Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا

    پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے بعد پی سی بی چینل پر Tesla US24 لکھ دیا تھا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر ‘Tesla US 24’ رکھ دیا تھا ہیکرز نے چینل پرموجود تمام ویڈیوز بھی غائب کر دیں،بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24 ہی رہا۔

    اطلاع ملنے پر پی سی بی نے یوٹیوب حکام سے فوری رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے چینل کا کنٹرول دوبارہ پی سی بی کو دے دیا پی سی بی کی متعلقہ ٹیم نے چینل کی تحلیل شدہ ویڈیوز بحال کرکے چند نئی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر دیں۔

    واضح رہے کہ پی سی بی یوٹیوب چینل کے 44 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

  • کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ 340 رنز پر گرگئی

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ 340 رنز پر گرگئی

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ 340 رنز پر گرگئی

    کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنا لیے۔
    دوسرا روز
    نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔
    ٹاس
    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا. دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔
    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔
    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے

  • رونالڈو ریاض پہنچ گئے

    رونالڈو ریاض پہنچ گئے

    سعودی کلب کی جانب سے فٹ بال کے میدان میں اترنے کے لیے رونالڈو ریاض پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: کرسٹیانو رونالڈو پیر کی رات گیارہ بجے کے قریب اپنی فیملی کے ساتھ پرائیویٹ جیٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب ’النصر‘ کی شرٹس کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، سعودی شہریوں کا سات نمبر کی شرٹ خریدنے کیلئے رش بڑھ گیا جبکہ انسٹاگرام پر النصر کلب کے فالوورز 8 سے بڑھ کر61 لاکھ ہو گئے ہیں۔


    سعودی کلب النصر کی جانب سے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد رونالڈو اور ان کے اہلخانہ کی دارالحکومت ریاض میں رہائش کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    مغربی پریس رپورٹس میں مشہور فٹبالر اور اس کے خاندان کے لیے ریاض میں المحمدیہ کے اعلیٰ درجہ کے محلے میں ایک محل کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ محل 8 بیڈ رومز، ایک بڑی آبشار، بڑے سبز علاقوں، ایک اولمپک سوئمنگ پول پر مشتمل ہے۔ اس محل کے ساتھ 3 اضافی ولاز بھی ملحق ہیں۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    برطانوی اخبار "ڈیلی میل” کے مطابق رونالڈو سعودی دارالحکومت کے پرتعیش محلوں میں سے ایک میں رہنے کے لیے منتقل ہو جائیں گے۔ وہ المحمدیہ کالونی میں رہیں گے جو ایک پرسکون اور پر تعیش مقام ہے۔ یا وہ النخیل کالونی میں رہائش پذیر ہوں گے، یہ کالونی بین الاقوامی سکولوں کے لیے مشہور ہے۔

    واضح رہے کہ فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے جو معاہدہ کیا ہے، وہ 2025 تک جاری رہے گا النصر کلب سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ 177 ملین پاؤنڈ سے زیادہ وصول کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا تھا۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

  • پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    کراچی: دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیوون کانوے نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہے۔ تاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی-

    باغی ٹی وی : ڈیوون کانوے نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہےتاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی۔ صبح گھاس والی پچ پر باونس سے فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ رفتہ رفتہ سلو ہوجانے والی وکٹ سے اسپنرز نے فائدہ اٹھایا۔

    بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت


    ان کا کہنا تھا کہ پہلی وکٹ کی اچھی پارٹنر نے ہمیں فائدہ دیا لیکن بعد میں پاکستان بولرز نے بھرپور انداز میں بولنگ کی پہلے دن ابتدا میں ہم حاوی رہے لیکن بعد میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا نسیم شاہ نے چائے کے وقفہ کے بعد عمدہ بولنگ کی اور وکٹ کے دونوں جانب سوئنگ کرتے ہوئے ہمیں قدرے پریشان کیا۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے


    کیوی بیٹر نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی رہی، انہوں نے اپنے گیم پلان پر عمل کیا اور موقع کی مناسبت سے اسٹروکس کھیلے۔ ہماری ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جن سے رہنمائی بھی ملتی ہے۔


    دریں اثنا پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سینچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے ڈیود کانوے نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کیا۔

  • پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہلے سیشن میں وکٹ پر نمی ہونے کے باجود ہماری بولنگ توقعات پر نہیں اترسکی-ے دیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان علی آغا نےدوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گیند بازوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کو توقعات کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سیشن میں وکٹ پر نمی ہونے کے باجود ہماری بولنگ توقعات پر نہیں اترسکی اور ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کراسکے، بعد میں وکٹ سے مدد ملی تو آخری سیشن میں پانچ وکٹیں بھی مل گئیں۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ


    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی وکٹ وقت گزرنے کے ساتھ ٹرن لے گی، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی، کوشش ہوگی کہ مہمان ٹیم کو جلد آوٹ کریں، پہلے ٹیسٹ کی نسبت وکٹ قدرے مختلف ہے، ابتدا میں وکٹ نہیں ملی لیکن بعد میں مہمان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور بیٹنگ آل راؤنڈر خدمات انجام دینا چاہتا ہوں، بولنگ کی ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کی اور اچھے ایریا میں گیندیں کرائیں جس سےمجھے کامیابی بھی ملی بیٹر ہوں لیکن بولنگ پر توجہ دی اور اس کی ثقلین مشتاق سے خصوصی رہنمائی حاصل کی ہے، پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے فرسٹ کلاس میں سو وکٹیں پانے کا سنگ میل عبور کرنے پر خوشی ہے۔

  • بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت

    بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت

    آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں مائیکل نیسر کا حیران کن کیچ دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کے لیے موضوع بحث بنا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: برسبین ہیٹ اورسڈنی سکسرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے متنازع کیچ پراب آئی سی سی نے وضاحت جاری کی ہے سڈنی کے جارڈن سلک نے گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش کی تھی مگر مائیکل نیسر نے باؤنڈری کےقریب گیند کوکیچ کرلیامگر جب یہ احساس ہوا کہ وہ باؤنڈری لائن عبور کرنے والے ہیں تو گیند کو اوپر اچھال دیا۔

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

    گیند باؤنڈری لائن کو عبور کرگئی تھی اور وہاں مائیکل نیسر نے چھلانگ لگا کر گیند کو کیچ کیا اور ہوا میں ہی اسے واپس گراؤنڈ کے اندر اچھال دیا پھر دوبارہ فیلڈ میں جاکر کیچ کو مکمل کیا امپائرز نے کافی سوچ بچار کے بعد اسے آؤٹ قرار دیا مگر کھلاڑیوں اور مداحوں میں الجھن برقرار رہی جن میں سے کچھ اسے ناٹ آؤٹ جبکہ کچھ آؤٹ قرار دیتے رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کے تحت فیلڈر کو سب سے پہلے گیند باؤنڈری لائن کے اندر ہی پکڑنا ہوتی ہے اور لائن کی دوسری جانب جاکر کیچ کی اجازت نہیں ہوتی۔

    مگر اس کیس میں فیلڈر نے گیند کو پہلے باؤنڈری لائن کے اندر ہی کیچ کیا اور پھر منفرد انداز سے اسے مکمل کیا جبکہ اس کے پیر بھی باؤنڈری کے باہر گیند کو پکڑے ہوئے زمین کو نہیں چھو رہے تھے۔

    آئی سی سی کے مطابق مائیکل نیسر کی چھلانگ کی ٹائمنگ اور کیچ قوانین کے مطابق تھا اور امپائر نے درست آؤٹ دیا۔

  • پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے

    کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے۔

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے-

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔

    پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

    پاکستان ٹیم

    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم

    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

  • قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک مختلف یونٹس کے تقریباً30 کوہ پیماؤں نے تین شعبوں،سپیڈ، بولڈرنگ اور لیڈ میں حصہ لیا۔ ابو زر فیض، ظہیر احمد، سیف الدین، حذیفہ عمران، مشاہد شاہ، عمر بلال ظفر اور یاسر شہزاد نے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پوزیشنیں حاصل کیں۔ چیمپئن شپ میں ابو زر فیض نے4 تمغے حاصل کیے۔

    انہوں نے جونیئر کیٹیگری کے چند دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ اوپن کیٹیگری میں بھی حصہ لیا اور گولڈ میڈل حاصل کئے ۔ انہوں نے 7:31 سیکنڈ کی رفتار کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا ۔چیمپئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب ایمز یجوکیشن سسٹم میں منعقد ہوئی جہاں بولڈرنگ ڈسپلن کی چیمپئن شپ نئی تعمیر شدہ بولڈرنگ وال پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پرایمز ایجوکیشن سسٹم کے چیئرپرسن الماس صابر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کوہ پیماؤں میں میڈلز تقسیم کئے ۔ انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں کو کوہ پیمائی اور دیگر بیرونی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نےکوہ پیماؤں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےیقین دلایا کہ اے سی پی فیڈریشن کو درپیش مالی چیلنجوں کے باوجود کھلاڑیوں کے لیے مقابلوں اور تربیت کا انعقاد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لڑکوں کی کڈزنیشنل سپورٹ کلائمبنگ چیمپئن شپ 15 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔تقریب میں کرار حیدری، رحمت اللہ قریشی، اکرم اعوان، نجیب خٹک، ساجد اسلم، طارق عباسی، افراہیم ستی، زاہد بشیر ڈار، مجتبیٰ احمد، عبدالواحد بھی موجود تھے۔

  • دوسرا ٹیسٹ؛  نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی ٹیست میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا میدان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج گیا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لیے حسن علی اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا ہے کہ حسن علی اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔نعمان اور وسیم جونیئر کو آرام دیاگیاہے۔

    دوسرے ٹیسٹ کے لیے شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے۔شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے صرف شناختی کارڈ یا ب فار دکھانا ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈرا ہو گیا تھا۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
    بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
    رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
    عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا
    پاکستان ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ شمل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل شامل ہیں.

  • ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی، پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنےکا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز نجم سیٹھی کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کردیا جائے گا ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی جائے گی جبکہ مینجمنٹ کمیٹی نے 192 کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بھی بحال کردیئے ہیں۔

    پی سی بی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ڈپارٹمنٹس کو باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے۔اجلاس میں مختلف امور پر 12 کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظور ی بھی دی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کے تمام کنٹریکٹس پورے کیے جائیں گے۔ خواتین کرکٹ لیگ کیلئے کام جاری رہے گا۔

    چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز ہوں گے۔ بھاری تنخواہیں لینے والے گھر جائیں یا کم تنخواہ پر کام کریں۔ رمیز راجہ کے بیان پر جواب نہیں دوں گا۔ پی سی بی میں جمہوریت واپس آگئی ہے۔

    دوسری جانب جونیئر لیگ کو شروع کروانے والے رمیز راجا نے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔


    رمیز راجا نے امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے کہ تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے-

    سابق چیئرمین نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا، یہاں تک کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں-