Baaghi TV

Category: شوبز

  • سسٹین ایبل فیشن ، دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے   منشا پاشا

    سسٹین ایبل فیشن ، دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے منشا پاشا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ سسٹین ایبل فیشن صدیوں سے چلے آرہے ہیں اور اصل میں یہ دیسی فیشن کا ہی نیا فینسی نام ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا زیادہ استعمال کیا جانے لگا ہے اور بڑے ادارے فیشن کی مصنوعات کو متعدد بار استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔

    اسی اصطلاح پر اداکارہ منشا پاشا نے بھی حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں مداحوں کو آسان الفاظ میں سمجھایا کہ دراصل ’سسٹین ایبل فیشن‘ کیا ہے اور اسے فینسی نام دے کر لوگوں کو کیا سمجھایا جا رہا ہے؟

    منشاپاشا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دراصل ’سسٹین ایبل فیشن‘ صدیوں سے چلے آ رہے ہیں اور یہ دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج کل ’سسٹین ایبل فیشن‘ اس لیے ٹرینڈ بنا ہوا ہے کیوںکہ اسے فینسی نام دیا گیا ہے لیکن درحقیقت یہ وہی ہمارا پرانا دیسی فیشن ہے۔


    منشا پاشا نے لکھا کہ برصغیر میں ہمشیہ والدین نے اپنی اولاد کو سکھایا ہے کہ چیزوں کو ضائع مت کریں اور کپڑوں کو الگ الگ تقریبات میں استعمال کریں۔

    اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کی بہنیں ایک دوسرے کے کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہیں۔

    منشا پاشا نے انکشاف کیا کہ یہی کچھ ایک دیسی گھرانے کی حقیقی آواز دینے کے لئے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی شوٹنگ کے سیٹ پر کیا گیا تھا ڈرامے کے چبد سینز میں جب انہوں نے صنم سعید کے کپڑے پہنے اور صنم سعید نے ثنا سرفراز کے کپڑے پہنے۔

    انہوں نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ممختصر یہ کہ ، دیسی فیشن ہی پائیدار فیشن ہے۔

    اداکارہ کی ان ٹوئٹس پر صارفین نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ منشا پاشا سسٹین ایبلٹی کے وسیع موضوع کا احاطہ کرنے میں ناکام ہوگئیں۔


    انکتا نامی صارف نے لکھا کہ دیسی فیشن ہمیشہ پائیدار فیشن نہیں ہوتا۔ کپڑے کو شیئر کرنا ان پائیدار چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ پائیدار الماری برقرار رکھنے کے لئے کرسکتے ہیں۔ کپڑا کس طرح بنایا جاتا ہے اور اسے کیسے رنگایا جاتا ہے یہ سب سے اہم ہے۔ دیسی فیشن پولیسٹر سے بنا ہے جوان سسٹین ایبل ہے-

    جس پر منشا پاشا نے اپنے گزشتہ روز کے ٹوئٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقی فیشن میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جس میں ورکرز کے حقوق، رنگے جانے والے کپڑے کے ماحولیاتی اثرات اور پانی کا استعمال بھی شامل ہوتے ہیں۔


    منشا پاشا نے کہا کہ انہوں نے دیسی گھرانوں میں پہلے سے موجود کپڑوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے رجحان پر بات کی تھی جسے اب سسٹین ایبل فیشن کے طور پر آن لائن فروغ دیا جارہا ہے۔

    منشا پاشا کی اس ٹوئٹ کے رد عمل پر ٹوءٹر صارف نے کہا کہ ہماری مشہور شخصیات کو پائیدار فیشن کی بات کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا یہ پائیدار ترقی اور کارپوریٹ پائیداری کی عالمی تحریک کا ایک حصہ ہے۔
    https://twitter.com/MasoodA69428359/status/1320722284055826434?s=20
    صارف نے کہا کہ پائیدار فیشن کے صحیح تصور کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے اکیڈمیا اور فیشن انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
    https://twitter.com/darya_farhad/status/1320707866702028802?s=20

    واضح رہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے گزشتہ کچھ عرصے سے فیشن کی دنیا میں ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا جا رہا ہے اور بڑے ادارے فیشن کی مصنوعات کو متعدد بار استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔ مذکورہ اصطلاح کو استعمال کرنے کا مقصد فیشن انڈسٹری میں بننے والی مصنوعات کے بار بار استعمال کرنا ہے اور ساتھ ہی اس کا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے جو مختلف مواقع پر استعمال کی جا سکیں۔

    ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا مقصد فیشن کی دنیا میں کپڑوں، جوتوں اور دیگر چیزوں کو متعدد بار استعمال کرکے وسائل کو محفوظ بنانا اور ماحولیات کا تحفظ ہے۔

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر

    راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر

    لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر آگئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق فییڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی یے-

    اس حوالے سے ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے فیدرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔

    ایف بی آر نے اپنے لکھے گئے خط میں ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی گذشتہ چھ سالوں کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے-

    علاوہ ازیں خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

    دوسری جانب گلو کار کی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک ایف بی آر کا کوئی پیغام راحت فتح علی تک نہیں پہنچا ہے۔ خان کے منیجر محمد عامر نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ،ہمیں ابھی تک ایف بی آر کی طرف سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہم فی الحال اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار اپنے ٹیکسوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ایف بی آر کے ریڈار کے پر رہا ہے ٹیکس چوری کے معاملے میں سن 2017 میں گلوکار کے بینک اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ اس وقت ، ایف بی آر کی جانب سے سن 2015 میں 3 ملین روپے سے زائد مالیت کے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے سبب یہ کارروائی کی گئی تھی۔

    اس سے قبل سن2011 میں بھی گلوکار کو غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد لاہور ریجنل ٹیکس آفس طلب کیا گیا اور ایف بی آر کے ممبروں نے بتایا تھا کہ بورڈ کے بار بار مطلع کر نے کے باوجود انہوں نے پچھلے 5 سالوں سے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

    اس وقت راحت فتح علی خان نے پاکستانی ٹیکس قوانین اور طریقہ کار سے لاعلمی کی اپیل کی تھی اور اب سے وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

  • یاسرحسین  کو سوشل میڈیا صارف نے درندہ کیوں کہا ؟

    یاسرحسین کو سوشل میڈیا صارف نے درندہ کیوں کہا ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان یاسر حیسن کو سوشل میڈیا صارف نے (beast) درندہ کہہ ڈالا-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ یاسر حسین کے ساتھ کھڑی ہیں ان دونوں کی یہ تصاویر شمالی علاقہ جات کی سیر سپاٹوں کے دوران لی گئیں تھیں –
    https://www.instagram.com/p/CGzt_cQHQCz/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ لکھا کہ یہ تم ہو، یہ میں ہوں اور یہ ہم ہیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے شوہر یاسر حسین نے شاعرانہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں، سو ہم بہار پہ الزام دھار کے دیکھتے ہیں سنا ہر رات اُسے چاند تکتا رہتا ہے، ستارے بام ِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں ۔

    یاسر حسین کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اہلیہ اقراء نے لکھا کہ سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھرتے ہیں یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں کیونکہ یاسر حسین اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے زیادہ پسند نہیں کیے جاتے اس لیے صارفین اکثر اُن کی پوسٹ پر ایسے ہی کمنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں صارفین نے اقراء کو کوئین قرار دیا- جبکہ ایک صارف خاتون نے کمنٹ میں یاسر کو بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کہہ ڈالا-


    جہاں لوگوں نے پوسٹ پر مزاحیہ اور تنقید بھرے تبصرے کئے وہیں کچھ سارفین نے دونوں کی جوڑی کو خوبصورت اور بہترین جوڑی قرار دیتے ہوئے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

  • عائزہ خان ٹام کروز کی دیوانی

    عائزہ خان ٹام کروز کی دیوانی

    ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی با صلاحیت اداکارہ عائزہ خان ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار ٹام کروز کی دیوانی ہو گئیں ۔

    باغی ٹی وی : باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ٹام کروز اور اپنی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ’لال دل والی ایموجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGxTm6WhKOa/?igshid=1t8rcaq4swj18
    عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے 2009 میں انہوں نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا اس کے بعد وہ عکس، پیارے افضل، میرا سائیں 2، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو،محبت تم سے نفرت اور تھوڑا سا حق جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

    عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی جوڑی کے دو بچے ہیں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

    دوسری جانب ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں جکئی بات تو وہ اتنے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں کہ لوگ وہ اسٹنٹ دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں-

  • علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

    علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو ملک کے پہلے نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا-

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں گلوکار علی ظفر نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی ’نمل نالج سٹی‘ کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں علم کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

    علاوہ انسٹا گرام پوسٹ میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کا بیٹا ہونے کے باعث میرے لیے یہ اعزاز انتہائی اطمینان بخش اور پرجوش ہے جنہوں نے بطور ماہر تعلیم اپنی زندگی کو حصول علم اور اسے پھیلانے کے لیے وقف کیا اور ہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پر زوردیا۔

    علی ظفر نے کہا تھا کہ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں بطور ایمبیسڈر اپنی نوعیت کے پہلے نالج سٹی ’نمل’ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کروں۔

    گلوکار نے مزید لکھا تھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایک ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔

    خیال رہے کہ نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا علی ظفر کے لیے رواں برس کا دوسرا بڑا اعزاز ہے، اس سے قبل اگست میں صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا جن میں علی ظفر کا نام بھی شامل تھا۔

    علی ظفر کے اس نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر کرنے کے بعد سے علی ظفر پاکستان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین علی ظفر کے سفیر بننے پر تبصروں میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


    ایمن نامی خاتون نے علی ظفر کے نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر ہونے پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آپ کا استقبال ہے جہاں عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات عاطف میاں یونیورسٹی طلباء سے خطاب نہیں کرسکتے ہیں اور مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے علی ظفر کو جن کے نام کی کوئی سند نہیں ہے اس یونیورسٹی میں تعلیمی سفیر مقرر کیا جاتا ہے جس کی بانی چیئر موجودہ وزیر اعظم ہیں۔


    ایمان نامی خاتون نے تنقیدی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کی طرف سے علی ظفر کا تازہ ترین انعام ، آئیے واضح کریں: اس سے بھی اس بارے میں کوئی غرض نہیں کہ اس مرحلے پر علی ظفر بے قصور ہے یا قصوروار ہے۔ ملک کے وزیر اعظم کا یہ واضح اشارہ ہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے۔


    ایمان نامی خاتون نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ علی ظفر کی "بدنامی” جاری ہے کیوں کہ حکومت اسے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا بدلہ دیتی ہے۔وزیر اعظم کا قابل تحسین اقدام۔ پی ٹی آئی اور عمران خان نے متاثرین کی قیمت پر علی ظفر کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ مہذب یا مہذب حکومتوں کا طرز عمل ایسا نہیں ہے۔


    اس کے برعکس ایک خاتون صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آہ ہاں عالمی شہرت یافتہ علی ظفر جو بنیادی طور پر اپنے فکری اور علمی حصولیات کے لئے مشہور ہیں-
    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1320643725454938114?s=20
    سیدہ ترمذی نامی ایک صارف نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلوکار / اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر مقرر کیا واقعی وقت بہترین بدلہ ہے-
    https://twitter.com/SilkLodhi/status/1320655790156505088?s=20
    ایک صارف نے سوالیہ انداز مین ٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر مقرر کیا ہےکس بنیاد پر؟ اہلیت؟ تعلیمی پیشوں میں مہارت؟


    ایک صارف نے عمران خان کو تیگ کرتے ہوئے لکھا کہ علی ظفر کی بجائے شہزاد رائے نمل نالج سٹی کے سفیر کے لئے بیترین انتخاب تھا-

    خیال رہے کہ 2 روز قبل 24 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سستے اور معیاری اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی تعلیم ہی تحمل مزاج اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا اس نالج سٹی کا وژن دور دراز علاقوں کی پسماندہ آبادی کے لیے وزیراعظم نے پیش کیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی تھی کہ نالج سٹی کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد پسماندہ علاقوں کے 10 ہزار سے زائد طلبہ اس مستفید ہوں گے۔

    وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست اور گرین اسٹرکچر کا جدید نمونہ ہوگا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے لاکھوں روپے کے عطیات دینے والے افراد کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اس نالج سٹی کو بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارے میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پربتایا گیا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے نالج سٹی کا تصور میں نے 2005 میں کیا تھا اور آج اس کا پہلا قدم حقیقت بن گیا ہے۔

    علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

  • امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ ماضی کے ایک یادگار فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کترینہ کیف بھاری زیورات کے ساتھ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ امیتابھ بچن بھی شیروانی میں دلکش لگ رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGvZIReBdpJ/?utm_source=ig_embed
    امیتابھ بچن نے ہندی میں اپنی پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ اچانک ہمیں ماضی کی یہ تصویر مل گئی۔

    کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان نے لکھا کہ یہ تصویر ہم نے خود سے نہیں تلاش کی بلکہ صفحہ پلٹتے وقت یہ تصویر مل گئی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ زیور میں کترینہ جی خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ کُرسی پر بیٹھے شخص ہم یعنی میں ہوں۔

    امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری بار علی عباس ظفر کی 2019 میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں دیکھا گیا تھا اور اس فلم میں اُنہوں نے اداکار سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • وینا ملک کا مریم نواز کو وزیر اعظم عمران خان سے تمیز سیکھنے کا مشورہ

    وینا ملک کا مریم نواز کو وزیر اعظم عمران خان سے تمیز سیکھنے کا مشورہ

    پاکستان شوبز انڈ سٹری کی نامور اداکارہ اوعر میزبان وینا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پاکستانی وزیراعظم اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین سے تمیز سیکھنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان اور پی ٹی آئی کی سپورٹر وینا ملک سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سیاسی بیانات بالخصوص ن لیگ اور مریم نواز شریف کے خلاف سیاسی اور غیر اخلاقی بیانات دینے کے باعث مشہور ہیں-

    وینا ملک مریم نواز کے خلاف بولنے اور بیانات دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں اور ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس مین نازیبا اور غیر اخلاقی زبان کا ستعمال کرتے یوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں جس پر وینا ملک شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں-

    حال ہی میں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے دو تصاویر شئیر کیں جس میں ایک تصویر ن لیگ کی نائب صدر کی کوئٹہ مین جلسے کے دورن کی ہے جس میں صوفے پر اپنی نشست پر بیٹھی ہیں جبکہ ایک غریب عورت مریم کے پاؤں کے پاس ہی زمین پر بیٹھی ہے اپنا مسئلہ بات رہی ہے جسے مریم نواز پوری توجہسے سُن رہی ہیں-


    وینا ملک کی شئیر کردہ دوسری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے جو ایک تقریب میں بیٹھے ہیں اور ایک غریب عورت ان کے ساتھ رکھے گئے صوفے پر بیٹھی ہے –

    وینا ملک نے ان دونوں تصاویر کا فرق واضح کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جاہل عورت کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جس میں سب سے پہلے تمیز ہے-

    وینا نے لکھا کہ تمیز جو گھر میں کسی نے نہیں سکھائی تو مریم نواز اب عمران خان سے سیکھ لے-

  • منشیات کیس میں ایک اور بھارتی اداکارہ 5 افراد سمیت گرفتار

    منشیات کیس میں ایک اور بھارتی اداکارہ 5 افراد سمیت گرفتار

    بھارت میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے معروف ٹیلی ویژن ادکارہ پریتیکا چوہان کو دیگر 5 افراد کے ہمراہ گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے معاملے میں ایک اور اداکارہ کو بے نقاب کر دیا این سی بی نے ممبئی سے ہفتے کے روز ٹیلی ویژن اداکار پریتیکا چوہان اور ایک تنزانیہ شہری سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا۔

    نیشنل نارکوٹکس بیورو نے چھاپہ مار کارروائی میں 30 سالہ اداکارہ پریتیکا چوہان کو منشیات خریدتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور اداکارہ سے 90 گرام گانجا برآمد کرلی جب کہ اداکارہ کی نشاندہی پر منشیات فراہم کرنے والے 20 سالہ نوجوان تنزانیہ کے شہری کو جنوبی ممبئی سے کوکین لے کر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا-

    دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ادکارہ کو منشیات فراہم کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی ملوث ہے جو کہ مرکزی ملزم بھی ہے جس پر نیشنل نارکوٹکس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک اور کارروائی میں مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے این سی بی نے چرس ، ایم ڈی ایم اے اور میتھمفیتیمین قبضے میں لے رکھی ہے۔

    پانچوں گرفتار ملزمان کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 8 نومبر تک عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے –

    چوہان صرف منشیات کے استعمال میں ملوث تھی جبکہ دیگر تقسیم کے لئے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پریتیکا چوہان نے ساودھان انڈیا اور دیوو کے دیو مہادیو جیسے ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی تفتیش کے دوران بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر شروع ہونے والی تحقیقات میں ریا چکروتی کو گرفتار اور دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان ،شردھا کپور سمیت دیگر ہیروئنز سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

  • سوشانت سنگھ راجپوت کیس: وزیراعلیٰ اُدھے ٹھاکرے اپنے بیٹے آدیتیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

    سوشانت سنگھ راجپوت کیس: وزیراعلیٰ اُدھے ٹھاکرے اپنے بیٹے آدیتیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

    بھارتی آنجہانی اداکار سُوشانت سنگھ راجپوت کیس پر پہلی بار مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھے ٹھاکرے اپنے بیٹے آدیتیہ کی صفائی میں میدان میں آ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبر رساں ادارے اینڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ نے پہلی بار سوشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق افواہوں پر بیان دیا گیا ہے اُدھے ٹھاکرے نے کنگنا رناوت، سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں اپنے بیٹے آدیتیہ ٹھاکرے اور سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ کا نام لیے جانے اور افواہوں سے متعلق بات کی ہے ۔

    اُدھے ٹھاکرے نے اپنے بیان میں سوشانت سنگھ راجپوت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے خود کشی کی اور اب وہ بہار کا بیٹا بن گیا ہے شاید کہ ایسا ہو بھی مگر اُس کی وجہ سے میڈیا نے مہاراشٹرا کے بیٹوں کو بھی اُس کے کیس میں گھسیٹ لیا ہے حتیٰ کے میرے بیٹے کا بھی اس کیس میں نام لیا گیا کسی کو جو کچھ بھی کہنا ہے کہے مگر اپنی رائے اپنے تک محدود رکھے ہم اس کیس میں نہیں ہیں ہم صاف ہیں۔

    اُدھے ٹھاکرے نےبالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا نام لیے بغیر کہا کہ جو انصاف کے لیے رو رہے ہیں انہوں نے ممبئی پولیس پر بے کار ہونے کا الزام لگایا۔

    انہوں نے کنگنا رناوت سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ لوگ نہیں جانتے کہ ہم اپنے گھر تُلسی اُگاتے ہیں منشیات نہیں منشیات کے کھیت ممبئی میں آپ بہتر جانتے ہیں کہ منشیات کے کھیت کہاں ہیں مگر منشیات مہاراشٹرا میں نہیں پائی جاتی۔

    اُدھے ٹھاکرے نے کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مس کنگنا رناوت نے حکومت اور ر یاست کے خلاف بات کی اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حمایتوں پر الزامات لگائے۔

  • تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے اپنی ننھی تُرک مداح کی خواہش پوری کر دی-

    باغی ٹی وی : ترک شیف براق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک ویٰڈیو شئیر کی جس میں انہوں اپنی ایک ننھی ترک مداح کے ساتھ ریسٹورنٹ میں تصویر بنا کر چھوٹی بچی کی خواہش پوری کر دی-

    انسٹا سٹوری میں شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ براق اپنے ریسٹورنٹ میں ہیں اور انہوں نے ریسٹورنٹ کا مخصوص ایپرن پہن رکھا ہے جس پر سی زیڈ این براق لکھا ہے ریسٹورنٹ میں آئی ایک ننھی ترک بچی نے ایپرن پہن کر شیف کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا –

    ترک شیف نے چھوٹی بچی کی خواہش کو فوراً پورا کرتے ہوئے اسے ایپرن پہنایا اور اس کے ساتھ تصویر بنوائی اور محبت اورپُر خلوص شفقت کا اظہار بھی کیا-

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں براق کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے پسندیدہ شیف کے ساتھ تصاویر بنوانے ریسٹورنٹ میں آتے ہیں اور ترک شیف بھی اپنی کیوٹ مسکراہٹ اور خندہ پیشانی کے ساتھ مداھوں کی فرمائش پوری کرتے ہیں-

    واضح رہے کہ ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ہیں اور عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں ترک شیف کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ان کی بڑی پیاری سی مسکراہٹ ہے جو ہر وقت ان کے چہرے پر سجی رہتی ہے۔

    خیال رہے کہ 26 سال کی کم عمری میں براق پہلے ہی ترکی میں ریستورانوں کی ہاتے میڈینیئٹلر سوفراسی چین کے مالک تھے جس کی استنبول میں ٹاقسم ، اکسرائے ، اور ایٹلائر نامی تین شاخیں ہیں-مشہور ہونے کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ بہت ساری مشہور شخصیات ترکی میں ان کے ریستوران جاتی ہیں اور ان کے ہاتھ کے بنے کھانے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں یہاں تک کہ ترک صدر طیب اردگان بھی ان سے ملنے اور کھانا کھانے ان کے ریستورانٹ گئے-

    خیال رہے کہ اس سے قبل بُراق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا -شہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

    براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

    علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    ترکش شیف کی دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار