Baaghi TV

Category: کھیل

  • چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز  کے نام

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز کے نام

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا۔

    فائنل میں اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخور کو 75 رنز سے شکست دی،اسٹالینز نے مارخور کو جیت کیلئے 200رنز کا ہدف دیا،یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم 124رنز ہی بنا سکی۔مارخور کی جانب سے فیضان نے 43 ،افتخار احمد نے 22رنز بنائے،محمد علی اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے سنچری بنائی،جہانداد خان 22،شعیب ملک 6رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،عاکف جاوید نے 2 ،نواز عمران جونئیر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،یاسر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسٹالینز اور مارخور نے بہترین کھیل پیش کیا،پاکستان کرکٹ بورڈ بہترین انداز میں ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔محسن نقوی اور پوری ٹیم کو ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،چیمپئنز ٹی 20کپ کی طرح اور بھی ٹورنامنٹ کاانعقاد کرنا چاہیے۔چیمپئنز ٹی 20کپ کے انعقاد سے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئےگا۔اسٹالینز نے بہت بڑا ٹوٹل اسکورکر کے اس کو ڈیفنڈ کیا،یاسر نےاچھی اننگز کھیلی،حارث رؤف نے بھی اچھی بالنگ کی،ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔نئے ٹیلنٹ کو موقع ملے گا کہ وہ انٹرنیشنل لیول پر کھیل سکیں ،پاکستان ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے،محسن نقوی نے اچھےسلیکٹرز کا پینل بنایا ہے،ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے جو ابھر کر سامنے آرہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں ،چیمپینز ٹرافی کے زیادہ تر میچز پاکستان میں ہوں گے ،پاکستان میں کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہاہے۔سیاست کا کھیل میں دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے،پاکستان میں آنے والی ٹیموں نے مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کو ‘مشرقی پاکستان’ قرار دے دیا

    بہاولپور : ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش میں گولیاں ماری دیں،حالت تشویشناک

    کوئٹہ: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ، سپلائی معطل

  • خیرپور سے سکھر تک پہلی لوک سھائتا میراتھن،سہیل عامر،نتاشہ کی جیت

    خیرپور سے سکھر تک پہلی لوک سھائتا میراتھن،سہیل عامر،نتاشہ کی جیت

    خیرپور سے سکھر تک پہلی لوک سھائتا میراتھن، سہیل عامر کی شاندار جیت

    خیرپور: خیرپور سے سکھر تک ہونے والی پہلی لوک سھائتا میراتھن میں مردوں اور خواتین دونوں کی دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس میراتھن کی افتتاحی تقریب خیرپور کوٹ کے ڈیجی قلعہ میں ہوئی، جہاں پر محفل کا آغاز کیا گیا۔ افتتاح کے بعد عالمی معیار کے مطابق 42.192 کلو میٹر کی مردوں کی میراتھن کا آغاز ہوا۔ اس دوڑ میں 2 ہزار سے زائد مرد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جنہوں نے اپنی بھرپور دوڑ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    مردوں کی میراتھن کا آغاز خیرپور سے ہوا، جہاں پر شائقین کی بڑی تعداد نے ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا۔ اس دوڑ میں سہیل عامر نے اپنی شاندار دوڑ سے سب کو حیران کن انداز میں پیچھے چھوڑا اور 2 گھنٹے 30 منٹ میں فنیشنگ لائن عبور کی۔ سہیل عامر کی جیت نے نہ صرف اس ایونٹ کو یادگار بنایا بلکہ انہوں نے اپنی تیز دوڑ کے ساتھ میراتھن کے ٹاپ پر جگہ بنائی۔ دوسری پوزیشن پر محمد شہباز اور تیسری پوزیشن پر ذوالفقار احمد رہے۔

    خواتین کی 10 کلو میٹر دوڑ قومی شاہراہ ابڑی سے شروع ہوئی، جس میں 300 سے زائد خواتین ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ خواتین کی دوڑ میں نتاشہ نے 42 منٹ میں فنیشنگ لائن کو عبور کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ممتاز دوسری پوزیشن پر رہیں، جبکہ ماریہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اس میراتھن کے دوران راستے بھر شائقین نے ایتھلیٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت کا اعتراف کیا۔ اختتامی تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں ہوئی، جہاں ایونٹ کے ٹاپ 20 ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس ایونٹ میں انعامات حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کو شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔اس میراتھن کے کامیاب انعقاد نے خیرپور اور سکھر کے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس نے پاکستان میں اس نوعیت کے ایونٹس کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف مقامی ایتھلیٹس کے لیے ایک موقع تھا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا۔

    یہ ایونٹ نہ صرف ایک سپورٹس ایونٹ کے طور پر بلکہ پاکستان کے معاشرتی، ثقافتی اور قومی ہم آہنگی کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ پہلی لوک سھائتا میراتھن نے سب کو ایک ساتھ اکٹھا کرنے کی اہمیت کو واضح کیا اور مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس کی مزید ضرورت کا احساس دلایا۔

    فوجی عدالتیں ، پاکستان نے کبھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، عطا تارڑ
    جنوبی افریقہ میں دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان،درجہ حرارت 150 ڈگری

    کیا سرائیکی لوک قصے دنیا میں زندہ رہیں گے؟

  • آئی سی سی کی ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں رینک تاحال برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی 795 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، فخر زمان 17ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز میں 2 سینچریاں اسکور کرنیوالے اوپنر صائم ایوب 57 درجے کی بڑی جھلانگ لگاتے ہوئے 24ویں نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے-

    وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

    دوستی جانب وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے،جس کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کے ساتھ کپتان شان مسعود کریں گے۔

    سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو کا معمہ حل ہو گیا

    سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنہیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا،انہیں آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم نمبر3 پر کھیلیں گے،کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے، اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

  • پی ایس ایل 10، مستفیض الرحمان نے رجسٹریشن کروا لی

    پی ایس ایل 10، مستفیض الرحمان نے رجسٹریشن کروا لی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اور حالیہ دنوں میں کچھ اہم کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔

    بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن نے پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے، جو کہ اپنے جارحانہ باؤلنگ کے لئے مشہور ہیں۔ مستفیض کا پی ایس ایل میں پرفارم کرنا ایک سنہری موقع ہوگا کیونکہ وہ پاکستانی کرکٹ شائقین کے درمیان اپنی منفرد بولنگ اسٹائل کی بدولت پسندیدہ کھلاڑی بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے اوپنگ بیٹر جیسن روئے نے بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔ جیسن روئے نے اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں حصہ لیا ہے اور ان کی تیز رفتار بیٹنگ نے شائقین کا دل جیتا تھا۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ وِلی بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ عثمان خواجہ اپنے تکنیکی انداز اور میچ کی ضرورت کے مطابق پرفارمنس دینے کے لئے جانے جاتے ہیں، جبکہ ڈیوڈ وِلی ایک قابل اعتماد آل راؤنڈر ہیں جو اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں سے ٹیم کی مدد کرتے ہیں۔

    یہ رجسٹریشن پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ سے پہلے کھلاڑیوں کی دستیابی کو ظاہر کرتی ہے، جس میں مختلف ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگی، جس میں مزید کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔پاکستان سپر لیگ نے بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، اور اس سیزن میں بھی عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی شرکت کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک بڑا موقع ہو گا۔

    کرسمس کا تہوار محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیتا ہے،سحر کامران

    بھارتی شوٹر منو بھاکر سب سے بڑے ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے محروم

  • بھارتی شوٹر منو بھاکر  سب سے بڑے ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے محروم

    بھارتی شوٹر منو بھاکر سب سے بڑے ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے محروم

    بھارت کی معروف شوٹر منو بھاکر، جنہوں نے اولمپک مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تاریخ رقم کی، بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ "دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ” کے لیے نامزدگی سے محروم ہو گئیں۔

    ان کی نامزدگی نہ ہونے پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، اور منو بھاکر کے والد اور کوچ نے اس فیصلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔منو بھاکر کے والد رام کشن بھاکر نے اس حوالے سے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو کھیلوں میں حوصلہ افزائی فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اب میں ملک کے تمام والدین سے کہوں گا کہ اپنے بچوں کو کھیلوں میں مت لائیں۔”رام کشن بھاکر نے بھارتی حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھایا اور کہا کہ "اگر پیسہ کمانا ہے تو کرکٹر بنائیں، اور اگر طاقت چاہیے تو ایڈمنسٹریشن یا پولیس افسر بنائیں۔” انہوں نے 2036 کے اولمپک کی میزبانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "اگر حکومت اس طرح کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرے گی تو کیسے ملک اولمپک کی میزبانی حاصل کرے گا؟”

    منو بھاکر کے کوچ، جسپال رانا نے بھی حکومت کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "منو بھاکر کی نامزدگی آٹومیٹک ہونی چاہیے تھی، کیونکہ اس کی کارکردگی اور اعزازات اسے اس ایوارڈ کے لیے مکمل طور پر اہل بناتے ہیں۔” انہوں نے اسپورٹس منسٹری، اسپورٹس اتھارٹی اور رائفل ایسوسی ایشن کو اس فیصلے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تذلیل کھلاڑیوں کے حوصلے کو کم کرتی ہے اور ان کی محنت کو بے قدر کر دیتی ہے۔

    منو بھاکر نے اس حوالے سے اپنا موقف بھی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میرا کام کھیلنا اور ملک کے لیے پرفارم کرنا ہے۔ ایوارڈ مجھے متحرک کرتے ہیں، لیکن یہ میرا اصل مقصد نہیں ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید میں نے اس ایوارڈ کے لیے درخواست نہیں دی، لیکن اس کے باوجود میں اپنے کام میں متحرک رہوں گی اور ملک کے لیے مزید میڈلز جیتوں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، منو بھاکر کی عدم نامزدگی پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد ان کا نام فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ کے لیے حتمی فہرست ابھی تک مرتب نہیں کی گئی ہے۔اس سال دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ کے لیے انڈیا ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرا ہائی جمپ اولمپک گولڈ میڈلسٹ پراوین کمار کی نامزدگی بھی کی گئی ہے۔

    منو بھاکر بھارت کی واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک کھیلوں میں دو میڈلز جیتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس سے نہ صرف بھارت کا نام روشن کیا بلکہ انہوں نے شوٹنگ کے کھیل میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔بھارتی حکومت کی جانب سے منو بھاکر کی نامزدگی نہ ہونے پر ایک طرف ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، تو دوسری طرف ان کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت بھی اجاگر ہو رہی ہے۔

  • پاکستان سپورٹس بورڈ کا میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلیے انعامی رقم میں اضافے کا اعلان

    پاکستان سپورٹس بورڈ کا میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلیے انعامی رقم میں اضافے کا اعلان

    پاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مزید پروان چڑھانا ہے۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سمر اور ونٹر اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو اب ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح پیرا اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے ملیں گے۔
    اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 75 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ کانسی کے تمغے پر 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ، سلور میڈل پر 50 لاکھ اور برونز میڈل پر 30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے، چاندی کے تمغے پر 30 لاکھ روپے اور کانسی کے تمغے پر 20 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے لیے انعامات کی تفصیل بھی دی گئی ہے، جس کے مطابق سونے کے تمغے پر 5 لاکھ، چاندی کے تمغے پر 3 لاکھ اور کانسی کے تمغے پر 2 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔

    بلائنڈ ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو مختلف کیٹیگریز میں 20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ اور اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں پیرا ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعام ملیں گے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز میں انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو 10 لاکھ روپے کا انعام ملے گا، جبکہ سلور اور برونز میڈلسٹ کو بالترتیب 5 لاکھ اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز کے ٹیم ایونٹس کے میڈلسٹس کو 5 لاکھ، 2 لاکھ 50 ہزار اور ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق، کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ گولڈ کارڈ ہولڈرز کو پاکستان سپورٹس بورڈ اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے ان کی ٹریننگ اور کھیلوں کے حوالے سے سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کا یہ اقدام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے ملک کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مزید کامیاب ہونے کی ترغیب ملے گی۔

    وزیراعظم کی ہدایت،پاراچنار میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر مختص

    کیا ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی کے ذمہ دار سردار ہیں؟

  • ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ میٹنگ کے دوران مینٹورز نے چیمپئنز ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کردی.

    ذراٸع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک ہوئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کو 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیمپئنز ٹی 20 کپ کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین پرفارمرز کے حوالے سے مینٹورز سے پوچھا تو مینٹورز نے چیمپئنز ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینٹورز نے ہر شعبے کے 2 سے 3 بہترین پرفارمرز کی نشاندہی کی، چیمپئنز ٹی 20 کپ سے تینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے، سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمے ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز کی تلاش کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، مقصد قومی ٹی 20 ٹیم کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

  • چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا،شائقین آج سے ٹکٹ کیلئے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔شائقین ٹکٹوں کیلئے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر خود رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،پہلے رجسٹرڈکروانے والے شائقین کو ترجیح دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین آج سے ٹکٹ کے لیے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔اس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 20 فروری کو یو اے ای میں شیڈول ہے۔

    انسانی اسمگلروں کو 33 ،33 سال قید کی سزا

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

  • جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اب صائم ایوب اور شان مسعود پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں اوپننگ کریں گے۔ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ بابراعظم 26 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں۔بابر اعظم کو خراب کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھلایا گیا تھا، بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف تین رنز درکار ہیں۔انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

    بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی، چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

    گروپ اے: پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش، گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ

    چیمپئین ٹرافی شیڈول:

    19 فروری: کراچی میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ، 20 فروری: بنگلادیش بمقابلہ بھارت (دبئی)، 21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)، 22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)، 23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)

    24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی) ،25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ (راولپنڈی) ،26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور) ،27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (راولپنڈی)،28 فروری:افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)، یکم مارچ :ساؤتھ افریقی بمقابلہ انگلینڈ (کراچی) ،2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا(دبئی)

    4مارچ پہلا سیمی فائنل (دبئی) ،5 مارچ : دوسرا سیمی فائنل (لاہور) ،9 مارچ: فائنل (لاہور) اگر بھارت نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تو میچ دبئی میں ہوگا، 10 مارچ: ریزرو ڈے