Baaghi TV

Category: کھیل

  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 برس بعد پاکستان آنے کو تیار

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 برس بعد پاکستان آنے کو تیار

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 برس بعد پاکستان آنے کو تیار

    پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی،1998 کے بعد اب پاکستان ٹیم آئے گی سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے

    نک ہوکلے، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور وہ اس سیریز کے لئے لاجسٹک، سیکورٹی اور کوویڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سےمسلسل رابطے میں رہیں گے۔ ان کے لیے ان کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور وہ اس سلسلے میں پی سی بی اور متعلقہ ایجنسیز سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران وہ پی سی بی آفیشلز اور صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 1959 میں رچی بینوا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہیں۔ انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا یہاں موجود فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔ اسی طرح یہ آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈز میں کرکٹ کھیل کر یہاں کی عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔

  • میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا،پی ٹی وی کی جانب سے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کی وکیل کو ہدایات

    میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا،پی ٹی وی کی جانب سے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کی وکیل کو ہدایات

    میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا،پی ٹی وی کی جانب سے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کی وکیل کو ہدایات

    سرکاری ٹی وی نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو 10 کروڑ 33 لاکھ کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    شعیب اختر کو 3 سیلریاں واپس کرنے کا بھی کہا گیا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے کنٹریکٹ کیا اور پروگرام نہیں کیا،کنٹریکٹ مکمل کو نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کریں،آپ کے ایکٹ اور کنڈکٹ کی وجہ سے سرکاری ٹی وی بہت بڑا مالیاتی نقصان ہوا، ادارے کی ساخ اور سپانسرشپ بری طرح مجروح ہوئی،آپ نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیے جسکی وجہ سے ادارے شرمندگی کا سامنا کر پڑ رہا ہے، آپ نے دارہ، پروگرام چھوڑنے کا آگاہ نہیں کیا، ایگریمنٹ کے دوران بھارتی چینل پر پروگرام ریکارڈ کروایا، آپ کے اس عمل سے ادارے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،

    شعیب اختر کی جانب سے پی ٹی وی کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وکیل شعیب اختر سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ لیگل نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے جلد جواب دیں گے، شعیب اختر نے اپنی لیگل ٹیم کو لیگل نوٹس کا جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی، رواں ہفتے پی ٹی وی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوایا جائے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی قومی کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کا نوٹس دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اب انہوں نے مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے میں ایک فائٹر ہوں اور ہار نہیں مانوں گا میرے وکیل اس مسئلے کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے

    26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔شعیب اختر نے معاملےکو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر نہ صرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے استعفی بھی دے دیا ۔

    سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا…

    لائیو شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر فنکاروں کی مذمت

    شعیب اختر بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعائیں کرنے لگے

    افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو کیا ہو گا؟ جد یجا کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

  • ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

    ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

    لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں مسلسل 5ویں کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت،وزیراعظم آفس اور دیگر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

     

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے گروپ 2 میں اپنے پانچویں اور آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دی اور اس گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔

     

    صدر مملکت

    قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کو مبارک ہو، جیتنا ایک اچھی عادت بن جاتی ہے، دو اور پرفارمنس باقی ہیں۔ اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں اور آپ انشاء اللہ فاتح بن کر گھر آئیں گے۔

     

    وزیراعظم آفس

    وزیراعظم آفس کی جانب سے نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر پوری کو فخر ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی ابھی تک متاثر کن رہی، بابر الیون کو سیمی فائنل کے لیے ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہہ دیا اور کہا کہ انشاء اللہ ٹی 20 کی ٹرافی پاکستان آئے گی۔

    فواد چودھری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کے لئے بڑی خبر!، بھارتی ٹیم نمیبیا کے خلاف تین اوورز میں میچ ختم کرے تو جلد ائیرپورٹ پہنچ سکتی ہے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پانچویں فتح بھی مبارک، آج کا میلہ شعیب ملک نے لوٹ لیا ،بابر اعظم نے ایک بارپھر کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نےسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا، پاکستانی ٹیم نے بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان، نمیبیا کے بعد آج سکاٹ لینڈکو آسانی سے شکست دی، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیمی فائنل میں بھی مخالف ٹیم کو زیر کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی:رمیزراجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ایک اور متاثر کن پرفارمنس پانچوں میچز جیتے، قومی ٹیم کی نا قابل یقین پرفارمنس ،فائنل میں بھی اسی سپرٹ سے جائیں گے۔

  • پاکستان زندہ باد:پاکستان کی جیت سے ملک بھر میں عید کا سماں:بھارت ہوگیا پریشان:مبشرلقمان

    پاکستان زندہ باد:پاکستان کی جیت سے ملک بھر میں عید کا سماں:بھارت ہوگیا پریشان:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان زندہ باد:اللہ کے فضل سے پاکستان آج بھی جیت گیا،پاکستان میں عید کا سماں:اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اسکاٹ لیند سے جیت پرمعروف تجزیہ نگار،سینئرصحافی مبشرلقمان نے سب سے پہلے "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے

    مبشرلقمان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو اللہ نے کامیابی دے کرسب پرپاکستانی کی فوقیت مسلمہ کردی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے میچ کی جیت کا فلسفہ پاکستان زندہ باد کی صورت میں پھرابھرا ہے

     

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ٹیم نے میچ پریکٹس نہ ہونے کے باوجود تمام میچ جیت لیے۔ پاکستان کی پئے درپئے فتح پر آج ہم فخر کرتے ہیں۔

    دوسری طرف انہوں بھارت کے نام ایک پیغام بھیجا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ” ہندوستان ہوشیار رہو، آپ لوگوں کے سامنے نمیبیا کے ساتھ بہت سخت میچ ہے”

    یاد رہےکہ آج ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے مات دیدی اور اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ11نومبر کو ہوگا۔

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سکاٹ لینڈ اننگز

    پاکستان کے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے اور کائل کوئٹزرکی جانب سے اننگز کا آغاز کیا گیا جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔

    سکاٹ لینڈکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی،جارج منسے 17،کوئٹزر9 اور میتھیو کراس 5رنز بناکر پویلین لوٹے،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نےایک، ایک اورشاداب خان نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے مائیکل لیسک14 ،ڈائیلن بج صفر اور کرس گریوز 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رچی بیرنگٹن سب سے زیادہ54رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان اننگز

    سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    محمد رضوان15سکور بناکر حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 8سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے،محمد حفیظ نے 18گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے31رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،کپتان بابر اعظم 66سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 189رنزبنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری سکور کی اور 66رنز بنائے،شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 18گیندوں پرچھ چھکوں اور1چوکے کی مدد سے54رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی 5رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان سکواڈ

    پاکستان پلئینگ الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم،شاداب خان ، حسن علی ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل تھے۔

    مین آف دی میچ

    ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے والے شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ابھی مکمل فٹ ہوں اور کھیلتا رہوں گا جبکہ ایسی وکٹوں پر رک کر کھیلنا ہوتا ہے۔

    بابر اعظم

    میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم یونٹ کی طرح کرکٹ کھیل رہے ہیں،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی اننگز کھیلی،جیت کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھیں گے اور سیمی فائنل میں بھی اپنا 100فیصد دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ 2 میں اپنے مسلسل 5 میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے،جبکہ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر بھارت کا بوریا بستر گول کرتے ہوئے ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی ہے۔

    اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    دبئی: ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا،اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے 189 رنز کے جواب میں مقررہ اوورز میں بس 117 رنز بنائے اور 6 وکٹیں بھی گنوا لیں ، یوں پاکستان یہ میچ بھی جیت گیا

    ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے مات دیدی اور اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ11نومبر کو ہوگا۔

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سکاٹ لینڈ اننگز
    پاکستان کے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے اور کائل کوئٹزرکی جانب سے اننگز کا آغاز کیا گیا جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔

    سکاٹ لینڈکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی،جارج منسے 17،کوئٹزر9 اور میتھیو کراس 5رنز بناکر پویلین لوٹے،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نےایک، ایک اورشاداب خان نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے مائیکل لیسک14 ،ڈائیلن بج صفر اور کرس گریوز 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رچی بیرنگٹن سب سے زیادہ54رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان اننگز

    سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    محمد رضوان15سکور بناکر حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 8سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے،

    محمد حفیظ نے 18گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے31رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،کپتان بابر اعظم 66سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 189رنزبنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری سکور کی اور 66رنز بنائے،

    شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 18گیندوں پرچھ چھکوں اور1چوکے کی مدد سے54رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی 5رنز بناکر ناقابل شکست رہے

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان نے لگاتار پانچویں میچ میچ میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ادھر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔

  • سُنا ہے کہ بابر اور رضوان سے ہمارا سامنا ہوگا : کپتان اسکاٹ لینڈ بول اٹھے

    سُنا ہے کہ بابر اور رضوان سے ہمارا سامنا ہوگا : کپتان اسکاٹ لینڈ بول اٹھے

    دبئی :سُنا ہے کہ بابر اور رضوان سے ہمارا سامنا ہوگا : کپتان اسکاٹ لینڈ بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل گروپ ٹو کی ٹیمیں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔

    آخری میچ میں پاکستان سے ہونے والے مقابلے کو اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان کائلی کوئٹزر دلچسپ چیلنج قرار دیتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش کپتان کائلی کوئٹزر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنج ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان کائلی کوئٹز کا کہنا ہے کہ ہم جن چیلنجز کا سامنا کریں گے وہ بھی دلچسپ ہوں گے، میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی سرفہرست ہوں گے جن کا ہمیں سامنا کرنا ہوگا، امید ہے کہ ہم ان میں سے چند کو شکست بھی دے دیں گے۔

    اسکاٹ لینڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کھلاڑیوں کی عزت بھی کرنی ہے، ہم نے پچھلے چند میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے کچھ خاص سبق سیکھ کر جا رہے ہیں۔

    خیا ل رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ ٹیم آج قومی کرکٹ ٹیم سے شارجہ کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

    آج کے میچ میں ایک طرف پاکستانی ٹیم ہے جو کہ اس سے قبل تک ہونے والے تمام میچز میں مسسلسل فاتح ہے تو دوسری طرف اسکاٹ لینڈ ہے جسے اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی فتح نہیں ملی ہے۔

  • افغانستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف،ادھر بھارت کی امیدیں دم توڑنے  لگیں

    افغانستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف،ادھر بھارت کی امیدیں دم توڑنے لگیں

    دبئی :افغانستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف،ادھر بھارت کی امیدیں دم توڑنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف دیا ہے اورساتھ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگی ہیں‌

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں نجیب اللہ زدران کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود افغانستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہیں ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں 19رنز پر تین افغان کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد شہزاد نے 4، حضرت اللہ زازئی نے 2 اور رحمٰن اللہ گرباز نے 6 رنز بنائے۔

    اس مرحلے پر گلبدین نائب کا ساتھ دینے نجیب اللہ زدران آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 37 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر گلبدین 15رنز بنا کر چلتے بنے۔

    دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان محمد نبی کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

    دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے جس میں نبی کا حصہ صرف 14 رنز کا رہا اور ٹم ساؤدھی کو انہی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

    اننگز کے 19ویں اوور میں نجیب اللہ کی شاندار اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بننے سے قبل 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

    گروپ 2 سے پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور امکان ہے کہ اس گروپ سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔

    اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا دیتا ہے تو وہ رن ریٹ کی پیچیدگیوں میں پڑے بغیر دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

    تاہم اگر افغانستان بلیک کیپس کے خلاف جیت جاتا ہے، تو بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہوگا کیونکہ پیر کو اس کا آخری گروپ میچ میں نمیبیا سے مقابلہ ہوگا۔

    ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں جو بھارت کے خلاف ان فٹ ہونے کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    واضح رہے کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

    گروپ 1 میں اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ 8 پوائنٹس ہیں جس کے بعد نیوزی لینڈ کے 6 اور بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ،مجیب الرحمٰن، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، حامد حسن۔

    نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے-

  • ہاتھ بھی وہی ہیں اوردل بھی وہی ہے’میں کیا خاص کردیا ؟آصف:نہیں توبڑی چیز ہے : کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن

    ہاتھ بھی وہی ہیں اوردل بھی وہی ہے’میں کیا خاص کردیا ؟آصف:نہیں توبڑی چیز ہے : کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن

    دبئی :میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اوردل بھی وہی ہے’آصف:نہیں توبڑی چیز ہے:کوچبیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا خیال ،اطلاعات کےمطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو دو سنسنی خیز مقابلے جتوانے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔

    افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگانے والے آصف علی نے اس جیت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے میچ میں اٹیک کرنے کا پلان تھا، مجھے اس بات کا احساس تھا کہ گیم فنش کر سکتا ہوں۔

    قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، کرکٹ کھیلتا رہا، ڈومیسٹک اور لیگز کھیلیں، میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔

    آصف علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اور خوشیاں دیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے آصف علی کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ افغانستان کے خلاف آصف علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، آصف علی میں پاور ہے، وہ جرات کا مظاہرہ کرنا جانتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوچ پاور نہیں لا سکتا، آصف علی بیٹنگ میں پاور لاتے ہیں، وہ عزت کرنے والے کرکٹر ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آصف علی ڈومیسٹک کی طرح فارم میں ہیں اور پراعتماد انداز میں کھیل رہے ہیں، افغانستان کے خلاف سنگل نہ لینے پر غصہ آیا تھا لیکن یقین تھا کہ آصف میچ فنش کر سکتے ہیں۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف

    ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف

    دبئی :ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے اور جنوبی افریقا نے 189 رنز بنا کرانگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

    مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی،ایڈن مرکرم نے25 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوسن چھ رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے اور 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 70رنز کی شراکت قائم کی۔

    اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈی کوک 34 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

    ڈوسن نے نئے بلے باز ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی20 ورلڈ ک میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔

    جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو 131رنز یا اس سے کم تک محدود رکھنا ہو گا۔واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقہ کو اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔

    اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

    اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقا جیتا تو بہتر رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ :جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ٹی 20 ورلڈ کپ :جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    دبئی :جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے اور جنوبی افریقا نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر انگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 131 سے زیادہ اسکور کرلیا جس کی بدولت وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

    انگلینڈ کے 131 سے زائد رنز بنانے کی وجہ سے آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے کیوں کہ اس کا رن ریٹ بہتر ہے اور اب میچ جیت کر بھی جنوبی افریقا سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتا۔

    جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا لیکن وہ ایسا نہ کرسکا جس کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

    پہلے تویہ بھی کہا جارہا تھا کہ جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 86 سے پہلے آؤٹ کردیا تو وہ مسلسل چار میچز جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا البتہ اب نہ صرف انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے بلکہ وہ ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

    جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

    اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقا جیتا تو بہتر رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔

    ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کیریبین سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے۔ پولارڈ 44 رنز بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گیل 15، لوئس 29، نکولس پوران 4، چیس 0، شیمرون ہیٹمائر 27، براوو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رسل 18 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 شکار کیے، مچل سٹارک، زمپا اور کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    آسٹریلیا نے ہدف با آسانی 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فنچ 9 جبکہ مچل مارش 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر نے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ عقیل حسین اور گیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی