Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر

    شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر

    پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کوخیبرپختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔


    تقریب میں قومی کرکٹر کے پی پولیس کی وردی پہن کر شریک ہوئےاس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز بھی لگائے گئے۔ قومی کھلاڑی نے پولیس وردی میں سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کاحصہ رہے ہیں اور بھائی اب بھی پولیس میں ہیں، پولیس کی ڈیوٹی کافی مشکل ہے بہادرپولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

    قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ تقریب میں موجود فخر زمان سمیت تمام کرکٹرز کے پی پولیس اور فورسز کے ساتھ ہیں۔

    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تعریف ہے ، شاہین شاہ آفریدی ہمارا فخر اور اسٹار ہیں۔

    انسپکٹر جنرل کے پی پولیس معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے 6 ماہ کے دوران پولیس کے 54 آفیسرز اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ۔ شاہین شاہ آفریدی کے سفیر منتخب ہونے سے خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی شاہین شاہ آفریدی کی خدمات قابل ستائش ہیں پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی اور شاہین شاہ کرکٹ کے میدان میں چھکے لگائیں گےشاہین شاہ آفریدی پولیس کی کامیابیوں اور خدمات میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

  • سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں،بابر اعظم

    سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں،بابر اعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں ،اس کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلتی رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےسری لنکا کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا اور اسی سیریز کے پوائنٹس خاصےاہم ہیں، ہوم سیریز میں ہر ٹیم مضبوط ہوتی ہے جس سے فائدہ ہوتا ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے وکٹیں لینی ہیں اور اسی پر فوکس کرنا ہے،وہاں کی وکٹوں اور اسپنرز کے مطابق سویپ پربھی کام کیا ہےٹیسٹ میں ایڈجسٹ ہونےمیں وقت لگتا ہےہم نے بحیثیت ٹیم اس پر کام کیا ہے کہ صورتحال کے مطابق ہم نے کیسا کھیلنا ہے اور ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آرہے ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپنرز کا شعبہ اچھا ہے،یاسر شاہ واپس آئے ہیں، وہاں اسپنرز کو مدد ملےگی، مجھے اپنے فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے ،وہ ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں، ٹف کنڈیشنز میں چیلنجز ہوتے ہیں لہٰذا اسی کے مطابق خود کو تیار بھی کیا ہے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے کیمپ میں آکر فاسٹ بولروں کی بہت حوصلہ افزائی کی-

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیل رہی ہے سب کو خوش ہونا چاہیےہمیں چیئرمین اور بورڈ سے اسپورٹ ملی، ہم اچھا کھیلے اسی کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، ابھی کمبی نیشن پر کہنا قبل ازوقت ہے، سری لنکا میں سائیڈ میچ بھی ہے اس کے بعد پلیئنگ الیون کا سوچیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں ٹیسٹ میں ڈبل محنت کر رہا ہوں تاکہ میری رینکنگ اس میں بھی مزید بہتر ہو،بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ابھی بہت وقت ہے، ہماری اپنی کرکٹ بہت زیادہ ہےلہٰذا ابھی اس کے بارے میں نہیں سوچا۔

    ومبلڈن اوپن:اعصام الحق کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

  • اسٹورٹ براڈ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے

    اسٹورٹ براڈ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے

    لندن: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : برمنگھم میں جاری بھارت کےخلاف ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلش باؤلر کے ایک اوور میں 35 رنز کسی بلے باز نے نہیں بلکہ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے بنائے۔


    برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ کے 146 اور جڈیجا کے 104 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی –

    جبکہ بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے اسٹورٹ براڈ کو 2 چھکے،4 چوکےلگائے جبکہ اوور میں ایک سنگل رن بھی بنایا۔ ایک چھکا نو بال پر لگایا گیا، مسلسل چھکے چوکے کھانے کے بعد اسٹورٹ براڈ نے وائیڈ بال پر 5 رنز بھی دے دئیے۔


    قبل ازیں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں یوراج سنگھ کے ہاتھوں 6 چھکے کھا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل 2003 میں برائن لارا نے روبن پیٹرسن کو ایک اوور میں 28، جارج بیلی نے 2013 میں جیمز اینڈرسن کو پرتھ کے مقام پر 28، کیشیو مہاراج نے جو روٹ کو 2020 میں ایک اوور میں 28 مارے تھےجبکہ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں 27 رنز بنائے تھے۔

  • کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی : کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے این اوسی کے بعد کے پی ایل ایڈیشن 2 کی راہ میں حائل رکا وٹیں ختم ہو گئی ہیں پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

    کے پی ایل کے صدرعارف ملک نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اور کے پی ایل سیزن 2 کو این او سی دیا ہے یہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر اس کشمیری کی کامیابی ہے جو کرکٹ کے اندر حصہ لینا چاہ رہا ہے جو اس فیسٹیول کو دیکھنا چاہ رہا ہے-

    عارف ملک نے کہا کہ خاص طور پر ہمارے کشمیری بھائی جو مقبوضہ جموں کشمیر میں ہیں یہ ان تمام کشمیریوں کیلئے کامیابی ہے اور پاکستانیوں کے لئے بھی کامیابی ہے بلکہ ساری مسلم ورلڈ کے لئے کامیابی ہے کہ ہم سیزن 2 کی طرف جا رہے ہیں اور سیزن 2 کی ایکسائٹمنٹ کافی دنوں سے چل رہی تھی اور اب کھلاڑی خاص طور پر کشمیری بچے تیار ہو جائیں کیونکہ یہ ان کشمیری بچوں کے لئے ہی لیگ ہو رہی ہے –

    صدر کے پی ایل نے کہا کہ ہمارے سامنے کافی چیلنجز تھے جنہیں اللہ تعالیٰ کے فضلو کرم سے عبور کر لیا ہے سیزن ون کی ڈٹ رپورٹ بھی ان میں شامل تھی وہ بھی مکمل کر لی گئی ہے-

    انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا انہوں نے جو جو ہمیں کہا وہ ہم نے کیا

    کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں-

  • ومبلڈن اوپن:اعصام الحق کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

    ومبلڈن اوپن:اعصام الحق کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

    لندن:پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، لندن میں جاری گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرےراؤنڈ میں سپین کے ڈیوڈ ویگا اور برازیل کے رافیل میٹوس نے پاکستان کے اعصام الحق اور قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈو ویسوف کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا،

    ذرائع کے مطابق پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے راؤنڈ میں انہیں سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے راؤنڈ میں ڈیوڈ ویگا اور رافیل میٹوس کو 5-3 کی برتری حاصل تھی اس موقع پر اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈو ویسوف فٹنس مسائل کی وجہ سے دسبتردار ہو گئے،

    واضح رہے پہسابق عالمی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز جو ایک سال کے طویل وقفے کے بعد کورٹ میں واپس آئی تھیں کو ومبلڈن اوپن کے پہلے ہی رائونڈ میں فرانس کی نوجوان کھلاڑی ہارمونی ٹین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے سرینا ولیمز جنہیں ومبلڈن اوپن میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی کو فرانسیسی کھلاڑی ہارمونی نے تین گھنٹے گیارہ منٹ کے مقابلے کے بعد سات پانچ، ایک چھ، سات چھ سے شکست دی،

    یاد رہے کہ ہارمونی ٹین جو عالمی درجہ بندی میں 115ویں پوزیشن پر ہیں کا ومبلڈن اوپن میں پہلا میچ تھا، اس ناکامی کے بعد سرینا ولیمز کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اب ان کیلئے ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلام جیتنا ناممکن دینے لگا ہے، یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا سرینا ولیمز کا آخری ومبلڈن اوپن تھا راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر نے آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ اور امریکا کے مارکوس گیرون کو شکست دی تھی۔

  • مغرب کی دشمنی: روسی کھلاڑی کھیل سے محروم کردیئے گئے

    مغرب کی دشمنی: روسی کھلاڑی کھیل سے محروم کردیئے گئے

    ماسکو:مغرب کی دشمنی: روسی کھلاڑی کھیل سے محروم کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق 90 سے زائد کھیل کے عالمی اداروں نے روس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر کے انہیں فی الحال کھیل سے محروم کر دیا ہے۔

    ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین نے جمعے کی شب یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک کھیل سے متعلق ستانوے عالمی ادارے روس کے کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

    روس کے لیے پیغام ہےکہ21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں:یو این سیکریٹری جنرل

    یوکرین پر روس کی چڑھائی کے اب اسکے اثرات کا دائرہ سیاسی و اقتصادی شعبوں سے بڑھ کر کھیل کے میدان تک بھی جا پہنچا ہے۔ اُن اداروں میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، یورپی فوٹبال کی تنظیم یوفا اور اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی او سی بھی اُن اداروں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین جنگ کے باعث روسی کھلاڑیوں کو اپنے عتاب کا نشانہ بنایا ہے۔

    روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

    ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین ویکٹر بلاجیف کا کہنا تھا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اولمپک اور پیرالمپک کی عالمی کمیٹیوں کے علاوہ پچانوے دیگر کھیل تنظیموں نے روسی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان سے محروم کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلے اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی اور سی نے پابندیاں عائد کیں اور پھر اسکے بعد دیگر عالمی تنظیمیں بھی پابندیاں عائد کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

    اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور

    یاد رہے کہ روس نے چوبیس فروری کو مغربی ممالک بالخصوص نیٹو کی اشتعال انگیزیوں کو وجہ بتا کر یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو بدستور جاری ہے اور اس کے باعث اب تک روس کے خلاف سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

  • پاکستان کی تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں جیت

    پاکستان کی تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں جیت

    لاہور:پاکستان نے تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ جیت لی،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سونے کے 8اور چاندی کے 4تمغے جیت کر میدان مار لیاجبکہ سری لنکا نے سونے کے 6اور چاندی کے 6تمغے جیتے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں کی تین کیٹیگریز میں سری لنکا نے سونے کے میڈلز جیتے
    ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

    اس موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سواتے چیمپئن شپ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کو مبارکباددی ، ان کا کہنا تھا کہ سواتے چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے ہوئے، سری لنکا کی ٹیم نے اچھے ڈسپلن کیساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
    چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،

    محمد طارق قریشی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہارکیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے، صدر سواتے فیڈریشن سری لنکانے کہا ہے کہ انہیں چیمپئن شپ کے انعقاد پر بہت خوشی ہوئی ہے، چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،

    پرساد وکرما سنگھے نے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھی مہمان نوازی کی ہے جس پر شکرگزار ہیں،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ
    سواتے کے کھیل کے فروغ کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا تعاون قابل تحسین ہے،

    اس تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم غلام مصطفی شاہ بھی موجود تھے

  • سیزن 23-2022 کے لیے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

    سیزن 23-2022 کے لیے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 23-2022 کے لیے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 20 خواتین کرکٹرزکو شامل کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ میں 8 کھلاڑیوں کو ترقی جبکہ 3 ، طوبہٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سیزن 22-2021 میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سدرہ امین، غلام فاطمہ اور ارم جاوید کو دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    مئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمن پلیئر آف دی مینتھ کا ایوارڈ جیتنے والی 21 سالہ طوبہٰ حسن کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    طوبہٰ حسن کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر بہت خوش ہیں۔ بالآخر انہیں اپنی سخت محنت کا صلہ ملنا شروع ہوگیا ہے ۔ ان کی تمام تر توجہ میدان میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز ہے، وہ اب اپنی محنت دوگنی کردیں گی۔

    طوبہٰ حسن نے کہاکہ وہ اس سفر میں بھرپور ساتھ دینے پر اپنی تمام سینئر کھلاڑیوں ، دوستوں، اہل خانہ اور اسپورٹ اسٹاف کی مشکور ہیں۔ ان کا واحد مقصد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہیں یقین ہے کہ وہ خود سے جڑی تمام توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

    سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے والی کھلاڑیوں میں ندا ڈار اور عالیہ ریاض کو کپتان بسمہ معروف کے ہمراہ اے کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح انعم امین، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل کو بی کٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔ منیبہ علی اور عائشہ نسیم کو کٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سیزن 22-2021 میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر جویریہ خان کو سی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسماویہ اقبال، چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی:

    چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ 8 کھلاڑیوں کا ترقی اور 3 کا پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ پانا درحقیقت پاکستان خواتین کرکٹ کے درست سمت میں آگے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے تاہم انہیں اب بھی بہت محنت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہاکہ سیزن 23-2022 میں جتنی زیادہ کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے، وہ پرامید ہیں کہ اس سیزن کے اختتام پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایک مزید بہتر سائیڈ بن کر سامنے آئے گی۔

    انہوں نے کہاکہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ صرف کھلاڑیوں کی گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا صلہ ہوتا ہے بلکہ یہ انہیں آئندہ سیزن میں بھی مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

    اسماویہ اقبال نے کہا کہ وہ گزشتہ سیزن میں بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کی مشکور ہیں، وہ امید کرتی ہیں کہ یہ تمام کرکٹرز آئندہ سیزن کے دوران کامن ویلتھ گیمز، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گی۔

    ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022ء:
    کٹیگری اے : بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض
    کٹیگری بی: انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل
    کٹیگری سی: عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز
    کٹیگری ڈی: غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبہٰ حسن

  • پاکستان جونیئرلیگ کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر ہوں گے

    پاکستان جونیئرلیگ کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر ہوں گے

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس کے اعلیٰ حکام نے رواں ہفتے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں پی جے ایل کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اکتوبر میں کھیلی جانے والی فرنچائز لیگ کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    فیصل حسنین، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ کرکٹ اس قوم کو متحد کرتی ہے۔ خوشی ہے کہ نیشنل براڈکاسٹر، پی ٹی وی اسپورٹس نے پاکستان جونیئر لیگ کے تمام میچز براہ راست نشر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے ایونٹ کی نمایاں کوریج پی جے ایل کی پروفائل میں اضافہ کرے گی۔ خطے میں کرکٹ کے فروغ اور پذیرائی کے لیے پی سی بی کو پی ٹی وی اسپورٹس جیسے شراکت داروں کی ضرورت ہے۔

    فیصل حسنین نے کہا کہ ملک بھر میں موجود پی ٹی وی اسپورٹس کے ناظرین تک پہنچنے والے پاکستان جونیئر لیگ کے براہ راست مناظر باصلاحیت نوجوانوں کو اس لیگ کی جانب راغب کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جب سے کرکٹ میں براڈکاسٹ کوریج متعارف ہوئی ہے پی سی بی اور پی ٹی وی اس وقت سے ہی شراکت داروں کی حیثیت سے مل کر کام کررہے ہیں اور گزشتہ چند برسوں میں یہ رشتہ اور بھی مضبوط ہوا ہے۔

    مبشر توقیر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی :

    ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس اپنی کوریج کے ذریعے کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے جو معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے۔ پاکستان جونیئر لیگ ایک دلچسپ پراجیکٹ ہے اور وہ حکومت کی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی سے متعلق پالیسی کے تحت پی سی بی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے پی جے ایل کی بھرپورکوریج کو یقینی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ سیزن 23-2022 کے دوران پاکستان کرکٹ کےمداحوں کو بہت سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ اس دوران پی سی بی کو پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی میزبانی بھی کرنی ہے۔ فروری 2023 میں ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے مقابلے بھی شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سے جوڑے رکھیں گےجبکہ اسی سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم نے اے سی سی ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں میں بھی شرکت کرنی ہے۔

  • پی سی بی نےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

    لاہور:پی سی بی نےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ 23-2022 کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

    پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے ہیں۔

    10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کنٹریکٹ ملا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہیں جبکہ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے اور فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں 12 ماہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ اینڈ وائٹ دونوں کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں اور اکٹھے کنٹریکٹس سے چند کھلاڑیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ ریڈ اور وائٹ بال میں فارمیٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

    اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے اور فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں جبکہ ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں اور حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔ آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر کٹیگری ڈی میں شامل ہیں اور شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر بھی کٹیگری ڈی میں شامل ہیں۔علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ ہوں گے۔