Baaghi TV

آرمی چیف سے پشاور زلمی کے چیئرمین سمیت اہم کھلاڑیوں کی ملاقات

آرمی چیف سے پشاور زلمی کے چیئرمین سمیت اہم کھلاڑیوں کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کی ملاقات طے پائی ہے،

ملاقات اور حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔ جبکہ مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا ہے

More posts