Baaghi TV

Category: کھیل

  • محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی جانب سے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اور ثانیہ مرزا سمیت مختلف سوالوں کے جواب دیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اور ثانیہ مرزا کی اے آئی تصاویر شیئر کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ میڈیا اداروں نے بھی اے آئی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنا دیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت اُن تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں ۔

    او سب دی ماں تے سرکاری میراثی

  • چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

    چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ انڈیا کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر ایک بجے اور پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر دو بجے شروع ہوگی-

    آئی سی سی فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ پہلے یہ ٹکٹ خرید سکتےہیں جو پیر 27 جنوری کو دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگی جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے،پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سے دستیاب ہوں گی جن میں کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دس میچز شامل ہیں،فزیکل ٹکٹس بھی پاکستان میں ٹی سی ایس کے منتخب ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،محسن نقوی

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دبئی میں میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا،فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا،اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

  • پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں،شان مسعود صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے

    پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں،شان مسعود صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے

    ملتان: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی: ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟جس پر شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن ، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔

    شان مسعود نے کہا کہ نے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں، ہم لوگ اس ملک اور اس ادارے کے ہیں ، ہم لوگ آپ کے بھی لوگ ہیں اس طرح سے بے عزت کرنا یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا ، آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں نتیجہ لانے کے لیے کرتے ہیں ،اس کنڈیشنز میں 4 میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہارے ہیں جس میں پہلے دن میں غلطیاں کی تھیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں را ئے دیں۔

    آئینی بنچ میں شامل کر کے ہمیں کون سی مراعات دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اسکی سرزمین پر فتح حاصل کرلی، قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    میوزیم سے چور 2500 برس پرانا سونے کا ہیلمٹ لے اڑے

  • دوسرا ٹی 20 میچ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    دوسرا ٹی 20 میچ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    چنئی بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔

    بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔انگلشن کھلاڑی جوز بٹلر 54 اور برینڈ کارس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اور 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔بھارتی بیٹر تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تلک ورما نے 5 چھکے اور 4 چوکے مارے۔میزبان ٹیم نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

    برطانیہ کیلئےپی آئی اے کی پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت

    بھارتی یوم جمہوریہ،لندن میں خالصتان کے حامیوں کا مظاہرہ

    پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما جاں بحق

    پارٹی کو متحرک کریں، اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

    سراج الحق کی خیبر میں امن کے قیام کے لیے تعاون کی پیشکش

  • ویسٹ انڈیز  کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ویسٹ انڈیز کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی –

    کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

    دوسری جانب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 3 وکٹیں محض 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

  • پی ایس ایل کی  ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے

    پی ایس ایل کی ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے وہاں گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی کرکٹ میں متحرک دو پاکستانی آفیشلز سے ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کرکٹ لیگ میں بیشتر ٹیم مالکان بھارتی ہیں، کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی یہی حال ہے، ایسے میں پاکستان کیلئے وہاں جلد قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، البتہ بڑی مارکیٹ کو تنہا بھارت کیلیے چھوڑ دینا بھی مناسب نہیں، اسی لیے پی سی بی مختلف راہیں تلاش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

  • وزیرِ اعظم  نے سنوکر چیمپئن محمد آصف کو دیا 25 لاکھ کا انعام

    وزیرِ اعظم نے سنوکر چیمپئن محمد آصف کو دیا 25 لاکھ کا انعام

    پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنے عزم اور محنت سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیرِ اعظم پاکستان، محمد شہباز شریف نے سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف سے ملاقات کی، جنہوں نے حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک سنوکر چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی۔

    وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "آپ نے سنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔” اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔محمد آصف، جو تین مرتبہ ورلڈ ایمیچئیور سنوکر چیمپئن شپ اور تین مرتبہ سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں، نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ان کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "آپ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔”

    وزیرِ اعظم نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مزید کامیاب ہوں۔ "ہماری حکومت کھیلوں کے فروغ میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہے اور کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔”

    محمد آصف نے وزیرِ اعظم کی جانب سے دی جانے والی قومی سطح پر پذیرائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا، "حکومتی سرپرستی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وزیرِ اعظم نے میری کامیابی کی پذیرائی کی۔”وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محمد آصف کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان میں سنوکر کے مزید کھلاڑیوں کی تربیت کے اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید فروغ ملے اور مزید کامیاب کھلاڑی سامنے آئیں۔

    اس ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی تاکہ نوجوان کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  • آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا، جس میں بھارت سے 3، جنوبی افریقا سے 2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جنوی افریقا کی لورا وولوارڈٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، چماری اتھاپتھو، ہیلی میتھیوز، نیٹ اسکیور برنٹ، میلی کیر، ریچا گوشا (وکٹ کیپر)، مریزین کیپ، اورلا پرینڈرگاسٹ، دیپتی شرما اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

    sports

    اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم برائے 2024 کا اعلان تھا جس میں کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں تھی،آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی اعلان کیا تھا، جس میں پاکستان سے 3 کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا

  • پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی منعقد کرے گا یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ پیر 10 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگاان دو میچوں کے بعد کراچی میں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، فائنل میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    پی سی بی کے مطابق نئے تیار ہونے والےقذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں اور نشر یاتی معیار کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے دیکھنے کے بہتر ین تجربے کو یقینی بنائیں گی تماشائیوں کےتجربے کو مزید بلند کرنے کے لیے دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بھی شامل ہے۔ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی۔ دو ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، اور مہمان ٹیم صرف 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے کیا، تاہم پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے ابتدائی ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کر کے اسٹرائیک پر ایک شاندار آغاز کیا۔ 8 کے مجموعے پر مائیکل لوئس کی وکٹ گری۔پاکستان کی طرف سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر عامر جنگو کو پویلین واپس بھیجا۔ اس کے بعد نعمان علی نے ایک شاندار بولنگ کی اور ویسٹ انڈین بیٹرز کو یکے بعد دیگرے میدان میں ٹکنے کا موقع نہیں دیا، وہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر پاکستان کے لیے میچ پر حاوی ہو گئے۔

    نعمان علی نے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلی بار ہیٹ ٹرک بھی کی، اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے پہلے اسپنر بن گئے جو ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر کیمار روچ کی صورت میں حاصل کی اور اپنی پانچ وکٹوں کی تکمیل کی۔ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی، جس کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار 6 وکٹوں کے ساتھ اننگز کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ، ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے، اور 4 کھلاڑی صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، کیونکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی