Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا گیا

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا گیا

    ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوریا کمار یادیو کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا۔14 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سیاسی بیان دیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔شکایت پر میچ ریفری اور آئی سی سی حکام نے سوریا کمار یادیو کو طلب کیا۔ دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا اور بھارتی کپتان سے وضاحت مانگی گئی۔

    آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ سوریا کمار یادیو نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پر انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ مستقبل میں میدان میں کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیں گے۔

    ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم

    اسرائیل کے صنعا پر فضائی حملے، 70 اسکوائر اور باب الیمن میں 13 مقامات نشانہ

    سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے

  • ایشیاکپ: پاکستان  نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ایشیاکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    دبئی میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف 4 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت 3رنز بناکر رشاد حسین کا شکار ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا پھر ناکام ہو گئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمٰن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عام آدمی کی زندگی ،تحریر:یوسف صدیقی

  • بھارت بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف آئی سی سی پہنچ گیا

    بھارت بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف آئی سی سی پہنچ گیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شکایت کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب آئی سی سی کو ای میل لکھی گئی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کیبھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گراؤ نڈ میں یہ رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہے لہٰذا کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

  • پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط

    پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو لکھے گئے شکایتی خط کے مندرجات سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا اور آئی سی سی کی جانب سے سوریا کمار کے خلاف پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم بھی کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے جان بوجھ کر پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کا ریفرنس دیا، ان کا ایسا رویہ ضابطہ اخلاق کی رو ح کے منافی ہے لہٰذا کارروائی بنتی ہے،

    پی سی بی نے خط میں مؤقف اپنایا ہےکہ سوریا کمار نے کھیل کو سیاست میں ملوث کرنے اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اس میچ پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں،ذرائع کے مطابق خط میں اس طرف بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ آئی سی سی فری غزہ اور فریڈم از ہیومن رائٹ کے نعروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف قرار دے چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیانات براہ راست پاکستان کے خلاف تھے جس پر سخت ترین کارروائی ضروری ہے اور اگر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کرکٹ کا میدان سیاسی اکھاڑہ بن جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ اس تمام معاملے پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کے خلاف انضباطی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔

  • ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان  سے ہاتھ ملانے سے انکار

    ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ کے بعد ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب بنگلادیش کے کپتان جاکر علی نے بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

    میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کے وقت جاکر علی نے سوریہ کمار یادیو کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور شائقین کرکٹ اس پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں۔بنگلادیشی مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شائقین نے بھی جاکر علی کے اس عمل کو سراہا ہے اور اسے ’’قابلِ فخر قدم‘‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاکر علی کے حق میں ہزاروں پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں اس واقعے پر تنقیدی تبصرے سامنے آئے ہیں جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل کھیل کے جذبے کے منافی ہے۔ تاہم، جاکر علی کی خاموش مزاح نے ایشیائی کرکٹ شائقین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    مسلم رہنماؤں اور ٹرمپ کی ملاقات: غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور

    جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

    ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات شاندار ، نتائج چند دن میں آئیں گے: خواجہ آصف

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہباز شریف

  • جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

    جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ممکنہ قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی، ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد رواں ہفتے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لاہور میں لگنے کا امکان ہے۔ریڈ بال کرکٹرز کا جاری اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا، اب صرف ٹیسٹ میچز کے ممکنہ کھلاڑیوں کو نیا کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف برابر رہنے والی سیریز کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہیں۔ منتخب نہ ہونے والے کھلاڑی حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔

    ممکنہ کھلاڑیوں میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمائل حسین شامل ہیں.شیڈول کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو سخت چیلنج دینے کے لیے اسپن ٹریک تیار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی، کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہر محمود کی مشاورت سے فہرست مرتب کرلی گئی ہے، جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

    ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات شاندار ، نتائج چند دن میں آئیں گے: خواجہ آصف

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہباز شریف

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا

  • ایشیا کپ ٹی20: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو بآسانی 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کے سیف حسین 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 9 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بھارت کے کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جسپریت بھمرا اور وارون چکراورتی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔اوپنر ابھیشک شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے، جن میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شُبھمن گل نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔

    تلک ورما اور کپتان سوریا کمار یادیو 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شیوم دھوبے صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر ہاردک پانڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اکشر پٹیل 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔رشاد حسین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تنزیم حسن ساکب، مستفیض الرحمان اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یوں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

  • ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری،بابر اور صائم ایوب کی تنزی

    ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری،بابر اور صائم ایوب کی تنزی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر قابض ہیں،پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55ویں نمبر پر چلے گئے،سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 6 درجہ بہتری کے بعد 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں،بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن 6 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان 1 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے،سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں اور حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور پاکستان کے صائم ایوب کی پانچویں پوزیشن برقرار ہ،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں، افغانستان کے راشد خان 5 درجے بہتری کے بعد 12ویں اور فہیم اشرف 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • آئی سی سی نے امریکی کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

    آئی سی سی نے امریکی کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ باڈی "یو ایس اے کرکٹ” کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کی حالیہ میٹنگ میں کیا گیا، جس کی وجہ بار بار ضابطہ اخلاق اور رکن ممالک کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی بنی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ مؤثر گورننس ڈھانچہ قائم کرنے میں ناکام رہی، امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی سے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے میں پیش رفت نہ ہوئی، اور ایسے اقدامات سامنے آئے جن سے امریکا اور عالمی سطح پر کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

    بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کے مفاد اور کھیل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ تاہم آئی سی سی نے واضح کیا کہ یو ایس اے کی قومی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں حصہ لینے کی اہل رہیں گی، بشمول 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریوں کے۔مزید بتایا گیا کہ قومی ٹیموں کی انتظامی اور عملی نگرانی عارضی طور پر آئی سی سی یا اس کے نامزد نمائندے کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی معاونت اور ترقیاتی پروگرام جاری رہ سکیں۔

    پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    ‘غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحٰق ڈار

    جسٹس جہانگیری نے بطور جج کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    اقوام متحدہ میں فلسطین پر بات کے دوران مائیک بند، عالمی رہنماؤں کی تقاریر متاثر

  • شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری میں تبدیلی کا امکان، کپتانی برقرار

    شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری میں تبدیلی کا امکان، کپتانی برقرار

    پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025ء میں شان مسعود کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا، تاہم اب دوبارہ بی کیٹیگری ملنے کا امکان ہے۔ون ڈے کپتان محمد رضوان اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا کو بی کیٹیگری دی گئی ہے۔ شان مسعود پچھلے کنٹریکٹ میں بھی بی کیٹیگری کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آج ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین نے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو مکمل سپورٹ اور فری ہینڈ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

    مزید برآں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل 27-2025ء تک ٹیسٹ کپتان برقرار رہیں گے۔

    ٹرمپ کی تقریر بے ربط اور متنازع دعوؤں سے بھرپور تھی،امریکی میڈیا کی تنقید

    پاک فضائیہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق

    غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، ذمے دار نیتن یاہو ہیں: ترک صدر اردوان

    بھارت اگلے ماہ سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرے گا