Baaghi TV

Category: کھیل

  • غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،

    اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن اور ڈی آئی جی ساوتھ نے غیر ملکی ٹیم کی شہر میں آمد، ہوٹل میں رہائش، کرکٹ ٹیم کی پریکٹس، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران آمدورفت اور کراچی سے روانگی کے حوالے سے کیئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر بریفننگ دی۔نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے موجود رہیگی۔

    کراچی پولیس کے 13 سینئر افسران سمیت 46 ڈی ایس پیز، 315 این جی اوز، 3822 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، 50 خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 500 جوان اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 889 کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWATٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کیلئے تیار رہینگی۔ٹریفک پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کیلئے روٹ پلان پہلے ہی دیدیا ہے۔

    عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران اہلکار متعلقہ روٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینگے۔کراچی کی روشنیوں کی بحالی کیلئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن و امان کے قیام کی دلیل ہے۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بال دستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ساوتھ، ایس پی سکیورٹی ون اینڈ ٹو، ایس پی فارنر سکیورٹی سیل، ایس پی محافظ 15 اور ایس پی سکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل، اسپیشل برانچ اور تمام سب ڈویژنل آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی اور ٹین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی پہلا ٹی ٹوینٹی 13 دسمبر،دوسرا 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18 دسمبر،دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا تمام میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے

    دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

    اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    دو سو افراد نے ایک ساتھ کپڑے اتار کر تصویریں بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا

    اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

  • شہریار میموریل قومی گراس ٹینس چیمپئن شپ ، ریفری کی بے ایمانی سامنے آ گئی

    شہریار میموریل قومی گراس ٹینس چیمپئن شپ ، ریفری کی بے ایمانی سامنے آ گئی

    شہریار میموریل قومی گراس ٹینس چیمپئن شپ دوہزار اکیس، ریفری فہیم صدیقی کی بے ایمانی سامنے آ گئی

    ٹینس کھلاڑی مریم مرزا اور زہرہ سلیمان کو واک اوور ملنے کے باوجود فائنل کھیلنے سے روک دیا گیا ،شہریار میموریل قومی گراس ٹینس چیمپئن شپ دوہزار اکیس کے مقابلے جاری ہیں ۔لیڈیز ڈبل مقابلوں کے سیمی فائنلز میں ریفری کی بے ایمانی کے باعث پاکستان کی نمبر آٹھ ٹینس کھلاڑی مریم مرزا اور نمبر بارہ کھلاڑی زہرہ سلیمان کو واک اوور ملنے کے باوجود فائنل کھیلنے سے روک دیا گیا۔۔

    انتظامیہ کی جانب سے یہ موقت اپنایا گیا ہے کہ مریم مرزا اور زہرہ سلیمان کو ہر صورت سیمی فائنل کھلانا پڑئے گا انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے قوائد کے مطابق واک اوور ملنے کی صورت میں فیصلے کے خلاف نہیں جایا جا سکتا۔ دوسری جانب کھلاڑیوں نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور لاہور ٹینس فیڈریشن کے صدر راؤ افتخار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ریفری فہیم صدیقی کی بے ایمانی سامنے آ گئی
    ریفری فہیم صدیقی کی بے ایمانی سامنے آ گئی

    قبل ازیں شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح باغ جناح میں ہوا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی ۔

  • عالمی جونیئر ہاکی کپ،جرمنی پہلے میچ میں فاتح

    عالمی جونیئر ہاکی کپ،جرمنی پہلے میچ میں فاتح

    عالمی جونیئر ہاکی کپ،جرمنی پہلے میچ میں فاتح

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر ہاکی کپ میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو 2-5 گول سے شکست دیدی۔

    انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ کے پہلے روز پاکستان اور جرمنی کا میچ دلچسپ رہا، دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین اور برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ جرمن ٹیم نے کھیل کے ابتدائی لمحات میں ہی اپنے کھلاڑی سٹروتھ آف کی مدد سے فیلڈ گول سکور کردیا۔ جرمنی ٹیم کی جانب سے دوسرا فیلڈ گول ڈک شیئر نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر کیا اور جرمنی کی برتری کو مستحکم بنایا۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے کھیل کے 18 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد کے ذریعہ فیلڈ گول سکور کیا اور ایک گول کے خسارہ کو کم کیا۔

    جرمنی ٹیم کے کھلاڑی سیج برگ نے کھیل کے 19ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا جبکہ شوارزہاٹ نے کھیل کے 22ویں منٹ میں پینلٹی کارنر اور ڈک شیئر نے کھیل کے 54ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا جبکہ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کے فارورڈ حماد انجم نے کھیل کے 49ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 27 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 9:00 بجے دن مصر کے خلاف اپنے پول کا دوسرا میچ کھیلے گی

    قبل ازیں قومی ہاکی ٹیم جونئیر عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تو دہلی میں بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر آفتاب حسن نے استقبال کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کا ناظم الامور آفس میں خیرمقدم کیا اورٹیم کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے 5 دسمبر بھوبنیسور، اڑیسہ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید

    آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید

    آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید
    ایف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ہوگا ,کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پریکٹس میچز میں چلی اور کینیڈا کو شکست دی،کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا،کھلاڑیوں کا مورال بلند اور جیتنے کے لئے پرعزم ہیں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرینگے، قوم سے دعا کی اپیل ہے، قومی کھیل کو سپورٹ کریں،

    پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کل جرمنی کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی پاکستان اور جرمنی کے مابین میچ 11:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا

    قبل ازیں قومی ہاکی ٹیم جونئیر عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تو دہلی میں بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر آفتاب حسن نے استقبال کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کا ناظم الامور آفس میں خیرمقدم کیا اورٹیم کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے 5 دسمبر بھوبنیسور، اڑیسہ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب قومی والی بال چیمپئن شپ 27 نومبر سے چار مارچ تک ہو گی,Tورنامنٹ میں پاکستان کی 16 ٹاپ والی بال ٹیمیں حصہ لیں گی ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ٹیموں میں آرمی ،نیوی ،ائیر فورس اور واپڈا، پولیس شامل ہیں ،ریلویز،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،پنجاب ،سندھ ، اسلام آبادکی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گیآزاد جموں و کشمیر،گلگت بلتستان، پی او ایف واہ ،ایچ ای سی اور پاکستان بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی

    چئیر مین والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان والی بال ٹیک آف پوزیشن پر ہے ۔ ہماری ٹیم کی فٹنس اور کارکردگی عالمی معیار کی ہے ۔ خواہش ہے کہ پاکستان والی بال ٹیم۔ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے ۔ امید ہے کہ 2024 نہیں 2028 میں لازمی پاکستان والی بال ٹیم اولمپکس کا حصہ ہوگی۔ حالیہ ایشین والی بال چیمپئن شپ کے بعد پاکستان والی بال کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔

  • ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی
    تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئیپ کر دیا 3 میچوں کی سیریز میں تینوں میچ پاکستان کے نام ہو گئے،پاکستان نے 125 رنز کا ہدف آخری گیند پرحاصل کیا .محمد نوازنے آخری گیند پرچوکا لگا کرپاکستان کوفتح دلائی ،حیدرعلی 45،محمدرضوان 40 رنزبنا کرنمایاں رہے

    شاہینوں کی جانب سے 125 ہدف کے تعاقب میں اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا، کپتان محض 19 رنز پر محمد نعیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے،محمد رضوان 40 سکور بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سرفراز احمد نے 12 گیندوں پر صرف 6رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے،حیدر علی سب سے زیادہ 45 رنز بناکر پویلین لوٹے .

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلائی کھلاڑیوں کو ہمیشہ اپنے اندر بہتری لانے کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے اپنی فیلڈنگ کو بہتر کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مڈل آرڈ ر نے میچ جتوائے جو کہ اچھی بات ہے

    قبل ازیں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے125 رنز کا ہدف دے دیا تھا،بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنائے ،پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ37 وکٹ پر گرگئی تھی عثمان قادر کی گیند پرشمیم حسین کیچ آوٹ ہو گئے ہیں ،قبل ازیں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گر گئی .شاہ نواز دھانی نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر نظم الحسین کو کلین بولڈ کر دیا ،شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ،شاہنواز دھانی آج انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو میں کریں گے.فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آؤٹ ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ شامل ہیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں،عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    ڈھاکہ :پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔

    تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔

    بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پہلی اننگز میں بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے عفیف حسین 38 اور مہدی حسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ٹاس کی جیت بنگلہ دیش کے حصے میں آئی جس پر کپتان محمود اللہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر بنگالی اوپنرز محمد نعیم اور سیف حسن کریز پر آئے، شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔

    میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد رضوان نے 3 کے مجموعی سکور پر محمد نعیم کا کیچ پکڑا، انہوں نے محض ایک رن بنایا تھا۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گری، بلے باز سیف حسن شاہین باولر محمد وسیم کا شکار بنے، نجم الحسن نے بھی محمد وسیم کو کیچ پکڑایا۔

    بیٹر عفیف حسین نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے تاہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکا اور وہ شاداب کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ کپتان محموداللہ شاہین باولر محمد نواز کی بال پر بولڈ ہو گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا میچ،قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا میچ،قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    بابر اعظم کپتان، محمد رضوان، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی اور شعیب ملک شامل ہیں ،
    پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  جمعہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے

    سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بیٹنگ میں مزید سدھار لاوں،ابھی آسٹریلیا ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، کوشش ہے کہ سیریز ٹو سیریز ٹارگٹ کریں، اسکواڈ میں تبدیلی کرنی ہے یا نہیں سلیکٹرز کے ساتھ بات کروں گا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کافی ساری مثبت چیزیں سامنے آئی ہے، ٹیم متحد ہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں

    قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

  • رضوان اور شعیب سیمی فائنل کھیل سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل پینل نے بتا دیا

    رضوان اور شعیب سیمی فائنل کھیل سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل پینل نے بتا دیا

    رضوان اور شعیب سیمی فائنل کھیل سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل پینل نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے آسٹریلیا کے خلاف آج سیمی فائنل کھیلنے کیلئے اوپننگ بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان اور شعیب ملک کو فٹ قرار دے دیا ہے

    ٹیم منیجر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ رضوان اور شعیب ملک آج آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے ،دوبارہ معائنے کے بعد انہیں میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیا گیا ہے ،دونوں کھلاڑیوں کو بخار اور نزلے کی شکایت تھی جس پر وہ گزشتہ روز سے آرام کر رہے تھے تاہم اب ان کی طبعیت بہتر ہے اور میچ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب فلاپ ہیں،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیت تمناؤں کا اظہار کیا ہے،رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ فینز کی اہمیت کو سمجھتا ہوں کیونکہ کرکٹر کو فینز بڑا بناتے ہیں،فینز کو اب جیت کی امید ہے ، ہمیں ان کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے، آپ کو اچھا کرنے کے لئے قوم کی دعائیں ہوتی ہیں، یہ جیتیں گے، آسانی سے ہاریں گے نہیں، اس طرح ہو جائے تو پھر کوئی شکست نہیں دے سکتا

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظر یں پاک آسٹر یلیا سیمی فائنل میچ پر لگی ہوئی ہیں ،شعیب ملک اور محمدرضوان کی صحت یابی اور کامیابی کیلئے دعا گو ہوں آسٹر یلیاکیخلاف سیمی فائنل میں جیت پاکستان کی ہوگی ،بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی پر فارمنس ہرلحاظ سے قابل تحسین ہے ،فائنل میں کامیاب ہوکر پاکستانی ٹیم ٹرافی کپ بھی لیکر آئے گی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں شروع ہوگا سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے لئے جہاں تمام قوم دعاگو ہے اور قومی ٹیم کی فتح کے لئے پُرجوش ہے وہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کے سارے کھلاڑی پر امید ہے،اگر فائنل میں پہنچے تو دعا ہے فائنل بھی جیتیں۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14نومبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گاآج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوجائے گا

  • انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا

    انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا

    لاہور:انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا ، اس حوالے سے آج فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم کے چیئرمین نے آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کرکے پہلےاپنے رویے کی معذرت کی پھراعلان کیا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور چیئر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران انگلینڈ نے اگلے سال دو اضافی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی۔ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔

    اس اہم ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا کہ اس دوران آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئیگی۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا خوش آیند ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے بہترین خبر ہے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے قذافی سٹیڈیم کاد ورہ کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے اہم ملاقات کے دوران ملتوی ہونے والی سیریز پر معذرت کرلی۔

    دوسری طرف کرکٹ شائقین نے انگلینڈ کی طرف سے پاکستان میں آکرکرکٹ کھیلنے کے اعلان پر خوشی کااظہارکرتےہوئے کہاہے کہ چلواچھا ہوا انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی غلطی کا کفارہ اس صورت میں ادا کرنے کی کوشش کی ہے اب نیوزی کو بھی یہ دل دکھانا چاہیے

  • حارث رؤف کی سالگرہ  ،سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے شریک

    حارث رؤف کی سالگرہ ،سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے شریک

    حارث رؤف کی سالگرہ ،سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے شریک
    پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے میچ کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث روف کی سالگرہ مناتے ہوئے سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا حارث رؤف نے شارجہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس موقع پر سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے ، حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے گھل مل گئے پاکستانی کھلاڑیوں نے سکاٹش کھلاڑیوں میں کیک تقسیم کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنائیں پی سی بی نے حارث روف کی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور اسکاٹ لینڈ لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ کو سراہتے ہوئے تصاویر کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے یہ سب سے برتر چیز ہے

    پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے