Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان ٹیم میں سکلز نہیں ہے ،کوچ  گیری کرسٹن

    پاکستان ٹیم میں سکلز نہیں ہے ،کوچ گیری کرسٹن

    لاہور: قومی ٹیم ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ لوگ بظاہر ٹیم لگتے ہو لیکن درحقیقت ٹیم نہیں ہو، آپ میں اتحاد کی کمی ہے۔

    باغی ٹی وی : گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سکلز نہیں ہے اور کوئی نہیں جانتا اس نے کس وقت کونسی شارٹ کھیلنی ہے ، آپ لوگ بظاہر ٹیم لگتے ہو لیکن درحقیقت ٹیم نہیں ہو، آپ میں اتحاد کی کمی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز آئرلینڈ سے آخری میچ جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، میں ہار کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں لیکن ٹیم میں باقی کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، واپس جاکر چئیرمین سے بات کروں گا وہ جو پوچھیں گے اس کا جواب دوں گا، ہمیں مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے امریکہ میں پچز بلے بازوں کیلئے مشکل تھی، آئی سی سی کو فرینڈلی پچز بنانا چاہیے صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکہ میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں، عماد اور محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، محمد عامر سینئر بولر ہیں انہیں تجربہ ہے کہ کیسے باولنگ کرنی ہے۔

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …

  • محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے امریکا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندر کھاتے، کیا کرتے، سب کو معلوم ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے،محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔

    چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے گروپس دھڑوں میں بٹنے کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو پارہے ہم لوگ پاکستان میں آزادی کے ساتھ عید منارہے ہیں لیکن بھارت میں مسلمانوں کو قربانی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیئے۔

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے بتایا کہ جاپان اور چائنہ نے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی سکلز لیبر مانگی ہے جس پر کام ہو رہا ہے، یہ بھی واضح کیا کہ ٹیوٹا کا گزشتہ 6 سال کا آڈٹ کروانے جارہا ہوں، پچھلے 15سالوں سے کرپشن کرنے والے کرپٹ آفسیرز کو تبدیل کروا رہے ہیں۔

    چوہدری شافع حسین نے وفاق اور صوبے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ق لیگ کے اتحاد کو اطمینان بخش قرار دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 دن کی کارکردگی کو بھی سراہا، موجودہ حکومت کو باقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

  • ٹی ٹوئنٹی کاسفر ختم،ٹیم کی واپسی کی تاریخ طے،بابراعظم مزید رکیں گے امریکا

    ٹی ٹوئنٹی کاسفر ختم،ٹیم کی واپسی کی تاریخ طے،بابراعظم مزید رکیں گے امریکا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کی واپسی کا عمل شروع ہونے والا تا ہم پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیم کے ہمراہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی ٹیم کی امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد سفر ختم ہو چکا، بعد میں قومی ٹیم دو میچ کھیلی اور جیتی تاہم سپر ایٹ میں نہیں پہنچ سکی، اب پاکستان کھلاڑی واپسی کی راہ لیں گے تا ہم بابراعظم سمیت چھ کھلاڑی مزید کچھ دن امریکا میں ہی رہیں گے،بابر اعظم،عماد وسیم، محمدعامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان بھی امریکا میں قیام کریں گے، قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے، کرکٹرز دبئی سے مختلف پروازوں میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی 19 جون کی علی الصبح پاکستان پہنچیں گے اور بابراعظم 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

    واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جب کہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی.

    مایوس کن کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، بابراعظم
    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور اچھی ٹیم ثابت نہیں ہوئے، امریکا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم سے بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں، وکٹیں گرنے سے بیٹنگ لائن پر پریشر آیا، کنڈیشنز کے لحاظ سے ہماری بولنگ اچھی رہی،جو بھی ٹیم کی ضرورت ہوگی اس کو دیکھیں گے, ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں, ہم واپس گھر جارہے ہیں، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ ہم سے کیا کمی کوتاہیاں ہوئیں اور ہم واپس اٹھیں گے اور آگے بڑھیں گے،ہم قریب پہنچ کر میچ ہارے ایک اچھی ٹیم کے طور پر پرفارم نہیں کر سکے،میچ تو جیت لیا لیکن ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گرتی گئیں پھر بھی ہمیں اچھے سے میچ فنش کرنا چاہیے تھا، مایوس کن کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو قوم کی طرح دکھ ہے، واپس جا کر چیئرمیں پی سی بی وجوہات بیان کروں گا۔ کپتانی سے متعلق فیصلہ بورڈ کی مشاورت سے کروں گا

    آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 2024 کے لیے نئے سپر 12 راؤنڈ کا اعلان کیا

    آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 2024 کے لیے نئے سپر 12 راؤنڈ کا اعلان کیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی 20 2024 میں سپر 8 مرحلے سے قبل ایک سپر 12 راؤنڈ متعارف کرایا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی بات چیت اور ورلڈ ٹی 20 انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جس کا اشارہ سیریز کے ذریعے کیا گیا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ نہ ہونے کے برابر ہے۔اپنی اصولی کتاب کے اندر موجود دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے، آئی سی سی نے طے کیا کہ ایک منصفانہ اور مسابقتی ٹورنامنٹ کو یقینی بنانے کے لیے سپر 12 راؤنڈ کا اضافہ بہترین عمل تھا۔ نتیجتاً، پاکستان سپر 12 میں آگے بڑھ گیا ہے، مقابلے کے اگلے مرحلے میں اپنی پوزیشن محفوظ کر لی ہے۔

  • آئرلینڈ   میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کہاں تھے؟

    آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ سے میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیساتھ ایک پرستار نے تصویر بنائی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ صبح میچ ہے اور کپتان رات 11 بجے میامی میں ہیں۔اس بارے میں ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد کہتے ہیں وہ رات 8 سے 10 بجے تک کپتان کے ساتھ تھے، جبکہ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہوٹل میں بابر اعظم کے ساتھ کھانا کھایا۔البتہ جس لڑکے نے بابر اعظم کے ساتھ میامی میں رات گئے میچ سے ایک رات قبل تصویر بنوائی، اس کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا کیوں جھوٹ بولے گا؟ اس نے 15 جون کی رات میامی میں بابر اعظم کیساتھ یہ تصویر بنوائی ہے، ہم کو جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں۔دوسری جانب ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ درست ہے کہ ہمارے کھلاڑی رات کھانا کھانے ہوٹل سے باہر جاتے ہیں، لیکن میچ سے ایک رات پہلے کھلاڑی عموماً ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں۔جب وہاب ریاض سے یہ سوال کیا گیا کہ نیویارک میں رات 12 بجے تک کھلاڑی ہوٹل سے باہر نظر آئے تو انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے لیکن میچ سے ایک رات پہلے کرفیو ٹائم پر سب نے عملدرآمد کیا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ :پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ :پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڈرہل فلوریڈا میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 32 اور شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز محمد رضوان اور صائم ایوب نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 17، 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
    فخر زمان 5 رنز، عثمان خان 2 اور عماد وسیم 4 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ شاداب خان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ عباس آفریدی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔
    آئر لینڈ
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے ، گیرتھ ڈیلانے 31 جوش لٹل نے 22 اور مارک ایڈائر نے 15 رنز بنائے۔پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کے کھلاڑی بے بس نظر آئے اور اننگز کے پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں 2 وکٹیں آگئیں۔زیرو پر اینڈی بالبرن شاہین شاہ آفریدی کی گنید پر بولڈ ہوگئے جبکہ پہلے اوور کی پانچویں گیند پر آئرلینڈ کو 2 کے اسکور پر لورکن ٹوکر کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر محمد عامر کے حصے میں بھی اس وقت وکٹ آئی جب تین کے اسکور پر پاول اسٹرلنگ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔آئر لینڈ کی چوتھی وکٹ 15 کے اسکور پر گری جبکہ 28 پر اسے پانچویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، چھٹے آؤٹ ہونے والے کارٹس کمفر تھے جو 7 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر 32 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تین سے چار دن سے پچ کوور تھی، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے، جبکہ عباس آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر بھی پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    فلوریڈا: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے پہلے تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا، کافی تاخیر کا شکار ہونے پر میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزآئر لینڈ اور امریکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا یوں امریکا نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی تھی جبکہ پاکستان سپر ایٹ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا گروپ اے میں بھارت تین میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

    میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر …

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کی ناقص پرفارمنس پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے، محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے،واضح رہے کہ عامر اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی،لیکن دونوں کی ورلڈ کپ میں پرفارمنسز توقعات کے مطابق نہیں رہیں،دونوں کرکٹرز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ …

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے-

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بوڑد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیاآئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا ، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد امریکا ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے، تاہم پاکستان اپنا آخری پول میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی،جنوبی افریقہ نے نیپال،نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو دی شکست

    ٹی ٹوئنٹی،جنوبی افریقہ نے نیپال،نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو دی شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جنوبی افریقا نے نیپال کو 1 رن سے شکست دی ہے تو وہیں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹ سے شکست دی دے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیپال نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقا نے7 وکٹوں کے نقصان پر115 رنز بنائے،جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز نے 27، مارکرم 15 اور ڈی کوک 10 رنز بناسکے، ٹیم کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا،نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے 4، ڈیپندرا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقا کے 116 رنز کے تعاقب میں اوپنر آصف شیخ نے 49 گیندوں پر 1 چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے،نیپال کے انیل شاہ 27، کوشل بھڑتل 13 اور سومپل کامی 8 رنز بنا سکے،جنوبی افریقا کے تبریز شمسی نے 19 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، اینرخ نوکیا اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

    تین میچز میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ نیپال کا ورلڈ کپ میں آگے کا سفر جنوبی افریقا سے شکست سے قبل ہی اختتام پذیر ہو چکا تھا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیوزی لینڈ کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 40 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی،یوگنڈا کے 40 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں 41 رنز کا ہدف حاصل کر لیا

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی