Baaghi TV

Category: کھیل

  • انڈر13 اسکلز  ڈویلپمنٹ کیمپ  کا آغاز ہو گیا

    انڈر13 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا

    ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں پیر سے شروع ہونے والے انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں 46 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،کیمپ 4 سے 11 مارچ تک چلے گا۔سہیل تنویر کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ 24-2023 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 18 بیٹرز، 16 اسپنرز، نو فاسٹ بولرز اور تین وکٹ کیپر شامل ہیں۔کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی اور مہارت کی نشوونما پر توجہ دی جائے گی ۔ حافظ سجاد اکبر 12 رکنی سپورٹ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اسسٹنٹ کوچ جبکہ سعید بن ناصر بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
    سابق پاکستانی خواتین انٹرنیشنل ناہیدہ خان اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گی۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔ہیڈ کوچ این سی اے، شاہد انور: "یہ انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کے کھیل کے احساس سے آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بے خوف کرکٹ کھیلنا سکھایا جا رہا ہے.

  • پی سی بی کا  چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر چھاتی کے کینسر اور بچوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔اس سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والا میچ پنک ربن ڈے کے ذریعے منایا جائے گا جس میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی۔ٹیمیں گلابی ربن اور پنک کیپ پہنیں گی جبکہ کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے جبکہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے اور کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا۔
    12 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کے لیے گولڈ ربن ڈے منایا جائے گا۔ وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن اور کیپ پہنیں گے۔پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے چار مریضوں کو کراچی میں گولڈ ربن ڈے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے اور انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

  • پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے،  فاسٹ بالر سہیل خان

    پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے، فاسٹ بالر سہیل خان

    وکٹیں فلیٹ بن رہی ہے جسکی وجہ سے با لرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، انکے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کےلیے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہئے ،ملک کے ہر کھونے سے سب کو برابر موقع ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بولرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہوگئی ہیں، پچز فلیٹ ہوگئیں، بولرز کے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ باؤنڈریز کم سے کم 70 میٹر کی ہونی چاہیے۔سہیل خان نے کہا کہ 2015 ورلڈکپ میں اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے۔ اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ  کا  پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہوئی اور صرف 18 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پتان بابر اعظم صرف پر رن آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب اور محمد حارث نے ایک ایک رن بنایا جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 12 اور رومین پاول کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔چھٹی وکٹ پر پال والٹر اور عامر جمال نے 107 رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو بچانے کی کوشش کی۔ عامر جمال نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ پال والٹر نے 33 رنز بنائے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رومان رئیس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ حنین شاہ نے بھی دو آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ نسیم شاہ نے لی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی ہی گیند پر ایلکس ہیلز کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جنہیں صائم ایوب نے کلین بولڈ کیا۔ تیسرے اوور میں 28 کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر کولن منرو بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی صائم نے میدان بدر کیا۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔شاداب خان کے ساتھ پہلے 37 رنز بنانے والے سلمان علی آغا نے 65 رنز کی پارٹنرشپ بنائی جبکہ سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور جارڈن کاکس کے درمیان 68 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان اور جارڈن کاکس نے 39 رنز جوڑے۔ کاکس 30 جبکہ اعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

    پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب، سلمان ارشاد

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کاکس، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، حنین شاہ

  • منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے  شائقین کرکٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ

    منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔ اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔

  • بارش کے باعث یونائیٹڈ  اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

    بارش کے باعث یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

    راولپنڈی:ا یچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

  • راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

    راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

    پی ایس ایل9 ، راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کر دیا گیا

    راولپنڈی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کر دیا گیا ہے،مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا،میچ ختم کیے جانے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں،دوسرے میچ کا وقت شام سات بجے کا ہے،دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا

    دوسری جانب کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت پی ایس ایل کے ختمی انتظامت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،‏‎راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 02 تا 10 مارچ 2024 تک پی ایس ایل میچز ہوں گے، راولپنڈی پی ایس ایل کے 09 میچز کی میزبانی کرے گا۔ان میں سے 03 ڈے اور 06 نائٹ میچز ہوں گے۔سکیورٹی کے پیش نظر فوڈ سٹریٹ ڈبل روڈ 28 فروری سے بند، 11 مارچ 2024 کودوبارہ کھول دی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ میچزمیں سکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہترین بنانا ہے تا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہماری مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو۔ عوام قومی مفاد کی خاطرقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھر پور تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔‎پی ایس ایل کے انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ڈبل روڈ اور کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد موجود سڑک کا پیچ روک مکمل کیا جاچکا ہے۔روٹس پر موجود تمام سٹریٹ لائٹس کی مرمت بھی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ دوران میچز ساڑھے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کاؤنٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹاون کالج میں کی جائے گی۔ پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجودہوں گے۔ آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیڈیم کے پاس فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر برگیڈ گاڑی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے لیے آر ڈیبلیو ایم سی کے 100 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔ آل راؤنڈر اعظم خان

    میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔ آل راؤنڈر اعظم خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رآؤنڈر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہوں۔اعظم خان نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کافی اچھا جا رہا ہے، کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں، کوشش ہوگی کہ راولپنڈی کے میچز میں اچھا پرفارم کریں۔ اعظم خان نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہوتی ہے،انسان 500 میچز کھیل کر پھر 50 سنچریاں کر پاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ میں سینئر جونیئر کا کوئی فرق نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر میری زندگی بدلی ہے اور دنیا بھر میں کھیل کر مجھے ہر کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے، میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔
    اعظم خان نے کہا کہ میں حال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں ایوریج نہیں دیکھی جاتی، آپ کے کھیل کی اہمیت کا وزن اہم ہے، میرا بیٹنگ نمبر آسان نہیں، ہر میچ میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، ہمیں ہر صورتحال کے مطابق تیاری کرنا پڑتی ہے۔اعظم خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میرا آنا یا نہ آنا سلیکٹرز پر ہے میں پرفارمنس پر فوکسڈ ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پرفارم کروں کہ پھر کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہو، ماضی کی نہیں حال کی پرفارمنس پر ہی سلیکٹ ہونا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پہلے جیسی کنڈیشنز نہیں ہوں گی، 180 اب پار اسکور ہے، ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند پلیئرز کیلئے پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے۔

  • کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 20میں سے 13 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا خرابی کا شکار ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر موجود کراچی کنگز کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لازمی کامیابی درکار، لیکن میچ کے لیے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوگیا۔

    آج کراچی میں میچ ہونا ہے اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بیمار پڑ گئے ہیں، کچھ کو ہوٹل میں دوا دی گئی تو ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کروانا پڑ گیا،ہوٹل کا کھانا کھانے سے مبینہ طور پر کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ہوٹل میں ہی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے،ہوٹل میں تین کھلاڑیوں کو ڈرپ لگائی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس نے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے

    آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں،پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے،کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے

    ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ : بابر کی ایک درجہ تنزلی

    نئی ٹیسٹ رینکنگ : بابر کی ایک درجہ تنزلی

    نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دو درجے ترقی کے بعد تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ باؤلرز میں بھارت کےجسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔