Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی نے قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر-19 کپ کو ملتوی کر دیا

    پی سی بی نے قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر-19 کپ کو ملتوی کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج سے شروع ہونے والی قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر-19 کپ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر اعلامیے کے مطابق، ان مقابلوں کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے، اور نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کے اعلان کے مطابق، تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے میچز آج سے شروع ہونے والے تھے، لیکن پہلے راؤنڈ کے پہلے روز ہی اس اعلان کے بعد، ان کھیلوں کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ ایونٹ نئے شیڈول کے مطابق ازسرنو شروع کیا جائے گا۔ اس وقت کی صورتحال کی وجہ سے کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ شائقین میں بے چینی پائی جاتی ہے، اور سب کی نظریں نئے شیڈول کے اعلان پر مرکوز ہیں۔

  • حکومتی بے حسی،پاکستان کیلیے میڈل جیتنے والے کے استقبال کیلئے کوئی نہ گیا

    حکومتی بے حسی،پاکستان کیلیے میڈل جیتنے والے کے استقبال کیلئے کوئی نہ گیا

    حکومتی بے حسی،پاکستان کے لئے میڈل جیتنے والا پیرا ایتھلیٹ حیدر علی واپس پہنچے تو حکومت نے بینر بھجوا دیا تا ہم کوئی حکومتی نمائندہ استقبال کے لئے نہیں گیا

    ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انکی پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا گیا تھا، وفاقی وزرا اور پنجاب حکومت کے وزرا ایئر پورٹ گئے تھے ،پروٹوکول میں انکے آبائی گاؤں لے جایا گیاتھا تاہم اب پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹ حیدر علی پیرا لمپکس میں ایک اور میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو حکومتی بے حسی سامنے آئی ،حیدر علی غیر ملکی ایئر لائن سے اسلام آباد پہنچے،حیدر علی کا استقبال پی ایس بی کے افسران اور نیشنل پیرالمپکس کمیٹی کے عہدیداران نے کیا، حکومت کی طرف سے کوئی نمائندہ وہاں نہیں گیاتا ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا ،حیدر علی کے استقبال کے لئے نہ جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

    حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، یہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں حیدر کا چوتھا میڈل تھا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدر علی کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نےحیدر علی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا اور کہا کہ حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

  • چیئرمین پی سی بی  کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان

    چیئرمین پی سی بی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان

    کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ ہفتے میں کراچی جائیں گے اور اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے، تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں انجینئرز چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، محسن نقوی کے کراچی دورے پر ہوٹل بنانے پر بھی بات ہوگی۔ہ پی سی بی نے لاہور اورکراچی میں ہوٹل بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے ڈیزائن مانگے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے لئے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعدہوٹل کیمنصوبوں پرکام ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مختلف تعمیراتی کام شروع کے رکھے ہیں جنکی تکمیل چمپین ٹرافی سے قبل ہونی ہیں اس سلسلے میں محسن نقوی کراچی کا دورہ کریں گے اور حلکام سے ملاقاتوں میں مختلف کاموں کی منظوری دیں گے،

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی ٹیم کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں، شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر چنئی میں اور 27 ستمبر کو کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے بنگلادیشی ٹیم کے خلاف ہندو جماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران احتجاج کی کال دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کانپور ٹیسٹ کو اندور منتقل کیا جاسکتا ہےہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ہم بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں۔

  • شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خبر،اگلے ہفتے کا انتظار کریں،مبشر لقمان کا اعلان

    شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خبر،اگلے ہفتے کا انتظار کریں،مبشر لقمان کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کرکٹ کے شائقین کو خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا

    پاکستان میں کرکٹ ٹیم ان دنوں مایوس ہو چکے ہیں، پاکستانی ٹیم کو شکست پر شکست ہو رہی ہے، راولپنڈی میں بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز ہار گئے، تو وہیں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں امریکہ سے ہار گئے ،بابراعظم کپتان تو ہیں لیکن گزشتہ کئی میچز میں بابر اعظم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، باقی کھلاڑیوں کی بھی یہی صورتحال رہی ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرجری کا اعلان کیا تھا تا ہم کوئی سرجری نہ ہو سکی، پاکستانی ٹیم اسی ڈگر ٔپر چل رہی اور چیئرمین پی سی بی کا فوکس سٹیڈیم توڑ کر نئے سٹیڈیم بنانے پر ہے، ایسے حالات میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان شائقین کرکٹ کو اہم خوشخبری سنانے جا رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر، اگلے ہفتے میں نوجوانوں کے لیے ایک بڑے سرپرائز کا اعلان کروں گا۔ تیار رہیں.

    مبشر لقمان شائقین کرکٹ کے لئے متوقع طور پر پیر یا منگل کو بڑا اعلان کر سکتے ہیں،شائقین کرکٹ کی مایوسیاں ختم ہونے کے قریب ہیں، مبشرلقمان کا اعلان شائقین کرکٹ کے چہروں پر رونق لائے گا.

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا تمام تر منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، چئمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی، بڑے تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں، جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے، ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک ایک فلور مکمل ہوگا، پویلین اسٹیل کا ہو گا اور 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہوگا اس کو ہی پورا ختم کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے پنڈی اسٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا-

    محسن نقوی کا کہنا تھا کراچی میں تیزی سے کام شروع ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئینز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا جس سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان انگلینڈ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی کوئی ٹیسٹ باہر نہیں ہوگا، ملتان اور راولپنڈی وینیوز فائنل ہیں، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں کوئی ایشو نہیں ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کپتانوں کے حوالے سے فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، میں نے ان پر معاملات چھوڑے ہوئے ہیں، 22 ستمبر کو ایک ورکشاپ میں سب کو بلایا ہے تمام لوگ اپنے مشورے دیں گے اس کے بعد فیصلے ہوں گے، مجھے پتہ ہے کہ غلطی کہیں بھی ہو آنا مجھ پر ہے، ٹیم اچھا نہ کھیلے سلیکشن کی غلطی ہو یا کوچ کی ہارنے کے بعد سب مجھ پر پڑنا ہے، سلیکشن کمیٹی سے آج بھی ملاقات کر رہا ہوں۔

  • حیدرعلی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے

    حیدرعلی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے

    پاکستان کے ایتھلیٹ حیدرعلی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے ہیں

    قومی اتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت لیا، حیدر علی نے ڈسکس تھرو ایونٹ میں 52.54 میٹر کی تھرو پھینک کر میڈل اپنے نام کیا،حیدر علی نے پہلی کوشش میں 52.28 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی دوسری، تیسری چوتھی اور پانچویں باری میں تھرو پھیکنے میں ناکام رہے،قومی اتھلیٹ نے اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 52.54 میٹر تھرو لگائی،پیرالمپکس 2024 میں پاکستان کا یہ پہلا میڈل ہے،پیرالمپکس میں مجموعی طور پر پاکستان کا یہ چوتھا میڈل ہے، پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے تمام میڈل حیدر علی نے جیتے ہیں

    حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے بعد میں تھرو فاؤل قرار دینے پر تیسرے نمبر پر آئے،مقابلے کے دوران حیدر علی نے 52.54 میٹر کی تھرو پھینکی ، گولڈ میڈل جیتنے والے ازبکستان کے کھلاڑی تولی بوئے یلدشیف نے 57.28 کی تھرو پھینکی،چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے کینیڈا کے جیسی زیسو نے 53.24 کی تھرو پھینکی،اس مقابلے میں حیدر علی سمیت 10 ایتھلیٹ شامل تھے،حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے پیرالمپکس گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا،حیدر علی نے 2021 کے پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ، 2008 کے بیجنگ پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ اور 2016 میں ریو پیرالمپکس لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا،تاہم پیرس پیرالمپکس میں وہ صرف ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں حصہ لے رہے تھےیہ حیدر علی کے پانچویں پیرالمپکس گیمز ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک گولڈ میڈل جبکہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں،حیدر علی ڈسکس تھرو کے علاوہ لانگ جمپ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

    حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، وزیراعظم
    وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدر علی کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نےحیدر علی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا اور کہا کہ حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،

    چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے حیدر علی کو پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ "حیدر علی کو پیرا اولیمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،خو شی ہے کہ یہ حیدر علی کا چوتھا پیراولیمپکس میڈ ل ہے،حیدر جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں،نوجوان کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے چاہئیں،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ ملک بھر سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے.

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    بیس سال پہلے، حیدر علی گوجرانوالہ کا ایک نوجوان تھا جو دماغی فالج کا شکار تھا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کسی دن پیرا اولمپک چیمپئن بن جائے گا، لیکن آج، اس نے مردوں کے ڈسکس تھرو F37 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا، اس مقام تک کا سفر بہت طویل رہا لیکن حیدر علی نے ہمت نہیں ہاری،یہ 2005 کی بات ہے جب فیصل آباد کے ایک تربیتی کیمپ میں حیدر علی کا ٹیلنٹ کھیلوں کے حکام کی نظروں میں آیا،قومی درجہ بندی کرنے والے ڈاکٹر رباب کی طرف سے پیرا اسپورٹس کے لیے درجہ بندی کرنے کے بعد،حیدر علی کو ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ کے طور پر جامع تربیت دی گئی، خاص طور پر لمبی چھلانگ، ڈسکس تھرو، اونچی چھلانگ، 100 میٹر اور 200 میٹر کی،حیدر علی نے ایک سال بعد کوالالمپور میں 2006 کے FESPIC گیمز میں اپنا بین الاقوامی آغاز کیا، ایک سونے اور تین چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ آج تک، وہ مقابلہ اس کا سب سے کامیاب مقابلہ ہے۔ ان کے کوچ اکبر علی مغل 2006 سے ان کے ساتھ ہیں۔

    2010 میں، FESPIC گیمز کا نام بدل کر ایشین پیرا گیمز رکھ دیا گیا، جس میں علی کوالالمپور کے بعد مزید تین بار حصہ لے چکے ہیں۔گوانگزو میں 2010 کے کھیلوں میں، علی نے لانگ جمپ F37 میں طلائی اور 100 میٹر T38 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 2018 میں، اس نے ڈسکس تھرو F37 اور جیولین تھرو F37/38 میں دو طلائی تمغے جیتے، ساتھ ہی لانگ جمپ T37/38 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس نے 2022 ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں ڈسکس میں اپنے گولڈ میڈل کے کارنامے کو دہرایا۔

    ڈان نیوز کے مطابق حیدر علی کی کامیابی نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی آف پاکستان کی پیداوار ہے جو پاکستان کے اندر اور بیرون ملک، بشمول لندن اور ایشیا بھر میں پیشہ ورانہ کوچنگ کے ذریعے اس کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

  • بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر غور

    بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر غور

    بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، جلد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا

    کرکٹ میں بابر اعظم کی مایوس کن کارکردگی سامنے آ رہی ہے، جس کے بعد بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے،بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہو چکے ہیں اب بابر اعظم کا 12واں نمبر ہے، دسمبر 2019 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں کی لسٹ سے آؤٹ ہوئے ہیں،بابر اعظم سوشل میڈیا پر تو مشہور لیکن میدان میں زیرو ثابت ہوتے ہیں، بابر اعظم کی توجہ کھیل کی بجائے کہیں اور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے محض 64 رنزاسکور کیےبابراعظم نے دسمبر 2022 سے لے کر اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی بھی سینچری بھی اسکور نہیں کی جبکہ آخری 16 اننگز میں وہ کوئی ففٹی تک نہ بنا سکے،

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی نہ کرنے سے ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کا اشارہ ملا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے لیے نیا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کا امکان ہے اور بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا قوی امکان ہے ،وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اس حوالے سے جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں اور کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی،اتفاق پانے پر محمد رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹس کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا بابر اعظم کو کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔ انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی ودیگر کا ساتھ حاصل ہوگا۔

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے میچز میں کئی معروف اور تجربہ کار آفیشلز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جو کھیل کی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیمپئنز ون ڈے کپ کے افتتاحی میچ کو 12 ستمبر کو سابق آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائر آصف یعقوب سپر وائز کریں گے۔ افتتاحی میچ اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں 13 ستمبر کو وولوز اور پینتھرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی پلینگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے، جن کے ساتھ ولید یعقوب اور ذوالفقار جان تھرڈ اور فورتھ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔ نو امپائرز کے پینل میں علیم ڈار، آصف یعقوب، ولید یعقوب اور ذوالفقار جان شامل ہیں، جو مختلف میچز میں اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
    کھلاڑیوں کے دیگر پانچ امپائرز میں فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین اور راشد ریاض شامل ہیں۔ یہ امپائرز بھی مختلف میچز کی نگرانی کریں گے۔میچ ریفریز کی ذمہ داریاں بلال خلجی، افتخار احمد، اقبال شیخ، ندیم ارشد اور کامران چوہدری کے درمیان تقسیم کی جائیں گی۔پلے آف اور فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یہ ٹیم نہ صرف میچز کی نگرانی کرے گی بلکہ کھیل کی عدلیہ کو برقرار رکھتے ہوئے شفاف اور دلچسپ میچز کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز کے ساتھ ہی کرکٹ کے شائقین کو ایک سنسنی خیز اور معیاری ٹورنامنٹ کی امید ہے۔

  • سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی  تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں

    سابق کرکٹرمشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی، تقریب قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا،مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں کرکٹر وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے ،شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں،جس پر صارفین نے مبارکباد دی ہے، جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    مشتاق احمد، جو اپنی اسپن باؤلنگ کے لیے مشہور ہیں، کرکٹ کی دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔وہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے۔اپنے کھیل کے کیریئر کے علاوہ، مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بطور ٹیم کوچ خدمات انجام دیں۔کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ اکثر ٹیلی ویژن اسکرینوں پر نظر آتے ہیں۔