Baaghi TV

Category: شوبز

  • بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا

    بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا

    بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے کارکن وکرانت راجپوت نے پاکستانی نوجوان اداکار احد رضا میر کو بھی حقیقی فوجی افسر سمجھ بیٹھے جس پر پاکستانی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب مذاق بنایا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے کارکن وکرانت راجپوت نے احد رضا میر کی وردی میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھارتی فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان کیپٹن صابر خان مارا گیا ہے۔


    https://twitter.com/amit_oldmonk/status/1327492790435991552?s=20
    https://twitter.com/North_Star88/status/1327255609394262018?s=20
    https://twitter.com/MxzKhn/status/1327299164003241985?s=20
    وکرانت سنگھ کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ بعض بھارتی صارفین نے بھی احد رضا میر کی مذکورہ تصویر کو ٹوئٹ کرتےہوئے شیئر کیا مگر پھر پاکستانی صارفین نے انہیں سچ بتایا کہ دراصل وہ ایک ڈرامے کا کردار ہے اور کچھ صارفین اُن کے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔


    https://twitter.com/ZahidSiddique_/status/1327319290966646784?s=20
    بعض صارفین نے با لی وڈ فلموں میں بھارتی فوجیوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو جواب دیاکہ فائرنگ میں چار بھارتی کپتان بھی مارے گئے۔


    https://twitter.com/abbasi_tayib/status/1327450727522983936?s=20
    طیب عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کے فوج ڈراموں اور فلموں میں ہی پاک فوج کے جوانوں کو مار سکتی ہے، اصل میں ایسا کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔


    https://twitter.com/khazahra29/status/1327307737684963328?s=20
    پاکستانی صارفین نے بھارتی صارفین کی ٹوئٹ پر مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور احد رضا میر کی سجل علی سمیت دیگر اداکراؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جی ہاں،اب بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوج کپتان جنت میں حوروں کے ساتھ لمحات گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 13 نومبر کو آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں اشتعال انگیزی کی تھی بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم، وادی ،وادی جہلم اور وادی باغ کو نشانہ بنایا تھا بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے تھے-

    پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور معصوم شہریوں کو ہدف بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جس کا بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا۔

  • والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے 12 سال  سکول وین چلائی   عائشہ عُمر

    والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے 12 سال سکول وین چلائی عائشہ عُمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیوشنز پڑھائیں ٹیچنگ کی اور یہاں تک کہ اسکول وین بھی چلائی اور پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھُل کر با ت کی اور بچپن کے مشکل ترین دنوں سے متعلق بتایا کہ جب میری عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد والدہ نے مجھے اور بھائی کو اکیلے پالا تھا-

    اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے بہت مشکل سال دیکھےہیں، جس وقت ابو کا انتقال ہوا اُس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اور شادی نہیں کی اور والد کے انتقال کے فوراً بعد امی کراچی سے لاہور منتقل ہوگئیں تاکہ وہ ابو کی موت کے غم سے باہر آ سکیں-

    عائشہ عمر نے بتایا کہ ہم دونوں بہن بھائیوں نے تعلیم بھی لاہور میں حاصل کیامی کا شروع سے صرف اسی ایک بات پر فوکس تھا کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے امی نے ہمیں جس سکول میں داخلہ دلوایا وہاں کی فیس اور دیگر اخراجات بہت زیادہ تھے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے تھے –
    اداکارہ نے مزید بتایا کہ ہامرے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے امی نے ٹیوشنز پڑھائیں ٹیچنگ کی اور یہاں تک کہ اسکول وین بھی چلائی پھر پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ امی نے لاہور میں 12 سال اسکول وین چلائی تھی تب کہیں جا کر ہم دونوں بہن بھائیوں نے اچھی تعلیم حاصل کی۔

    عائشہ عمر نے بتایا کہ امی ایک اسکول میں پڑھاتی تھیں اس کے علاوہ اور کچھ کرنے کے لیے اُن کے پاس وقت نہیں تھا اس لیے انہوں نے اُسی اسکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنا شروع کردیا اور ایسےانہوں نے ہمارے تعلیمی اخراجات اور گھر کے خرچے پورے کیے۔

    شادی سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے بتایا کہ اُن کی زندگی میں کوئی تھا جسے وہ پسند کرتی تھیں مگر اُس وقت والدہ اور بھائی کی ذمہ داری تھی تو اس لیے نہیں سوچا مگر اب فیملی شروع کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہیں۔

  • میری والدہ میری پیدائش پر مایوس ہو گئیں تھیں  اقرا عزیز

    میری والدہ میری پیدائش پر مایوس ہو گئیں تھیں اقرا عزیز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو یک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ دینے والی ورسٹائل اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ بڑی بہن کی پیدائش کے بعد بیٹے کی خواہشمند تھیں لیکن میری پیدائش پر وہ مایوس ہوگئی تھیں اور خوش نہیں تھیں-

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘سمیت متعدد کامیاب ڈرامے دینے والی ورسٹائل اداکارہ اقرا عزیز نے انٹر ویو کے دوران اپنی9 زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کئے جنہیں بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں –

    اقرا عزیز نے بتایا تھا کہ ان کی زندگی میں مالی مشکلات بھی آئیں لیکن ان کی والدہ نے وقار اور فخر کے ساتھ اپنے خاندان کے لیے جدوجہد کی ۔ان کی والدہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کی بطور سنگل پیرنٹ پرورش کی ہے اقرا عزیز کی والدہ بااختیار خواتین کی بہترین مثال ہیں انہوں نے نہ صرف اپنے بچوں کی پرورش اکیلے کی بلکہ وہ کراچی کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور بھی ہیں۔

    ایک اور انٹرویو میں اقرا عزیز نے انکشاف کیا تھا میں یہ نہیں کہتی کہ میری والدہ کی سوچ غلط تھی لیکن ہر ماں کی طرح میری والدہ بھی ایک بیٹا اور بیٹی چاہتی تھیں تاکہ ان کا خاندان مکمل ہوجائے۔

    اقرا عزیز کے مطابق چونکہ میری بڑی بہن سدرہ کی پیدائش ہوچکی تھی لہذا جب میں پیدا ہونے والی تھی تو میری والدہ بیٹے کی خواہشمند تھیں لیکن میری پیدائش پر وہ مایوس ہوگئی تھیں اور خوش نہیں تھیں۔

    اقرا عزیز نے یہ بھی بتایا کہ میری والدہ مجھے بتاتی ہیں جب میں پیدا ہوئی تو اتنی چھوٹی تھی کہ مرغے کی ٹانگ کے برابر تھی۔ لیکن اب میری والدہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں یہاں تک کہ میری بڑی بہن سے بھی زیادہ اور ہر معاملے میں مجھے سپورٹ کرتی ہیں۔

    اقرا عزیز نے تین سال کی عمر تک اپنے والد کو نہیں دیکھا تھا۔ ان کے والد کام کے سلسلے میں سعودی عرب میں رہتے تھے اور اس وقت پاکستان آئے جب اقرا تین سال کی تھیں۔ لہذا وہ تین سال کی عمر میں پہلی بار اپنے والد سے ملیں۔ بدقسمتی سے جب اقرا 12 برس کی تھیں تو ان کے والد کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہوگئی۔

    اقرا عزیز نے اداکاری کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ اپنا گریجویشن مکمل نہیں کرسکیں۔ تاہم وہ اداکاری اور ماڈلنگ سے بریک لے کر جلد سے جلد تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں-

    اقرا عزیز اداکاری میں تو کسی سے پیچھے نہیں لیکن ان کی حقیقی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں۔ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جیسا اکثر فلموں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین نے ہیرو کی طرح سب کے سامنے گھٹنوں کے بل جھک کر اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی۔

    اقرا عزیز نے بھی کسی فلم کی ہیروئن کی طرح روتے ہوئے یاسر حسین کی شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تھی۔ اس واقعے نے پورے میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔ تاہم بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ شادی کی پیشکش اچانک نہیں تھی بلکہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے پہلے سے اس کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی ۔ تاہم یہ جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں-

    اقرا عزیز نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل’ کسک‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت سیزن 3‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

    NASFF کا حصہ بننا میرے لئے اعزا ز کی بات ہے اقرا عزیز

  • پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن  پرپابندی

    پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن پرپابندی

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ زی فائیو کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ایک نوٹڑیفیکیشن انٹرنیٹ پرگردش کر رہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے تمام بینکوں کوہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ بھارتی سروس زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد تک رسائی (سبسکرپشن) کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکا جائے۔

    اس نوٹیفیکشن میں پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، ای ایم آئیز، پی ایس اوز اور پی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات حکومت پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے فیصلوں کی روشنی میں بھیجی جارہی ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارتی مواد کی سبسکرپشن کے طریقوں کو روکا جائے جس میں کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

    واضح رہے کہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں جن میں سے دو ’چڑیلز‘ اور ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘دکھائی جارہی ہیں جب کہ تین ’دھوپ کی دیوار‘، ’من جوگی‘ اور’عبداللہ پور کا دیوداس‘ ابھی تک نشر نہیں کی گئیں۔

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

    یاد رہے کہ واضح رہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر دکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نہایت غیراخلاقی گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں اس گفتگو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اتھایا تھا جس کی وجہ سے زی 5 نے اس ویب سیریز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی بعد ازاں اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا۔

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

  • گلوکار عالمگیر کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری

    گلوکار عالمگیر کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری

    پاکستانی معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری کروالی-

    باغی ٹی وی :گلوکار عالمگیر کے فیس بک فین پیج پر گزشتہ روز ان کی اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ پُرامید اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    تصویر کے ساتھ پوسٹ میں عالمگیر کا پیغام بھی درج تھا جس میں انہوں نے اپنے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کی خبردینے کے ساتھ انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ عالمگیر میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریبا ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے ڈاکٹرز نے انہیں ایک دہائی قبل ہی گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر انہیں ان کے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

    60 سالہ عالمگیر بیماری کے باعث ڈیڑھ دہائی قبل ہی امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے اور ان کے ڈائلاسز سمیت دیگر علاج وہیں پر ہو رہا تھا۔

    واضح رہے کہ عالمگیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ سنیما گھروں میں نمائش ہونے والی ندیم اور شبنم کی سپر ہٹ فلم ’آئینہ‘ کے لیے گیت گائے تھے اور پاکستان میں پاپ گلوکاری کے بانی ہیں-

    یاد رہے کہ رواں برس عالمگیر کے انتقال کی افواہ بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی تھی تاہم بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں عالمگیر نے بات کرتے ہوئے خود ان افواہوں کو غلط قرارد یا تھا۔

    گلوکار عالمگیر نے اپنی موت کی افواہوں کی ترید کر دی

  • ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن لیں گے

    ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن لیں گے

    کیا فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں 57 سالہ اداکار جونی ڈیپ کی جگہ ڈینش نژاد اداکار 54 سالہ میڈس مکلسن لیں گے؟

    باغی ٹی وی : شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق کہ ڈینش نژاد 54 سالہ اداکار میڈس مکلسن اور فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک پروڈکشن کمپنی اور ڈینش اداکار کے درمیان نئی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مذکرات ابتدائی مراحل میں ہیں اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ امکانات یہی ہیں کہ ڈینش اداکار کو جونی ڈیپ کی جگہ کاسٹ کرلیا جائے گا۔

    میڈس مکلسن فنٹیسی فلم میں جونی ڈیپ کی جگہ لیں گے جو سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں کام کر چکے تھے میڈس مکلسن سابق ڈینش جمناسٹک آرٹسٹ اور ڈانسر ہیں اور انہوں نے ڈینش فلموں سمیت متعدد ہا لی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

    آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کو امریکی و برطانوی فلم ساز و کمپنیاں مشترکہ طور پر بنا رہی ہیں اور اس سیریز کی کہانی معروف فنٹیسی سیریز ہیری پوٹر کے کرداروں پر مبنی ہے۔

    اس فلم سیریز کی 2 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور اس کی پہلی فلم 2016 جب کہ دوسری فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اب اس کی تیسری فلم آئندہ سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار سن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر 2018 میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر 2 لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم 2016 میں 34 سالہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جونی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں، تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو 2 سال میں 14 مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اخبار نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا-

    مذکورہ مضمون کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں جس میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔

    سماعتوں میں جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیاسچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

    مداحوں کا جونی ڈیپ کو فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    سماعتوں کے دوران امبر ہرڈ نے بتایا تھا کہ انہوں نے بھی ایک یا دو مرتبہ جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا مگر ان پر 14 مواقع پر تشدد کیا گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر نے انہیں دوسرے مرد حضرات سے گینگ ریپ کا نشانہ بنوانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    سماعتوں کے بعد رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانوی اخبار کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد جونی ڈیپ کو آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی درخواست کو اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    تاہم اداکار کی جانب سے فلم سے الگ ہونے کے معاملے پر ان کے مداح ناخوش تھے اور انہوں نے اس عمل کو ناانصافی قرار دیا تھا اور جونی ڈیپ کو ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں واپس شامل کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا تھا جونی ڈیپ کے مداحوں نے آن لائن پلیٹ فارم چینج آرگنائیزیشن پر اداکار کے حق میں پٹیشن کا آغاز کردیا۔

    جونی ڈیپ کا ہالی وڈ میں کیرئیر ختم ہو گیا امریکی وکیل کا دعوٰی

    پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ جونی ڈیپ کو واپس فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ کا حصہ بنایا جائے انہیں فلم سے الگ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ جونی ڈیپ سے وارنر بروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ استعفی دیں اور فینٹسٹک بیٹس 3 فلم میں گرائنڈوالڈ کے اپنے کردار کو چھوڑ دیں۔ یہ اس واقعے کی وجہ سے ہوا ہے جس میں عدالت نے "دی سن”اخبار کے ساتھ اپنے کیس کا فیصلہ سنایا تھا جو سراسر غیر منصفانہ تھا۔ ہم اسے واپس چاہتے ہیں! وارنر بروس کو عوام کی بات سننی چاہئے یا ہم فلم کا بائیکاٹ کریں گے !

    جس پر خیال کیا جا رہا تھا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اداکار کے مداح ان کی حمایت کریں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر جونی ڈیپ کو واپس فلم کا حصہ بنایا جائے گا-

    برطانوی اخبار سے مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ نئی آنے والی فلم سے باہر

     

  • وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا اکرم کا 8 سالہ بچے کی ویڈیو پر دکھ اور تشویش کا اظہار

    وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا اکرم کا 8 سالہ بچے کی ویڈیو پر دکھ اور تشویش کا اظہار

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سماجی کارکن شنیرا اکرم نے دن میں زیادہ نہ کمانے پر اپنے ہی والد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے ایک 8 سالہ بچے کی ویڈیو پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :شنیرا اکرم معاشرے میں موجود سنگین مسائل میں سے ایک کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اکثر و بیشتر وہ والدین کے لئے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی رہتی ہیں اور معاشی مسائل پر اپنا اظہار خیال کرتی نظر آتی ہیں جبکہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی کے ساحل پر گندگی کی طرف توجہ دلانے سمیت دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    تاہم اب شنیرا اکرم اور ان کے شوہرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک 8 سالہ بچے کی ویڈیو پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے جسے دن میں زیادہ نہ کمانے پر اپنے ہی والد کی جانب سے تشدد کا سامنا ہے۔

    وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں اس کرہ ارض پر زندگی کی سب سے حقیر قسم کے وہ لوگ ہیں جو بچوں کو تکلیف دیتے ہیں اور انہیں ٹارچر کرتے ہیں۔


    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو بالکل دل کو جھنجھوڑنے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ شخص جسے اس چھوٹے بچے کی حفاظت کرنی چاہیے تھی وہی وہ چیز بن گیا ہے جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہے میں بہت برا محسوس کررہا ہوں۔

    دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر بچہ خدا کی نعمت ہے، وہ لوگ جو ان معصوم زندگیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں، وہ برائی کی خالص ترین قسم ہیں۔

  • مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا

    مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین پر شادی کے لیے دباؤ رہتا ہے لڑکی کی عمر 29 سال تک ہوجاتی ہے تو ان کی جانب سے شادی نہ کیے جانے پر لوگ تعجب کا اظہار کرتے ہیں –

    باغی ٹی وی : مدیحہ امام نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک سے فیس بک پر بات کرتے ہوئے پاکستانی معاشرے میں خواتین کی شادیوں اور ان کی ذاتی زندگی کو کنٹرول کرنے کے رجحانات پر بات کی۔

    مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں لڑکی کی عمر 29 سال تک ہوجاتی ہے تو ان کی جانب سے شادی نہ کیے جانے پر لوگ تعجب کا اظہار کرتے ہیں اور اس سے قبل بار بار اس سے شادی سے متعلق پوچھا جاتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں سے شادی سے متعلق بار بار سوال کرنے کا تعلق امیر یا غریب طبقے سے نہیں اور نہ ہی اس کا تعلق تعلیم اور جہالت سے ہے بلکہ یہ معاملہ ہمارے سماج کا حصہ بن چکا ہے اور یہ ہمارے دادا اور دادی کے زمانے سے چلا آ رہا ہے پاکستانی معاشرے میں لڑکیوں کے جوان ہونے کے بعد ہی ان سے شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے اور بعض مرتبہ تو لڑکیوں کو یہ بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ ان کی عمر 29 سال ہوگئی اور انہوں نے تاحال شادی کیوں نہیں کی؟

    اداکارہ نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا اور کہا کہ ہم اس سوچ اور رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے، کیوں کہ ہمارے بڑوں کو لگتا ہے کہ یہی طریقہ درست ہے۔

    مدیحہ امام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ایسے لڑکے بھی موجود ہیں جو خود سے زیادہ کمائی کرنے والی لڑکی سے شادی نہیں کرتے اور وہ سوچتے ہیں کہ لڑکی ان سے زیادہ پیسے کما رہی ہے، اس لیے وہ ان کے لیے نہیں-

    مدیحہ امام نے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی ایسی روایات کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے بدلنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں کچھ کام ہوا ہے اور اس کے بہتر نتائج بھی ملے ہیں۔

    اداکارہ کے مطابق مہرین جبار نے ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ میں بھی لڑکیوں کی شادی سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی سوچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    خیال رہے کہ ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

    ویب سیریز کی کہانی عمارہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس میں مدیحہ امام اور بلال عباس خان نے مرکزی کردار دا کیا تھا۔

    ویب سیریز کی کہانی متوسط گھرانے کے افراد کے گرد گھومتی ہے جو سماجی دباؤ کے تحت سوشل میڈیا کا استعمال کرکے سچا پیار تلاش کرنے سمیت خود سے امیر لوگوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ویب سیریز میں پاکستانی معاشرے میں شادی، محبت، متوسط اور امیر طبقوں میں پائی جانے والی تفریق اور چھوٹے گھرانوں کی لڑکیوں اور لڑکوں کی جانب سے خود سے بڑے اور دولت مند گھرانوں کے جنس مخالف کے افراد سے محبت کرنے کے معاملے کو انتہائی احسن انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    بلال عباس خان بھارتی ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

  • اداکارہ، کمپئیر اور مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    اداکارہ، کمپئیر اور مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، کمپئیر اور کئی کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو بطور گلوکارہ متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اداکارہ و مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور فلم ارمان کا سدا بہار گیت اکیلے نہ جانا کو گا کر سب کو حیران کر دیا ہما میر کے گائے گئے گانے کو سب نے بے حد پسند کیا –

    انہوں نے گلوکاری سہکھنے کے لئے موسیقی کے نامور استاد محمود علی خان کی شاگردگی اختیار کی ہے-

    اس موقع پر آرٹس کونسل کے سربراہ احمد شاہ، جنرل سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

    ڈاکٹر ہما میر نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اس موقع پر ڈاکٹر ہما میر کا کہنا تھا کہ میں نے فنون کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

    اداکاری اور کمپیئرنگ کے بعد بطور لکھاری تین چار کتابیں شائع کیں اور اب گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے امید ہے مداح میری گائیکی کو بھی پسند کریں گے۔

  • بھارت: فلم بنانے کے لیے بکریاں چرانے والے دو بھائی گرفتار

    بھارت: فلم بنانے کے لیے بکریاں چرانے والے دو بھائی گرفتار

    تامل ناڈو:بھارت میں دو بھائیوں کو فلم بنانے کے لیے بکریاں چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں دو بھائیوں کو بکریاں چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ ان دونوں بھائیوں کے والد فلم بنانا چاہ رہے تھے جس میں انہوں اپنے ان ہی دوبیٹوں کو مرکزی کردار میں لیا تھا۔ تاہم پیسے نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بھائیوں نے اپنے والد کی مالی مدد کرنے کے لیے بکریاں چرانی شروع کردیں۔

    30 سالہ نرنجن کمار اور 32 سالہ لینن کمار گزشتہ 3 برسوں سے بکریاں چرارہے تھے۔ دونوں نے ایک دن میں 8 سے 10 بکریاں چرائیں اور ہر ایک کو تقریباً 8000 روپے میں فروخت کیا۔ نرنجن اور لینن ویران اور دیہی علاقوں میں پھرتے تھے تاکہ سڑک کے کنارے چرنے والے جانوروں کو تلاش کرسکیں۔ اور جب کوئی آس پاس نہیں ہوتا تھا تو ایک یا دو بکریاں چرا لیتے تھے۔

    انہوں نے اس طریقہ واردات سے مختلف مقامات پر کئی کارروائیاں کیں، وہ ہمیشہ خیال رکھتے تھے کہ ایک یا دو سے زیادہ بکریاں نہ چرائیں۔ جس کے نتیجے میں یہ ہوا کہ کسی نے بھی بکریاں چوری ہونے کی شکایت نہیں کی۔ تاہم 9 اکتوبر کو انہوں نے مادھورام میں ایک شخص کی بکری چرائی جس کے ریوڑ میں 6 بکریاں تھیں لہذا ایک بکری کم ہونے پر بکریوں کے مالک کو بکری گم ہونے کی خبر ہوگئی جس پر اس نے شکایت درج کروائی۔

    بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جس کے مطابق چور کار میں آئے اور بکری چرالی۔ کار پر کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ اس علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر ایک یا دو بکریاں غائب ہورہی تھیں۔ لہذا پولیس نے اس علاقے میں سادہ کپڑوں میں اہلکار تعنیات کیے اور ان دونوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب دونوں سڑک کے کنارے سے بکری چرانے کی کوشش کررہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے والد وجے شنکر فلم بنارہے ہیں جس کا نام ’نی تھان راجا‘ ہے اور اس فلم میں انہوں نے اپنے ہی دونوں بیٹوں کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا تھا تاہم پیسوں کی کمی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ درمیان سے ہی رک گئی جس کی وجہ سے بیٹوں نے اپنے والد کی مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور بکریاں چرائیں-