Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ‌کپ:  جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ‌کپ: جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دیدی

    نارتھ ساؤنڈ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو جیت کیلئے 195رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقا کی ابتدا میں ہی 16 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری، اس کے بعد ڈی کک اور کپتان ایڈن مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 110 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر بڑے ہدف کیلئے راہ ہموار کی۔

    مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کی نقصان پر 194 رنز بنائے کوئنٹن ڈی کک 74 اور ایڈن مارکرم 46 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ کلاسن 36رنزبناکرناقابل شکست رہے،امریکا کے سوربھ نٹراواکر اور ہرمیت سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف میں امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور پہلی وکٹ 33 رنز پر ٹیلر کی گری اس کے بعد نتیش، جونس، کورے اینڈرسن اور شایان جہانگیر بالترتیب 8، صفر، 12 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاینڈریزگوس اور ہرمیت نے جارحانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز بنا کر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے تاہم ہرمیت 38 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    اینڈریزگوس کی 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی اور امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی اور یوں اسے 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنوبی افریقا کے ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاتح ٹیم کے کوئنٹن ڈی کک 74 رنزبناکرپلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی :بیٹرز کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پران 8 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آ گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسری پوزیشن پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 16 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

    قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری،محسن نقوی کا دورہ

    افغانستان کے محمد نبی سے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھن گئی ،محمد نبی مختصر وقت کیلئے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رہے اور اب آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آ گئے سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر آگئے محمد نبی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

  • قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری،محسن نقوی کا دورہ

    قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری،محسن نقوی کا دورہ

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ، قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے

    تعطیل کے باوجود چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دفاتر گرائے جانے کے کام کا معائنہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے 30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا،چیئرمین پی سی بی نے عید تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ اضافی وسائل لگا کر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ساتھ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کریں گے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے بریفنگ دی،جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    پرستار کے ساتھ جھڑپ: چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

  • شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے،احمد شہزاد

    شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے،احمد شہزاد

    پاکستان کے قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حارث رؤف کی جانب سے ایک فین کے ساتھ الجھنے کے بعد ٹیم کی جانب سے حارث رؤف کے ساتھ ہمدردی پر ٹیم پر برس پڑے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹر احمد شہزاد کہتے ہیں کہ”جہاں ہم حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل مذمت کرتے ہیں وہیں یہ بات بھی اہم ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے حارث کو سپورٹ کرنے کے لیے جو پوسٹس لگائی گئی ہیں وہ ورلڈکپ میں ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے شائقین سے معذرت کے طور پر ہونی چاہیے تھیں،اچھا ہوتا اگر یہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے، اگر یہ کھلاڑی شرمندہ ہوتے اور یہ کھلاڑی امریکا، انگلینڈ یا دبئی میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے پاکستان واپس آ جاتے”۔احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ان پوسٹوں سے بیانیہ نہیں بدلنا چاہیے اور شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے، احتساب اب بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کے ایک ہی گروپ نے پچھلے پانچ سالوں میں ہمارے ملک کے لیے کچھ نہیں جیتا اور پاکستان کی اجتماعی کامیابی کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی سنگ میل کو ترجیح دیتے رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پاکستانی کھلاڑی حارث ایک فین سے الجھ رہے تھے، بعد ازاں حارث رؤف نے وضاحت میں کہا تھا کہ "کارکردگی پر تنقید فینز کا حق ہے لیکن اگر کوئی میرے والدین کے بارے میں کچھ کہے گا تو اسے جواب ضرور ملے گا”۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    پرستار کے ساتھ جھڑپ: چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • ٹی ٹوئنٹی ،قومی ٹیم کے کھلاڑی واپس لاہور پہنچ گئے

    ٹی ٹوئنٹی ،قومی ٹیم کے کھلاڑی واپس لاہور پہنچ گئے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کا سفر ختم،کئی کھلاڑی واپس لاہور پہنچ گئے

    پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور عہدیدار نجی ائیرلائنز کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے وہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے، لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اور عہدیداران میں نسیم شاہ، عثمان خان اور وہاب ریاض شامل ہیں ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر واپس نہیں آئے وہ کچھ دن مزید امریکا میں قیام کریں گے،بابراعظم 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ قومی ٹیم، بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی تھی

    دبئی سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز نے قومی کرکٹر ابرار احمد کو آف لوڈ کردیا
    سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فاختہ نے بتایا ہے کہ دبئی سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز نے قومی کرکٹر ابرار احمد کو آف لوڈ کردیا. ابرار احمد کی ذاتی درخواست پر انکو جہاز سے اتارا گیا. ابرار احمد قومی ٹیم کے اینالسٹ طلحہ کا بیگ غلطی سے اپنے ہمراہ لے آئے تھے. اینالسٹ طلحہ کے بیگ میں انکا پاسپورٹ،بورڈنگ پاس، بٹوہ اور دیگر سامان ابرار احمد ساتھ لے آئے تھے. جہاز دبئی سے کراچی کے لئے رن وے سے واپس ٹیکسی کیا گیا. اینالسٹ طلحہ کی فلائٹ دبئی سے لاہور جبکہ ابرار احمد نے کراچی روانہ ہونا تھاابرار احمد دبئی ائیرپورٹ پر کراچی کی دستیاب فلائٹ سے کراچی جائیں گے. دبئی سے کراچی جانے والی فلائٹ میں صائم ایوب اور ابرار احمد نے سفر کرنا تھا.

    آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • پرستار کے ساتھ جھڑپ:  چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف  کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    پرستار کے ساتھ جھڑپ: چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    لاہور:پرستار کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کے حق میں بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،ساتھی کھلاڑی شاداب خان، شان مسعود، جنید خان ،حسن علی ن اور سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے حارث رؤف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اس واقعے میں جو ملوث ہیں وہ فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فینز کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کی حدود کا احترام لازم ہے،شاداب خان نے کہا کہ تنقید فینز کا حق ہے، ہم اس سے سیکھتے ہیں،کسی کو یہ حق نہیں کہ فیملی کی موجودگی میں حملہ کرے، اگر آپ کی فیملی کے سامنے کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟-

    حسن علی نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کی وائرل وڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، فینز سے کہوں گا کہ تنقید حق ہے مگر تنقید جائز طریقے سے کی جائے، کھلاڑیوں کے ساتھ احترام اور ان کی فیملی کا لحاظ کیا جائے، ہم سب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہش مند ہیں۔

    جنید خان نے کہا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی دینا اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں، شان مسعود نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ نا مناسب زبان کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیا۔

  • فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    نیویارک: فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں اپنے پرستاروں سے الجھ گئے –

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا، اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر پرستاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

    پرستار نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آئے،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    حارث روف نے کہا کہ بطور پبلک فگر ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، فینز ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں۔
    https://youtu.be/3SeK-GBCJiw

  • فین ہمارے اوپر حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں،  مگر  فیملی اور والدین پر نہ جائے ، حارث رؤف

    فین ہمارے اوپر حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، مگر فیملی اور والدین پر نہ جائے ، حارث رؤف

    پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔

  • ایسے ہی گیلے تیتروں  کی وجہ سے سیاسی رہنما جیل میں ہیں،شاہد آفریدی کا عمران ریاض کو جواب

    ایسے ہی گیلے تیتروں کی وجہ سے سیاسی رہنما جیل میں ہیں،شاہد آفریدی کا عمران ریاض کو جواب

    پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے عمران ریاض کی ویڈیو پوسٹ کی اور عمران ریاض کے الزامات کا جواب دیا،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، ان کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے،موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے،میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں”۔

    واضح رہے کہ عمران ریاض نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا تھا کہ جب تک ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی، جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 40 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی ہے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا،افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیے۔

    ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے جبکہ جانسن چارلس نے 43، روومن پاؤل نے 26 اور شائے ہوپ نے 25 رنز اسکور کیے۔افغانستان کے گلبدین نائب نے 2 اوورز میں 14 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے ایک اور نوین الحق نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کے 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں عقیل حسین نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر دیا، جس کے بعد گلبدین نائب بھی 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمر زئی نے کچھ مزاحمت کی اور دونوں بیٹرز نے بالترتیت 38 اور 23 رنز اسکور کیے۔افغانستان کی ر پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6-6 پوائنٹ حاصل کرکے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں