Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: پاکستان کا نیشنل اسٹیڈیم میں منفرد ریکارڈ

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: پاکستان کا نیشنل اسٹیڈیم میں منفرد ریکارڈ

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم پر ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل چار مرتبہ پہلی اننگز میں 200 یا اس سے زائد کا مجموعہ بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اس اسٹیڈیم پر قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلادیش کے خلاف اپریل 2008 میں کھیلا تھا جہاں اس نے شعیب ملک کی قیادت میں 203 رنز بنائے تھے اور مہمان ٹیم کو 101 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 102 رنز سے جیت لیا۔

    پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 65 رنز سےجیت…

    دوسرا میچ دس سال بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف یکم اپریل 2018 کو کھیلا تھا جہاں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پھر 203 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو صرف 60 رنز پر آؤٹ کرکے 143 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹی۔

    تیسرا ٹی ٹوئٹنی میچ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 اپریل 2018 کو کھیلا تھا اور اس میں بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 205 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس میں بابر اعظم کے ناقابلِ شکست 97 رنز بھی شامل تھے اور ویسٹ انڈیز کو صرف 123 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 82 رنز سے جیت لیا۔

    میچز اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں، اسد عمرکی رمیز راجہ سے درخواست

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی 3 اپریل 2018 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلا گیا جہاں پہلی بیٹنگ تو پاکستان کے حصے میں نہیں آئی لیکن کامیابی قومی ٹیم نے ہی حاصل کی۔

    پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کررہا ہے، جہاں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پھر 200 اسکورز بنائے اوراور ویسٹ انڈیز کو 137 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 65 رنز سے جیت لیا-

    اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • میچز اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں، اسد عمرکی  رمیز راجہ سے درخواست

    میچز اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں، اسد عمرکی رمیز راجہ سے درخواست

    کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں آکر انٹرنیشنل کرکٹ دیکھ رہے ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اسٹیڈیم خالی ہے حالانکہ پہلے جگہ نہیں ہوتی تھی میں کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم آئیں-

    پہلا ٹی20: پاکستان کا 200 رنز کا ہدف،ویسٹ انڈیز کی 3 وکٹیں گر گئیں

    انہوں نے کہا کہ میری آفیشل سے بات ہوئی ہے اور میں رمیز راجہ سے بھی درخواست کروں گا کہ اسٹوڈنٹس کے لیے فری انٹری کردیں یہ وقت پیسہ کمانے کا نہیں ہے ابھی تک کورونا کے حالات اور شرح بہت کم ہے، روزاانہ ہم دیکھتے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنے والوں کی انٹری بند کی ہے لیکن ابھی فلائٹس بند نہیں کی گئی ہیں۔

    کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کا امدادی سامان تقسیم

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پی سی بی کی مشاروت سے فیصلے کریں گے این سی او سی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میچزمیں بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ میچ کرائیں۔

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

  • اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی :اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس نے 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

    زینب عباس نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل 7 دسمبر کو ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹے کا نام ’تیمور حمزہ کاردار‘ رکھا ہے۔

    اسپورٹس اینکر نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ماں بننے کو اپنا اب تک کا سب سے اچھا کام بھی قرار دیا۔

    اسپورٹس اینکر کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کے بعد کئی اسپورٹس و شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے نوزائیدہ بچے کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    زینب عباس نے نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے شادی کی تھی، اسپورٹس اینکر فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔

    زینب عباس کے شوہر حمزہ کاردار سابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔ زینب عباس اگرچہ اسپورٹس اینکر ہیں لیکن وہ زیادہ تر کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    انہوں نے 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایونٹس بھی فرائض نبھاتی آئی ہیں۔

    زینب عباس نے دنیا ٹی وی سے اسپورٹس رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد بھارتی اسپورٹس چینلز پر بھی رپورٹنگ اور میزبانی کرتی دکھائی دیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

  • پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 65 رنز سےجیت لیا

    پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 65 رنز سےجیت لیا

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کا پہلا ٹی20 باآسانی 65 رنز سےجیت لیا.

    باغی ٹی وی :نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، اکیل حسین نے ان کی وکٹ حاصل کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، اکیل حسین نے ان کی وکٹ حاصل کی۔فخرزمان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 10 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 35 رنز تک پہنچایا-

    محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی دوسری اینڈ سے حیدرعلی نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 12 ویں اوور کے اختتام پر چوکا لگا کر ٹیم کی سنچری مکمل کی حیدرعلی نے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی

    ویسٹ انڈیز کےشیفرڈ نے 16 اوور شروع کیا اور پہلی ہی گیند پر محمد رضوان کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 52 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جارح مزاج بلے باز آصف علی روایتی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بنا کر باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد 7 رنز کا اضافہ کر پائے محمد نواز اور حیدرعلی نے جارحانہ انداز میں اسکور آگے بڑھایا حیدرعلی 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے محمد نواز نے اختتامی اوورز میں مہمان ٹیم کے باؤلرز کو خاطر میں لائے بغیر باؤنڈریز حاصل کیں انہوں نے صرف 10 گیندوں کا سامنا کیا اور 30 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 200 رنز بنالیے۔

    دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ دوسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے، وہ محمد نواز کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔


    پاکستان نے دوسری وکٹ اوور میں حاصل کی تاہم پوران نے محمد وسیم جونیئر کو ایک بلند و بالا چھکا رسید کیا محمد وسیم نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر پوران کی وکٹیں اڑا دیں پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے اپنےدوسرےاوور میں پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی اور ڈیوون تھامس کو بھی آؤٹ کردیا۔

    شاداب خان نے دسویں اوور کی پہلی ہی گیند پر شے ہوپ کی وکٹ حاصل کی جنہوں نے سب سے زیادہ 31 رنز بنا ئے تھے دسویں اوور کی چوتھی گیند پر شاداب نے اپنا دوسرا شکار کیا اور شمراہ بروکس کی 5 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.

    اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پہلے ٹی20 کے ٹاس کے بعد کہا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا خوش آئند ہے ہماری ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہم زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کی کوشش کریں گے۔

    خیال رہےکہ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جو کراچی میں ہی منعقد ہوں گے دوسرا ٹی 20 میچ 14 اور تیسرا 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی

    ویسٹ انڈیز: نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، شے ہوپ، شمرابروکس، ڈیوون تھامس، رومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینیک ڈریکس، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین

    کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائیوں کو ایس او پیز کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر پریمئیر لیگ ارشد خان تنولی کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

    شاہد آفریدی نے نئے چیئرمین ارشد خان تنولی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ارشد خان تنولی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں امید ہے ان کی سربراہی میں لیگ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ میں فرینچائزز نے اپنے اپنے من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں فرنچائزز آفیشلز کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی-

    ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند ہوگئیں، پی ایس ایل تاریخ کے کامیاب کھلاڑی فخر زمان اور کامران اکمل بھی ڈرافٹ میں شامل ہوئےہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت تھی، سب نے اپنے پلانز اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرلیے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ریٹینشن کا پورا کوٹہ استعمال کیا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی کراچی میں ویسٹ انڈیز کی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ڈرافٹ میں شریک نہیں ہیں۔

    پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 32 ممالک سے 425 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم میں کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز کی تھی۔

    پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کا انتخاب کرلیا، ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ کا انتخاب کیا، کراچی کنگز نے کرس جارڈن کو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے کا انتخاب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کو اور پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی کا انتخاب کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مرچنٹ ڈی لانگا کو اور کراچی کنگز نے لوئس گریگوری کو منتخب کیا متان سلطانز نے جمیکا سے تعلق رکھنے والے اوڈین اسمتھ کو منتخب کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فولکنر کو چُنا-

    گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو منتخب کرلیا جبکہ اسی راؤنڈ کی ایک اور پک میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا انتخاب کیا اور تیسری پک میں ہیری بروک کو بھی چن لیا جبکہ گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔

    سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد، کراچی کنگز نے عمید آصف اور لاہور قلندرز نے کامران غلام کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق کو جبکہ ملتان سلطانز نے اس راؤنڈ کی اپنی دو پکس میں پہلے رومان رئیس اور پھر آصف آفریدی کا انتخاب کیا۔

    سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں انور علی کو ملتان سلطانز نے چنا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریسی ٹوپلے کا انتخاب کیا کراچی کنگنز نے سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ٹام ابیل کو چنا اور لاہور قلندرز نے ڈین فوکس کرافٹ کا انتخاب کیا اسی راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کا انتخاب کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری پک میں دانش عزیز کو اپنے گروہ کا حصہ بنالیا۔

    سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تجربہ کار سہیل تنویر کو شامل کرلیا، جبکہ کراچی کنگز نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روہیل نذیر کا انتخاب کیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر کو چنا تو ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے رومین پاول کا انتخاب کیا۔

    سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے ثمین گل کا انتخاب کر لیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ کو شامل کرلیا جبکہ ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر، کراچی کنگنز نے محمد عمران جونیئر کو چنا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے پانچویں راؤنڈ میں پہلی پک میں خرم شہزاد اور دوسری پک میں افغانستان کے نوین الحق کا انتخاب کیا، جبکہ پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری کی پانچویں راؤنڈ میں کامران اکمل کا انتخاب کیا۔

    لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں زمان خان کو چنا اور کراچی کنگز نے پہلی پک میں فیصل اکرم اور دوسری پک میں قاسم اکرم کا انتخاب کیا ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو چنا۔

    ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے امیر عظمت، اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیشان ضمیر، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عشر قریشی اور لاہور قلندرز نے معاذ خان کو چنا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کیا تو کراچی کنگز نے طلحہ احسن کو چنا ملتان سلطانز نے زمبابے کے بلیسنگ مزرابانی کو منتخب کیا تو پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے بین کٹنگ کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا اسلام آباد یونائٹڈ نے افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو چنا اور لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سمت پٹیل کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود کا انتخاب کیا کراچی کنگز نے اپنی پک پر ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کو چنا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی اور ملتان سلطانز نے احسن علی کا انتخاب کیا لاہور قلندرز نے اس کیٹیگری میں سید فریدون کا انتخاب کیا-

  • مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلےجنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالرزیدان اقبال

    مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلےجنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالرزیدان اقبال

    زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ کی سینیئر ٹیم کے لیے کھیلنے والے پہلے جنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر رالف ریگنک نے سوئٹزر لینڈ کی ٹیم ینگ بوائز کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر نئے کھلاڑیوں کا موقع دیا جن میں زیدان اقبال بھی شامل تھے۔ یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

    ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،بابر اعظم

    مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلنے والے زیدان اقبال کم عمری سے مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہیں مگر انہوں نے اپنا پہلا پروفیشنل کنٹریکٹ اپریل میں کیاتھاسینیئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی ٹیم یو 18 اور یو23 کی بھی نمائندگی کی ہےوہ انگلینڈ، عراق یا پاکستان کے لیے کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں اس نوجوان فٹبالر نے دوستانہ میچز میں عراق کی یو 23 کی نمائندگی کی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا پلیئر ڈرافٹ آج ہو گا


    زیدان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پیشہ ورانہ آغاز کرنا ناقابل یقین احساس ہےمیں اس کلب کو سپورٹ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی زیدان اقبال کو مانچسٹر یونائیٹڈکا حصہ بننے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے زیدان اقبال مانچسٹر کے علاقےودنگٹن سے ہیں ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

  • پاکستانی عوام کا اولمپئن طلحہ طالب کو ٹوئٹر پر خراج تحسین

    پاکستانی عوام کا اولمپئن طلحہ طالب کو ٹوئٹر پر خراج تحسین

    اولمپئن طلحہ طالب نے پاکستان کے لئے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی جس پر پاکستانی عوام کی جانب سے ٹوئٹر پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : تاشقند میں ورلڈ چیمپئن شپ میں طلحہ طالب نے67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا،روس کے زلفت گیرو نے گولڈ اور ازبک پلیئر دوستن یوکوبوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

    طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بدقسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور پانے میں کامیاب ہوگئے۔


    طلحہ طالب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تمغہ حاصل کرنے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کرنے پر مداحوں اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا-

    دوسری جانب طلحہ طالب ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے-


    https://twitter.com/MsLalDin/status/1469960779713716225?s=20

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا پلیئر ڈرافٹ آج ہو گا

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا پلیئر ڈرافٹ آج ہو گا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا پلیئر ڈرافٹ آج لاہور میں شروع ہو گا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں، کوچز اور فرنچائز مالکان کی آمد 3 بجے ہو گی ڈرافٹنگ پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔

    ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے یہ تعداد پوری کر لی تاہم ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے ہیں اور ہر فرنچائز کو 18 رکنی اسکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے 3، 3 پلیئرز شامل کرنے ہیں۔

    پی ایس ایل کی ٹیموں کو سلور 5، ایمرجنگ 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 کھلاڑی شامل کرنا ہیں جبکہ ڈرافٹنگ کے مرحلے میں 32 ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

    فرنچائزز اپنی مرضی کے کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے اسکواڈز کو پورا کریں گے اور پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز، دوسری ملتان سلطانز، تیسری کراچی کنگز کی ہو گی پلاٹینیم میں چوتھی پک اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچویں پشاور زلمی اور چھٹی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گا۔

    پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا اور وہ 27 فروری یعنی پورے ایک ماہ جاری رہے گا ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپین ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی قومی کرکٹرز کی کیٹیگری بھی جاری کردی ہے آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پچھلی کیٹیگری سے ترقی پاکر پلاٹینم جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے3 اہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسیریز سے باہرکردیا گیا

  • ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،بابر اعظم

    ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،بابر اعظم

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے اور ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اسی طرح تمام کوچز ہونے چاہیئیں ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی تاہم اب ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جو کھلاڑی موجود ہے وہ پی سی ایل کھیل چکے ہیں تاہم ہماری ٹیم محنت کر رہی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے3 اہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسیریز سے باہرکردیا گیا

    واضح رہے کہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔


    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی نہیں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو کورونا ہونے کے باوجود اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے کہا کہ 3 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے سے تیاریاں متاثر ہوں گی۔

    چاروں افراد ویسٹ انڈیز کے باقی اسکواڈ سے الگ تھلگ رہیں گے اور اب ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کی دیکھ بھال اور نگرانی میں ہیں۔ وہ دس (10) دن تک قرنطینہ میں رہیں گے اور جب تک کہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا-

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

  • ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی ہے، جہاں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں کھلاڑیوں کی آمد کے بعد کوویڈ19 ٹیسٹ لیے جائیں گے، جس کے بعد کھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ ہوں گے، جمعہ کو یعنی کل نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

    ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان ایک اننگزاور8 رنز سے جیت گیا:بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز 13 تا 22 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز ہوں گے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان ہیں کیرون پولارڈ انجری کے سبب دستبردار ہوگئے تھے۔

    13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا، 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغازشام 6 بجے ہوگا۔

    18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا اور 22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی کہا تھا کہ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل پوری تعداد میں دیکھنے کی اجازت ہو گی انہوں نے کہا تھا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی پی ایس ایل 7 اورغیر ملکی ٹیموں کے میچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرالیں۔

    پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا