Baaghi TV

Category: کھیل

  • بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل افغان کھیلاڑی زخمی

    بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل افغان کھیلاڑی زخمی

    افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ راشد خان انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف 2 ون ڈے میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ اے سی بی کے مطابق مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم نے راشد خان کی فٹنس کو اولین ترجیح دی، راشد خان کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں احتیاطی طور پر آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راشد خان کے لیے آرام کا فیصلہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے ان کی فٹنس کے لیے کیا گیا۔

    خیال رہے کہ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جون تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔ لیونل میسی کاشمار فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کا معاہدہ حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے ختم ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔ مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیش کش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں، جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

  • ساف چیمپئن شپ؛ بھارت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو کلئیرنس فراہم کردی

    ساف چیمپئن شپ؛ بھارت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو کلئیرنس فراہم کردی

    ساف چیمپئن شپ؛ بھارت سے پاکستانی فٹبال ٹیم کو کلئیرنس مل گئی

    بھارتی حکومت نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں ویلکم کرنے کے لئے کلئیرنس دے دی ہے جبکہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کلئیرنس سے متعلق بتا دیا، پی ایف ایف کو اے آئی ایف ایف سے باضابطہ دعوت اور تمام کلیرنس دستاویزات موصول ہوگئے ہیں۔

    بھارت کی وزارت کھیل، خارجہ اور داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نئی دہلی آنے کی اجازت دی، پاکستان فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے 18 جون سے 5 جولائی انڈیا کا دورہ کرے گی۔ ساف کپ اس ماہ انڈیا کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا، فٹبال فیڈریشن قومی فٹبالرز کیلئے انڈین ویزا موریشیس سے درخواست دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پاکستان فٹبال فیڈریشن بھارت جانے کیلئے پاکستانی حکومت سے اجازت کی منتظر ہے، پی یف ایف کو تاحال بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کلیئرنس کا انتظارہے۔

  • پاکستانی  نوجوان کا  عمرے کی سعادت حاصل کرنےکےلئےانوکھا اقدام

    پاکستانی نوجوان کا عمرے کی سعادت حاصل کرنےکےلئےانوکھا اقدام

    گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد طیب جواد نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے حجاز مقدس کےسفر کو سائیکل پر طے کر کے عقیدت اور ایڈوینچر کی اعلیٰ مثال قائم کر دی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ سفر مدینہ کا آغاز 9 جنوری 2023 کو گوجرانولہ سے کیا تھا اور لاہور سے اوکاڑہ،ملتان ، ڈی جی خان، لورالائی کے راستے کوئٹہ ، تفتان کے راستے ایران میں داخل ہوا۔ ایران میں زاہدان، بام، ، جیرفت، بندر عباس وہاں سے بحری جہاز پر 210 کلومیٹر کی مسافت کر کے عرب امارات کے شہر شارجہ پہنچا۔ شارجہ سے دبئی ، ابو ظہبی کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوا سعودی عرب میں حرض۔ الخراج اور ریاض سے مکہ مکرمہ جہاں پر عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ بعد میں جدہ کے راستے مدینہ منورہ پہنچا۔ محمد طیب جواد نے کہا کہ میرا یہ سفر 74 دن میں مدینہ منورہ تک مکمل ہوا جس میں کچھ شہروں میں قیام بھی ہوئے۔ جن میں بندر عباس، شارجہ، دبئی ، ریاض، مکہ مکرمہ ، جدہ شامل ہیں ،رمضان المبارک مدینہ منورہ میں گزرا اور پھر عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اسکے بعد واپسی کے سفر کے لئے رخت سفر باندھ لیا،

  • بھارتی کرکٹ بورڈ  تنظیمی  لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر ہے،سابق اینٹی کرپشن چیف

    بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر ہے،سابق اینٹی کرپشن چیف

    سابق اینٹی کرپشن چیف اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار نے بورڈ کے سسٹم پر سوال اُٹھادیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کےمطابق ہنسی کرونیےسمیت بی سی سی آئی میں متعدد کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق اینٹی کرپشن چیف اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار نے بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے متعلق چونکا دینے والے انکشاف کئے ہیں-

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    انہوں نے بورڈز کو خبردار کیا ہے کہ نئے فنانشل ماڈل پر وہ بھارتی بورڈ کو مالی لحاظ سے کھلی چھوٹ نہ دیں، بھارتی بورڈ میں کروڑوں روپے بغیر کسی مقصد کے خرچ کردیئے جاتے ہیں،ان کا کوئی آڈٹ بھی نہیں ہوتا نیرج کمارنےآئی سی سی فنانشل ماڈل میں بھارت کو زیادہ حصہ دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے آئی سی سی کے اس نئے فنانشل ماڈل میں بھارت کو 38 فیصد حصہ ملنے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے نیرج کمار نے کہا کہ آئی سی سی ایسے بورڈکوکروڑوں روپے نہ دے جو اسے ضائع کرےگا اورکوئی احتساب بھی نہیں کرےگا، بی سی سی آئی میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہے، آئی سی سی کرپشن کے 50 فکسنگ کیسز کی تحقیقات میں کم ازکم 47 کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے بھارت سے نکلتا ہے-

    پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    2015 سے 2018 کے درمیان بورڈ کی طرف سے بطور اینٹی کرپشن چیف کے اسپاٹ فکسنگ کا خطرہ بہت زیادہ پایا،بی سی سی آئی کے خزانے میں ایسی رقم بھی ملی جن کے شواہد پیش نہیں کیےگئےبورڈ کے خزانےمیں بہت بڑی رقم ہونے کے باوجود ملک میں انفراسٹر کچر اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا کام نہ ہونے کےبرابرہےانگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت کرکٹ بورڈز کو بھارت کوپیسے دینے میں محتاط رہنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ رقم دینے سے پہلے بی سی سی آئی سے پوچھا جانا چاہیےکہ انہوں نےکرکٹ کے لیےکیا کام کیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اتنا امیر ہونے کے باوجود بی سی سی آئی نے رقم کی تقسیم کا کبھی احتساب نہیں کیا اس وقت بھارت میں چھوٹے لیول پر کرکٹ کی حالت افسوسناک ہے، بی سی سی آئی سے کرکٹ کے انفراسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ کا پوچھیں توان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

    نیرج کمار نے کہا کہ اتنے بڑےملک میں صرف ایک کرکٹ اکیڈمی ہے جو چنائی میں ایک اسپانسرز کے ذریعے چل رہی ہے، بی سی سی آئی نےابھی تک کرکٹ کے لیے کوئی بڑی اکیڈمی نہیں بنائی، بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہےجو سمجھ سے باہر ہے لوگوں کے پاس ایشوز کو حل کرنے کے لیے سوجھ بوجھ کی کمی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک اسکینڈل ختم ہوتا ہے تو نیا جنم لے لیتا ہے۔

  • رگبی چیمپئن شپ؛ یو اے ای ٹیم آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گی

    رگبی چیمپئن شپ؛ یو اے ای ٹیم آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گی

    رگبی چیمپئن شپ؛ یو اے ای ٹیم آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گی

    پاکستان کی رگبی یونین نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی رگبی ٹیم ایشیا رگبی چیمپئن شپ ڈویژن 1 کے دو میچوں میں حصہ لینے کے لیے اگلے ماہ پاکستان پہنچے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدگی سے ثقافتی، تعلیمی اور کاروباری تبادلے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی تقریبات بھی ہوتی ہیں، جو دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے بارے میں مزید جاننے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

    پاکستان رگبی کے سیکرٹری سلمان شیخ نے کہا کہ پاکستان کو اس سال ایشیا رگبی چیمپئن شپ ڈویژن 1، 2023 کے میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں اور وہ بالترتیب 4 جولائی اور 8 جولائی کو لاہور میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان رگبی یونین کے مطابق پاکستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے کوچ گیرٹ مولڈر کی رہنمائی میں ٹورنامنٹ کے لیے تربیت میں مصروف ہے۔ ملڈر نے مئی 2022 میں ایشیا رگبی ڈویژن 2 کے لیے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ بھی کی، جس میں ’مین ان گرین‘ نے تھائی لینڈ کو شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو میچوں کے مقام کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن وہ زیادہ تر لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ رگبی ایک قریبی رابطہ ٹیم کا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو گیند ہاتھوں میں لے کر دوڑنا پڑتا ہے۔ یہ کھیل 15 کھلاڑیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ میدان کے دونوں سروں پر H کی شکل کی گول پوسٹس ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پاکستان کی قومی رگبی ٹیم نے بین الاقوامی آغاز 2003ء میں سری لنکا کے خلاف میچ سے کیا تھا، جبکہ متحدہ عرب امارات، جو 1974 سے عربین گلف رگبی فٹ بال یونین کا حصہ تھا، 2012 میں ایشیا رگبی کا مکمل رکن بنا۔

  • تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ

    تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 12 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے پانچ ایتھلیٹس حصہ لیں گے
    ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایتھلیٹس کی حال ہی میں نیشنل گیمز میں ہونیوالی پرفارمنس پر انحصار کرنے کے بجائے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اے ایف پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 11 جون کو ہوں گے .
    ان ٹرائلز میں مردوں کے 4 ایونٹس اور خواتین کا ایک ایونٹ رکھا گیا ہے ، خواتین کیلئے صرف چار سو میٹرز کی دوڑ میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ مردوں کیلئے سو میٹر، دو سو میٹر، جویلین تھرو اور لانگ جمپ کے ایونٹس کے ٹرائلز ہوں گے
    ٹرائلز میں شرکت کیلئے عمر کی حد یا کسی کوالیفائنگ ٹائم کی قید نہیں رکھی گئی ہے یاد رہے کہ تمام ایتھلیٹس مئی کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے دوران بھی مصروف عمل تھے،

  • وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی

    وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی

    لاہور کے مقامی کالج میں منعقد ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ پر فوکس کررہا ہوں مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا، میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں،
    انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے اگر کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کرسکوں گا اور کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرنے کا فائدہ بھی ہوگا کیونکہ کیمپ میں بولنگ کرنے سے ردھم اور فارم حاصل کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے ایک سوال کے جواب میں 2023 ورلڈ کپ کے بارے میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ابھی سے فوکس کرنا ہوگا.جس کے لئے مزید محنت درکار ہے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا،جسکی کمبی نینشن تیار کرنے کے لئے سلیکٹر کو ابھی سے ساچنا چاہئے،

  • بابر اور رضوان کا ہارورڈ یونیو رسٹی میں تین روزہ کورس مکمل

    بابر اور رضوان کا ہارورڈ یونیو رسٹی میں تین روزہ کورس مکمل

    قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ہاورڈ یونیورسٹی میں کورس مکمل ہو گیا لیکن یادیں باقی رہ گئی دونوں سپر اسٹارز نیویارک ٹائمز اسکوائر پر بھی مرکز نگاہ بنے رہے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا تین روزہ کورس مکمل ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز اسکوائر سمیت مختلف مقامات پر گئے ہر جگہ مرکز نگاہ بنے رہے جن کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جہاں دونوں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مختلف ایتھلیٹ کلاس فیلوز بھی موجود ہیں بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے دو کرکٹرز ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔

  • شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹیو ی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم جس زمانے لنکن ٹیم کے پاس کھیلنے گئے تھے اس وقت وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب تھے، اسی طرح بنگلہ دیش آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار ہے مودی حکومت سے قبل جب پاکستان دورہ بھارت کیلئے جاتا تھا تو بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں لیکن ہماری گورنمنٹ نے یہی کہا کہ حکومت کی طرف سے ’’گرین سگنل‘‘ ہے۔

    شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں-

    واضح رہے کہبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ “ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گےٹورنامنٹ ایک ہی مقام خاص طور پر سری لنکا میں ہونا چاہیے-

    نامزد میزبان کے طور پر پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنا ہوگا یا دستبردار ہونا پڑے گا۔ اس صورت میں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جن میں پانچویں ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

  • آل رؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ  کرکٹ میں واپسی

    آل رؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

    انگلش آل راؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان بڑھ گیا وہ آف اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد ایشز سیریز میں نمائندگی حاصل کر سکتے ہیں
    پینتیس سالہ آف اسپن آل راؤنڈر معین علی کا دو سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک ہو سکتا ہے ، نوجوان اسپنر جیک لیچ کی انجری اور ایشز سیریز میں نمائندگی سے محرومی کے بعد کرکٹ گروز کی نظریں تجربہ کار معین علی پر جمنے گئی ہے دوہزار اکیس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آل راؤنڈر نے مختصر دورانیے کے فارمیٹ پر توجہ دی جہاں ان کی بہترین پرفارمنسز انہیں دوبارہ تاریخ ساز ایشز سیریز میں واپس لا سکتی ہیں