Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی ٹوئنٹی میں شکست،کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی میں شکست،کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کے حوالہ سے اہم فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی اور کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کر دیا جائے گا، پاکستان کے قومی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا تھا تاہم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لیا جا رہاہے۔

    پاکستان کی قومی ٹیم کی ایشیاکپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انتہائی خراب کارکردگی رہی، ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن تھی،

    قومی کرکٹرز نے ذکا اشرف کے دور میں دباؤ ڈال کر اپنے معاوضوں میں اضافہ کروایا تھا تاہم معاوضوں میں اضافے کرانے کے بعد قومی ٹیم پچھلے دور میں ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈکپ میں ناکام رہی ،ذکا اشرف کے دور میں جو معاوضے بڑھائے گئےاب قومی کرکٹرز کے معاوضوں اور کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ میں برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیاہے.

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سات ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025ء چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ لگتایہ ہے فلوریڈا سے جو خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان کی ٹیم کا مستقبل بادلوں کے رحم و کرم پر ہے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب مجھے لگ رہا ہے کہ یہ میچ بغیر کھیلے ایک ایک پوائنٹ دو ٹیموں کو مل گیا، ایسے میں پاکستانی ٹیم نماز عید اور قربانی پھر یہاں‌کرے گی،لندن سے مجھے سرفراز نواز نے جوائن کیا ہے، کرکٹ کی دنیا کے بہت بڑے سٹار ہیں.ایک رن دے کر انہوں نے سات وکٹ حاصل کی تھیں وہ بھی سب کو یاد ہے،سرفراز صاحب ہمارے ہیرو ہیں، پاکستان کا سر فخر سے آپ نے بلند کیا ہے.میرے تو ہیروز ہیں آپ،مبشر لقمان نے سوال کیا کہ اس کرکٹ ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ قابل نہیں رہے کہ انکو اچھےکام میں یاد کیا جائے

    سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تباہی عمران خان کے دور میں شروع ہوئی، حقیقت یہی ہے، اس نے تمام ڈیپارٹمنٹ بند کر دئے، وہ آسٹریلین رول ادھر لے کر آیا، آسڑیلیا کی آبادی صرف پانچ چھ کروڑ ہے، اس نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے،مزید رمیز راجہ صاحب نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایک ارب روپیہ یوتھ پر خرچ کر دیا اور یوتھ نکلی ہی نہیں ،یہ کلبوں پر خرچ کرنا چاہیے تھا، اسکے بعد نجم سیٹھی آئے،انہوں نے بڑی اکھاڑ بچھاڑ کیں یہ بھی بے شمار تباہیاں کر کے گئے.وہاب ریاض کو پھر لگایا گیا ،پھر بٹ کو لے آئے ایک اور جواریا، یہ بس مال بنانے کے چکر میں تھے، موجودہ چیئرمین کو بھی لکھ کر بھیجا یہی چیزیں ،جوا گروپ کے آدمیوں کو نہ لائیں، مجھے اب پتہ چلا ہے کہ دوستی یاری ہے،میں نے 55 سال کا جو تجربہ ہے وہ لکھ کر بھیج دیتا ہوں اب ان کی مرضی ہے کیا کرنا ہے، عامر سہیل اور محمد اکرم کو ایڈوائزر کھنے کا میں نے کہا تھا کہ یہ معاملات کو دیکھیں گے، یہ سب کو جانتے ہیں اور اچھا گائیڈ کریں گے لیکن انکو نہیں رکھا گیا، چیئرمین صاحب نے جو سیلکیشن ہوئی اس کو کینسل کر دیا، کہ یہ مجھے نہیں پسند ، پی سی بی میں دوستی یاری چل رہی، وہاب ریاض کہاں کا تجربہ کار ہے، اس سے پہلے آسٹریلیا جو ٹیم بھیجی اسکا حشر دیکھ لیں،ساری چیزیں سامنے ہیں، جو کوچ لے کر آتے ہیں مکی آرتھر کو لے کر آئے، موجودہ کوچ کو بھی دیکھ لیں، انہوں نے کب جوائن کیا، کوچ کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن یہ نہیں کر رہے، انڈیا کا کوچ سب کچھ کر رہا ہوتا ہے،ہمارے کچھ نہیں کرتے، اس طرح کی چیزیں چل رہی ہیں

    سرفراز نواز کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب کہتے ہیں کہ سرجری کرنی ہے، کرنا ہے تو آپریشن کریں، کلین اپ کریں تب جاکر معاملے بہتر ہوں گے،جو اہل لوگ ہیں قابل لوگ ہیں وہ لے کر آئیں،

  • ورلڈ کپ  ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    امریکا اور آئر لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول تھا اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری تھا، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی تصور کی جا رہی تھی۔
    گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔امریکا اور آئرلینڈ کا میچ آج لاؤڈر ہل میں کھیلا جانا تھا لیکن وہاں گزشتہ کئی گھنٹے سے بارش ہو رہی تھی۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے سے میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ اس طرح امریکا کے پانچ پوائنٹ ہوگئے اور وہ سپرایٹ میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے تین میچ کھیل کر دو پوائنٹ ہیں ۔ اسے امریکا اور بھارت سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث اب تمام کھلاڑی عید اپنے گھر ہی کریں گے۔ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان آخری گروپ سٹیج کا میچ اتوار کو کھیلا جا ئے گا۔ اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی، افغانستان نے سپرایٹ میں کوالیفائی کر لیا

    ٹی ٹوئنٹی، افغانستان نے سپرایٹ میں کوالیفائی کر لیا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، افغانستان نے پاپوانیوگنی کی ٹیم کو شکست دی، افغان ٹیم نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا اور اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا

    گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاروبا کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

    اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی

    افغانستان تینوں میچ جیت چکا ہے اور سپر ایٹ میں افغانستان نے کوالیفائی کر لیا ہے،

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

    کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے27 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : کنگز ٹاؤن میں بارش کے باعث تاخیر سے ہونے والے ٹاس میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

    بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے, نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز بناسکی۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے سائی برینڈ 33 اور وکرم جیت سنگھ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ ایڈورڈز نے 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے،بنگلادیش کی جانب سےا رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی، بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جب کہ نیدر لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی،پاکستان سپر ایٹ مرحلے تک کیسے پہنچ سکتا؟

    ٹی ٹوئنٹی،پاکستان سپر ایٹ مرحلے تک کیسے پہنچ سکتا؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں، امریکا اور بھارت سے ہار گیا جبکہ کینیڈا سے جیتا ہے،پاکستان اب بھی سپرایٹ کے لئے کوالیفائی کر سکتا ہے

    نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے،بھارت کی امریکا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنے سے ایک رکاوٹ دور ہوگئی ،پاکستان نے اب تک تین میچے کھیلے جن میں سے ایک جیتا،تاہم پاکستان کے لئے سپر ایٹ تک پہنچنے کا راستہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں،پاکستان کی ٹیم کوشش کرے اور شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی ٹھان لے تو تو سپرایٹ مرحلے تک پہنچ سکتی ہے

    گروپ اے کی ٹیموں کے درج ذیل نتائج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کی کوالیفائی کو یقینی بنائیں گے۔
    جون 14: امریکا بمقابلہ آئرلینڈ۔ پاکستان کو آئرلینڈ کی جیت درکار
    جون 15: کینیڈا بمقابلہ بھارت۔پاکستان کو بھارت کی جیت درکار
    جون 16: آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان۔ پاکستان کو جیت درکار
    اگر ان میچوں کے نتائج اس طرح آتے ہیں تو پاکستان کے چار میچوں میں 4 پوائنٹس ہوں گے، بھارت کے پاس 8 اور امریکا اور پاکستان کے برابر پوائنٹس ہوں گے،گروپ مرحلے کے کھیلوں کے اختتام پر کینیڈا اور آئرلینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہوں گے، پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کے لیے بڑے مارجن سے جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس کے اور امریکا کے پوائنٹس برابر ہوں گے لہٰذا نیٹ رن ریٹ کام آئے گا،اسکے علاوہ امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں امریکا نہ جیتے بلکہ آئرلینڈ جیتے اور نہ ہی یہ میچ بارش کی نذر ہو ورنہ پاکستان کے لئے مشکل پیدا ہو سکتی ہے

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری

    ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری

    ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بیٹنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو پہلے نمبرپر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پرچلے گئے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوینٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔جنوبی افریقہ کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوینٹٹی ٹاپ 10 باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور  بھارت سے میچ ہارنے پر  ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

    گوجرانوالہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سےکرکٹ میچ ہارنے پر قومی ٹیم کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے، درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،اس کے علاوہ ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر …

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی،پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں 5 رنز سے جب کہ بھارت سے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

  • محسن نقوی  کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ،  اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

    محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیامحسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا، کہا کہ 24 گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ چیپمئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول بھی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

  • فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

    پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی، پاکستانی فاسٹ بولر نے کینیڈا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا، حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے، انہوں نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں، قبل ازیں آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ مجموعی طور پر حارث رؤف 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین بولر ہیں، حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں بولرز اسپنرز ہیں، افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔ خیال رہے کہ حارث رؤف 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں، شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی بولر ہیں۔