Baaghi TV

Category: شوبز

  • ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے تمام امت مسلمہ اور مداحوں کو خاتم النبیین کا یوم ولادت عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ، اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مسجد نبوی اور اسم پاک محمد ﷺ کی تصاویر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں تحریر کیا ہے۔


    اپنے ٹوئٹر پیغام میں براق نے سورۃالتوبۃ کی آیت نمبر 128 کا ترجمہ لکھا کہ بلاشبہ یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول ﷺ آیا ہے ، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے ، مومنوں پر بہت شفقت رکھنے وال مہربان ہے-

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تمام امت مسلمہ اور مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد بھی پیش کی-


    براق نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سورۃ التوبۃ کی آخرہ دو آیات 128 اور 129 بھی شئیر کیں جن کا ترجمہ یوں ہے: کہ بلاشبہ یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول ﷺ آیا ہے ، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے ، مومنوں پر بہت شفقت رکھنے وال مہربان ہے-(128)

    پھر اگر وہ منہ موڑ دیں تو کہہ دے مجھے اللہ ہی کافی ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہی عرش عظیم کا رب ہے-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    تاہم اب ترکش شیف رواں ماہ پاکستان آئیں گے دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کر لی

    ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل رحمت اجمل نے ایک سادہ سی تقریب میں منگنی کرلی جس میں صرف چند دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی: ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے اپنے گھر میں منعقد ایک تقریب میں منگنی کر لی منگنی کی تقریب میں دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    رواں برس مقبول ترین اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی رحمت اجمل کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنائی ان کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

    رحمت اجمل کی بہن نے اداکارہ کے ساتھ منگنی کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری بہن کی منگنی-

    پاکستانی ماڈل کے منگیتر کا نام طیب سلیم ہے اور دونوں شادی کب کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    رحمت اجمل نے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی 2 میوزک ویڈیوز ’دل لگائیں’ اور ‘دل کی خیر میں اداکاری کی علاوہ ازیں انہوں نے رواں برس مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والے ڈرامے میں مہوش (عائزہ خان) کی دوست عائشہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ایک آن لائن کلاتھنگ اینڈ ڈیکور اسٹور رہسٹور (Rehstore) کی چئیر پرسن بھی ہیں۔

  • عثمان مختار کے بعد  ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف اداکار عثمان مختار کے بعد پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا-

    ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

    ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

    ماڈل نے اپنے شوہر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے شوہر کی رپورٹ آگئی ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے…

  • زارا شیخ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گی

    زارا شیخ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گی

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ اب پہلی بار چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جلوے د کھائیں گی-

    باغی ٹی وی :فلم نگری کی نامور اورباصلاحیت اداکارہ زاراشیخ چھوٹی سکرین پر ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈیبیو کریں گی شوبز ویب سائٹ گلیکسی کی رپورٹ کے مطابق زارا شیخ نے ڈراموں میں ڈیبیو کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ میں ڈراموں میں کام کیوں نہیں کیا کرتی جس پر میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوا کرتا تھا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوکہ بہت ہی پرجوش اور مجھے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کا موقع دے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں میں کام کی آفرز کی ہوئیں لیکن بطور اداکارہ میں ایسے اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھی لیکن جب ڈرامہ ’رقص بسمل‘ کی آفر ملنے کے بعد اسکرپٹ پڑھا تو اس میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جوکہ میں نے سوچ رکھیں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں اس آفر کو انکار نہیں کر سکی۔

    زارا شیخ نے ڈرامہ رقص بسمل‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ اس آنے والے ڈرامے میں میرا کردار واقعی دلچسپ ہے۔ ٹیم بھی اچھی ملی ہے اس لئے کام کرنے میں بھی مزہ آئے گا۔

    عمران اشرف (موسیٰ)
    واضح رہے کہ ’رقص بسمل‘ کے ہدایتکار وجاہت رؤف ہیں اور اس کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے اس ڈرامے میں عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے – ’رقص بسمل‘ میں سارہ خان زہرا اور عمران اشرف موسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں-

    سارہ خان (زہرا)

  • عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ثبات ڈرامے میں حارث کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری پیغام میں اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

  • دیپیکا پڈوکون کے دوبارہ پھر منشیات معاملے میں این سی بی کے ریڈار پر آنے کے امکان

    دیپیکا پڈوکون کے دوبارہ پھر منشیات معاملے میں این سی بی کے ریڈار پر آنے کے امکان

    بالی وڈ سُپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوبز انڈسٹری میں منشیات کے معاملے میں دوبارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریڈار پر آ سکتی ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دیپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران کرشمہ پرکاش کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی جسے ڈگرز کنٹرولنگ کے ادارے نے قبضے میں لے لیا۔

    اس چھاپے کے بعد این سی بی نے دوباہ کرشمہ پرکاش کو طلب کرلیا ہے کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد جب این سی بی نے ان سے تفتیش میں تعاون کی درخواست کی تو اس کے بعد سے انہوں نے ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران تفتیش کی کڑیاں بالی وڈ میں ڈرگز کے استعمال تک جا پہنچی تھیں۔

    اسی سلسلے میں سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تو انھوں نے ڈرگز کے معاملے میں سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور ان کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے متعلق بھی انکشافات کیے تھے اس حوالے سے دیپیکا کی بھی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی تھی جس کا انہوں اعتراف بھی کیا تھا۔

    تاہم اب دوبارہ دیپیکا کی مینیجر کے گھر سے منشیات ملنے کے بعد امکان کیا جارہا ہے کہ ڈرگز کے معاملے اداکارہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے-

    دیپیکا پڈوکون اور جیکولین فرنینڈس سمیت 11 افراد سرکاری کارڈ پر پیسے بٹورنے لگے

    بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آر درج

  • عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

    عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک گھنٹہ قبل کی گئیٕ علی ظفر فاؤنڈیشن کے ٹویٹر ہینڈلر سے کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


    اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن کو صدر پاکستان کی طرف سے کوڈ 19 وبائی بیماری کے دوران اپنی کوششوں اور شراکت کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس ایورڈ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے-


    دوسری جانب علی ظفر فاؤنڈیشن کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں علی ظفر کو ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    خیا ل رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی ’ شان پاکستان ‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ کورونا وبا میں شاندار خدمات پیش کرنے والوں کو دیا گیا۔

    جب کہ اس موقع پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور سماجی کاموں کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا لاک ڈاؤن کے تناظرمیں خواجہ سراؤں، ضرورت مند موسیقاروں اور بالخصوص مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے گلوکار علی ظفر کو شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے خلاف نبردآزما ہیروز کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں صف اول میں موجود کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے اس وبائی مرض کے ساتھ جنگ میں اپنی قیمتی جانیں پیش کیں-

    علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

    علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

  • شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہیلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے عالمی شہرت یافتہ تپرک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھر مدعو کر لیا-

    باغی ٹی وی :دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر براق نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے اردو پیغام میں کہا تھا کہ ہوہ بہت جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں جہاں پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاریں گے-

    سندھی شال اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیتے ہوئے تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے بڑی خوشی کااظہارکیا تھا اور ساتھ ہی اس خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے- براق نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ پاکستان اور ہش ٹیگ ترکی کا بھی استعمال کیا تھا-


    براق کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام پر براق کو اپنے گھر دعوت پر مدعو کر لیا ہے-

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا نے براق کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم جب آپ پاکستان آئیں تو ہمارے گھر آئیں- ہم اپنے ترک کھانے کو بہت مس کر رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ وہ ان سے ترکش فوڈ بورک بنانے کا طریقہ سیکھنا چاہتی ہیں-(بورک ترکش فوڈ ہے اور سموسے اور کچوری کی ہی ایک جدید شکل ہے)


    شنیرا اکرم کی ٹوئٹ پر ترک شیف نے بھی ردعمل دیا اور شنیرا کی ٹوئٹ کو اپنے‌ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ترکی لو(Love) پاکستان لکھا اور ساتھ سرخ دل والے ایموجی اور دونوں ممالک کے جھنڈوں کے ایموجی کا بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ ترکش شیف رواں ماہ پاکستان آئیں گے دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت ہیاوزڈیمیرکو اس وقت شہرت ملی جب 9 جی اے جی نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ منفرد قسم کے کباب بنا رہے تھے ترک شیف ترک اور شام کے کھانے بنانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے۔ روایتی ترک پکوان سے لے کر برگر اور پیزا تک اوزڈیمیر ہر چیز کو پکانے میں مہارت رکھتے ہیں-

    بہت ساری مشہور شخصیات ترکی میں ان کے ریستوران جاتے ہیں جن میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ، عمران عباس ،انڈونیشی گلوکار وردوون ، اور فٹ بال کے کھلاڑی میسوت اوزیل شامل ہیں صرف یہی نہیں قطر کے بادشاہ ، تمیم ، اور ترکی کے صدر ، طیب اردگان بھی ان سے ملنے اور کھانا کھانے ان کے ریستورانٹ گئے اور وہ ہر جانے والی معروف شخصیات کواپنے ہاتھ سے بنائی گئی منفرد روٹی بھی گفٹ کرتے ہیں

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ماہرہ خان کو ایسے کردار ملنے چاہیئے جو انہیں عروج پر پہنچا دیں   فلمساز ندیم بیگ

    ماہرہ خان کو ایسے کردار ملنے چاہیئے جو انہیں عروج پر پہنچا دیں فلمساز ندیم بیگ

    فلم ساز و ہدایت کار ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کو ایسے کردار ملنے چاہیئے جو انہیں عروج پر پہنچا دیں کیونکہ وہ بہت شاندار اداکاری کرتی ہیں –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹرویو میں ندیم بیگ میں شوبز کے مختلف موضوعات پر بات کی انہوں نے کہا کہ وہ ایک نئی فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور اس سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ کورونا وائرس وبائی بیماری نہ آتی تو لندن نہیں جا ؤنگا رواں سال ریلیز ہوجانی تھی انہوں نے کہا کہ ابھی فلم کی 18 دن کی شوٹنگ لندن میں ہونی باقی ہے-

    ندیم بیگ نے ہمایوں سعید کو ہر بار کاسٹ کرنے کے سوال پر بتایا کہ اگر وہ انہیں کاسٹ نہیں کریں تو اور کس کو کریں؟

    ندیم بیگ نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں مہوش حیات بھی اچھی لگتی ہیں اور وہ ان کے کام سے بہت متاثر ہیں۔

    ندیم بیگ کے مطابق مہوش حیات ہر بار اپنی شاندار پرفارمنس سے انہیں حیران کر دیتی ہیں اور وہ ان کی توقعات سے بڑھ کر اداکاری کرتی ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ بھی اچھے اداکار ہیں اور وہ ان کے ساتھ جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام بھی کیا۔

    ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام کے آغاز میں فہد مصطفیٰ تھوڑے پریشان تھے کہ فلم میں ہمایوں سعید کا کردار سب سے جاندار ہے تاہم فلم مکمل ہونے کے بعد فہد مصطفیٰ مطمئن ہوگئے اور انہیں احساس ہوا کہ فلم کے تمام کردار بہترین ہیں۔

    فلم ساز نے فہد مصطفیٰ کی تعریف کرنے سمیت ماہرہ خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ماہرہ خان کو ایسے کردار ملنے چاہیے جو انہیں عروج پر پہنچادیں کیوں کہ وہ انتہائی شاندار پرفارمنس کرتی ہیں۔

    ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے ذاتی خیالات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ندیم بیگ نے میرے پاس تم ہو کو نشر کیے جانے کے وقت میں خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے خواتین کے خلاف دیے گئے بیانات کو ذاتی قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ انہیں ڈرامہ ساز کے مذکورہ بیانات سے پریشانی ہوئی تاہم اس کے باوجود انہیں ان کے ذاتی خیالات سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ ان کے ساتھ ان کے اسکرپٹ کی بنیاد پر کام کرتے رہیں گے کہا وہ ان چند افراد میں سے ایک ہیں جو خلیل الرحمٰن قمر کو اس بات پر قائل کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی اسکرپٹ یا خیالات کو تبدیل کریں۔

    علاوہ ازیں ندیم بیگ نے مبہم انداز میں رواں برس اگست میں ریلیز ہونے والی پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سیریز میں تشدد و سفاکی دکھانا غیر ضروری تھا جس طرح ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا کلائمکس دکھایا گیا وہ ان کی نظر میں درست نہیں تھا۔

    ندیم بیگ نے چڑیلز میں تشدد، نامناسب رویوں، کرداروں کی سفاکی، شراب نوشی اور بولڈ مناظر دکھانے کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ایسا محسوس ہوا کہ چڑیلز ایک تھرلر ایکشن فلم ہے۔

    فلم ساز کے مطابق چڑیلز میں منشیات کے استعمال، بولڈ مناظر اور تشدد کو دکھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی بھی سنجیدہ فلم میں 4 آئٹم گانے شامل کرلیے جائیں فلمساز کے خیال میں چڑیلز میں یہ سب کچھ دکھانا غیر اہم تھا ایسے مناظر دکھانے سے ویب سیریز نے اپنی اہمیت گنوادی۔

  • لاہور سیشن کورٹ نےعلی ظفر کی جانب سے  میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی

    لاہور سیشن کورٹ نےعلی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی

    لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کی کارروائی روکنے سے متعلق درخواست دائر کرنے کے باعث پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے میشا شفیع کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فوج داری مقدمے کا ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرنے کے فیصلے پر انہوں نے اب لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

    میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کی جائے انہوں نے کہا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ مقدمے پر کارروائی نہیں روکتی تو گلوکارہ اپنے گواہان پیش کردیں گی۔

    جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ یاسر حیات نے مقدمے کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی اور اگلی سماعت میں گواہان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 28 ستمبر کو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی-

    پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 (1) اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت 9 افراد میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور ابھی اسی سائبر کرائم کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے-

    ہ میشا شفیع نے 10 اکتوبر کو لاہور کی سیشن کورٹ میں اپنے خلاف چلنے والے ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی کو فی الحال روکنے یا ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    گلوکارہ نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر درخواست میں عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے اور ان کے گواہوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائبر کرائم کا ایک کرمنل مقدمہ دائر ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کے گواہ خوف زدہ ہوگئے ہیں اس لیے ہتک عزت کی سماعت فی الحال ملتوی کی جائے۔

    عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد علی ظفر سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کیا تھا۔

    علی ظفر نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا تھا کہ میشا شفیع کے ان گواہوں کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ دائر ہوا جو ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے اور اس کیس کو بہانا بنا کر ہتک عزت کے کیس کی سماعت ملتوی نہیں کی جا سکتی۔

    بعدازاں 19 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر حیات نے ریمارکس دیے کہ اعلیٰ عدالتوں نے بار بار طے شدہ قانون کا حوالہ دیا تھا کہ ایک معاملے پر سول اور فوجداری مقدمات میں بیک وقت کارروائی سے متعلق کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    میشا شفیع کی جانب سے کی گئی علی ظفرکے خلاف ایک درخواست مسترد ہوگئی تھی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی تھی-

    لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی تھی ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا تھا-

    جس کے بعد گلوکارہ نے اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…