Baaghi TV

Category: کھیل

  • دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان

    دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان

    دورۂ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

    10 دسمبر سے 7 جنوری تک اس دورے میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس ہیں جو آخری بار اگست 2021ء میں جمائیکا میں کھیلے تھے، انہوں نے 25 ٹیسٹ میں 90 وکٹیں حاصل کی ہیں اور موجودہ قائد اعظم ٹرافی کے 5 میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہو گا جبکہ پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں اور ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

    گزشتہ ماہ سری لنکا اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے 15 وکٹیں لینے کے بعد فاسٹ بولر خرم شہزاد کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میر حمزہ 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چوتھے فاسٹ بولر ہیں اور اس وقت ایبٹ آباد میں لاہور وائٹس کے خلاف پشاور کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، سلیکٹرز نے سنچورین اور نیولینڈز کی کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کو بطور مدمقابل مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹیں حاصل کیں جن میں دوسرے میچ میں 3 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔

    پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ:
    ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا ہیں۔

    ون ڈے اسکواڈ:
    ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر) ہیں۔

    ممبر سلیکشن کمیٹی اور عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقا میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔

    ٹور شیڈول:
    10 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن
    13 دسمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ سنچورین
    14 دسمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
    17 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ پارل
    19 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل، کیپ ٹاؤن
    22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل، جوہانسبرگ
    26-30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ، سنچورین
    3-7 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن

  • قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو،محسن نقوی کا دورہ،80 فیصد تعمیراتی کام مکمل

    قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو،محسن نقوی کا دورہ،80 فیصد تعمیراتی کام مکمل

    قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو۔ تعمیراتی کام نے سپیڈ پکڑ لی

    صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا،مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 90 فیصد مکمل ہو گیا،انکلوژرز کے تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل ہو گئے،نشستوں کے لیے سٹرکچر کی تعمیر اور خندق کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا،

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نشتوں کے لئے تعمیرکردہ آخری سٹرکچر پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری نشتوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کی،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پویلین کے فلورز پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کی،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کے تعمیر نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ 10 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔الحمد اللہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلی معیار کے ساتھ کام کیا گیا۔پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے۔پورا سٹیڈیم سٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے۔نئے سٹیڈیم میں تقریبا 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط آمادگی

    چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط آمادگی

    پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل کے لئے آمادگی کا اظہار، مگر بھارت میں عالمی ایونٹس کے لئے بھی یکساں حق کا مطالبہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر غور کرنے کو تیار ہے، مگر اس کے بدلے بھارت میں ہونے والے عالمی ایونٹس کے دوران پاکستان کو بھی وہی آپشن ملنا چاہیے۔ پی سی بی نے اپنی تجویز آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پیش کی۔

    پی سی بی نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ عالمی ایونٹس کے حوالے سے ایک طویل المدتی اور مساوی معاہدہ چاہتے ہیں جو صرف 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہ ہو، بلکہ اس میں پاکستان کو بھارت میں ہونے والے عالمی ایونٹس میں باہر کھیلنے کا اختیار بھی شامل ہو۔ تاہم یہ فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا کہ یہ معاہدہ اگلے تین سالوں کے لیے ہوگا یا 2031 تک

    بھارت میں ہونے والے عالمی ایونٹس میں تین بڑے مردوں کے ٹورنامنٹس شامل ہیں: 2026 کا ٹی20 ورلڈ کپ جو سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ہو گا (فروری)، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی (اکتوبر)، اور 2031 کا کرکٹ ورلڈ کپ جو بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ طور پر ہوگا (اکتوبر-نومبر)۔ اس کے علاوہ، 2025 میں خواتین کا کرکٹ ورلڈ کپ بھی بھارت میں ہو گا۔ ان ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز پر یہی مسئلہ برقرار رہے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم کرکٹ کے لیے جو بھی بہتر ہوگا، وہ کریں گے۔ اگر ہم کوئی اور فارمولہ اپناتے ہیں تو وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔ پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی عزت ہے، باقی سب کچھ ثانوی ہے۔”انہوں نے مزید کہا، "ایک طرفہ انتظامات اب قابل قبول نہیں ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم بھارت جاتے رہیں اور وہ پاکستان نہ آئیں۔ جو کچھ بھی ہوگا، وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔”

    بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کو اپنانا چاہیں گے یا نہیں۔ تاہم، یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی عالمی ایونٹس کے دوران پاکستان کے لیے اسی طرح کے انتظامات کی مخالفت کر سکتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ کا اجلاس دوبارہ ہو گا، جس میں پی سی بی کی تجویز پر غور کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں پی سی بی اور بی سی سی آئی کو اپنے اپنے حکومتوں سے اس فیصلے کی توثیق حاصل کرنا ہوگی۔ آئی سی سی نے اس اجلاس کی تاریخ 5 دسمبر متعین کی ہے۔

    اس وقت چیمپئنز ٹرافی کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں: ایک تو یہ کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہو، جس میں بھارت اپنے میچ پاکستان سے باہر کھیلے؛ دوسرا یہ کہ پورا ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک میں ہو؛ یا پھر بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے۔

    پچھلے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی سی بی کو بی سی سی آئی کے ساتھ علیحدہ مذاکرات کرنے کے لیے وقت دیا جائے گا تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے، کیونکہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بتایا تھا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کے بھارت آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پچھلے جمعے کو کہا تھا کہ "سیکیورٹی خدشات” کی وجہ سے بھارت پاکستان نہیں جا سکتا۔

    آئی سی سی میں حالیہ تبدیلی کے بعد جے شاہ، جو 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری تھے، نے 1 دسمبر کو آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس کے بعد اب تک چیمپئنز ٹرافی کے مسئلے پر ان کی قیادت میں ایک اجلاس متوقع ہے۔

    ایسی صورتحال میں جب وقت کم ہے اور ایونٹ کے آغاز میں صرف 77 دن باقی ہیں، آئی سی سی کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے، جو عموماً ایونٹ کے آغاز سے 100 دن پہلے جاری کر دیا جاتا ہے، اور نہ ہی ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ مداح اپنی سفری انتظامات کر سکیں۔

  • ٹی ٹونٹی، سفیان مقیم نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    ٹی ٹونٹی، سفیان مقیم نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے بہترین بائولنگ فگرز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

    بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کا یہ فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بہترین اعدادو شمار ہیں، اس سے قبل سابق فاسٹ بائولر عمر گل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں اور اس کے بعد 2013ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف بھی 6 رنز دیکر 5 کھلاڑی آئوٹ کیے تھے۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اتری ہے جبکہ زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جس سے قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم میں عمیر یوسف، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، سفیان مقیم شامل ہیں جب کہ زمبابوے کی ٹیم برائن بینیٹ، تادیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، ریان برل، کلائیو مداندے، تشنگا میوزیکیوا، ویلنگٹن مساکڈزا، رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزاربانی، ٹریور گوانڈو پر مشتمل ہے۔

  • پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اگلے سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ اسکواش نے بھی 6 سے 10 اپریل 2025ئ تک کراچی میں ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔پہلی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ میں 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہو گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ کسی ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی 2005ء میں کی تھی۔پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سالوں پوری دنیا کا پاکستان پر اعتماد اور امن وا امن کی صورتحال بہتر ہونے کے پاکستان کو مسلسل عالمی ایونٹس کی میزبانی مل رہی ہے جبکہ دوسری طرف سرمایہ کار بھی پاکستان مٰیں اپنا بہتر مستقبل دیکھتے ہوئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں.

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے دور رہنے کامشورہ

    پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست،پاکستان نے سیریز اپنے نا م کر لی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست،پاکستان نے سیریز اپنے نا م کر لی

    بلاوائیو: : پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی : بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12.4 اوورز میں 57 رنز پر آوٹ ہوگئی،پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 5، عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    زمبابوے کے برین بینیٹ 21 اور تادیونشے مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا،پاکستان کی جانب سے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا گیا،صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے،قبل ازیں اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

  • بنگلادیش کو  شکست ،پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ  کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    بنگلادیش کو شکست ،پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    ملتان: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : ملتان میں چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیاپاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 140 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.2 اوورز میں ہی پورا کرکے چوتھا بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

    بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے عارف حسین 54 رنز بناکر نمایاں رہے، ایم ڈی سلمان 31، عاشق الرحمان 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر علی نے 2، محمد سلمان، مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد صفدر اور نثار علی نے اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے قومی ٹیم کو چیمپئن بنوادیا۔

    چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف 6 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور قومی ٹیم پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی، اس سے قبل کھیلے گئے تینوں ٹی20 ورلڈکپ بھارت نے جیتے تھے۔

  • بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    ملتان: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ٹیم مینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئی تو ورلڈ بلائنڈ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی،پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے اس موقع پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بحث ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حالات کی بہتری تک پاکستان اور بھارت کی میزبانی میں انٹرنیشنل ایونٹس نیوٹرل وینیو پر ہوں گے-

    جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اجلاس میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ 2022 میں بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزا نہیں دیا، پاکستان بلائنڈ ٹیم بھارت نہیں جاسکی، ایونٹ سے محروم ہوگئی، اس بار جب پاکستان میزبان تھا تو بھارت نے اچانک آنے سے انکار کردیا ہمارا ایونٹ متاثر ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کونسل کے سخت مؤقف کے بعد آئندہ سال بھارت میں شیڈولڈ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جب تک دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے، پاکستان بھارت اپنی سرزمین پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیلیں گے تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔

    ڈی چوک احتجاج، عمران ، بشری کے وارنٹ جاری

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اپنے انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل مقام پر کرائیں،اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کونسل کا آئندہ 3 سال کیلئے صدر بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    پولیس نے جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے، سوٹ سوبے، سولوکیلی اور ایم بھالاتی پر میچ فکسنگ کے الزامات ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 2017 میں کرکٹ سے معطل کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار قرار دیاگیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شیمان انور پر 2019 میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے مطابق محمد نوید اور شیمان انور نے 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہونے والے اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اماراتی کرکٹ بورڈ نے محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ سے متعلق دو کرپشن کیسز کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • قومی برج ٹرائلز، شیخ عطا میموریل کے نتائج، باغی ٹی وی ٹیم سیمی فائنل میں

    قومی برج ٹرائلز، شیخ عطا میموریل کے نتائج، باغی ٹی وی ٹیم سیمی فائنل میں

    پاکستان کے قومی برج ٹرائلز، جو کہ شیخ عطا میموریل ٹرائلز کے نام سے معروف ہیں، ایک شاندار اختتام کو پہنچے۔

    ان ٹرائلز میں راؤنڈ رابن مرحلوں کے دوران چار بہترین ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں نے کھلاڑیوں کی مہارت اور لگن کو نمایاں کیا اور ملک کی بہترین برج ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔گیارہ سخت اور چیلنجنگ راؤنڈز کے بعد، ٹیم بلال اور ٹیم تحسین نے بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا۔

    اس کے علاوہ، ٹیمز ایلیمینٹری اور باغی ٹی وی نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا، جو ان کی زبردست محنت اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ٹیم باغی ٹی وی، جس کی قیادت معروف صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کر رہے ہیں، جنہیں اس وقت پاکستان برج فیڈریشن کا صدر اور برِج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا نائب صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، نے ٹرائلز میں اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    ان ٹرائلز کے فاتحین کو 2025 میں دبئی میں ہونے والے بیفیم ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا، اور اس کے بعد وہ ڈنمارک میں ہونے والے برمودا باؤل میں بھی شرکت کریں گے، جو عالمی سطح پر ایک نمایاں ایونٹ ہے۔ٹرائلز میں مجموعی طور پر چار مختلف کیٹیگریز شامل تھیں، مگر یہاں پیش کردہ نتائج خاص طور پر اوپن ٹیمز پر مرکوز ہیں، جو اس سال کے ٹرائلز میں اعلیٰ سطح کے مقابلے اور عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

    پاکستان برج فیڈریشن تمام ٹیموں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔