Baaghi TV

Category: شوبز

  • مواد پر پابندی لگانے سے متعلق ایک باضابطہ طریقہ کار ہوتا ہے پیمرا کو اسی طریقہ کار پر چلنا چاہیے  مہرین جبار

    مواد پر پابندی لگانے سے متعلق ایک باضابطہ طریقہ کار ہوتا ہے پیمرا کو اسی طریقہ کار پر چلنا چاہیے مہرین جبار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فلم ساز مہرین جبار کا تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ پہلے جن ڈراموں اور اشتہارات پر پابندی لگائی گئی تو بعد ازاں ان سے پابندی ہٹائی کیوں گئی؟

    باغی ٹی وی : جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے فلمساز اور ہدایتکارہ مہرین جبار نے اپنی آنے والی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ مذکورہ ویب سیریز کی کہانی منفرد ہے اور انہیں یقین ہے کہ شائقین کو سیریز بہت پسند آئے گی۔

    واضح رہے کہ ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 30 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی مرکزی کاسٹ میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام شامل ہیں جب کہ سیریز میں حنا ، محمد احمد، بیو رانا ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم، کنزہ رزاق اور کرن حق شامل ہیں۔ اور اس کو تحریر عمیرہ احمد نے کیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاشرے کے مختلف مسائل کو اجاگر کرتی ہے اور ایک متوسط طبقے کے لڑکی اور لڑکے کی کہانی ہے جو امیر اور سچا پیار کرنے والے ساتھی تلاش کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ مذکورہ سیریز میں کچھ ایسا ہے جس سے لوگوں کو اختلاف ہو گا یا مسائل ہوں گے-

    مہرین جبار نے نئی نسل کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس اپنا مواد دکھانے کے لیے اور کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں تو انہیں اپنا مواد یوٹیوب ٹک ٹاک وغیرہ پر ریلیز کرنا چاہیے۔ابھی تو بہت سے آن لائن سوشل میڈیاز ہیں بہت سے مواقع ہیں اپنے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے لیکن سب سے زیادہ ضروری ہے کہ کونٹینٹ پر توجہ دیں محنت تو پھر کرنی پڑتی ہی ہے-

    فلمساز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی نیٹ فلیکس طرز کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ہونی چاہیے اور اس ضمن میں ہمارے ملک میں کچھ لوگ کوششیں بھی کر رہے ہیں-

    مہرین جبار نے کورونا کی وبا کے باعث فلم انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی اور کہا کہ بحران سے بچنے کے لیے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ فلمیں بنا کر سینما کو آباد کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں بھارتی اور ہا لی وڈ کی فلمیں ریلیز ہوتی تھیں تو سینما انڈسٹری بحران کا شکار نہیں ہوتی تھی مگر اب وہاں سے فلمیں آنا بھی بند ہوگئی ہیں اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

    مہرین جبار کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ سینسر بورڈ ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہیے لیکن ہمارے ہاں بعض جگہ پر لگائی جانے والی پابندی بلکل غلط ہوتی ہے ہمارے ہاں کسی ایک شخص کو اگر کوئی چیز غلط لگ جاتی ہے تو پابندی لگائی جاتی ہے جب کہ ڈراموں اور اشتہارات پر پابندی لگانے کا ایک باضابطہ طریقہ کار ہوتا ہے اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو اسی طریقہ کار پر چلنا چاہیے۔

    مہرین جبار نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ حال ہی میں پیمرا نے کچھ ڈراموں اور اشتہارات پر پابندی عائد کرکے پھر اس پابندی کو ہٹا لیا تھا انہوں نے کہا کہ پیمرا والے خود بھی کنفیوژڈ ہیں-

    ایک سوال کے جواب میں مہرین جبار کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں یہ عمل درست نہیں وہ بھی کسی طرح کی پابندیوں کی حامی نہیں ہیں کیوں کہ کسی بھی مواد پر پابندی لگانے کا مطلب اس مواد کو زیادہ وائرل کرنا ہوتا ہے۔

    مہرین جبار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی فلموں پر بھی پابندی لگادی جاتی ہے، جن پر پابندی نہیں لگنی چاہیے انہیں لگتا ہے کہ پاکستان میں فلموں پر پابندی اور بعض مواد کا مسئلہ سینسر بورڈ نہیں ہماری فلم انڈسٹری کا مسئلہ کچھ اور ہے-

  • گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات پر شوبز شخصیات برہم

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات پر شوبز شخصیات برہم

    پاکستان شوبز فنکاروں نے فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات دینے پر فرانسیسی صدر یمانوئیل میکرون سے مسلمانوں کے جذبوت مجروح کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فرانس کے بعد جانب سے گستاخی کے حالیہ واقعات اور فرانس کے صدر کے بیانات نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے فرانس کی جانب سے کی جانے والی اس حرکت پوری مسلم امہ شدید غم و غصے کی کیفیت میں ہے اور فرانس حکومت کے خلاف ریلیوں کی صورت میں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر احتجاج کیا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں فرانس کی تمام قسم کی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کیا جا چُکا ہے-

    فرانسیسی اخبار اور صدر کے مسلمانوں کی اسلام مخالف حرکت پرجہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں وہیں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی غمزدہ ہیں اور انہوں نے فرانس کے اس عمل پر آواز بھی بُلند کی ہے-

    شوبز سے اسلام کی خاطر عارضی طور پر کنارہ کشی اختیا کرنے والی اداکارحمزہ علی عباسی نے فرانس کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کسی بھی مذہب سے اختلاف کرنا یا اس پر تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن جانتے بوجھتے دانستہ طور پر اشتعال دلانے کے ارادے سے طنز کرنا آپ کا حق نہیں۔


    انہوں نے کہا کہ یہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب ہے۔ اور ہم مسلمان دنیا کو یہ امن اور مذاکرات کے طریقے سے سمجھا سکتے ہیں۔ قتل، جنگ اور دشمنی سے نہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان رام مجسمے پر گائے کا گوشت پھینکنے کا مقابلہ ترتیب د یںتو کیا ہوگا؟ یا ایک عبادت خانے میں سب سے زیادہ خنزیر کو ذبح کرنے سے یا جو انتہائی کسی صلیب پر تھوکنے سے اگر کسی کو تکیلف ہو سکتی ہے تو اسی بات کا اطلاق 1.5 بلین سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ مقدس ہونے والے شخص کے توہین آمیز خاکے بنانے کے معاملے میں بھی ہوتا ہے-


    ادکار احسن خان نے ٹوئٹر پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا اگر فرانس واقعی ایک جمہوریہ ہے تو پھر وہاں آزادی ہونی چاہئیے۔ لیکن آزادی کے نام پر دوسرے مذاہب کی توہین نہیں ہونی چاہیئے۔ میں اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان میں ہونے والی اس گستاخی پر اپنے پورے دل سے احتجاج کرتا ہوں۔ اب اس چیز کو (گستاخانہ خاکوں کی اشاعت) کو رکنا ہوگا۔


    اداکارفیروز خان نے بھی ٹوئٹر پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ’حضرت محمدﷺ سب سے پہلے‘ اس کے ساتھ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے تمام مسلمانوں سے معافی مانگنے اور فرانسیسی پروڈکٹس کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


    اداکار و میزبان فخر عالم نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےی مذمت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اسلامو فوبیا: اظہار رائے کی آزادی پر میکرون غلط کیوں ہے؟

    اس سے قبل فیس بُک پر ایک مسلمانوں صارفین جہاں فرانس کی اس گستاخی پر فرانس کی بھر پور مذمت کی احتجاج کیا اور غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے فرانسیسی پرڈکٹس کا بائیکاٹ کیا وہیں پاکستان کی حکومت سے پاکستان میں مقیم فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا صرف یہی نہیں صارفین غم و غصے کی شدید کیفیت میں پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا –

    علاوہ ازیں فیس بُک صارفین کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنےکا انعقاد کیا گیا ہے اور صارفین اپنی پوسٹ مین نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھ رہے ہیں اور کل رات دس بجے تک اس ٹرینڈ میں تین ملین سے زائد لوگ شامل ہوئے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دورد پاک کے گلدستے نچھاور کر تے ہوئے اپنے پیارے نبی اور اللہ کے محبوب نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مسلسل نفرت انگیز بیانات اور اقدامات سامنے آرہے ہیں گزشتہ ماہ رسوائے زمانہ اخبار چارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور اس کے بعد بعد ایک مقامی اسکول کے بچوں میں توہین آمیز خاکوں کا پرچار کرنے والے استاد کے قتل کے بعد فرانسیسی صدر نے ایک تقریب میں اسلام کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بحران میں گھرا مذہب ہے اور یہ تاثر بھی دیا کہ مسلمان فرانس میں علیحدگی پسند جذبات کو ہوا دے رہے ہیں-جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے-

    فرانس کی جانب سے گستاخی کے حالیہ واقعات کے بعد تین ملین سے زائد فیسبک صارفین کا…

    فرانسیسی سفیر کر ملک بدر کرو، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا حکومت سے مطالبہ

    فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

    پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

    گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

    پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

    وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

    فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مولانا فضل الرحمان نے بڑے احتجاج کا اعلان کردیا

  • انسان کو زندگی میں وہی کچھ ملتا ہے جو وہ حقیقت میں چاہتا ہے   کرینہ کپور

    انسان کو زندگی میں وہی کچھ ملتا ہے جو وہ حقیقت میں چاہتا ہے کرینہ کپور

    بالی وڈ کی معورف و مقبول اداکارہ کرینہ کپور کا فلم ’جب وی میٹ‘ کے 13 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ انسان زندگی میں حقیقت میں جو چاہتا ہے اسے وہی ملتا ہے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کو 13سال مکمل ہوگئے جس میں کرینہ کپور کے ساتھ شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کے 13 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور کے ساتھ فلم ’جب وی میٹ‘ کے سیٹ کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔

    کرینہ کپور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ اور شاہد کپور کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی بھی موجود ہیں جبکہ یہ تینوں اسکرین پر فلم کے منظر دیکھنے میں مصروف ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGzN8topngN/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کیپشن میں فلم ’جب وی میٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ مجھے تو لگتا ہےلائف میں جو کچھ انسان حقیقت میں چاہتا ہے اُسے دراصل وہی ملتا ہے

    کرینہ کپور نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور اور ڈائیریکٹر امتیاز علی کو بھی ٹیگ کیا اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ 13YearsOfJabWeMet کا بھی اضافہ کیا۔

    خیال رہے کہ2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں بھی کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے-

    بعد ازاں شاہد کپور سے تین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوست رہنے کے بعد ’جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کرلی تھی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی تھی۔

    2012 میں کرینہ کپور بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں 2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔

    دوسری جانب شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی ان کے دو بچے ہیں بیٹی کا نام میشاء جبکہ بیٹے کا نام زین ہے۔

  • میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا حلیمہ سلطان کو اپنے خاص انداز میں خراج تحسین

    میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا حلیمہ سلطان کو اپنے خاص انداز میں خراج تحسین

    معروف پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کا روپ اپنا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میک اپ آرٹسٹ شعیب خان اکثر وبیشتر مختلف نامور شخصیات کا روپ دھارتے رہتے ہیں اور وہ اصل شخصیت ست اتنا ملتا جُلتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں ور شعیب خان کو ان کے فن کی داد دیئے بغیر نہیں رہتے اس بار شعیب خان نے دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی اطرغرل کی اداکارہ ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اپنایا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CG3Duqghr7n/?igshid=1pghic28qlw1m
    شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے ناصرف حلیمہ سلطان کے جیسا میک اپ کیا ہوا ہے بلکہ اُن کا لباس اور جیولری بھی حلیمہ سلطان کے کردار سے ملتی جلتی ہے۔

    انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے شعیب خان نے لکھا کہ حلیمہ سلطان ایک ایسا متاثر کن کردار ہے جو نرم مزاج، خوبصورت، ہمدرد، جذباتی اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک بھی ہے۔

    شعیب خان نے لکھا کہ آج میں اُسی متاثر کُن شخصیت کو اپنے خاص انداز میں خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔

    میک اپ آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کو بھی ٹیگ کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہان اور ماضی کی لیجنڈری اداکا رہ رانی کا روپ اپنایا تھا علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کے مرکزی کردار کا روپ اپنا کر تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں فلم چھپاک میں دیپیکا پڈوکون نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس کا چہرہ تیزاب سے جُھلس جاتا ہے۔

  • شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شوبز فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے متاثرین سے اظہا ر تعزیت کیا اور اس دھماکے کو 2014 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحے ’سانحہ اے پی ایس‘ سے مشابہت قرار دیا۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے پر جہاں عوام اور معروف شخصیات نے دُکھ کا اظہار کیا وہیں شونز فنکار بھی افسردہ دکھائی دیئے اور اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں انہوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور اس دلخراش واقعے کی بھر پور مذمت کی-


    گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔


    اداکار فیروز خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ دل پشاوربلاسٹ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دل اداس ہے اللہ اُن تمام لوگوں کیلئے آزمائش کو مختصر کرے جس میں اُس نے انہیں مبتلا کیا ہے۔


    اداکار ہمایوں سعید نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہےاہل خانہ کے لاتعداد نقصان اورمتاثرین کے لئے بہت ساری دعائیں اللہ ہمیں ہر برائی سے محفوظ رکھے۔


    گلوکار فرحان سعید نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مدرسے حملے میں شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں زخمیوں اور شہدا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔


    اداکارہ عائزہ خان نے پشاور دھماکے کے حوالے سے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ وہ پشاوربلاسٹ کا سن کر بہت افسردہ ہیں اورامید ہے جلد ہی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔


    فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں جائے حادثہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ رحم-


    فخر عالم نے دہکھ کا اطہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پشاور میں بچوں پر بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے۔ یہ ایک بیرونی اور اندرونی بزدلانہ دونوں طرف سے مربوط کثیر سطح کی کوشش ہے۔ لیکن قوم پُر عزم کھڑی ہے اور ہمارے امن اور ترقی کے عزم کو روکا نہیں جائے گا۔


    گلوکار شہزاد رائے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہاں جائیں ، کس کو بُلائیں ، کیا کریں خونخوار حیون بھی انسان سے بہت بہتر ہیں-


    مہوش حیات نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ آج پشاور میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ میری تعزیت۔ میرے پاس صرف ایک سوال ہے کہ اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں سے پوچھیں۔ کیوں؟ آپ نے بہت سارے بے گناہ لوگوں کو ہلاک اور معزول کر کے کیا حاصل کیا؟ آپ کس مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں؟ کسی بھی چیز کو قتل کرنے کا جواز پیش نہیں کیا گیا!


    اداکارہ مایا علی نے افسردگی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے چھوٹے تابوت بلا شبہ سب سے بھاری ہوتے ہیں میں ان خاندانوں کی دل دل دہلانے والی حالت زار کے بارے میں بھی سوچتی ہوں جو در کالونی سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں دعا ہے کہ اللہ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی طاقت دے-


    اداکارہ حریم فاروق نے اپنے پیغام میں صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی اور لکھا کہ بزدلانہ حملوں سے شاید ہم نیچے آجائیں لیکن ہماری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ اس سے یہ اور بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ اواخر تک یہاں موجود ہے اس کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا-

  • پاکستانی عوام کو براق اوزڈیمیرکی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    پاکستانی عوام کو براق اوزڈیمیرکی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    گزشتہ روز تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق تُرک شیف براق اوزڈیمیرکا پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پاکستان اورپاکستانیوں‌سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہیں‌-

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز سماجیہ رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سئیر کردہ ویڈیو میں تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں جہاں وہ پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاریں گے-


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھی شال اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیتے ہوئے تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے بڑی خوشی کااظہارکیا اور ساتھ ہی اس خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے- براق نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ پاکستان اور ہش ٹیگ ترکی کا بھی استعمال کیا-

    تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان زندہ باد کے ساتھ ترکی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ، ان نعروں کوسن کرپاکستانی بڑے خوش ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف کے ساتھ محبت کا اظہار کر تے ہوئے انہیں نہ صرف انگلش اور اردو میں بلکہ ترکی زبان میں بھی پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں-


    علی رضوان نامی صارف نے لکھا کہ ہم بے چینی سے آپ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جب آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں گے تو آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوگا کہ آپ دوسروں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ ترکی پاکستان کا دوسرا وطن ہے اور پاکستان آپ کا دوسرا وطن ہے۔


    ایک اور صارف نے براق کو پاکستان میں کوش آمدید کہا-


    https://twitter.com/YasirShaikh99/status/1320792322095931392?s=20


    https://twitter.com/FoodZana/status/1320780517055365123?s=20

    اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    ترکش شیف کی دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • جنت مرزا نے دل فروخت کرنے کی قیمت بتا دی

    جنت مرزا نے دل فروخت کرنے کی قیمت بتا دی

    ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو دل فروخت کرنے کی قیمت بتا دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے تصاویر شئیر کی ہیں جن میں وہ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک تصویر وہ اپنی جیت کا جشن بھی مناتی دکھائی دی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGxO1n_ALvC/?igshid=17z135qoag72p
    جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویریں شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ دل برائے فروخت ہے جس کی قیمت صرف ایک مسکراہٹ ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں کی رائے پوچھتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بیڈمنٹن یا ٹینس؟

    جنت مرزا کی پوسٹ پر صارفین نے تعریفی کمنٹس کرنے کے ساتھ ساتھ تبصرے بھی کئے اور اپنی پسندیدہ ٹک ٹاک اسٹار سے سوالات بھی کئے جن کے جنت مرزا نے جوب دیئے-

    جنت مرزا کے سوال پر حرا شیخ نامی صارف نے بیڈمنٹن کا انتخاب کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار سے سوال کیا کہ آپ کا کیا کھیلتی ہو؟ جس پر جنت مرزا نے جواب دیا کھیلتی ہو اور کھیل رہی ہو میں فرق نظر آتا ہے کوئی برو؟

    عابدہ صارف نے پوچھا کہ سُنا ہے آپ پہلے 20 منٹ میں کمنٹس کے جواب دیتی ہیں جس پر جنت مرزا نے کہا ہاں جی-

    ایک صارف نے جنت مرزا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ سب سے اچھی ہے۔ جس پر جنت مرزا نے کہا کہ تیراکی کرکٹ سے بھی اچھی ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ وہسے آپ ٹینس کھیل رہی ہیں یا بیڈمنٹن ؟ ٹک ٹاکر نے جواب دیا بیڈمنٹن-

    ایک صارف نے کہا کہ علیشبہ اور عمر میں سے کسی ایک کو چنیں صارف نے کہا کہ سوال تھوڑا مشکل ہے مین کرائی نہیں ڈلوانا چاہتا ، صارف کے سوال پر جنت مرزا نے کہا کہ آپکا ارادہ ہی لڑائی ڈلوانے کا ہے-

    ایک صارف نے ٹک ٹاک اسٹار سے پوچھا کہ آپ کو کرکٹ اور تیراکی میں سے کیا پسند ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ تیراکی۔

    ایک صرف نے کہا کہ اب آپ پاکستان آ جائیں جس پر جنت مرزا نے کہا کہ آپ نے بلایا ہمیں سمجھیں ہم آ گئے-

    خیال رہے کہ فیصل آباد کی رہائشی جنت مرزا پاکستان کی مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

    جنت مرزا کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید

    جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    یا تو اگلے بندے کو شہرت نہ دیں یا پھر ذہنی مریض نہ بنائیں جنت مرزا کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    جنت مرزا کی وقار ذکا پر ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر شدید تنقید

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

    جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

  • شنیرا اکرم کراچی کے لئے کس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں

    شنیرا اکرم کراچی کے لئے کس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل ہوں۔

    باغی ٹی وی :سماجی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کا رگردگی کی تعریف کی-


    شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سوچئے اگر ہمارے پاس کراچی کے ہر حصے کے لئے سی بی سی ہوتا !

    سماجی کارکن نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سی بی سی عملے کی صفائی کرتے ہوئے تصویریں شیئر کر لکھا کہ ایک بار پھر سی بی سی کی جانب سے قابل ستائش کاوشیں کی جارہی ہیں۔


    شنیرا نے سی بی سی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری گندگی کو صاف کرنے اور ہمارے ساحل سمندر کے آس پاس کے ان عوامی علاقوں پر آپ کی مسلسل مدد اور توجہ کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ لکھا کہ اگر ہم عوامی علاقوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ نہیں سیکھتے تو پھر ہم ان کو رکھنے کے مستحق بھی نہیں ہیں۔


    شنیرا اکرم کی اس ٹوئٹ پر ایک ٹویٹر صارف نے انہیں مستقبل میں کراچی کی گورنر قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا-

    ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے لکھا کہ یہ جگہ ڈمپ سائٹ تھی ہفتے کے اختتام پر جب عام طور پر لوگ سیر و تفریح کی غرض سے ساحل کا رخ کرتے ہیں تو اپنی موجودگی کا ثبوت کچرے کی صورت میں چھوڑ کر جاتے ہیں جو سڑک پر ریت میں پڑا رہتا ہے یا سمندر میں بہہ جاتا ہے۔

    انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ سی بی سی نے سارا ہفتہ صفائی میں صرف کیا ہے وہ ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خود سے ہی خیال رکھیں۔

    سی ویو کی صفائی دیکھ کر شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

    ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

  • شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں سے حملہ

    شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں سے حملہ

    بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پردوست نے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ مڈڈے کے مطابق بھارتی اداکارہ مالوی مہوترا کو گزشتہ رات ایک دوست نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بدلہ لینے کی غرض سے چھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مالوی شدیدی زخمی ہو گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ نواحی شہر اندھیری میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک ٹی وی اداکارہ پر چاقو سے وار کیا۔

    یہ واقعہ پیر کےروز شام نو بجے کے لگ بھگ اندھیری کے علاقے ورسووا میں اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالوی ملہوترا ایک کیفے سے گھر لوٹ رہی تھیں۔

    ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم یوگیش مہیپال سنگھ ، جو ایک مہنگی ترین کار میں سوار تھا نے اسے راستے میں روک لیا اور پوچھا کہ اس نے اس سے بات کیوں نہیں کی ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق مالوی ملہوترا پر اُن کے دوست کے مابین جھگڑا ہوگیا اور ملزم نے ملہوترا کو پیٹ میں اور دونوں ہاتھوں پر چاقو سے 3 وار کیےاور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ مالوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ مالوی ملہوترا کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتانا ہے کہ وہ اور منیش پال سنگھ ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں، منیش سنگھ اُن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اُنہوں نے منیش سنگھ سے شادی سے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی۔

    انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ وہ کل رات دبئی سے واپس بھارت پہنچی تھیں اور چائے پینے کیفے جا رہی تھیں اچانک سے منیش سنگھ اُن کے پاس آیا اور بات نہ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر اُنہوں نے منیش سنگھ کو کہا کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتیں اس لیے اُن کا پیچھا کرنا اور اُن سے بات کرنے کی کوشش چھوڑ دیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اُن کے منع کرنے پر منیش سنگھ نے اُن پر چھریوں سے حملہ کرتے ہوئے 3 وار کیے اور وہاں سے فرار ہو گیا۔

  • حرامانی نے ناقدین کو خبردار کر دیا

    حرامانی نے ناقدین کو خبردار کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے باکسنگ گلووز پہن کر ناقدین کو خبردار کر دیا کہ ان سے پنگا لینے کی کوشش نہ کریں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی نے بہت کم عرصے میں اپنی حیرت انگیز اداکاری صلاحیتوں کی بدولت شوبز میں اپنی ایک خاص پہچان اور جگہ بنائی ہے حرا مانی نہ صرف سکرین پر مقبول ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے اس کی وجہ اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہتی ہیں اور روٹین لائف اور ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔

    اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جا میں انہوں نے باکسنگ گلووز پہن رکھے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGz2H2aH_4g/?igshid=l1c0mhxdgtla
    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے ناقدین کو خبردار کررے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھ سے پنگا نہ لینا، ورنہ ایک آئے گا زور کا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حرا مانی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ بچوں والے منہ بنائے بیٹھی ہیں اور ایسے منہ بنا کے بیٹھے ہوئے وہ انتہائی خوبصورت اور کیوٹ نظر آ رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ایسے منہ کیوں بنا ئے ہوئے ہیں اداکارہ نےکیپشن میں بتایا کہ جب اُنہیں سیٹ پر اپنے بیٹے ابراہیم کی یاد آتی ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔

    اس سے قبل حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی تصویروں سے متعلق مسئلہ شیئر کیا تھا جو کہ صرف اداکارہ کا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکی کا ہے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے 10 تصاویر لی تھیں جس میں سے بس یہی دو اچھی آئی ہیں-

    اداکارہ کے اس کیپشن پر عامر لیاقت کی بیوی سیدہ طوبیٰ عامر نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ہماری زندگیوں کی کہانی ہے-

    واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

    حرامانی کو تصاویر سے متعلق کیا مسائل درپیش ہیں؟

    حرا مانی کو سیٹ پر جب بیٹے کی یاد آتی ہے تو کیا کرتیں ہیں ؟