیر موذی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ اپنی ویب سیریز کی تشہیر میں مصرف ہیں اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ویوان کی کچھ روز سے طبیعت اچھی نہیں تھی جبکہ ان میں کوویڈ19 کی نشانیاں بھی موجود تھیں۔

    تاہم کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کوویڈ19 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اپنے ایک پیغام میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ سے کیرئیر کی شروعات کرنے والے ویوان نے خود کو کورونا وائرس ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے اور قرنطینہ اختیار کر لیا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن ، ایشوریہ رائے بچن ، ارادھیا بچن ،ملائکہ اروڑا، ارجن کپور ، آفتاب دسیوانی، انجیلینا دیش مُکھ وغیرہ شامل ہیں جبکہ بھارتی معروف شاعر راحت اندوروی اور دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں-