Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    چیمپئنزٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 2 وکٹوں سےہرادیا۔

    نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48ویں اوورز میں حاصل کر لیا،ڈیون کانوے 66 اورمارک چیپمین نے47رنز کی اننگز کھیلی،گلین فلپس 46 اورڈیرل مچل نے 36 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

    دوسری طرف شاہی قلعہ لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز ، آئی سی سی عہدیداروں ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

  • نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز بن گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران کین ولیمسن نے دیسی اسٹائل اپنایا جس کی تصویر سامنے آنے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایک موقع پر ہوٹل میں موجود کین ولیمسن کو سرمئی ٹی شرٹ کے ساتھ سفید رنگ کی دھوتی اور چپل پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔کین ولیمسن کے لباس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر کچھ صارفین کے مطابق کین ولیمسن نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس پہنا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے محض ایک عام تولیہ قرار دیا ہے۔دیگر صارفین نے کین ولیمسن کے اس انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی ثقافت کو اپنانے کی کوشش کی ہے جو قابلِ تعریف ہے۔واضح رہے کہ کین ولیمسن ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،جدید آلات کی خریداری

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    شاہی قلعہ لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز ، آئی سی سی عہدیداروں ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    سی ای او آئی سی سی جیف آلڈرائس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،جس پر چیئرمین پی سی بی کا شکرگزار ہوں۔یقین نہیں ہورہا قذافی اسٹیڈیم صرف 117 روز میں مکمل کیا گیا،میری نیک تمنائیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں،امید ہے بہترین ٹیم 9 مارچ کو سفید جیکٹ زیب تن کرے گی۔تقریب میں کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے شے گل سمیت مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا،لائٹ شو اور اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، پاکستان ، بھارت سمیت 8 ٹیموں کی جرسیوں کی لیزر لائٹ سے رونمائی کی گئی۔

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

  • پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچز کے اضافی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق 26 ہزار سے زائد شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر کشمکش جاری ہے۔بھارت اپنا پہلا میچ بنگلا دیش سے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گا جبکہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ بھارت گروپ کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا ۔آئی سی سی کی جانب سے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی کے میچوں کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا گیا۔

    آن لائن خریداری میں 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے لیکن پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئے تاہم بنگلادیش، بھارت اور نیوزی لینڈ بھارت میچ کیلئے فی الحال ٹکٹس آن لائن موجود ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے یونس خان کی تقرری کے بارے میں کہا’’چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، اس لیے میزبان ملک سے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی کو مینٹور کے طور پر تفویض کرنا ضروری تھا،ہمارے پاس پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں میزبان ممالک کے مینٹرز کے ساتھ موثر تجربہ تھا،حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے یونس خان کو آئندہ میگا ایونٹ کے لیے اپنی قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے وہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

    واضح رہے یہ لگاتار تیسرا عالمی ٹورنامنٹ ہے جہاں افغان کرکٹ بورڈ نے میزبان ملک سے ٹیم کے لیے ایک مینٹور کا تقرر کیا ہے،اجے جدیجا کو بھارت میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے مینٹور کے طور پر اور ڈیوین براوو کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر رکھا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔

  • بھارت سے نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا اہم ہے، سلمان علی آغا کی انوکھی منطق

    بھارت سے نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا اہم ہے، سلمان علی آغا کی انوکھی منطق

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں‘بھارت سے میچ نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔

    پی سی بی کے پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں. پاک بھارت میچ کا الگ ہی ماحول ہوتا ہے، اسے سب سے بڑا میچ قرار دیا جاتا ہے، چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ میں کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، تین چار سال سے قومی ٹیم کے ساتھ ہوں، مجھے جو نیا رول دیا ہے اسے انجوائے کر رہا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ چیلنجنگ رول ہے کوشش ہے کہ اچھی پرفارمنس سے اس کو ساتھ لے کر چلوں، نائب کپتان ہونا ایک ذمے داری بھی ہے اور تھوڑی آزادی بھی محسوس ہوتی ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں جیت سے بہت اعتماد ملا تھا۔سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ میں میچ سے ایک روز پہلے اپنی تمام تیاری مکمل کر لیتا ہوں، سعود شکیل میچ سے قبل جو اپنا پراسیس مکمل کرتے ہیں کوئی اور نہیں کرتا، وہ ڈنر کر کے 9 بجے سو جائیں گے اور صبح 6 بجے ناشتہ کر لیتے ہیں، ہم ناشتے کے لیے جاتے ہیں تو وہ ٹیم بس کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلا اور پرفارم کیا ہو تو پھر انٹرنیشنل لیول پر آسانی ہوتی ہے، کرکٹ فینز بہت پُرجوش ہیں، میں بھی یہ سوچتا ہوں کہ لاہور سے میرا تعلق ہے اور لاہور میں ہی ہم چیمپئنز ٹرافی اٹھائیں، اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو اس سے اچھا اور کچھ نہیں ہو سکتا۔

    ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

  • چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

    چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔

    طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پُرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    آئی ایم ایف کے مزید 2 وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

  • پاکستان کو  شکست، نیوزی لینڈ نے  سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔پاکستان کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شکیل مسعود کی گری جو محض 8 رنز بناسکے۔اسی طرح اسٹار بیٹر بابر اعظم آج بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، تاہم انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم میچ میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔گزشتہ میچ میں سنچریاں بنانے والے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے آج بھی اچھی شراکت داری قائم کی اور پاکستان کے مجموعے کو 142 رنز تک پہنچایا۔

    تاہم وہ آج بڑا اسکور نہ بنا سکے پہلے رضوان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد سلمان علی آغا بھی 45 رنز کے انفرادی اسکور پر بریس ویل کی گیند پر جیکب ڈفی کو کیچ دے بیٹھے۔طیب طاہر نے بھی کچھ مزاحمت کی اور 33 گیندوں پر 38 رنز کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 7، شاہین آفریدی ایک رنز بنا سکے، آل راؤنڈ فہیم اشرف نے 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ کپتان مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل 2، 2 جبکہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، دوسرے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اوپنر وِل ینگ کو 5 رنز پر چلتا کر دیا۔اس کے بعد ڈیوون کانوے اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی ساجھے داری قائم کرکے کیویز کا اسکور 76 رنز پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر 34 رنز بنانے والے ولیمسن کو آغا سلمان نے پویلین بھیج دیا۔ڈیوون کانوے بھی 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 195 رنز پر پہنچایا۔ڈیرل مچل بھی 57 رنز پر ابرار احمد کا شکار بنے، انہوں نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ تھام کر کیوی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

    ڈیرل مچل کے آؤٹ ہونے سے قبل ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو چکی تھی، اس موقع پر کیویز کے 195 رنز پر 4 بیٹرز آؤٹ ہوئے تھے، اور انہیں جیت کے لیے صرف 48 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 6 کھلائی باقی تھے۔ٹام لیتھم نے بھی 64 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، گلین فلپس 20 اور مائیکل بریس ویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

    قبل ازیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ مختلف لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

    آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد
    نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، ڈیوون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، ول اورورکے

    ،پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں بھی "عمران خان مردہ باد” کے نعرے

    افغان طالبان نے 34 ملین ڈالر کی 9 منزلہ تجارتی عمارت بنا لی

    واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ

    سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

  • سہ ملکی سیریز ،فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف

    سہ ملکی سیریز ،فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف

    سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دے دیا

    کراچی میں کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد کہا کہ "پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا دن نیا ہے اور ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔”

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ "آج کی پچ پر گھاس کم نظر آ رہی ہے، اور میچ ہائی اسکورنگ ہونے کی توقع ہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اور ہم اچھی بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔”

    سینٹنر کے مطابق، نیوزی لینڈ ٹیم میں میٹ ہینری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    اب تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان نے اچھے رن سکور کیے ہیں اور نیوزی لینڈ کو فتح حاصل کرنے کے لیے 243 رنز کا چیلنج دیا ہے۔

  • سہہ ملکی سیریز کا فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

    سہہ ملکی سیریز کا فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ "پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا دن نیا ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹرافی اپنے نام کریں۔”اس میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    دوسری طرف نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اس فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کی نظریں ٹرافی پر ہیں اور وہ اپنے شائقین کے سامنے کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔