Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

    پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

    ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی میزبانی کے گُن گانے لگے-

    باغی ٹی وی : پچھلے دنوں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستا ن میں لوگوں کی میزبانی کے فین ہوگئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ دورے میں اُن کو شہریوں نے بہت پیار دیا، پاکستانیوں کی میزبانی انتہائی شاندار تھی،اُنہیں اتنا پیار اور توجہ ملی کہ وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔

    وکرانت گپتا کا کہنا تھا وہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنے چینل کے لیے پاکستان میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے گئے تھے مگر وہ پاکستان میں ملنے والے لوگوں کے پیار اور مداحوں کے سبب صرف 20 فیصد ہی کام کر سکے، پاکستان میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے لاکھوں مداح ہیں، خصوصا ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریب بھمرا کے پاکستانی عوام زبردست فین ہیں، ان کھلاڑیوں کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔

    اس سے قبل بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں موجود بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ پاکستان کی مہمان نوازی نے دل خوش کردیا، لاہور کے لوگ بہت اچھے ہیں، میں 19 سال کے بعد لاہور آیا ہوں، لاہور آج بھی ویسا ہی ہے، یہاں کے لوگوں نے بہت پیار دیا نہ صرف مجھے بلکہ پاکستانی شائقین بھارتی پلیئرز کو بھی بہت چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم کو بھی پتہ چلے کہ پاکستان میں ان کے کتنے چاہنے والے ہیں، پاکستان میں ویرات کوہلی کی بڑی فین فالوونگ ہے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستانی ایک حقیقی چیمپئن مانتے ہیں، میری خواہش ہے کہ بھارت ٹیم بھی پاکستان آئے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بہت کچھ مس کردیا ہر کھلاڑی کا بچپن سے کوئی نہ کوئی بڑا خواب ہوتا ہے، جب وہ بچپن میں اسکرین پر کرکٹ دیکھتے ہوں گے تو ان کی بھی خواہش رہی ہوگی کہ ایک دن وہ بھی پاکستان جاکر کھلیں۔

  • 21 سال بعد پاکستان میں ہاکی کا آنا ایک بہتر مستقبل کا ضامن ہے،  رانا مشہود

    21 سال بعد پاکستان میں ہاکی کا آنا ایک بہتر مستقبل کا ضامن ہے، رانا مشہود

    پاکستان میں ہاکی کے شائقین کے لیے ایک خوشی کا موقع تھا جب چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے ایک اہم ہاکی میچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہاکی کی دنیا کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اس میچ کو مزید اہمیت دی۔

    ہاکی میچ میں طیب اکرام چوہدری، صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن،میر طارق حسین بگٹی، چئیرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن، رانا مجاہد علی، شیخ عثمان، خواجہ جنید،کرنل آصف ڈار، بابر پاشا، حبیب رحمان شطی، رانا محمد شفیق،خالد حمید اولمیئن، توقیر ڈار، طاہر زمان،شہباز سنئیر، خواجہ جنید، اختر رسول،ممتاز حیدر، مسعود الرحمٰن اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئی،رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "پاکستان میں ہاکی کا 21 سال بعد واپس آنا ایک بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں ہاکی کے گراؤنڈز کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا اور اب ہم ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم اس ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے معاملے میں جزا و سزا کا معاملہ برحق ہوگا تاکہ کسی فیڈریشن کو شکایت نہ ہو۔””ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ہم کھیلوں کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔”

    صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن طیب اکرام چوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "رانا مشہود کی قیادت میں محنت جاری ہے اور ہم نے گزشتہ دو سالوں میں ہاکی کے درپیش چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انڈیا اور پاکستان کے مابین ہاکی سیریز میں جلد ہی بہتری دیکھنے کو ملے گی۔”انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور اب جرمنی کی ہاکی ٹیم کا آنا خوش آئند ہے۔ ہم پاکستان میں ہاکی کا کوئی بڑا ایونٹ لانے کی کوششوں میں ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔”

    یہ ہاکی میچ نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے خوشی کا موقع تھا بلکہ ہاکی کے میدان میں پاکستان کی واپسی اور عالمی سطح پر اس کے مقام کو مستحکم کرنے کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا۔ رانا مشہود احمد خان اور طیب اکرام چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات نے پاکستان میں ہاکی کے مستقبل کے حوالے سے مثبت اور حوصلہ افزا خیالات کا اظہار کیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

    چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نو مارچ بروز اتوار کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی گھٹنے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئی۔

    بال لگنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹریننگ کو روک دیا اور فزیو نے اسپرے لگا کر چوٹ کی جگہ پر پٹی لگا دی۔ جس کے بعد ویرات کوہلی نے بیٹنگ نہیں کی،چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں بتایا بعد ازاں بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟،برطانوی اخبار کی آئی سی سی پر تنقید

    بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟،برطانوی اخبار کی آئی سی سی پر تنقید

    لندن: چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے پر برطانوی اخبار نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے بھارت کے دبئی میں تمام میچز کھیلنے کو بڑا ایڈوانٹیج قرار دیا، اخبار نے لکھا کہ بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔

    چیمپئنزٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 ہزار سے زائد کلومیٹر سفر کیا جبکہ بھارتی ٹیم صرف دبئی میں ہی مقیم رہی اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔

    آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

    واضح رہے کہ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کو دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلنے پر بڑا ایڈوانٹیج حاصل ہے،اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ”ہوم ایڈوانٹیج“ کو انگلینڈ کے سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین اور مائیک آتھرٹن کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جبری شادیوں اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے.عفت سعید

  • چیمپئنر ٹرافی،بھارت نے پاکستان کو 195 کروڑ کا "ٹیکا” لگا دیا

    چیمپئنر ٹرافی،بھارت نے پاکستان کو 195 کروڑ کا "ٹیکا” لگا دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کی جانب سے ہونے والے فیصلوں کے نتیجے میں بڑے مالی نقصان کا سامنا کیا۔ بھارت کے خلاف میچز اور ایونٹ کی میزبانی کی وجہ سے پی سی بی کو 195 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔

    پاکستان نے تقریباً 29 سال بعد ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی، لیکن یہ ایونٹ پاکستان کے لیے مالی لحاظ سے ایک بوجھ ثابت ہوا۔ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 سے بغیر کسی فتح کے باہر ہوگئی۔ پاکستان کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ایونٹ کی میزبانی کے لیے پہلے ہی 156 کروڑ روپے کا نقصان اٹھایا، جب بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا اور اپنے میچز دبئی میں کھیلے۔ بھارت کے روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے دبئی میں 4 میچز کھیلے، جس کی وجہ سے پی سی بی کو دبئی میں میچز کی میزبانی کی وجہ سے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دوران تین میچز پاکستان میں بارش کی نظر ہوگئے۔ دو میچ راولپنڈی اور ایک میچ لاہور میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا۔ ان منسوخ میچز کے لیے پی سی بی کو ٹکٹ خریدنے والے مداحوں کو رقم واپس کرنی پڑی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو بھارت کے فیصلے کے نتیجے میں مزید 39 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا، کیونکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور سے دبئی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پی سی بی کو اس میچ کے لیے میچ کی میزبانی کا اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑا۔پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا آخری میچ بدھ کو لاہور میں ہوا، جہاں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست دی۔ اس کے بعد فائنل دبئی منتقل ہوگیا۔

    اس ایونٹ میں پاکستان کو مالی طور پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ نقصان بھارت کی جانب سے پاکستان میں میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کی وجہ سے مزید بڑھ گیا۔

    ذکاء اشرف کی جگہ ایم اے فائنل کا امتحان دینے والا امیدوار پکڑا گیا

    مصطفی قتل کیس،ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات کا انکشاف

    آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے 3 نام سامنے آگئے

  • آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے  3 نام سامنے آگئے

    آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے 3 نام سامنے آگئے

    فروری 2025 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں سامنے آئی ہیں، جن میں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل ہیں، اسکورنگ کے مختلف طریقوں کے ساتھ تین بیٹرز اس مہینے کے دوران اپنے ممالک کے لیے رنز بنانے والوں میں شامل تھے۔اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دو میچز میں 136.00 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 141 اور 131 رنز بنائے۔ ان کوششوں کے اعتراف میں انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایک روزہ سیریز میں انہوں نے 12 اور 29 رنز بنائے۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اسمتھ کا آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ رہا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچ اور پھر افغانستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 19 رنز بنائے جبکہ بھارت کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کے شبمن گل نے اس مہینے کے دوران اپنے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 94.19 کے اسٹرائیک ریٹ سے 101.50 کی اوسط سے 406 رنز بنائے۔ اس میں انگلینڈ کے خلاف ان کی تین میچز کی سیریز میں تین شاندار اننگز شامل ہیں۔ ناگپور میں 87، کٹک میں 60 اور احمد آباد میں 112 رنز بنائے، وہ پلیئر آف دی سیریز تھے کیونکہ بھارت نے انگلینڈ کو 3-0 سے شکست دی تھی۔چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پہلی اننگز بنگلا دیش کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز تھی، اس کے بعد پاکستان کے خلاف قیمتی 46 رنز بنائے۔

    فیلڈ میں ہمیشہ نمایاں گلین فلپس نے بلیک کیپس کے لیے پانچ ون ڈے میچز میں 124.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 236 رنز بنائے، ان کی شراکت اور تین ناقابل شکست اننگز نے نیوزی لینڈ کو پاکستان میں سہ فریقی سیریز جیتنے میں مدد کی۔ انہوں نے لاہور میں پاکستان کے خلاف 106، اسی مقام پر جنوبی افریقا کے خلاف 28 اور پھر فائنل میں کراچی میں پاکستان کے خلاف 20 رنز بنائے۔فلپس نے چیمپیئنز ٹرافی میں اس رفتار کو آگے بڑھایا، جس کا آغاز کراچی میں میزبان پاکستان کے خلاف 61 رنز سے ہوا، پھر راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

  • انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انجری کے باوجود جنوبی افیرقہ کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو جوہری معاہدے کے لیے خط

    ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی نظر انداز

    چیمپئنز ٹرافی فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی نظر انداز

    آئی سی سی چیمپئںز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔واضح رہے کہ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔

    سندھ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

    بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش

    کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا

    کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

  • بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش

    بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو خوش کرنا اتنا آسان نہیں جس کا ثبوت حالیہ ٹورنامنٹ ہے جس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم سے مطمئن نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں جب بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تو میچ کے بعد گمبھیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیکھیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ چاہتے ہیں کہ کھیل میں مسلسل بہتری آئے، آپ یہ نہیں کہتے کہ آپ کھیل میں بالکل پرفیکٹ ہوگئے’۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ابھی تک بہترین کھیل نہیں کھیلا اور میں پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوں گا’۔

    گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ ‘ہمارے پاس ابھی ایک اور کھیل باقی ہے، امید ہے کہ ہم بہترین کھیل کھیل سکیں گے’۔’ہم چاہیں گے کہ ہمارے کھیل میں مسلسل بہتری آئے، ہم کرکٹ کے میدان میں مقابل ٹیم کے لیے بے رحم ہونا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ میدان سے باہر بالکل عاجزی کے ساتھ رہیں’۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھا جائے گا۔

    کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

    ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

    پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

    شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

  • ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

    ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

    دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی بیٹے کے حق میں بول پڑے۔

    فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے لکھا کہبابر اعظم کو آئی سی سی کی ٹی20 ٹیم آف دا ائیر کا رُکن منتخب کرنے اور کیپ ملنے کے باوجود مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا کوئی بات نہیں، وہ نیشنل ٹی20 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں واپس آجائے گا۔انہوں نے سابق کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، اگر کسی نے پلٹ کر جواب دیا تو شاید آپ برداشت نہ کرپائیں، آپ ماضی ہیں اور دوبارہ کبھی نہیں کھلیں گے۔

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ہی اس کا پہلا اور آخری کوچ، مینٹور، ترجمان ہوں، دنیا میں سب سے بڑا خیرخواہ اور باپ ہوں تو جن کے باپ نہیں یا وہ اس قابل نہیں تو وہ صبر کریں۔مزید لکھا کہ جو لوگ بلاوجہ چیخ رہے ہیں، وہ پہلے جاکر پی سی بی کی ویب سائٹ پر ان کی کارکردگی دیکھ لیں، باقی عقلمندوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ پاکستان زندہ باد!

    پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

    امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کیلیے فوجی پروازیں معطل

    شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

    پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل