Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

    شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی تاہم اب شہین اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے-

    پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا تاہم اب ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا دوسری جانب شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

    سپریم کورٹ سے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی درخواست کو پٹیشن …

    واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی دونوں کی شادی ستمبر کی 3 تاریخ کو ہونا تھی جسے اب منسوخ کرنا پڑے گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں انشااللہ شادی ہوجائے گی، دیر یا سویر، شکر ہے ایشیا کپ وقت پر ہورہا ہے، یہ پاکستان اور شاہین دونوں کے لیے اہم ہے،بس جیسے ایشیا کپ کا اونٹ ایک طرف بیٹھ گیا ہے، ویسے ہی یہ بھی بیٹھ جائے گا-

    حقیقی ڈریکولا مکمل طور پر سبزی خور تھا،محققین

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ون ڈے سیریز کل سے

    پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ون ڈے سیریز کل سے

    ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم جمعہ کو جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف اس سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر کی شاندار کارکردگی کو ون ڈے سیریز میں بھی برقرار رکھنا ہے۔

    کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا ۔ اسی میدان میں بقیہ دو ون ڈے انٹرنیشنل گیارہ اور چودہ ستمبر کو کھیلےجائیں گے ۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار جمعہ کے روز اپنے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کریں گی وہ اس میچ کو اپنی شاندار کارکردگی سے یادگار بنانے کی خواہش مند ہیں۔ 36 سالہ ندا ڈار کا جنوبی افریقہ کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 16ون ڈے انٹرنیشنل میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے246 رنز بنانے کے علاوہ 18 وکٹیں بھی حاصل کرچکی ہیں۔

    ,پاکستان اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نو میچز کھیل کر دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔یہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر تیسری سیریز ہوگی اس سے قبل اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے ہرایا تھا جبکہ آسٹریلیا میں اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے اس نے ابھی تک ایک سیریز کھیلی ہے جو آئرلینڈ کے خلاف تھی اور وہ اس نے تین صفر سے جیتی تھی۔

    پاکستانی اسکواڈ میں شوال ذوالفقار کو 16 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل بھی کیا گیا ہے۔ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی شوال ذوالفقار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ وہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ اور ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

    جنوبی افریقہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے جبکہ پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔

    پاکستانی ٹیم اس سیریز میں سدرہ امین۔ فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ پر انحصار کرے گی ۔ سدرہ امین ابتک آئی سی سی چیمپئن شپ کے نو میچوں میں535 رنز بناکر بیٹنگ چارٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں133 رنز بنائے تھے۔

    آئی سی سی چیمپئن شپ کے بولنگ چارٹ میں فاطمہ ثنا16 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔ لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے چیمپئن شپ کے چھ میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں آئرلینڈ کے خلاف لاہور میں پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی بھی شامل ہے۔

    جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پچیس میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے انیس اور پاکستان نے چار میچز جیتے ہیں ایک میچ ٹائی اور ایک نامکمل رہا ہے۔

    لیفٹ آرم اسپنر نشرہ سندھو کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی جیت سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ جیت ہماری انتھک محنت کا نتیجہ تھی ہم نے اپنی مہارت میں اضافے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ جنوبی افریقہ ون ڈے فارمیٹ میں بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہماری توجہ اچھی کارکردگی اور زیادہ سے زیادہ پوائنٹس لے کر چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔

    جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈر میزینین کیپ کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے انہوں نے پاکستان کے خلاف سولہ ون ڈے انٹرنیشنل میں406 رنز بنانے کے علاوہ17 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ اچھا لگا ہے ون ڈے میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے ۔یہ میرا مضبوط فارمیٹ ہےحالانکہ میں ٹی ٹوئنٹی میں بھی کھیل کر لطف اندوز ہوتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میری پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجھے پاکستانی ٹیم نئی نظر آئی ہے اور یہ خواتین کرکٹ کے لیے خوش آئند بات ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی ٹیم میچوں کو جیت پر ختم نہیں کرپائی ۔ہماری ٹیم بھی ماضی کے مقابلے میں نوجوان سائیڈ ہے۔ان کنڈیشنز میں آپ کو تجربے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین سیریز پی ٹی وی اسپورٹس اور پی ٹی وی نیشنل پر براہ راست دکھائی جائے گی جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ اے آر وائی زیپ پر ہوگی۔ یہ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونگے ۔ ٹاس تین بجے ہوگا۔

    شائقین کے لیے فضل محمود حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژر رکھے گئے ہیں۔ شائقین اسٹیڈیم کے باکس آفس سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ جبکہ یہ ٹکٹ pcb.bookme.pk پر بھی دستیاب ہیں۔

    پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ۔
    ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض۔ بسمہ معروف۔ ڈیانا بیگ۔ فاطمہ ثنا۔ غلام فاطمہ ۔ منیبہ علی۔ نشرہ سندھو۔ عمیمہ سہیل، شوال ذوالفقار، صدف شمس۔ سعدیہ اقبال۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

  • حارث رؤف نے ون ڈے وکٹوں کی ففٹی مکمل کی

    حارث رؤف نے ون ڈے وکٹوں کی ففٹی مکمل کی

    ایشیا کپ سپر فور، حارث رؤف نے ون ڈے وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی حارث رؤف ون ڈے وکٹوں کی تیز ترین ففٹی مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، حارث رؤف نے 50 وکٹیں، ون ڈے کیرئر کی 27 ویں اننگز میں حاصل کیں ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں حارث رؤف نے لیجنڈ وقار یونس کا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کے لیے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ فاسٹ بولر حسن علی کے پاس ہے، انہوں نے 24 میچوں میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
    جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 25 میچز وقار یونس نے 27 میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ثقلین مشتاق اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں انہوں نے 28 میچوں میں 50 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

  • آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر ہیں، ایشیا کپ کے آغاز سے قبل امام تیسری اور فخر پانچویں پوزیشن پر تھے۔ بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ریسی ون ڈر ڈسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارت اور نیپال کے خلاف شاندار باؤلنگ کے بعد شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی، وہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل نویں پوزیشن پر تھے جبکہ تازہ رینکنگ میں وہ پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
    پاکستانی فاسٹ باؤلر نے دو میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کی ہے۔

  • ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

    ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

    ایشیا کپ 2023 میں کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے سپر 4 مرحلے میں باؤنڈری بچانے کی کوشش میں نسیم شاہ کا کندھا زخمی ہو گیا۔ جب شاہین آفریدی نے ایک لینتھ گیند ٹانگ میں لگائی جس سے محمد نعیم کو فلک شاٹ کی کوشش کرنے پر آمادہ کیا گیا۔ تاہم، گیند نعیم کے پیڈ سے ٹکرا کر وکٹ کے پیچھے چلی گئی۔ باؤنڈری بچانے کی کوشش میں، نسیم شاہ فائن ٹانگ کی پوزیشن سے دوڑتے ہوئے اپنے بائیں طرف کھسک گئے، لیکن ان کی ٹانگ نادانستہ طور پر باؤنڈری کی رسی سے ٹکرا گئی کیونکہ وہ گیند کو پیچھے کھینچنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس بہادرانہ کوشش کے بعد، نسیم شاہ نے اپنے آپ کو پیٹ کے بل لیٹا ہوا پایا۔ اس کے ساتھی، رضوان، فوری طور پر مدد فراہم کرنے کے لیے اس کی طرف بڑھا۔ یہ واضح ہو گیا کہ سلائیڈ کے دوران نسیم نے اپنے دائیں کندھے کو زیادہ بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ وہ چند منٹوں کے بعد کھڑا ہونے میں کامیاب ہو گیا، لیکن وہ باؤنڈری رسیوں سے پرے کھڑا تھا۔ ٹیم کے فزیو محمد حارث کو متبادل فیلڈر کے طور پر طلب کیا گیا اور اس کے بعد نسیم کو میدان سے اتار دیا گیا۔ نسیم شاہ کی تکلیف واضح تھی کیونکہ انہیں پویلین میں طبی امداد دی گئی، ایک ڈاکٹر ان کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ اس کی چوٹ نے ٹورنامنٹ میں شرکت جاری رکھنے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں خدشات پیدا کیے، اور اس کے ساتھی اور شائقین ان کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹس کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

  • ایشیا کپ 2023 ،باکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر فور کا پہلا میچ جیت لیا

    ایشیا کپ 2023 ،باکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر فور کا پہلا میچ جیت لیا

    لاہور قذافی سٹیڈیم ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹو ں سے شکست دے دی ، ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 39.3 اوور میں حاصل کر لی۔
    پاکستان کی جانب سے امام الحق 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ رضوان نے ناقابل شکست 63 رنز کی باری کھیلی۔

    قبل ازیں بنگلادیش کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا، میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

    بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین کا شکار ہوئے، حارث رؤف نے بھی آتے ہی دھاک بٹھا دی اور اپنے پہلے ہی اوور میں نعیم کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز توحید کو بھی چلتے کیا۔

    ،پہلی وکٹ فخر زمان کے صورت میں اور دوسری بابر اعظم 22 بالز پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تیسری وکٹ امام الحق 84 بالز پر 78 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے کریز پر اس وقت محمد رضوان اور سلمان علی آغا موجود ہے قومی ٹیم کو جیتنے کے لئے 97 گیندوں پر 30 رنز درکار ہے
    پہلی اننگز

    بنگلہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اگر ہم زیادہ رنز بناتے ہیں تو اس سے مخالف ٹیم پر دباؤ پڑے گا۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، گزشتہ رات ہم نے دیکھا کہ حالات نے فاسٹ باؤلرز کی مدد کی، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے،پاکستان اب تک گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس اور 4.76 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کے مخالف آج گروپ بی میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
    گرین شرٹس – کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹورنامنٹ کا اپنا تیسرا اور پاکستان میں ہونے والا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔
    پاکستان اور نیپال کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں کھیلا گیا جب کہ پاکستان اور بھارت کا بلاک بسٹر آمنا سامنا بارش کی وجہ سے روکا گیا، سری لنکا کے پالکیلے میں کھیلا گیا۔

  • ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی۔

    باغی ٹی وی: بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے منگل کو پی سی بی کے سابق صدر نجم سیٹھی کے حالیہ تبصروں کا جواب دیا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے دور میں 2023 کا ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

    اے سی سی کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل تمام ممبران کو ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کے حوالے سے وضاحت دی انہوں نے کہا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے وہ ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پُرعزم تھے،ٹورنامنٹ کیلئے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا گیا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی میچز کروائے گئےتاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قیادت میں ایشیا کپ سے قبل کئی تبدیلیاں ہوئیں-

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچز کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی ان کی بڑی وجہ تھی،مزید برآں، پاکستان میں جاری براعظمی ٹورنامنٹ کے تمام کھیلوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ وہ تھا جو اس میں شامل اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ہوا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ نے ایک بیان میں کہا، "ایشیا کپ 2022 کا ایڈیشن یو اے ای میں ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ “اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی حرکیات کا براہ راست 100 اوور کے ون ڈے فارمیٹ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس تناظر میں، اے سی سی کے اراکین نے ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی متعلقہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیموں سے رائے حاصل کی اس طرح کا شیڈول ممکنہ طور پر کھلاڑیوں کی تھکاوٹ اور چوٹوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر سب سے اہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے۔

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

  • ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہےاس مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی،قومی کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف کولمبو کے پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گی-

    تاہم 10 ستمبر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور میچ کے دوران کولمبو میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی واش آؤٹ ہوسکتا ہے موسمیاتی ماہرین کے مطابق میچ کے دن بارش کا امکان 75 فیصد جبکہ رات کے وقت بارش کا امکان 95 فیصد تک بڑھ جائے گا اس وجہ سے شائقین بہت کم ایکشن اور ممکنہ واش آؤٹ کی توقع کرسکتے ہیں۔

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

    پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا جائے گا اس طرح دونوں ٹیموں کیلئے فائنل تک رسائی کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا-

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

  • ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش  کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے گا، مقابلے کا آغاز آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا تھا پاکستان نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


    ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان ، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

  • آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    سڈنی: آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے-

    آئی سی سی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا