Baaghi TV

Category: کھیل

  • دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی:دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست دیدی ،اطلاعات کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ جنوبی افریقہ کے بولر ڈوائن پریٹوریس نے 3 اور کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف 18.2 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس نے 39 اور ڈوسن نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

    خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار گئے تھے اور یہ میچ ان دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔

    سپر 12 میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیلے گی جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

    دوسری طرف پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جاری ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کوبیٹنگ کی دعوت دی ہے ،

    بھارت کی طرح نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کو بھی بڑی اہمیت دی جارہی ہے اورپاکستانی دعاوں کےساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان کے ہاتھوں شکست خوردہ دیکھنا چاہتے ہیں‌

  • محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    نئی دہلی :محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی بھارٹی ٹیم کے مسلمان بولر محمد شامی پر تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بھی بولر کی حمایت میں سامنے آگیا۔

    پاکستان سے ہزیمت کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔

    تو دوسری طرف انتہاپسندوں نے بھارتی بولر محمد شامی کو ‘غدار’ تک قرار دیا۔

    بھارتی صحافیوں اور کئی فینز نے ساتھی بولر کی حمایت نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ محمد شامی کی حمایت سامنے آگیا۔

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے محمد شامی اور ویرات کوہلی کی تصویر لگا کر لکھا کہ بھارت کا فخر قرار دیا۔

     

     

    خیال رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

  • محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو پیغام

    محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو پیغام

    دبئی :محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو پیغام ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی عزت پاکستان کی شان محمد رضوان بھارتی باولرمحمد شامی کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں ،

    پاکستان کے اوپنربلےباز محمد رضوان نے یہ پیغام اس تناظر میں بھیجا کہ پرسوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی ہوئی ہے ۔

     

     

    اس مہم کے خلاف جہاں بھارت سے کئی آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں پاکستان کے نائب کپتان محمد رضوان نے بھی محمد شامی کی حمایت کر دی۔

    محمد رضوان اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اورلوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔

    محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’محمد شامی ایک اسٹار ہے اور دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہے، اپنے اسٹار کی عزت کریں اور قدر کریں۔کرکٹ کے ذریعے لوگوں کو جوڑنا چاہیے ناکہ تفریق پیدا کی جائے۔‘

    خیال رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نامناست رویہ دیکھنے میں سامنے آیا۔

  • جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی

    دبئی :جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    شارجہ میں 3 بجے شروع ہونے والے آج کے پہلے میچ میں ٹیمبا باوما نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے۔

    پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اوبید میک کوئے کی جگہ ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    ویسٹ انڈیز:

    کیرن پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن والش اور روی رامپال

    جنوبی افریقہ:

    ٹیمبا باووما (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ہنری کلاسن، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی

  • مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی نقصان

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی نقصان

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی نقصان ،اطلاعات کے مطابق شوپیاں میں کشمیری مجاہدین اوربھارتی فوج کے مابین شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں‌،

    ادھر سری نگر سے ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک عام شہری گولیوں کی زد میں آ کر زندگی کی جنگ ہار گیا،پولیس وفورسز نے وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں شروع کی، تاہم کسی کے گرفتارہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

    اس ایس پی شوپیاں کے مطابق کشمیری مجاہدین نے سی آر پی ایف کیمپ پرحملہ کیا۔اس حملے میں کیمپ میں موجود بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں‌ کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں

    دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کی زد میں آکرجانبحق ہونے والے کشمیری تاجرکو بھارتی فوج نے جان بوجھ کرگولی مار کرجان سے ماردیا

    حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے وسیع علاقہ محاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی شرو ع کی گئی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع موصو ل نہیں ہوئی ۔

    دوسری طرف سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے شاہد کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    سربراہ پاک فضائیہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دس وکٹوں کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار کارکردگی نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام آنے والے میچوں کے لیے ہماری  نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی گئی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اپنی پوری کرکٹ ٹیم کو اس تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح سے پوری قوم کے دل جیت لئے، روایتی حریف بھارت کےلئے کل عبرتناک دن تھا، قومی کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر محنت کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار اور تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے تاریخی فتح حاصل کرنے پر ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ الحمد اللہ ، یہ شاندار آغاز ہے ، مگر یاد رکھیں کہ ابھی سفر کا آغاز ہوا ہے ، یہ تمام پاکستانیوں کیلئے قابل فخر لمحہ ہے اور جوانوں کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ لمحہ مہیا کیا اور ہمیں اس لمحے کی قدر کرنی چاہئے ۔ پاکستان زندہ باد۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس فتح پر بہت زیادہ خوش نہیں ہونا ہے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ ٹیم کی پرفارمنس ہے،یہ ہمارا آغاز ہے،ہم نے بہت خوش نہیں ہونا اور اگلے میچز پر فوکس کرنا ہے اور ہمارا ٹارگٹ صرف ورلڈکپ جیتنا ہے جس کی باؤلنگ آئے ،بیٹنگ آئے یا فیلڈنگ آئے وہ اپنا 100 فیصد دے ۔ آپ سب سے بہت اچھا پرفارم کیا مگر اب اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے

    گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے بھارتی اداکار اکشے کمار، ویویک اوبرائے اور اداکارہ اروشی روٹیلا بھی پہنچی ، اکشے کمارے دنگل کے آغاز میں کافی خوش دکھائی دیئے اور سٹیڈیم میں ہنستے مسکراتے ہوئے نظر آئے لیکن جیسے ہی میچ پر پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کی تو بھارتی شائقین کرکٹ کے چہرے اتر گئے اور اکشے کمار بھی پریشان دکھائی دیئے ۔اکشے کمارکی پریشانی کے عالم میں کھڑے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ پاکستانی فین کی جانب سے بنائی گئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اکشے کمار پولین میں چلتے ہوئے باہر کی طرف جارہے ہیں اور اس دوران ایک پاکستانی شائق گانا گا کر کہتا ہے کہ ابھی نہ جاﺅ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ۔اس فتح میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنائے جبکہ بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے کیخلاف پہلی فتح ہے ،ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت پہلی مرتبہ 10وکٹ سے ہارا ہے جبکہ پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنا دی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا ،دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی ۔

  • پاکستان کی بھارت کوشکست ، کئی ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے

    پاکستان کی بھارت کوشکست ، کئی ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ۔

    اس فتح میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنائے جبکہ بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے کیخلاف پہلی فتح ہے ،ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت پہلی مرتبہ 10وکٹ سے ہارا ہے جبکہ پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنادی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا ،دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی ۔

    یہ شراکت بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی بہترین شراکت تو پہلے ہی بن چکی تھی جب دونوں ٹیم کے 107 ویں رن کیلئے دوڑے ۔اس سے قبل 2012 میں حفیظ اور شعیب ملک نے 106 رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی تھی ۔

    اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے ،اس سے قبل 2010 میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بنگلا دیش کیخلاف 142 رنز کی شراکت قائم کی تھی ۔

    اس اننگ کے دوران محمد رضوان نے سال 2021 میں1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کرلیے، وہ ایک کلینڈر سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل بابر اعظم نے 2019 میں 1607 رنز بنائے تھے

  • صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد:بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ 10 وکٹ سے میچ جیتا،ہمیں ٹیم پر فخر ہے جبکہ پاک بھارت میچ میں بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو میچ جیتنے کی مبارکباد، روایتی حریف سے میچ تھا، ہمارا فائنل آج تھا، پوری قوم کو فتح مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے پوری جرات سے ولولے اور بہادری سے میچ جیتا۔شیخ رشید نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینرز ہٹا دیں، لوگوں کو جشن منانے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ پہلا پاک بھارت میچ ہے جو گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکا، مجھے احساس ذمہ ساری اور قومی فریضہ کی وجہ سے میچ دیکھے بغیر ملک واپس آنا پڑا، ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ آج ہماری ٹیم نے سب کے دل جیت لئے اور یہ امت مسلمہ کی فتح ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے کرکٹ ٹیم کی فتح ہوئی ، ثابت ہوا کہ ہمارے کرکٹ کھلاڑی مد مقابل ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آصف زرداری نے فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباداور کہا کہ شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو شاباش۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد اور کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا،یہ وقت ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بابر اعظم نے کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست بھارت کبھی نہیں بھولے گا۔بھارت کو ٹی 20میچ میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا.یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے-پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔

    عثمان بزدار نے پاکستانی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرناپڑا-

    صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے بھی انے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میچ تھا، دونوں ٹیموں میں جوڑ کا میچ ہی نہیں تھا،پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد، ویل ڈن گرین ٹیم۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاک انڈیا میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پاکستان ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت ،آپ کی محنت اورقوم کی دعاوں سے آج پاکستان خوش ہے اوردنیا بھرمیں جہاں بھی پاکستانی رہ رہے ہیں وہ بھی انتہائی خوش ہیں‌

    ڈی سی لاہور کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ پاکستان T20 ورلڈ کپ جیتے گا۔ ہمیں پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کر دی۔

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کوبھی شاباش دی اور کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔

    ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نےبھی پاکستان کی شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گرین شرٹس کی جیت بہترین پرفارمنس اور قوم کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے شاہینوں نےپریشر کے بغیر اپنا روایتی کھیل پیش کیا۔

    حسان خاور کہتے ہیں کہ پاکستان کی فتح نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ انشاء اللہ گرین شرٹس آئندہ میچوں میں بھی اسی جذبے اور لگن سے کھیلیں کر قوم کا سر بلند کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نھے پاکستان کی فتح پر اپنی خوشی بیان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیترین کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنرشپ میچ جیتنے میں نہایت اہم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان سول اور ملٹری لیڈرشپ کی پارٹنرشپ میں تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ٹیم سپرٹ اور جیت کی لگن نے بھارت کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کو ہرانا ورلڈ کپ جیتنے سے بھی زیادہ بڑی کامیابی ہے۔ مشہور شارجہ میچ کے بعد پہلی دفعہ ایسا میچ دیکھنے کی چس آئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے پاکستان الیون کو مبارکباد ہو۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کی فتح پرجہاں قوم کو مبارکباد دی وہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پرمبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے،اس تاریخ ساز فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ مبارکباد کا مستحق ہے . شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں

    ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں

  • شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد

    شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد

     

     

     

    مکہ مکرمہ : شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد،اطلاعات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پروزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی ٹیم کومبارکباد دی ہے

    وزیراعظم جوکہ اس وقت اہم خصوصی دورے پرسعودی عرب ہیں انہوں نے وہاں سے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیاب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آج یہ قوم کے بیٹے بھارت کے خلاف کھیلے ہیں اس نے قوم کو حوصلہ بھی دیا ہے اورقوم کا سرفخر سے بلند بھی ہوا ہے

     

     

     

     

    وزیراعظم عمران خانے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ میرے بچوں نے اپنے وطن کی عزت بڑھائی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سب اچھا کھیلے ہیں ، ان کا یہ بیھ کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ محمد رضوان ، بابراعظم ، شاہین آفریدی نے کمال ہی کردکھایا

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تاریخ بدل دی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی : ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق سری آج سپر 12 مرحلے کے کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آج 2 مقابلے کھیلے جارہے ہیں جس میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

    شارجہ سے ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں میچ کے لیے شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں اتری ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا اور پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6، 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

    گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔
    جبکہ
    گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

    اسکواڈ:بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں
    محمد نعیم، لٹن داس(وکٹ کیپر) مہدی حسن، مشفیق الرحیم(وکٹ کیپر)، نور الحسن(وکٹ کیپر)، سومیا سرکار، مستفیض الرحمٰن، نسُم احمد، تسکین احمد، محمد محموداللہ، عفیف حسین، محمد سیف الدین، شکیب الحسن، شمیم حسین

    سری لنکا:بنگلہ دییش کے مقابلے میں سری لنکا نے یہ اسکواڈ میدان میں‌اتارا ہے

    آوشکا رنینڈو، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، بھنوکا راجا پکسے، دشمانتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو، چمیکا کرونارتنے، لہیرو کمارا، مہیش تھکشانا، داسن شناکا(آل راؤنڈ)، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا۔