Baaghi TV

Category: کھیل

  • پہلا رمضان سپورٹس سیریز ایونٹ کا شیڈول جاری

    پہلا رمضان سپورٹس سیریز ایونٹ کا شیڈول جاری

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پہلا رمضان سپورٹس سیریز ایونٹ 7 اپریل سے شروع ہوگا،

    مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پہلا رمضان سپورٹس سیریز ایونٹ11اپریل تک جاری رہیگا جس میں 6 کھیلوں کے مقابلے رات کو ہوں گے، ان کھیلوں میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ ٹیپ بال،کبڈی، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن شامل ہیں،کھلاڑیوں کو85لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،رمضان سپورٹس سیریز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،ہاکی ٹورنامنٹ 8ا ے سائیڈ ہوگا،20،20 منٹ کے دو ہاف ہونگے ہاکی ٹورنامنٹ کو پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سپانسر کر رہی ہے،ہاکی فاتح ٹیم کو 25لاکھ اوررنر اپ کو 15لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے کبڈی کی فاتح ٹیم کو 10لاکھ اور رنر اپ کو 5لاکھ روپے کے نقد انعامات دیں گے،فٹ بال کی فاتح ٹیم کو 5لاکھ روپے، رنر اپ کو 3لاکھ اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 2لاکھ روپے دینگے،کرکٹ ٹیپ بال کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ 50ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 25ہزار روپے دینگے،بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں ہر ڈویژن سے مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، فاتح ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے دینگے،گراؤنڈز کھلاڑیوں سے آباد ہوں گے تو نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،

    مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ندیم عمر خرید رہے ہیں،دیگر ٹیموں کی سپانسر شپ کے بات چیت جاری ہے،کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ایونٹ سپانسرڈ ہوگا،پنجاب حکومت کا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوگا، پہلا رمضان سپورٹس سیریز ایونٹ یادگار ہوگا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا ہے کہ پہلے رمضان سپورٹس سیریز میں 9 ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ویژن سطح پر افسران سپورٹس ایسوسی ایشنز سے مل کر ٹیموں کا انتخاب کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں،

     فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     عدالتوں میں کیسسز کا پیشگی ٹھیکہ رجسٹرار کو دے دیا جائے

  • منگنی یا نکاح؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرپر نسیم شاہ کی وضاحت

    منگنی یا نکاح؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرپر نسیم شاہ کی وضاحت

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پروائرل تصویرسے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں انہیں دو بزرگوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے،اس تصویرمیں نسیم کی مسکراہٹ اور سرپرٹوپی کے علاوہ ساتھ بیٹھے بزرگوں کی وجہ سے مداحوں نے تبصرے کئے کہ نسیم شاہ منگنی یا نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے

    https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1642179624993013760?s=20
    تصویر کے حوالے سے مداحوں کی جانب سے بے شمار پیغامات اور سوالات کے بعد نسیم شاہ نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے نسیم شاہ نے نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ مذکورہ تصویر ان کے گھر پر افطار کے موقع پرکھینچی گئی ہے-


    قومی کرکٹر نےلکھا کہ جو تصویر میں نے پوسٹ کی تھی وہ منگنی یا نکاح کے بارے میں نہیں تھی۔ ’شکرگزار‘ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی رشتے میں شامل ہونے یا کسی اور چیز کے بارے میں ہے۔

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی


    نسیم شاہ نے کہا کہ برائے مہربانی غلط تشریح کرنا بند کریں کیونکہ یہ میرے خاندان والوں کے ساتھ صرف ایک افطار کی تصویر تھی امید ہے کہ اب سب پر اصل بات واضح ہوگئی ہوگی۔

    بابر اعظم کا نام بھارتی نصابی کتاب میں شامل

  • رستم پاکستان فائنل دنگل 7 مئی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا

    رستم پاکستان فائنل دنگل 7 مئی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا

    لاہور: رستم پاکستان فائنل دنگل سات مئی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس،می پاکستان واپڈا کے زمان انور جانی گوجرانوالہ اور پاکستان آرمی کے محمد آصف بہاولپور کا جوڑ پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے کشتی کے اس فائنل مقابلے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ زمان انور جانی نے شہزاد پیچار کو سیمی فائنل میں زیر کیا تھا۔

    محمد آصف نے طیب رضا کے خلاف کامیابی پائی تھی۔ تیسری پوزیشن کے لیے طیب رضا واپڈا اور آرمی کے شہزاد پیچار مظفر گڑھ کا جوڑ پڑے گا۔ پاکستان ریسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار،کے مطابق حکومت پنجاب کے تعاون سے ہونے والے اس دنگل میں مجموعی طور پر سات مئی کو ٹائٹلپنجابیوں فائیٹ سمیت تیس کشتیوں کے چھوٹے بڑے مقابلے ہوں گے۔

    حکومت پنجاب دیسی کشتی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہےرستم پاکستان دنگل کےلیےمشیر کھیل وزیراعلیٰ وہاب ریاض، سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان، ڈائریکٹر سپورٹس عمیرحسین۔ڈائریکٹر ندیم قیصر کی نگرانی میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ رستم پاکستان فائنل کے فاتحین میں ایک بڑی انعامی رقم مختص کی جارہی ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق  آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر سلیم درانی88 برس کے تھے، وہ جام نگر گجرات میں مقیم تھے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر اور اسپنر سلیم درانی نے 29 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1202 رنز بنائے اور 75 وکٹیں حاصل کیں۔

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    سلیم درانی ایک سابق بھارتی کرکٹر ہیں 11 دسمبر 1934ء کابل افغانستان میں پیدا ہوئےوہ واحد ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی ہیں جو افغانستان میں پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے 1960ء سے 1973ء تک 29 ٹیسٹ کھیلے وہ ایک آل جو متاثرکرتے تھے ایک دھیمے لیفٹ آرم آرتھو ڈوکس گیند باز تھے۔ ان کی شہرت چھکے لگانے کی تھی جو بائیں ہاتھ کے بلے باز کی نماِیاں خوبی ہوتی ہے۔

    سلیم درانی 1961–62ء میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی سیریز میں فتح کے ہیرو تھے انہوں نے کولکتہ اور چنئی میں بالترتیب 8 اور 10 وکٹیں حاصل کیں ایک دہائی کے بعد ، وہ پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی فتح میں کلیئ لائیڈ اور گیری سوبرز کی وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ہندوستان کو پہلی مرتبہ جیت دلائی –

    سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے

    اپنی 50 ٹیسٹ اننگز میں انہوں نے 1962ء میں ویسٹ انڈیز کےخلاف صرف ایک سنچری 104 بنائی تھی وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں گجرات ، راجستھان اور سوراشٹرا کے لیے کھیلے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 سنچریاں بنائیں جس میں وہ 33.37 پر 8545 رنز بنا سکے۔ درانی کا تماشائیوں کے ساتھ ایک خاص رشتہ تھا ، جو ایک بار مشتعل ہو گئے جب انہیں 1973ء میں کانپور ٹیسٹ کے لیے نامعلوم طور پر ٹیم سے خارج کیا گیا تھا اور اس طرح کے نعرے لگائے گئے تھے ، "اگر درانی نہیں تو، ٹسٹ میچ بھی نہیں!

    جون-14-2018ء میں ہندوستان بمقابلہ افغانستان ہوئے تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوران بھی موجود تھے انہوں نے 1973 میں پروین بابی کے ساتھ ایک فلم چَرِترام بھی کی تھی وہ ارجن ایوارڈ جیتنے والے پہلے کرکٹ کھلاڑی تھے۔ انہیں بی سی سی آئی نے سن 2011ء میں سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

    گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

  • منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے پاکستانی شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہینز کے ساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی،اب پاکستان شاہینز کی منیجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    بابر اعظم کا نام بھارتی نصابی کتاب میں شامل

    61 سالہ منصور رانا لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں حال ہی میں انہوں نے افغانستان کےخلاف سیریز میں بھی بطور مینیجر خدمات انجام دی تھیں۔پی سی بی نے منیجر کے عہدے کیلئے اشتہار دے رکھا ہے-

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی قومی ٹیم کے منیجر کیلئے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے، منصور رانا کو پی سی بی نے پاکستان شاہینز کا منیجر بنانے کا فیصلہ کیا تھا پاکستان شاہینز ٹیم نےزمبابوے کا دورہ کرنا ہے جہاں اس نے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

  • بابر اعظم کا نام بھارتی نصابی کتاب میں شامل

    بابر اعظم کا نام بھارتی نصابی کتاب میں شامل

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بھارت میں چرچے، آٹھویں جماعت کے نصاب میں بابر اعظم کو شامل کیا گیا، کتاب کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، بابر اعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے آٹھویں کلاس کے سپورٹس کے نصاب میں شامل کیا ہے، بابر اعظم کے ہمراہ کتاب کے صفحہ پر بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر بھی ہیں، نصاب میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی شامل ہیں

    آٹھویں جماعت کی سپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ کرکٹرز کو انکی عرفیت سے ملائیں جبکہ جواب میں بابراعظم عرف بوبی درج ہے ، بابراعظم کے علاوہ اسی سوال میں دیگر بین الااقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں ، بھارتی نصاب میں بابراعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا برانڈ، اتنا اچھا کہ اسے اپنے روایتی حریف ملک میں بھی پہچان مل رہی ہے

  • نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    لاہور: نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے، پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے پہلے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کے باعث شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچزکرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے جبکہ ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے بعد راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے-

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان اور افتخار احمد کو گولڈن ویزا کے اعزاز سے نواز دیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے علاوہ یو اے ای دوسرا ملک ہے جہاں میں نے بہت زیادہ ٹائم گزارا ہے اور یہاں قیام کے دوران مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، گولڈن ویزا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    مڈل آرڈر بیٹرافتخار احمد نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈ ویزا دینے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اُس ملک کی طرف سے گولڈن ویزا کا اعزاز دیا گیا جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔


    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے-

    یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے سخت مؤقف کے جواب میں پاکستان نے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست


    کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات چیت شروع ہوچکی ہے پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا تاہم انڈیا اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور پاکستان کے میچز کیلئے بنگلادیش ممکنہ طور پر نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے یہ تجویز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں سامنے آئی تاہم فی الحال یہ صرف تجویز ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو اس کا اثر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی ہوگا جو فروری 2025 میں پاکستان میں ہی شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں یو اے ای، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ بھی بھارت کے میچز کی میزبانی کیلئے متوقع وینیوز کے طور پر زیر غور ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم دو بار آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2007 کے بعد سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہو سکیدونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا میں شیڈول ہے جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا-

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

  • انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے انڈونیشیا کو انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے یہ فیصلہ انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کی پاداش میں کیا گیا فیفا کا کہنا ہے کہ انڈر20 ورلڈ کپ کیلئے متبادل میزبان کا اعلان جلد کیا جائے گا اور فی الحال ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا انڈونیشیا کے خلاف مزید جرمانوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ فیفا انڈر 20 ورلڈکپ رواں برس انڈونیشیا میں ہونا تھا تاہم اب اس سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ انڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا انڈونیشیا کو میزبان ملک ہونے کی وجہ سے اس ایونٹ میں شریک ہونا تھا تاہم اب میزبانی چھینے جانے کے بعد اس کی شرکت کا بھی امکان نہیں۔ انڈونیشیا 1979 کے بعد سے اب تک ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے۔

    بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

    واضح رہے کہ جکارتہ میں گزشتہ دنوں اسرائیلی ٹیم کی متوقع شرکت پر مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے انڈونیشین اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔