Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی20 ورلڈ کپ: آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

    ٹی20 ورلڈ کپ: آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

    دبئی :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔
    اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدفدیا۔
    ۔

    افغانستان کی اننگز:

    افغانستان نےآخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔

    ٹیم کا اسکور 13 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی ، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔

    افغانستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتیں رہے، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا ، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اس کے علاوہ نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا محمد رضوان نے نجیب اللہ زادران کاکیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

    رضوان کے سال 2021 میں مجموعی وکٹ کیپنگ شکار کی تعداد 39 ہوگئی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے سال 2016 میں 39 شکار کیے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچز میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، مجیب الرحمٰن

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی

    شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، بنگلا دیش 5 وکٹوں پر 139 رنز بناسکا۔

    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھیں، ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ بنگلا دیش تینوں میچز ہاری ہے

    بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، کپتان محموداللہ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ کاوش بھی بنگلہ دیش کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

    22 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلنے والے نکلوس پوران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    بنگلہ دیش: محمود اللہ (کپتان)، لٹن داس، محمد نعیم، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، مہدی حسن، شریف الاسلام، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن

    ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، روسٹن چیز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور ری رامپال

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف پاکستان ٹاس ہارکربھی خوش:دنیا دیکھتی رہ گئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف پاکستان ٹاس ہارکربھی خوش:دنیا دیکھتی رہ گئی

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف پاکستان ٹاس ہارکربھی خوش:دنیا دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی ہے ۔پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچوں میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     

     

    ماہرین کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک اہم کردار ہوتاہے۔

    گروپ 2 کی موجودہ صورتحال:

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

    اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • پاکستان اورافغانستان کے درمیان فرینڈ لی میچ:جیتے افغانستان ، فتح پاکستان کی ہوگی

    پاکستان اورافغانستان کے درمیان فرینڈ لی میچ:جیتے افغانستان ، فتح پاکستان کی ہوگی

    دبئی :پاکستان اورافغانستان کے درمیان فرینڈ لی میچ:جیتے افغانستان ، فتح پاکستان کی ہوگی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج دبئی میں کھیلے گی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے افغانستان کو بھی خطرناک حریف تصور کیا جارہا ہے ۔

    پاکستان بھارت کو پہلے میچ میں خوب دھویا، دس بڑے ناموں کی ٹیم کو دس وکٹوں سے مارا، دوسرے میچ میں کیویز کو بھی بآسانی چت کیا، گرین شرٹس کا اگلا شکار اب افغانستان ہے۔

    افغانستان کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں خطرناک حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی، پھر اسکاٹ لینڈ کو گروپ ٹو کے میچ میں 130 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔

    بولنگ میں راشد خان اور مجیب الرحمان اپنی گھومتی گیندوں سے بیٹسمینوں کو پریشان کررہے ہیں تو بیٹنگ میں حضرت اللہ ززائی، محمد شہزاد اور اصغر افغان شامل ہیں۔

    دوسری جانب گرین شرٹس نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے لیے راہ ہموار کرلی ہے، بولرز فارم میں ہیں، بیٹسمینوں کے بلے بھی خوب چل رہے ہیں۔

    کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم کو اب کمزور حریف نہیں کہا جاسکتا، یہ دونوں ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوں تو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملتا ہے۔

    ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ آج شام سات بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری طرف اس وقت پاکستانیوں نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان افغانستان دوبرادرمسلمان ملک ہیں ، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کے لیے درد دل رکھتا ہے اور آج بھی وہی جزبات ہیں ، عوام الناس کا کہنا ہے کہ بے شک افغانستان جیت جائے لیکن فتح پاکستان کی ہوگی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

    شارجہ :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوائس بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے ہیں اور دونوں ٹیموں کو دو دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغان ٹیمیں آج رات 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

    ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ایونٹ کی تاحال ناقابل شکست قومی ٹیم سے شائقین کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، شاہین سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ کیلئے آج افغانستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں۔

    آج کے میچ کے حوالے سے کرکٹ شائقین کا جذبہ عروج پر ہے، پوری قوم شاہینوں کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ گرین شرٹس آج ہونے والے میچ میں انڈیا اور کیویز کی طرح افغانستان کو بھی پچھاڑ کر رکھ دیں گے۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں گھر کے شیروں کو تگنی کا ناچ نچایا، دوسرے میچ میں کیویز کو ہرایا، آج گرین شرٹس افغانستان کو شکست دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

  • شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی

    شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی

    دبئی :شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود استعفے کا اعلان کیا۔شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

     

     

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

    سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

    شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

    اس معاملے پر تنقید کے بعد سرکاری ٹی وی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس کا پہلا اجلاس آج ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹر نعمان بھی پیش ہوئے اور ان کا مؤقف سننے کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان اور شعیب اختر دونوں کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دونوں پی ٹی وی کے کسی شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

     

    دوسری طرف شہبازگل نے بھی اس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی انتطامیہ نے کچھ اچھا نہیں کیا ، وہ کہتے ہیں کہ کیا ہو گیا آپکو۔ شعیب تو پہلے ہی استعفی دے چکا۔ اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے۔ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 15 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری۔ کوسال پریرا اور اسلانکا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے، بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر 65 اور ایرون فنچ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم اپنا ایک میچ جیت چکی ہے۔

  • شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی  کے اینکر نعمان نیازکی چُھٹی ہوگئی

    شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی کے اینکر نعمان نیازکی چُھٹی ہوگئی

    اسلام آباد: شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی کے اینکر نعمان نیازکی چُھٹی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی) اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ انکوائری کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

    سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

    سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

    شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

  • جو پاکستان کی جیت کی خوشی منائے گا:وہ سیدھا جیل جائے گا:وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ

    جو پاکستان کی جیت کی خوشی منائے گا:وہ سیدھا جیل جائے گا:وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ

    نئی دہلی :جو پاکستان کی جیت کی خوشی منائے گا:وہ سیدھا جیل جائے گا:اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    ٹی وی کو دیئےگئے اپنے ایک انٹرویو میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔اس انٹرویو کا لنک بھی ٹوئٹر پر یوگی ادتیہ ناتھ کے آفیشل ہینڈل پر پِن کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں 7 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کوگرفتار کرلیا ہے، ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل راجستھان میں اسکول ٹیچر اور آگرہ میں زیرِ تعلیم تین کشمیری طالب علموں سمیت 6 افراد کوپاکستان کی جیت کے بعد جشن منانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان کے حق میں نعرے لگے ہی اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے گئے۔

    نئی دہلی میں پٹاخے پھوڑنے کے معاملے پر تو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ سیخ پا بھی ہوگئے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا تھا۔پاکستان سے شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

  • افغانستان ٹیم بھی اچھا کھیلتی ہے:ثقلین مشتاق نے قبل ازوقت پیشن گوئی کردی

    افغانستان ٹیم بھی اچھا کھیلتی ہے:ثقلین مشتاق نے قبل ازوقت پیشن گوئی کردی

    دبئی :افغانستان ٹیم بھی اچھا کھیلتی ہے:ثقلین مشتاق نے قبل ازوقت پیشن گوئی کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے کل کے میچ کے بارے میں کچھ ایسے اشارے دئیے ہیں‌کہ جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ کل افغآنستان اپ سیٹ کرسکتا ہے

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل میچ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھا آغازکیا ہےاور اس وقت پرُ اعتماد ہیں، ہمارا مقصد کلیئر ہے جس کیلئے سب محنت کررہے ہیں اور متحد بھی ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی گیم ہے، اس میں اونچ نیچ کی توقع رکھنی چاہیے، افغانستان ٹیم کیلئے اسپنرز بڑے اہم ہیں، ان کے اسپنرز بہت اچھے ہیں، اسپنرز کے خلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے۔

    عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ بھارت سے پہلے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے وہ زبردست لمحہ تھا، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم صرف کرکٹرز ہیں اور ہمارے آپس میں کیسے تعلقات ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا ہے تو خوشی ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کو آپس میں ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ ٹیم کمبی نیشن ابھی نہیں بتاؤں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔