Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کاکیس دائرکردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے مقدمہ دائر کیا ایتھلیٹکس کوچ نے الزامات لگائے کہ پہلے وزیر کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔

    کوچ نے الزام لگایا کہ وزیر کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا اور گھر پہنچنے پر وزیر کھیل نے غیر اخلاقی حرکات کیں۔

    وزیر کھیل نے خاتون کوچ کی جانب سے کیس دائر کرنے سے قبل ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور ان الزامات کو ‘اپنی شبیہ خراب کرنے’ کی کوشش کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے امید ہے کہ مجھ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی مکمل تحقیقات ہو گی۔ تحقیقات کی رپورٹ آنے تک میں محکمہ کھیل کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے حوالے کرتا ہوں-

    خاتون نے اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منوہر لال کھٹر حکومت سندیپ سنگھ کو فوری طور پر برطرف کرے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

    واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور انڈیا ہاکی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

  • بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    قومی کھلاڑی کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کی کپتانی کرے لیکن وائٹ بال نہ کرے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہمارے پاس بابر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر کامران اکمل کا ایک انٹرویوکلپ وائرل ہے جس میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم کے اننگزڈکلیئر کرنے پر کہا جاتا رہا کہ بابر نے اننگز ڈکلیئر کرکے کمال کردیا جس پر مجھے بہت ہنسی آرہی تھی۔


    کامران اکمل نے کہا کہ مجھے بہت ہنسی آتی ہے جو لوگ میڈیا پر کہتے ہیں کہ کپتان کا بہادرانہ فیصلہ تھا، ہمیں تو پاگل نہ بنائیں ہم ان سے پاگل نہیں بننے والے، اس فیصلے کے ذریعے کپتان کا یہ بتانا کہ میں جارح مزاج ہوں یا ٹیم منجمنٹ بڑی جارح مزاج ہے ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑنا، ہمیں اپنی کرکٹ بہتر کرنی ہوگی۔

    تینوں فارمیٹ میں بابر اعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر وہ بیٹنگ پر کھڑا رہے تو لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا اسکور کرلے گی، بابر اعظم سب کا آئیڈیل ہے لیکن اس پر پریشر کم ہونا چاہیے، میرا خیال ہے اگر بابر وائٹ بال کی کپتانی نہ بھی کرے تو کوئی برائی نہیں، اس حوالے سے ہمیں بابر پر بوجھ کم کرنا چاہیے، اس سے بابر کو ہی فائدہ ہوگا-

    قومی کرکٹر کا کہنا تھا میرا تجربہ ہے کہ ایک کپتان کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے، بابر کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کی کپتانی کرے لیکن وائٹ بال نہ کرے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہمارے پاس بابر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • 2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    لاہور: 2022 پاکستان کرکٹ کیلیے کئی سوال چھوڑ کر رخصت ہوا جب کہ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں ساحل کے قریب پہنچ کر پیاسے رہ گئے۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    پاکستان نے سال 2022میں 26ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،14میں کامیابی حاصل کی، 12میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بڑی ٹیموں میں سے 8میچز انگلینڈ سے ہوئے، ان میں سے 5میں شکست ملی،نیوزی لینڈ سے 4مقابلوں میں صرف ایک فتح حاصل ہوسکی،یوں 12مقابلوں میں 8بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت سے 3میچز میں سے 2میں مات ہوئی،حیران کن طور پر سری لنکا نے دونوں میچز ہراے، زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے بھی زیر کیا۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

     

    ورلڈکپ میں گرین شرٹس گروپ مرحلے میں ناقص کارکردگی کے بعد دعاؤں سے سیمی فائنل میں پہنچے، نیوزی لینڈ کو زیر بھی کرلیا، مگر فائنل میں انگلینڈ نے شکست دیتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،اس سے قبل یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں بھی سری لنکا نے مات دے کر ٹائٹل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، محمد رضوان 996 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر، بابر اعظم 735رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    بلند بانگ دعووں کے باوجود مجموعی طور پر تینوں فارمیٹ میں کارکردگی کے تسلسل کا فقدان رہا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے 9 ٹیسٹ کھیلے اور صرف ایک ہی میچ سری لنکا میں جیتا،ہوم گراؤنڈ پر دونوں سیریز میں شکست ملی، آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-1 سے مات ہوئی، انگلینڈ نے تینوں ٹیسٹ ہرا کر پہلی بار پاکستان کو تاریخ میں ہوم سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار کیا، نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوچکا، دوسرا نئے سال میں کھیلا جائے گا۔

    طویل فارمیٹ کے میچز میں بابر اعظم 1184رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سب سے زیادہ 23وکٹیں ابرار احمد نے حاصل کیں،اسپنر نے صرف آخری 3میچز کھیلے۔

    ون ڈے کرکٹ میں پاکستان نے 3سیریز میں مجموعی طور پر 9میچز میں حصہ لیا،ے ان میں سے صرف ایک میں آسٹریلیا نے شکست دی، گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف سیریز 2-1سے جیتی،نیدر لینڈز اور ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کیا، ایک روزہ میچز میں بھی بابر اعظم 679رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، حارث رؤف اور وسیم جونیئر 15،15وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔

  • پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

    پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

    کراچی: پی سی بی کے سی ای او بھی ’’بچت مہم‘‘ کی زد میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق پی سی بی افسران کی بھاری تنخواہیں دیکھ کر مینجمنٹ کمیٹی کے ہوش اڑ گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اگرشاہ خرچیوں پر قابو نہ پایا گیا توجلد خزانہ خالی ہو جائےگا،یہ بھی محسوس کیا گیا کہ بیشتر حکام کام سےزیادہ رقوم وصول کر رہے ہیں۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    ذرائع نے بتایا کہ کئی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ وہ تنخواہ میں 30 سے 40 فیصد کمی برداشت کریں یا گھر واپس چلے جائیں،انھیں فیصلے کیلیے ایک ہفتے کا وقت ملا ہے،یو اے ای سے آنے والے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی ان میں شامل ہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے…

    2014 کے پی سی بی آئین میں سی ای او کی گنجائش ہی موجود نہیں ہے،اسی لیے ویب سائٹ پر فیصل کا کوئی عہدہ ہی درج نہیں کیا گیا،ان کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ 93 ہزار750 روپے ہے، فیصل کو 40 فیصد کٹوتی یا استعفے کا آپشن دے دیا گیا۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    14 لاکھ 12 ہزار980 روپے ماہانہ پانے والے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی خطرے میں ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی تنخواہ 14 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان ماہانہ 9لاکھ 61 ہزار663 روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر اینڈ ریئل اسٹیٹ ناصرحمید 9 لاکھ جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سمیع الحسن برنی 13 لاکھ 93 ہزار 999 روپے ماہانہ پاتے ہیں۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو11لاکھ 77 ہزار 500 روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں، ان سب کو بھی کٹوتی یا گھر جانے کا آپشن دے دیا گیا، اگلے 7 سے 10 روز کے دوران پی سی بی میں کئی اہم تبدیلیاں ممکن ہیں،ذاکر خان 3اپریل کو 60 سال کے ہو کر ویسے ہی ریٹائر ہو جائیں گے لیکن انھیں بھی 3ماہ کی تنخواہ لے کر جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا چند روز قبل ہی مستعفی ہو گئی تھیں، انھیں ماہانہ 9لاکھ 85 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

  • گالف چیمپئن شپپ: روفیشنل گالفر نعیم خان نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جما لیا

    گالف چیمپئن شپپ: روفیشنل گالفر نعیم خان نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جما لیا

    گالف چیمپئن شپپ: روفیشنل گالفر نعیم خان نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جما لیا،اطلاعات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل گالفر نعیم خان نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جما لیا، امیچرز میں یشل شاہ لیڈ کررہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن شبیر اقبال گزشتہ دو راؤنڈ پر کوئی اسکور حاصل نہ کرسکے۔

    کم عمرترین مائیکروسافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈرنے پلاٹ کے تنازعہ پردو قتل کر دیئے

    کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کا آخری راؤنڈ دلچسپ ہوگیا ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والے نعیم خان اب سب سے آگے ہیں، تین اسٹروکس کے فرق سے محمد منیر اور چار اسٹروکس کے فرق سے حمزہ امین تیسرے نمبر پر ہیں۔احمد بیگ پانچ اسٹروکس کے فرق سے چوتھے نمبر پر موجود ہیں، یہی چاروں کھلاڑی فائنل راؤنڈ کی لیڈنگ فلائٹ کا حصہ ہوں گے۔

    روس کا مغرب اور یورپ کوپیغام: ایٹمی آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں کی نمائش پیش کردی

    دفاعی چیمپئن شبیر اقبال دو روز سے کوئی اسکور نہ کرسکے، انہوں نے پہلے روز تین انڈر پار اسکور کیا تھا، امیچرز کیٹیگری میں یشل شاہ نےبرتری حاصل کرلی ہے۔

    پروفیشنل کیٹیگری کے لیڈر نعیم خان اور امیچر کیٹیگری کے لیڈر یشل شاہ نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ جیت کر نئے سال کا آغاز بہترین انداز میں کرنے کی خواہش ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نےشعیب ملک سےجدائی کی تصدیق کردی؟

    ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نےشعیب ملک سےجدائی کی تصدیق کردی؟

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نیوایئر انسٹا پوسٹ نے کرکٹر شعیب ملک سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔اطلاعات کے مطابق 2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں۔

    یادرہے کہ چند دن پہلے بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یو اے ای میں بھارت ایوارڈز 2022 میں بہت اچھا وقت گزرا ۔”

    ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک لاکھوں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

    چند روز قبل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے انسٹاگرام پر ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج سیمی فائنل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھی۔

  • محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

    محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

    لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے کو پی ایس ایل میں پرفارمنس سے مشروط کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اگر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ آتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت زبردست رہے گا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔اب بھی یقینی طور پر کارکردگی بہترین ہوگی۔ یقین ہے کہ نجم سیٹھی کے دور مین پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے پیسر نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس کے بعد اس بات کو بھی دیکھنا ہے کہ آیا قومی ٹیم کو میری ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ سابق چیئرمین رمیز راجہ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں پر دروازے بند کرنے کے حوالے سے کچھ بھی کہیں۔ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ میں لیگز کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ یہ فیصلہ کرنا موجودہ بورڈ مینجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو ٹیم کی ضرورت سمجھتے ہیں یا نہیں۔ اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد رمیز راجہ جس قسم کی باتیں کررہے ہیں، وہ انہیں زیب نہیں دیتیں۔ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں۔ورک لوڈ پالیسی نہ اہنانے سے فاسٹ بولرز کی انجریز پر بات کرتے ہوئے محمد عامر کا موقف تھا کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دینا بہت بہت ضروری ہوتا ہے۔

  • رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل توبیٹے نےعلیحدگی اختیارکرلی

    رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل توبیٹے نےعلیحدگی اختیارکرلی

    ریاض:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں رونالڈو ٹیم کی جرسی پکڑے ہوئے ہیں۔

    النصر نے رونالڈو کی تصویر کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو ناصرف ہمارے کلب بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کو بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔

    معاہدے کے مطابق 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جون 2025 تک النصر کلب کی جانب سے میدان میں اتریں گے جب کہ دہائی کے آخر تک کلب کے برانڈ امبیسیڈر کے فرائض سر انجام ساتھ کھیلنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    النصر کلب اور رونالڈو کے درمیان معاہدے کی سالانہ مالیت 20 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جارہی ہے۔رونالڈو نے 2009 سے 2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کلب کو 2 لا لیگا ٹائٹلز، 2 ہسپانوی کپ، 4 چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جتوائے ہیں۔

    پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    دوسری طرف اس سے پہلے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ان کےصاحبزادے رونالڈو جونیئر نے بھی انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کر لیں ۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

     

     

    کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے مینجر کے لئے کوئی عزت نہیں ، اس فیصلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹ بال کلب سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ رونالڈو کے بیٹے اسی کلب سے تربیت لے رہے تھے مگر اب رونالڈو جونیئر نے بھی کلب کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رونالدو جونیئر نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو جوائن کرلیا ہے۔ رونالڈو جونیئر ریال میڈرڈ کی انڈر 14 لیول کی ٹیم کے 20 مقابلوں میں شرکت کر کے 50 گول کر چکے ہیں ۔

  • دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

    دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

    دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا تاہم شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا بی فارم لانا ہوگا۔

    قبل ازیں پی سی بی نے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا و طالبات سمیت معذور افراد، اولڈ ہومز اور یتیم بچوں کو اسٹیڈیم لائے جانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں، جس سے نیشنل اسٹیڈیم کو بھرا جاسکے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے جبکہ اسٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو پہنچانے کیلئے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم میں کوئی بھی شخص اسلحہ، کھلونا بندوقیں، خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، یا تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء، شیشے کی/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پچ کی تیاری کے حوالے سے خود میدان میں آگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی ہی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جن پچز ہر مقابلے ہوئے ان کے معیار پر شائقین ، میڈیا اور سابق کرکٹرز مسلسل سوال اٹھارہے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے چ
    عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کے کنوینرہ ارون رشید کے ہمراہ نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچ گٸے۔ اس موقع پر کیوریٹرز نے شاہد خان آفریدی کو پچ سے متعلق بریفنگ دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ پچ قابل قبول نہیں، ایسی پچ بناٸیں جس پر اچھی کرکٹ ہو، دوسرے ٹیسٹ کے لئے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔

  • ہرشخص اپنی ڈومین میں رہ کرکام کرے گا تو بہتری کی طرف جائیںگے،شاہد آفریدی

    ہرشخص اپنی ڈومین میں رہ کرکام کرے گا تو بہتری کی طرف جائیںگے،شاہد آفریدی

    عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچ گئے

    سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر ہارون رشید بھی شاہد آفریدی کے ہمراہ موجود تھے، کیوریٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی کو پچ پر بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ پچ قابل قبول نہیں ہے،ایسی پچ بنائیں جس پر اچھی کرکٹ ہو، 8 ماہ سےکرکٹ اکیڈمی بند پڑی ہے میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے ہرشخص اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے گا تو بہتری کی طرف جائیں گے،کوشش ہوگی کہ جاتے جاتے 2 ٹیمیں دے کر جائیں،سلیکشن کمیٹی نے خود ہمیں کہا کہ پلیئرز کے ساتھ ون ٹو ون رابطہ ہونا چاہیے، کھلاڑی سے بات کر کے خود ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا،فخرزمان اور ہارث سہیل سے ڈائریکٹ رابطہ کیا،انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا ،کمیونی کیشن گیپ بہت ہے ،سب کے ساتھ رابطے میں رہنا ہوگا،کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری ہوتی ان کو اپنی فٹنس کا خیال رکھیں،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں ،گزشتہ روزان کا چیلنج اچھا لگا ،الزام تراشی کی عادت نہیں ،غلطی کرتا ہوں تو تسلیم بھی کرلیتا ہوں،رمیز راجہ نے اپنے دور میں اچھے کام کیے ہیں سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اچھی سلیکشن کی محمد وسیم کی سلیکشن میں کئی کھلاڑی ملے ہیں ،کپتان بنانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کا ہے،

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر سے شروع ہوگا