Baaghi TV

Category: کھیل

  • ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز ،ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

    ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز ،ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

    ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز ،ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

     

    کراچی پولیس کے سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان کو عملی جامہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں پہنایا گیا جسکی صدارت ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کی۔ اجلاس میں پولیس، آرمی، رینجرز اور پی سی بی کے سینئر افسران اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پر ایس ایس یو کے368کمانڈوز، لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے500اہلکار دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔جبکہ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔

    مزید برآں اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزبشمول خواتین کمانڈوزپر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں تیار رہے گی۔

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھرایکشن،چار شہریوں کے قبضے واگذار

    قبل ازیں ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز ،ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچی 3 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں 8، 11اور 14 نومبر کوکھیلے جائیں گے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 3دن مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارے گی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 16 نومبر کو زمبابوے روانہ ہوں گی، 21 نومبرتا 5 دسمبر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کریں گی

  • پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین

    پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین

    دبئی :پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے کرکٹر محمد رضوان نے افغانستان کے اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اصغر افغان ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے افغانستان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اصغر افغان، محمد نبی اور نوروز منگل نے افغان کرکٹ کی بہت خدمت کی۔

     

     

    محمد رضوان کا کہنا تھاکہ میرے بھائی، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔

    خیال رہے کہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔

    واضح رہے کہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

    اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔

  • بھارت 11 سال پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے، سابق انگلش کپتان

    بھارت 11 سال پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے، سابق انگلش کپتان

    دبئی : بھارت 11 سال پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے، سابق انگلش کپتان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سارے پردے فاش کردیئے،اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم11سال پرانی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم 2010 کی کرکٹ کھیل رہی ہے، اب کھیل کافی آگے بڑھ چکا ہے۔

     

    ایک اور ٹوئٹ میں مائیکل وان نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز کھیلنے کی بھی اجازت دے تاکہ انہیں زیادہ تجربہ حاصل ہوسکے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔دبئی میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    کیویز بولرز کے سامنے بھارتی بیٹسمینوں کی ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور بیٹسمین کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے، بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز بناسکی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس طرح بھارت کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات محدود ہوگئے ہیں اور بھارتی ٹیم اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے

  • بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل

    بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل

    دبئی : بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے۔بھارت کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہیڈ کوچ روی شاستری منہ لٹکائے میچ دیکھتے رہے۔
    سوشل میڈیا پر روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
    یادرہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شرمناک شکست دے دی ہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 28واں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔

    بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کپتانی کررہے ہیں جبکہ کیویز کے کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔
    نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

    خیال رہےکہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج وہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ افغانستان اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔دوسری طرف افغانستان کے 161 کے ہدف کو پورا کنا نمیبیا کے لیے مشکل دکھائی دیتا ہے اوریوں امکان ہے کہ یہ میچ افغانستان باآسانی جیت جائے گا

    دوسرے اور اہم مقابلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ شائقین کرکٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے یہ مقابلہ دیکھ سکیں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا دی

    ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا دی

    لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا دی ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیدیا۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے 26 ویں میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کینگروز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 125 رنز بنائے۔ کپتان فنچ کے 44 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ وارنر 1، سمتھ1، میکسویل 6، سٹون صفر، میتھیو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جورڈن نے 3، ٹائمل ملز، کرس ووکس نے 2.2، عادل راشد، لیونگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ادھر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ’بلیک لائیو میٹرز‘ کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    جنوبی افریقا کی اننگز

    جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واجح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

    ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

    دبئی :ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق آج شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھُم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔پریرا 20 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر نوکیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    چارتھ اسالانکا نے نسانکا کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 61 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر اسالانکا 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں بھنوکا راجا پکسے نے بھی پویلین کی راہ لے لی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    اسکور ابھی 77 تک ہی پہنچا تھا کہ راجاپکسے کی طرح آوشکا فرنینڈو بھی عالمی نمبر ایک باؤلر تبریز شمسی کو انہی کی گیند پر کیچ دے کر چلتے بنے جبکہ وننندو ہسارنگا ڈی سلوا آؤٹ ہوئے تو سری لنکا کی ٹیم 91 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوچکی تھی۔

    پتھم نسانکا نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 110 کے مجموعے پر کپتان داسن شناکا کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے صرف 11 رنز بنائے۔

    اس موقع پر نسانکا نے تیزی سے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اور اسکور کو 131 تک پہنچا دیا لیکن 19ویں اوور میں ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 72 رنز بنانے کے بعد ڈیوین پریٹوریس کو وکٹ دے بیٹھے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈیوین پریٹوریس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوکیا نے دو وکٹیں لیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹیم میں واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا اور 25رنز کی شراکت قائم کی۔

    چمیرا نے 11 رنز بناکر کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان پہنچایا، جس کے بعد 26 رنز پر ڈی کوک کو آؤٹ کرکے دوسری کامیابی حاصل کی۔

    کپتان ٹیمبا باووما نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے اور مطلوبہ ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 اور چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر کہا تھا کہ ’ٹیم گزشتہ چند دنوں کے مقابلے زیادہ پراعتماد ہے اور آج کا میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے اور کلاسین کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

    سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وکٹ پر دو میچ کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نوکیا اور تبریز شمسی

    سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چارتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کورونارتنے، ونندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور لہیرو کمارا

  • خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد محترم کی قوم کونصیحت

    خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد محترم کی قوم کونصیحت

    لاہور:خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد محترم کی قوم کونصیحت ،اطلاعات کے مطابق بابراعظم کے والدمحترم نے فقط ایک منظراس لیے شیر کیا ہے تاکہ میں بدگمانی سے بچ سکیں ،

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے روز بابراعظم کی والدہ ونٹیلیڑرپر تھیں اُن کا آپریشن ہوا تھا۔

    ویڈیو اینڈ فوٹو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی قومی کو ایک سچ بتانا چاہتا ہوں۔ ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا جس دن بھارت کے خلاف پاکستان میچ کھیل رہا تھا اسی دن بابراعظم کی والدہ آپریشن کے بعد ونٹیلیٹر پر تھیں۔اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بابر تینوں میچ پریشانی میں کھیلا، میرا یہاں آنا بنتا نہیں تھا مگر بابر کی حوصلہ افزائی کے لیے میں دبئی آ گیا۔

    اعظم صدیقی نے کہا کہ میری یہ بات شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ خدارا اپنے قومی ھیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نا بنایا کریں۔

  • آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل

    آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل

    دبئی :آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے 4 چھکے لگاکر افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو کامیابی دلائی۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شسکت دے کر سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ممکن کرلی ہے۔آصف علی کے 4 چھکوں کی گونج سوشل میڈیا پر ہر جگہ موجود ہے۔ صارفین ان کے چھکوں کی ویڈیو خوب شیئر کررہے ہیں۔

    آئیے ایک بار پھر آصف علی کے ان چار چھکوں کو دیکھتے ہیں۔

    ادھرآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔
    اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدفدیا۔

  • گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا اپنی ٹیم کوخراج تحسین

    گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا اپنی ٹیم کوخراج تحسین

    کابل :گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا اپنی ٹیم کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا شاعرانہ ردعمل سامنے آیا ہے جس نے ہرایک کو بہت متاثرکیا ہے

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

     

     

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا۔

    پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ ’گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘۔

     

    اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے شکست پر افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا