Baaghi TV

Category: کھیل

  • رمیز راجہ کے اخراجات کی رپورٹ پبلک

    رمیز راجہ کے اخراجات کی رپورٹ پبلک

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین رمیز راجہ کے اخراجات کی رپورٹ پبلک کردی

    رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ستمبر میں ایک لاکھ 50 ہزار 424 روپے کے اخراجات کیے،رمیز راجہ نے وہیکل الاوئنس کی مد میں 54 ہزار 247 روپے خرج کیے، سیکیورٹی گارڈ اور سروینٹس کی مد میں 21 ہزار 600 روپے خرج کیے رمیز راجہ نے ڈیلی الاوئنس اور اکوموڈیشن کی مد میں 67 ہزار 945 روپے خرج کیے،رمیز راجہ نے 6 ہزار 632 روپے بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں خرج کیے، پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کے اخراجات کی بھی رپورٹ جاری کردی بی او جی نے 22-2021 میں 3 لاکھ 79 ہزار 170 روپے کے اخراجات کیے، رمیز راجہ لاہور میں رہتے ہیں اس لیے انہیں گھر اور ملازمین کا استحقاق نہیں ہے

    اس سے قبل سابق چیئرمین احسان مانی کے 3 سالہ دور میں 3کروڑ 61 لاکھ 63ہزار 835 روپے کے اخراجات تھے اور احسان مانی نے اس عرصے میں ایک کروڑ 54 لاکھ 14 ہزار 540 روپے کے الاؤنسز استحقاق کے باوجود نہیں لیے جب کہ نجم سیٹھی کے دور میں 4کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار کے اخراجات ہوئے تھے

    دوسری جانب پی سی بی سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ ، 3 خواتین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تینوں خواتین کھلاڑیوں کو 10روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا،تینوں کھلاڑیوں کی آئسولیشن کی مدت 6 نومبر کو ختم ہوگی، ٹریننگ کیمپ میں موجود دیگر کرکٹرز بھی 2 نومبر تک آئسولیشن میں ہوں گی.

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ،چیئرمین رمیز راجہ نے کئے بڑے اعلان

  • شعیب اخترنے برداشت کا مظاہرہ کیا،غلط رویے کے جواب میں اچھے رویے سے جواب دیا :صوفیہ مرزا

    شعیب اخترنے برداشت کا مظاہرہ کیا،غلط رویے کے جواب میں اچھے رویے سے جواب دیا :صوفیہ مرزا

    لاہور:شعیب اخترکے اندربرداشت اورپھروہاں سے چلے جانا اعلیٰ ظرفی ہے:اطلاعات کےمطابق معروف ماڈل ادا کارہ صوفیہ مرزا نے پی ٹی وی کے شو میں جس طرح‌شعیب اختر کے ساتھ سلوک برتا گیا اس پرایک بہت ہی خوبصورت بات کی ہے

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ ایک قومی سٹار کوایک پروگرام میں بلا کرپھر اس کے ساتھ ساری دنیا کے سامنے انتہائی گھٹیا رویہ اختیار کرنا کسی صورت بھی ناقابل برداشت تھا لیکن اس موقع پر شعیب اخترنے جس اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا وہ ایک بہادر انسان کا شیوہ ہے، ورنہ وہ بھی اسی وقت سخت جواب دے کرحساب برابر کرسکتے تھے

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ ایک اینکر اور میزبان کی حیثیت سے وہ بہتر جانتی ہیں کہ اپنے مہمان کوکس طرح عزت دینی چاہیے لیکن جس طرر کل پی ٹی وی کے پروگرام میں انتہائی غلط انداز اختیار کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی

    ادھر اطلاعات کے مطابق شعیب اختر کے معاملے پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے 8 نومبرکوایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں بہت سے اہم ایشوز زیربحث لائے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق اس اہم میٹنگ میں قومی کرکٹ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کی گئی بد سلوکی پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز سے متعلق معاملے پرقومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے نوٹس لیا ہے اور اس معاملے سمیت دیگراہم ایشوزسے متعلق حقائق جاننے کے لیے 8 نومبر کو ایک اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

     

     

     

    اس اہم اجلاس میں اسد طور ، حامد میر ، سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ، مولانا عبدالاکبرچترالی کے معاملات سمیت کئی اہم معاملات زیربحث آئیں گے

    ادھر دوسری طرف سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور اینکر کی لائیو پروگرام میں نوک جھونک کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے معاملہ علم میں آنے کے بعد انہوں نے پی ٹی وی کی انتظامیہ کو فی الفور تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کریں گے جب کہ پی ٹی وی کے ایچ آر سمیت دیگر شعبوں کے لوگ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے تنازع کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی،

    اس دوران میزبان اور شعیب اختر کے درمیان آن ائیر اور آف ائیر ہونے والی گفتگو کی فوٹیج دیکھی جائیں گی جب کہ کمیٹی اپنی فائنڈنگز فواد چوہدری کو بھجوائے گی جس میں اینکر کی غلطی ثابت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر نعمان نیاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    تحقیقاتی کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کو بھی بلائے گی جس میں دونوں کے مؤقف کو سنا جائے گا۔

    دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کےچیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ! آپ مکمل طورپر پٹری سے اترگئے ہیں، اپنی ساکھ کوبحال کریں، یہ کسی فرد کی نہیں، ادارے کے بارے میں ہے۔

    انہوں نے کہا یہ کس کے لیے اچھا ہے؟ ورلڈ کپ کے بعد بحث کریں گے کیونکہ یہ خوشی خراب نہیں کرنا چاہتے جو ہماری کرکٹ ٹیم لارہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے پونچھ سیکٹرمیں بھارتی قابض افواج کی حراست میں پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کے قتل پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی اورکشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستانی قیدی کا جیل سے دورپراسرارقتل سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

    عاصم افتخار کے مطابق بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائے۔ نئی دہلی واقعے کی فوری شفاف تحقیقات کرکے انصاف کویقینی بنائے۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”432138″ /]

    ادھر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیاب پر جشن منانے والے کشمیریوں پر بدترین تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بیان دیا گیا کہ کشمیری طلبہ پر تشدد سے واضح ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہاپسند ہندو تنظیم ایک دوسرے میں ضم ہو کر انتہاپسند ’ہندوتوا‘ سوچ اقلیت خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت عروج پر ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انتہائی مذمت اور گہری تشویش کا باعث ہے کہ بھارتی حکام کشمیری طلبہ اور نوجوانوں پر انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ نفرت آمیز رویہ اور اسلاموفوبیا بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور جنٹلمین گیم کرکٹ بھی اس کے مضر اثرات سے نہیں بچ سکا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت کو ٹی 20 کرکٹ میچ کے پس منظر میں کشمیری نوجوانوں اور مسلم اقلیت کے خلاف ڈرانے دھمکانے اور تشدد کی مکمل تحقیقات کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

    بعدازاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا جشن منانے والے میڈیکل کالجز کے دو طلبہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات دائر کردیے گئے۔

    طلبہ سری نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں زیر تعلیم ہیں۔

    بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر رویندر رینا نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ’دشمن ملک‘ پاکستان کے لیے خوشی کا اظہار کیا وہ جلد ہی جیل میں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نمیبیا نئی ابھرتی ہوئی ، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نمیبیا نئی ابھرتی ہوئی ، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نمیبیا نئی ابھرتی ہوئی ، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    نمیبیا نے 110 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    ابو ظبی میں کھیلے گئےگروپ 2 کے میچ میں نمیبیا کے کپتان اراسمس نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسکاٹ لینڈکے کپتان کائل کوئٹزر انگلی میں تکلیف کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلے ، ان کی جگہ رچی بیرینگٹن کو کپتانی کے فرائض دیے گئے۔

    اسکاٹ لینڈ کی اننگز

    اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے ،لیسک 44 اور کرس گریوز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کا آغاز بلکل اچھا نہ رہا اور پہلے اوور میں ہی اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری بار ہوا کہ کسی بھی ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے اوور میں آؤٹ ہوجائیں۔اس سے قبل2009 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف پہلے اوور میں آؤٹ ہوئے تھے۔

    نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرومپلمین نے 3اور جین فریلنک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نمیبیا کی اننگز

    110 رنز کا ہدف نمیبیا نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جے جے سمٹ 32 اور کریگ ولیئمز 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ نمیبیا نے سپر 12 مرحلے میں آج اپنا پہلا میچ کھیلا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

    اس سے قبل افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرایا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

     

     

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 بناسکی۔

    بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگسٹن نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

     

    جواب میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 15 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملان 28 اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان  ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز لٹن داس اور محمد نعیم 14 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، دونوں بلے بازوں کو معین علی نے آؤٹ کیا۔

     

     

    تیسرے نمبر پر آنے والے شکیب الحسن بھی بلے بازی میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 26 کے مجموعے پر 4 رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار بنے۔اس کے بعد مشفیق الرحیم 29 اور محمود اللہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ، بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شریف الاسلام کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ آئی پی ایل میں اس وکٹ پر بہت کھیلا ہے اور یہ اس وقت کی طرح آج بھی اچھی لگ رہی ہے۔

     

    ورلڈ کپ میں اس سے قبل میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے ہرایا ہے۔

    دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    انگلینڈ:
    اوئن مورگن (کپتان)، جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور ٹائمل ملز

    بنگلہ دیش:
    محموداللہ (کپتان)، لٹن داس، محمد نعیم، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، شریف الاسلام، نسم احمد اور مستفیض الرحمٰن

  • بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی

    شارجہ : بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی،طلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں بنگلادیش نے انگلینڈ کیخلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے ،

    شارجہ سے ذرائع کے مطابق آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے ٹاس میں بنگلادیش کے کپتان محمداللہ نے ٹاس جیتا اور انگلش کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

    آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیمیبیا اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے جن کا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔

    یاد رہے کہ کل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ٰخلاف اپنے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس پر ابھی تک تبصرے جاری ہیں

    حتی کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں نے بھی اپنے کھلاڑیوں پرآوازیں کستے ہوئے بڑے طعنے دینے شروع کردیئےہیں

    سکیورٹی کو جواز بناکر دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی ہار کے سوشل میڈیا پر کل سے کافی چرچے ہیں۔

    گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں بھی سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگائے گئے۔

    اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں نیوزی لینڈ کے شائقین اردو زبان میں بولتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستانی شہری کہتا ہے کہ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا جس پر پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے شائقین ہم آواز ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ اب آرام ہوا، اس پر نیوزی لینڈ کے حمایتی کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

  • پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اوراس کےرسولﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے:غیرمسلم بھی متاثر

    پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اوراس کےرسولﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے:غیرمسلم بھی متاثر

    نئی دہلی :یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے،اطلاعات کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے مذہبی رجحان کے ناصرف گرین شرٹس کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن معترف ہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران پاکستان کے بلے باز محمد رضوان کے نماز پڑھنے کے عمل نے دنیا بھرکومتاثرکیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی ڈرنکس بریک کے دوران نماز کی ادائیگی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ محمد رضوان کی دوران میچ نماز کی ادائیگی پر جہاں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے بھی قومی کھلاڑیوں کے مذہب سے لگاؤ پر پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں افغانستان کے شہر جلال آباد کے میئر قاری احسان اللہ ساجد نے بھی کہا کہ محمد رضوان کی نماز کی ادائیگی سے اچھا میسج گیا۔

    قومی کھلاڑیوں کے مذہب سے قریبی لگاؤ کے بھارتی میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں اور ایک ٹی وی شو کے میزبان نے تو باقاعدہ اس پر سیگمنٹ بھی کیا۔

     

     

    بھارتی ٹی وی کے میزبان نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے وطن اور مذہب کو سب سے آگے رکھا اور یہ کام وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں، چاہے معاملہ پاکستان کا ہو، چاہے کشمیر یا معاملہ اسلام کا ہو، وہ کھل کر اسلام کی بات کرتے ہیں اور وہ اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے کہ کون کیا کہے گا۔

    بھارتی میزبان نے محمد رضوان کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران جب ڈرنکس بریک ہوا تو پاکستانی بلے باز محمد رضوان میدان پر ہی نماز پڑھنے لگے۔

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے ہر سوال کا جواب اللہ کا نام لیکر ہی شروع کیا۔

    اس کے بعد بھارتی ٹی وی پر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی پریس کانفرنس کے چند کلپس بھی دکھائے گئے۔

    بھارتی ٹی وی میزبان نے آخر میں یہ بھی بتایا کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی سب سے پہلے یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے، پھر وہ یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا پاکستانی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو پاکستانی کھلاڑی کشمیر کے معاملے پر بھی کھل کر بولتے ہیں

  • محمد رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی :وقاریونس کا ردعمل آگیا

    محمد رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی :وقاریونس کا ردعمل آگیا

    دبئی :محمد رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی :وقاریونس کا ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق کوچ وقار یونس نے محمد رضوان کے گراؤنڈ میں نماز سے متعلق دیے جانے والے بیان پر معافی مانگ لی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے سابق سٹارکرکٹر وقار یونس نے بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح اور اس دوران رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق نجی ٹی وی شو میں ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رضوان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس گراؤنڈ میں ہندوؤں کے بیچ کھڑے ہوکر نماز پڑھی جو کہ میرے لیے بہت خاص تھا۔

    بعد ازاں وقار یونس کو ان کے بیان پر سرحد پار سے خاصی تنقید کا سامنا کر نا پڑا اور بھارت کے معروف کمنٹیٹر نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بیان ان کے لیے مایوس کن ہے۔

    بھارتیوں کے ردعمل کے بعد اب اس بیان پر وقار یونس نے ٹوئٹر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بیان ہیٹ آف دی مومنٹ‘ (پرجوش انداز ) میں دیا جس سے کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

    وقاریونس نے لکھا کہ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا کہنے کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا، یہ ایک غلطی ہے جو کہ جوش خطابت میں ہوئی۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ کھیل رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں کو متحد کرتاہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وقار یونس کی طرف سے اس معافی کے بعد سوشل میڈیا پرملا جلا رد عمل آرہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقاریونس نے بھارتیوں کو ناراض ہوتے دیکھ کراپنے موقف میں جو بڑی تبدیلی کی ہے وہ ایک سچے مسلمان کا شیوہ نہیں ہے

  • ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے:نیوزی لینڈ کی ٹیم کوشکست اور پاکسان نہ آنے کے طعنوں نے ماردیا

    ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے:نیوزی لینڈ کی ٹیم کوشکست اور پاکسان نہ آنے کے طعنوں نے ماردیا

    شارجہ : ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے:نیوزی لینڈ کی ٹیم کوشکست اور پاکسان نہ آنے کے طعنوں نے ماردیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کوپاکستان نے شکست فاش دی ہے ، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دہرے صدمے برداشت کرنے پڑرہےہیں ،

    ذرائع کے مطابق ایک طرف نیوزی لینڈ کی شکست تو دوسری طرف گراؤنڈ میں ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگ گئے

     

     

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔ شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔

    اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔