Baaghi TV

Category: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی،  ہائبرڈ ماڈل،پاکستان کا انکار ،بھارتی براڈ کاسٹر کاآئی سی سی کو خط

    چیمپئنز ٹرافی، ہائبرڈ ماڈل،پاکستان کا انکار ،بھارتی براڈ کاسٹر کاآئی سی سی کو خط

    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ایک سنگین غیر یقینی صورتحال سامنے آ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی جانے والی ہٹ دھرمی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد پر تحفظات ظاہر کر رہا ہے اور اس نے اس ٹورنامنٹ کو "ہائبرڈ ماڈل” پر کرانے کی تجویز دی ہے۔

    ہائبرڈ ماڈل کیا ہے؟ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی یا کسی دوسرے نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان میں باقی تمام ٹیموں کے میچز کرائے جائیں گے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث وہ پاکستان میں اپنے میچز کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ماڈل کو قبول نہیں کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان میں ہی ہو گی۔

    اس صورتحال میں بھارتی میڈیا براڈکاسٹر "اسٹار انڈیا” کا ایک خط سامنے آیا ہے، جس میں اس نے آئی سی سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 میں حصہ نہیں لیتا تو آئی سی سی کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی سطح پر مقبول ہے اور آئی سی سی کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ بھارتی کرکٹ سے آتا ہے۔ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جاتا ہے تو آئی سی سی کو ٹورنامنٹ کی میڈیا رائٹس سے 750 ملین امریکی ڈالر میں سے 90 فیصد کا نقصان ہوگا۔ اس کے برعکس پاکستان کی غیر موجودگی سے صرف 10 فیصد مالی نقصان ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تنازعے کا دیرپا حل نکالنے کے لیے ایک "پارٹنرشپ فارمولا” پیش کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے کرکٹ ایونٹس کی میزبانی نہیں کریں گے۔ اس فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے اور دونوں ممالک اگلے تین برسوں تک دبئی میں اپنے میچز کھیلیں گے۔پاکستان نے اس فارمولے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے مفادات کا تحفظ ہو گا اور ایونٹ کا انعقاد بھی ہو سکے گا۔ لیکن بھارتی بورڈ نے اس فارمولے کو بھی مسترد کیا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے کوئی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔

    بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر اس وقت دباؤ ہے کہ وہ اس تنازعے کا حل نکالے۔ بھارت کے میچز کو پاکستان سے باہر کرانے کے لیے پی سی بی کو اضافی رقم دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آئی سی سی کس جانب قدم اٹھاتا ہے۔

    اس غیر یقینی صورتحال کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی سیاسی صورتحال ہمیشہ ہی پیچیدہ رہی ہے اور اس وقت چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو یہ عالمی کرکٹ کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔ آئی سی سی کو اس صورتحال میں جلد اور موثر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی کرکٹ کی اہمیت متاثر نہ ہو۔

    چیمپئنر ٹرافی،آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

    چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط آمادگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان

    چیمپئنز ٹرافی، بھارتی سیاستدان بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے،مودی پر طنز

    چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے اپنا مؤقف آئی سی سی کو بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

  • چیمپیئنز ٹرافی پر بڑی پیشرفت،بھارت نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    چیمپیئنز ٹرافی پر بڑی پیشرفت،بھارت نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    بھارت نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،بھارت نے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی پر نئے فارمولے کا مطالبہ تسلیم کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے،بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی پر نئے فارمولے کا مطالبہ تسلیم کر لیا، پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے درمیان ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق پاگیا، چیمپینز ٹرافی میں بھارتی میچز پی سی بی کی تجویز کردہ فارمولے پر ہوں گے، پی سی بی نے پارٹنرشپ فارمولے کی تجویز دے رکھی ہے-

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا،سیمی فائنل اور فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی نہ ہونے پر میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان اگلے تین سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول کسی آئی سی سی ایونٹ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی-

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کی پاکستان کو شکست،   پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کی پاکستان کو شکست، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    بلاوائیو :زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کر لی،بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاپاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائےعرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، زمبا بو ے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے 2 جبکہ رائن برل، ویلنگٹن ماساکاڈزا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    میزبان زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا برائن بیننٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے، آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی، پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

  • چیمپئنر ٹرافی،آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

    چیمپئنر ٹرافی،آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس اہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاملے پر تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، اور دبئی میں آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ میٹنگ کے ملتوی ہونے کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے تجویز کردہ فارمولا پر کوئی جواب نہ آنا ہے۔آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو منعقد ہوگا، تاہم یہ میٹنگ اس وقت ہی ہوگی جب بھارت پاکستان کے موقف پر اپنا جواب دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شیڈول کے مطابق ہونے والی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آج دبئی پہنچے تھے اور وہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے تیار تھے، جس میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے تھے۔ تاہم بھارت کی جانب سے جواب نہ ملنے کے سبب اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹو نیشن فارمولا پیش کیا ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان نیوٹرل وینیو پر 3 ملکی سیریز کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئنز ٹرافی کے ٹو نیشن فارمولا کو تسلیم کرے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی پیچیدگیاں واضح ہیں، اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی شرط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کے حوالے سے کشیدگی کی وجہ سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

    آئی سی سی بورڈ میٹنگ 7 دسمبر کو ہونے والی ہے، اور اس بات کا امکان ہے کہ اس اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکرات کا نتیجہ نکلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مداح اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،

  • چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

    چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

    آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام دبئی میں ہونے کا امکان ہے، جس میں عالمی کرکٹ کی کئی اہم معاملات پر فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکے ہیں۔ یہ میٹنگ بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔

    محسن نقوی آج علی الصبح کراچی سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ ان کی دبئی آمد کا مقصد آئی سی سی کے بورڈ میٹنگ میں شرکت کرنا ہے، بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیا جا رہا ہے۔ جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد یہ استقبالیہ ان کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پی سی بی کا موقف یہ ہے کہ اگر نئے فارمولے کو مسترد کیا جاتا ہے، تو پی سی بی سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی قانونی ٹیم اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اگر ضروری ہو تو اس تنازع کو حل کرنے کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور آئی سی سی کے ساتھ کسی بھی معاہدے یا فیصلے میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک بڑا موقع ہو گا۔ اگر پی سی بی کے موقف کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور نئے فارمولے کو منظور کر لیا جاتا ہے تو پی سی بی قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بورڈ نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے تحفظات نظرانداز کیے گئے تو پاکستان کرکٹ کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے عدالت کا سہارا لے سکتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط آمادگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان

    چیمپئنز ٹرافی، بھارتی سیاستدان بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے،مودی پر طنز

    چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے اپنا مؤقف آئی سی سی کو بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

  • جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    عمان: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پانچویں بار جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: عمان میں جونیئر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جونیئر ٹیم میں شامل پاکستان سینیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی بھارتی ٹیم کو فائنل میں شکست نہ دے سکے۔

    پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے حساب برابر کردیابھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے2 گول داغ کر برتری 1-3 کردی۔ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل پاکستان کی جانب سے سفیان نےگول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔

    تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے ،39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 3-3 برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

    لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-5 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا،بھارت کے ارجیت سنگھ نے4 گول اسکور کیے اور دلراج سنگھ نے ایک گول کیا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا یہ مسلسل تیسرا فائنل تھا تینوں بار بھارت نے ٹائٹل جیتے،بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیتا ہے۔

  • سلو اوور ریٹ جرمانہ، انگلش کپتان بین سٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی

    سلو اوور ریٹ جرمانہ، انگلش کپتان بین سٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی

    کرائسٹ چرچ: سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے سخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی :کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیےآئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان بین سٹوکس کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

    بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہےنیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا اور بتایا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے مقررہ وقت میں 3، 3 اوورز کم کروائے تھے۔

    یوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا ، انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے انگلینڈ نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سعودی فٹبالر

    کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سعودی فٹبالر

    ریاض: سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور رونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی فٹبالر ولید عبداللہ جو کہ رونالڈو کے کلب النصر میں سابق گول کیپر بھی تھے نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا کہنا تھا کہ النصر سے کھیلتے ہوئے رونالڈو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کر چکے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روک دیا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔

    انٹرویو میں ولید نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مئی 2023میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا، ولید نے بتایا کہ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور جب وہ کسی کھلاڑی کو نماز نہیں پڑھتے دیکھتے ہیں تو اس سے پوچھتے ہیں کہ وہ نماز کیوں نہیں پڑھتا؟ وہ دعاؤں کے نام بھی پوچھتے ہیں، رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کا ڈسپلن اور محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے، جو بھی سعودی عرب آتا ہے، وہ رونالڈو سے متاثر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اگرچہ کرسٹیانو رونالڈو ایک عیسائی ہیں لیکن ان کا نام ایک سے زیادہ مواقع پر ان کے اسلام قبول کرنے کے امکان سے منسلک کیا گیا ہے، خاص طور پر تقریباً دو سال قبل سعودی النصر کلب میں ان کی منتقلی کے بعد، گزشتہ سال جنوری میں رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرنا ہے۔

  • محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کو ایک کروڑ روپے   انعام کا چیک

    محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام کا چیک

    لاہور: چیئرمین پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں ایک کروڑ روپے انعام کا چیک پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی: قومی ٹیم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پر پی سی بی کے دفتر پہنچی۔ اس موقع پر انہوں نے پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جب کہ دو کروڑ روپے کے جو اخراجات ہوئے ان کی ادائیگی بھی بذریعہ چیک کی گئی۔

    ملاقات کے دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم نے کم وقت میں اپنی ٹیموں میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، سی ای او کو کہہ دیا ہے کہ ہم اونر شپ دیں گے، جس طرح انڈر 19، پاکستانی شاہین اور ویمن کرکٹ اہم ہے اس طرح ہمارے لیے بلائنڈ کرکٹ بھی ہے، تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے، کھلاڑیوں کو کوئی بھی مدد درکار ہوگی انہیں فراہم کریں گے، امید ہے آپ لوگ آگے آنے والے میچز بھی اسی طرح جیتیں گے۔

    انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سمیت دیگر بڑے ایونٹس آگے آرہے ہیں امید ہے اللہ تعالیٰ اس میں بھی ہمیں کامیاب کرے گا،انہوں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگ ایونٹ میں سات کے سات میچز جیتے اور ناقابل شکست رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

  • آسٹریلیا،بھارت نے  ٹیم پر اوپن ٹریننگ سیشنز پر پابندی لگادی

    آسٹریلیا،بھارت نے ٹیم پر اوپن ٹریننگ سیشنز پر پابندی لگادی

    بھارت نے آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگادی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ میں اپنے ٹریننگ سیشن کے دوران شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی اور ان کی جانب سے شور و ہنگامہ کی وجہ سے غیر آرام دہ محسوس کیا۔

    بارڈر،گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ 22 نومبر کو شروع ہوا تھا، جس میں بھارت نے ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایڈیلیڈ میں بھارتی ٹیم کی ٹریننگ کے دوران 5,000 سے زائد شائقین کی موجودگی کے بعد کیا گیا، جنہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے حق میں بلند آواز میں نعرے لگائے اور سیلفیز لینے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریننگ سیشن کے دوران شائقین کی بڑی تعداد ویرات کوہلی اور دیگر معروف کھلاڑیوں کے حق میں اونچی آوازیں لگاتی رہی، جس سے کھلاڑیوں کی توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ اس کے علاوہ، سیلفیز کی کوشش نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کو پریشان کیا، جس کی وجہ سے انہیں غیر آرام دہ محسوس ہوا۔

    آسٹریلیا میں کرکٹ ٹریننگ سیشنز کے دوران شائقین کا آنا ایک عام روایت ہے، خاص طور پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں جہاں نیٹس باہر ہونے کی وجہ سے ٹریننگ سیشن اوپن ہوتے ہیں۔ تاہم، بھارت نے اس بار اپنی ٹیم کے لیے اس طرح کے اوپن سیشنز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگانے کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے اپنی باقی تمام ٹریننگ سیشنز کو اوپن نہ رکھنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا ہے کہ شور اور کھلاڑیوں کی توجہ ہٹانے والے عوامل ان کے پریکٹس میں خلل ڈال رہے ہیں۔ تاہم، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشنز کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت دی جائے گی۔

    بھارتی اوپنر کے ایل راہول نے اس پابندی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نیا تجربہ ہے اور ہمیں اس سے عادت ڈالنی ہوگی۔ راہول کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوم گراؤنڈ پر عوام کی موجودگی میں پریکٹس کی ہے، لیکن یہ مختلف نوعیت کا ماحول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کا طریقہ سیکھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے پریکٹس سیشنز پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔