Baaghi TV

Category: کھیل

  • قذافی سٹیڈیم 8 سال بعد نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کا میزبان

    قذافی سٹیڈیم 8 سال بعد نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کا میزبان

    قذافی سٹیڈیم 8 سال بعد نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کا میزبان

    نیشنل ٹی ٹونٹی کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر بروز بدھ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔آٹھ سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب لاہور دوبارہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کا ایڈیشن 13-2012 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔

    ٹورنامنٹ کے اٹھارویں ایڈیشن کے ابتدائی 18 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے، جہاں تماشائیوں کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ کے دوران کرکٹ فینز کو مخصوص تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی مکمل اجازت ہےجبکہ وہ چاہیں تو گھر یا دفاتر میں بیٹھ کر پی سی بی یوٹیوب چینل پر بھی یہ میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

    لاہور مرحلے کاپ ہلا میچ میزبان ہوم سٹی سینٹرل پنجاب اور ٹیبل ٹوپر جی ایف ایس سندھ کےمابین کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں آٹھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بدھ کو شیڈول دوسرے میچ میں ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم 71.5 کی اوسط سے 286 رنز بناکر اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ وہ ایونٹ میں ایک سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 7000 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

    بابراعظم کا کہنا ہےکہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کو اس طرز کی کرکٹ کے سب سے مقبول ٹورنامنٹس میں شمار کرتے ہیں۔ یقین ہے کہ لاہور کے میچز میں کھیل کا معیار مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہماری بھرپور معاونت کررہا ہے۔ اس دوران کچھ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔بابراعظم نے مزید کہا کہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم رواں سال اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    ٹیبل ٹوپر سندھ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ سندھ کے لیے مثبت رہا اور وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہیں امید ہے کہ لاہور کی پچز پر رنز بنانے کے زیادہ مواقع ملیں گے، لہٰذا شرجیل خان اور خرم منظور جیسے بیٹرز کی موجودگی میں سندھ کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور کی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

    شاداب خان نے کہا کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے تمام میچز میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ناردرن ہمیشہ بے خوف کرکٹ کھیلتی ہے اور اسی برانڈ کی بدولت ان کی ٹیم نے گزشتہ دو ایڈیشنز میں بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم کوفیلڈنگ اور کیچنگ کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے۔ پرامید ہیں کہ لاہور میں ناردرن کی ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

    امام الحق کا کہنا ہے کہ بلاشبہ بلوچستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں بہتر نتائج حاصل نہیں کرسکی تاہم اسکواڈ میں شامل تمام ارکان پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پا نے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ ایک نئے عزم کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

    عامر یامین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی لیگ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اب ان کے پاس لاہور لیگ میں کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ گزشتہ سال بھی سدرن پنجاب نے اچھا آغاز نہ ملنے کے باوجود بعدازاں ٹورنامنٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سدرن پنجاب کی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، یہ تمام کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    نیشنل انڈر 19 کپ اور چیمپئن شپ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں،6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی 12 ٹیموں پر مشتمل نیشنل انڈ 19 چیمپئن شپ (تھری ڈے فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 کپ ( ون ڈے فارمیٹ) 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے۔ یہ تمام میچز صوبہ پنجاب کے چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ہر تین روزہ میچ کے بعدہر ٹیم ایک ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ ان دونوں میچز کے دوران ایک دن کا وقفہ ہوگا۔دونوں ٹورنامنٹس میں شریک تمام 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں شامل ٹیموں کے میچز مریدکے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ جبکہ پول بی کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ سال کے برعکس رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر ایسوسی ایشن سے 2 انڈر 19 ٹیموں کو ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت دی ہےتاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکا۔

    اسکواڈز:
    بلوچستان وائٹس انڈر 19 : ابوہریرہ (لسبیلہ انڈر 19) ، امان خان (قلعہ عبداللہ انڈر 19) ، ارباز خان (لسبیلہ انڈر 19) ، دنیا خان (لورالائی انڈر 19) ، حسیب اللہ (پشین انڈر 19) ، حکمت اللہ (لورالائی انڈر 19) ، جان محمد (قلعہ عبداللہ انڈر 19) ، محمد مدثر (نوشکی انڈر 19) ، محمد عارف (پشین انڈر 19) ، محمد ناصر (نصیر آباد انڈر 19) ، محمد عزیر (نصیر آباد انڈر 19) ، قدرت اللہ (کوئٹہ انڈر 19) ، قربان علی (پشین انڈر 19) ، رضوان احمد (خضدار انڈر 19) ، وحید الرحمٰن (خضدار انڈر 19) ، یحییٰ خان (کوئٹہ انڈر 19)
    ریزرو پلیئرز: اسرار اللہ (نصیر آباد انڈر 19) ، جہانگیر خان (لورالائی انڈر 19) ، سعید احمد (خضدار انڈر 19) ، سراج محبوب (پنجگور انڈر 19)
    بلوچستان بلیوز انڈر 19: ابوبکر (لسبیلہ انڈر 19) ، علی اصغر (نوشکی انڈر 19) ، اورنگزیب (بلوچستان انڈر 19) ، باسط علی (بلوچستان انڈر 19) ، جنید احمد (کوئٹہ انڈر 19) ، کبیر راج (کوئٹہ انڈر 19) ، محمد وحید (کوئٹہ انڈر 19) ، محمد عمر (پشین انڈر 19) ، عبید خان (کوئٹہ انڈر 19) ، سجاد علی (لورالائی انڈر 19) ، شاہد خان (کوئٹہ انڈر 19) ، شمریز خان (پشین انڈر 19) ، واجد علی (نصیر آباد انڈر 19) ، یاسر خان (کوئٹہ انڈر 19) ، ظہیر احمد (لسبیلہ انڈر 19) ، ذوالقرنین (نوشکی انڈر 19)
    ریزرو کھلاڑی: ارشد علی (نصیر آباد انڈر 19) ، محمد حسین (نوشکی انڈر 19) ، محمد اسماعیل (لورالائی انڈر 19) ، یاسر حسین (نصیر آباد انڈر 19)

    سینٹرل پنجاب وائٹس انڈر 19: افضل منظور (شیخوپورہ) ، احمد حسن (شیخوپورہ) ، علی رزاق (لاہور ویسٹ زون ڈبلیو) ، علی زوریز آصف (لاہور نارتھ زون بی) ، امیر حمزہ (گوجرانوالہ) ، آذان اویس (سیالکوٹ) ، حنین شاہ (لاہور ویسٹ زون ڈبلیو) ، محمد اویس (فیصل آباد) ، محمد حسن حمید (لاہور ویسٹ زون بی) ، محمد ابتسام (سرگودھا) ، منیب واصف (سینٹرل پنجاب انڈر 19) ، صمامہ ریاض (فیصل آباد) ، شعیب زاہد (جھنگ) ، طحٰہ محمود (گوجرانوالہ) ، عثمان ندیم (لاہور ایسٹ زون بی) ، ذیشان سکندر (منڈی بہاؤالدین)
    ریزرو پلیئرز: اسد رضا (گوجرانوالہ) ، دانیال یوسف (لاہور ایسٹ زون ڈبلیو) ، حسن علی (فیصل آباد) ، ملک عبدالرائے (سرگودھا) ، ساریہ خان (میانوالی)
    سنٹرل پنجاب بلیوز انڈر 19: ابرار افضل (لاہور ویسٹ زون بی) ، ابوبکر (گوجرانوالہ) ، علی اسفند (فیصل آباد) ، علی حسن (سرگودھا)، ارحم نواب (فیصل آباد) ، اویس علی (گوجرانوالہ) ، حسنات عباس (لاہور ویسٹ زون ڈبلیو) ، خرم ریاض (لاہور نارتھ زون ڈبلیو) ، ایم علی حسن (گوجرانوالہ) ، ایم ذیشان (فیصل آباد) ، محمد وقاص (فیصل آباد) ، سعد وسیم (فیصل آباد) ، سمیر ثاقب (فیصل آباد) ، شاہ ویز عرفان (لاہور ویسٹ) زون ڈبلیو) ، اسامہ زاہد (لاہور ویسٹ زون ڈبلیو) ، زین العابدین (گوجرانوالہ)
    ریزرو پلیئرز: عمر ایمان (لاہور ویسٹ زون بی) ، عبدالرحمان (فیصل آباد) ، محمد مزمل (لاہور ویسٹ زون ڈبلیو) ، ایس حسن گیلانی (سیالکوٹ) ، سعید علی (سیالکوٹ)

    خیبر پختونخوا وائٹس انڈر 19 : عباس علی (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، عباس داوڑ (چارسدہ انڈر 19) ، عبداللہ زرین (چارسدہ انڈر 19) ، آفاق خان (مردان انڈر 19) ، ایاز خان (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، دانیال بھٹی (ہری پور انڈر 19) ، عماد افضل (مردان انڈر 19) ، اسماعیل خان (خیبر پختونخوا U16) ، خالد شاہ (پشاور انڈر 19) ، محمد فاروق (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، محمد عرفان (پشاور انڈر 19) ، محمد عمر (صوابی انڈر 19) ، رحیم اللہ (نوشہرہ انڈر 19) ، سہل یوسف (کوہاٹ انڈر 19) ، شیردل خان (سوات انڈر 19) ، زبیر شنواری (خیبر پختونخوا انڈر 19)
    ریزرو پلیئرز: افسر احمد (بونیر انڈر 19) ، حنیف الرحمٰن (سوات انڈر 19) ، محمد حسنین (خیبر پختونخواہ انڈر 19) ، شعیب خان (ایبٹ آباد انڈر 19)
    خیبر پختونخوا بلیوز انڈر 19: ابوبکر خان (دیر لوئر انڈر 19) ، احمد خان (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، ایاز شاہ (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، ایوب خان (ڈیرہ اسماعیل خان انڈر 19) ، چوہدری شجاع (ایبٹ آباد انڈر 19) ، حسیب خان (پشاور انڈر 19) ، معاز صداقت (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، محمد سلمان (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، محمد یاسین (مردان انڈر 19) ، محمد ذوالکفل (چارسدہ انڈر 19) ، نجیب خان (چارسدہ انڈر 19) ، نقیب اللہ (ڈیرہ اسماعیل خان انڈر 19) ، روح اللہ (مہمند انڈر 19) ، صلاح الدین (بنوں انڈر 19) ، عمیر خان (چارسدہ انڈر 19) ، ذیشان (خیبر پختونخوا انڈر 19)
    ریزرو پلیئرز: عرفات خان (پشاور انڈر 19) ، عظمت اللہ (دیر اپر انڈر 19) ، محمد یاسین (خیبر پختونخوا انڈر 19) ، شاہد خان (بنوں انڈر 19)
    ناردرن وائٹس انڈر 19: عبدالباسط (راولپنڈی انڈر 19) ، عبدالجبار گیلانی (اسلام آباد انڈر 19) ، علی حسنین صابر (راولپنڈی انڈر 19) ، ارسلان سجاد (مظفرآباد انڈر 19) ، فیضان سلیم (میرپور انڈر 19) ، جابر طیب خان (اسلام آباد انڈر 19) ، جہانداد خان (راولپنڈی انڈر 19) ، کامران ریاض (اسلام آباد انڈر 19) ، محمد علی تاج (اسلام آباد انڈر 19) ، شان خان (میرپور انڈر 19) ، صدیس الفت (اسلام آباد انڈر 19) ، سلیمان آصف (راولپنڈی انڈر 19) ، سید علی زین رضوی (اسلام آباد انڈر 19) ) ، سید ہاشم میر علی (کوٹلی انڈر 19) ، عثمان خان پا (راولپنڈی انڈر 19) ، وقاص ذاکر (مظفرآباد انڈر 19)

    ریزرو پلیئرز: حمد اللہ (اٹک انڈر 19) ، ابراہیم بھٹی (راولپنڈی انڈر 19) ، ایم بلال مقدر (کوٹلی انڈر 19) ، محمد اسماعیل (جہلم انڈر 19)
    ناردرن بلیوز انڈر 19: عامر حسین (راولپنڈی انڈر 19) ، عابد اللہ (اسلام آباد انڈر 19) ، عفان اسحاق (راولپنڈی انڈر 19) ، اسیر مغل (راولپنڈی انڈر 19) ، فہد رشید کیانی (مظفرآباد انڈر 19) ، فراز خان (اٹک انڈر 19) ، حمزہ جہانگیر (چکوال انڈر 19) ، حسیب عمران (جہلم انڈر 19) ، حسین (راولپنڈی انڈر 19) ، محمد فیضان غنی (اٹک انڈر 19) ، محمد عمر حبیب (اٹک انڈر 19) ، مہران ممتاز (راولپنڈی انڈر 19) ، محمد آفتاب (اسلام آباد انڈر 19) ، محمد اویس (اٹک انڈر 19) ، شمائل حسین (اسلام آباد انڈر 19) ، زین علی ساجد (میرپور انڈر 19)
    ریزرو پلیئرز: اسد رضا (میرپور انڈر 19) ، حسن غالب (جہلم انڈر 19) ، ایم سمیع میر (مظفرآباد انڈر 19) ، شوکت خان (اسلام آباد انڈر 19)
    سندھ وائٹس انڈر 19: عدیل میو (سندھ انڈر 19) ، عادل احمد خان (کراچی زون 1 انڈر 19) ، افنان خان (کراچی زون 4 انڈر 19) ، علی شان (شہید بینظیر آباد انڈر 19) ، غازی غوری (سندھ انڈر 19) ، حبیب اللہ (کراچی زون 6) انڈر 19) ، کاشف علی (کراچی زون 6 انڈر 19) ، ملک زین العابدین (کراچی زون 1 انڈر 19) ، منصور علی کھوسو (خیرپور انڈر 19) ، محمد فہد امین (کراچی زون 3 انڈر 19) ، محمد سکندر (حیدرآباد انڈر 19) ، نجف علی (شکارپور انڈر 19) ، رحمان (حیدرآباد انڈر 19) ، ثقلین نواز (خیرپور انڈر 19)، وہاج ریاض (کراچی زون 2 انڈر 19) ، ذیشان قاسم (کراچی زون 5 انڈر 19)

    ریزرو پلیئرز: عبدالرافع (کراچی زون 3 انڈر 19) ، علی شنواری (کراچی زون 2 انڈر 19) ، سید حیدر علی بخاری (سانگھڑ انڈر 19) ، سید محمد شاہ (کراچی زون 7 انڈر 19)
    سندھ بلیوز انڈر 19: عبداللہ فضل (کراچی زون 4 انڈر 19) ، آفتاب ابراہیم (کراچی زون 7 انڈر 19) ، علی اسحاق (کراچی زون 6 انڈر 19) ، علیان محمود (سندھ انڈر 19) ، آصف علی (شکارپور انڈر 19) ، حذیفہ منیر (کراچی زون) 7 انڈر 19) ،محمد حفیظ (کراچی زون 6 انڈر 19) ، معاذ خرم امین (کراچی زون 6 انڈر 19) ، محمد عبداللہ (جامشورو انڈر 19) ، محمد شہر یار (کراچی زون 2 انڈر 19) ، محمد عمر (خیرپور انڈر 19) ، نواز شریف یوسف زئی (کراچی زون 6 انڈر 19) ، رضوان محمود (سندھ انڈر 19) ، سرفراز علی (خیرپور انڈر 19) ، تیمور مصطفی (کراچی زون 2 انڈر 19) ، طلحہ احسن (سندھ انڈر 19)

    ریزرو پلیئرز: محمد میسم (حیدرآباد انڈر 19) ، محمد منصب (سکھر انڈر 19) ، سید آریان (کراچی زون 2 انڈر 19) ، ضیاء اللہ (کراچی زون 2 انڈر 19)
    سدرن پنجاب وائٹس انڈر 19: علی حیدر (وہاڑی) ، عرفات احمد منہاس (ملتان) ، عون شہزاد (مظفرگڑھ) ، فیصل اکرم (ملتان) ، حریب معین (بہاولپور) ، حسنین ماجد (رحیم یار خان) ، محمد عمار (رحیم یار خان) ، محمد عاقب اصغر (وہاڑی) ، محمد اویس عباس (مظفرگڑھ) ، محمد اسماعیل (ساہیوال) ، محمد شہزاد (ڈی جی خان) ، محمد عزیر ممتاز (ملتان) ، معظم رضا (ملتان) ، نعمان عباس (مظفرگڑھ) ، اسامہ عقیل (اوکاڑہ) ، زین اسلام (ملتان)

    ریزرو پلیئرز: علی ارشد (بہاولنگر) ، حیدر بلوچ (ڈی جی خان) ، محمد نبیل ارشد (پاک پتن) ، سید لبیک مہدی (مظفرگڑھ)
    سدرن پنجاب بلیوز انڈر 19: عالم زیب (ملتان) ، علی افضل (پاک پتن) ، حمزہ نواز (بہاولنگر) ، حسیب گل (مظفرگڑھ) ، حذیفہ شفیق (راجن پور) ، کاشف فرید (ڈی جی خان) ، خطیب احمد (بہاولپور) ، محمد ابوبکر (مظفرگڑھ) ، محمد احمد (وہاڑی) ، محمد دانش (مظفرگڑھ) ، محمد زاہد (ملتان) ، محمد زبیر (ملتان) ، محیر سعید (وہاڑی) ، ریحان اعجاز (رحیم یار خان) ، شرجیل احمد (لودھراں) ، ضرار شکیل (اوکاڑہ)
    ریزرو پلیئرز: عبداللہ زین (رحیم یار خان) ، عدنان شاہد (ڈی جی خان) ، محمد وجیح (مظفرگڑھ) ، راحت اللہ (رحیم یار خان)

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے

    رواں ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ آن لائن فروخت کئے گئے ویب سائٹ پر خریداری کے لیے ونڈو کھلتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شائقین ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں تھے گزشتہ رات 1500 درہم کے پریمیئم اور2600 درہم کے پلاٹینم ٹکٹ ہی باقی رہ گئے تھے تا ہم پیر کی صبح ہونے تک یہ بھی ختم ہوگئے

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے تمام میچوں میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی کرکٹ کے مداح پوری دنیا سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکتے ہیں آئی سی سی میچز میں پلاٹینم کیٹیگری کی سیٹ 2600 درہم کی ہے ایک لاکھ روپے سے زائد دیکر بھی ٹکٹ نہیں مل سکے گی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبرتک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹبال لیگ کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹبال لیگ کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹبال لیگ کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے

    این سی کا کہنا ہے کہ سید اشفاق حسین و ملک عامر ڈوگر گروپ نے جی ایس وی کمپنی سے معاہدہ کیا ،جی ایس وی نے غیر قانونی اشفاق گروپ سے بغیر بڈنگ کے یہ حقوق حاصل کیے ،بغیر اتھارٹی و بڈنگ 15 سالہ معاہدہ کی فیفا اور اے ایف سی کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں،نئی منتخب پی ایف ایف باڈی اس غیر قانونی معاہدے کی پابند نہیں ہو گی،غیر قانونی فٹبال لیگ کے ساتھ وابستہ ہونے والوں کی سرمایہ کاری محفوظ نہیں ہو گی جعلی لیگ اور شرکت کرنے والوں کیخلاف آئینی و قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں،

    عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا،آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش

    چیئرمین این سی کا کہنا ہے کہ کسی کو ذاتی مفادات کے لیے پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،فیفا کے خلاف چلتے ہوئے کوئی آئینی بین الاقوامی معاہدہ طے نہیں پا سکتا ،جی ایس وی کو قانونی نوٹس بھجوا چکے، جواب نہیں موصول ہوا،

    دنیا کی سب سے مقبول، مہنگی اور کامیاب فٹبال لیگ کا پاکستان کیلئے تحفہ انگلش پریمئرلیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگی،سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے خدمات فراہم کرینگے مائیکل اوون نے3سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے مائیکل اوون مانچسٹر یونائیٹڈ، لیورپول ایف سی کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں .مائیکل اوون کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،پاکستان فٹ بال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں،

  • پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،مائیکل اوون

    پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،مائیکل اوون

    پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،مائیکل اوون

    دنیا کی سب سے مقبول، مہنگی اور کامیاب فٹبال لیگ کا پاکستان کیلئے تحفہ انگلش پریمئرلیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگی،

    سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے خدمات فراہم کرینگے مائیکل اوون نے3سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے مائیکل اوون مانچسٹر یونائیٹڈ، لیورپول ایف سی کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں .مائیکل اوون کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،پاکستان فٹ بال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں،

    برطانوی اخبار کے مطابق 6بڑے انگلش فٹبال کلب پاکستان کی 6ٹیموں کے پارٹنر بنیں گے انگلش فٹبال لیگ دنیا کی سب سے کامیاب، مقبول اور مہنگی ترین لیگ ہے لیورپول اور ریال میڈرڈ کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون پارٹنر شپ کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے مانچسٹر یونائیئڈ، چیلسی،لیو پول،مانچسٹر سٹی انگلش لیگ کے مقبول کلبز ہیں انگلش کلبز کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور ، ملتان اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ کریں گے پاکستان فٹبال لیگ جلد پاکستان میں کھیلی جائے گی، پاکستانی شہروں کی ٹیمیں انگلش کلبز کی کٹ پہن کر کھیلیں گی ،انگلش فٹبال لیگ کی اپنے طرز کی یہ دنیا بھر میں پہلی پارٹنر شپ ہوگی ،کراچی ،لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان کی6 ٹیمیں انگلش کلبز کی جڑواں ٹیمیں کہلائیں گی ،انگلش پریمئر لیگ میں رونالڈو،پوگبا اور صلاح سمیت متعدد مقبول کھلاڑی کھیلتے ہیں انگلش لیگ کی اس پارٹنر شپ سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی

    عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا،آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش

  • دبئی ہوا تو کیا ہوا، کرونا ایک بار پھر "آئی پی ایل” میں پہنچ گیا

    دبئی ہوا تو کیا ہوا، کرونا ایک بار پھر "آئی پی ایل” میں پہنچ گیا

    دبئی ہوا تو کیا ہوا، کرونا ایک بار پھر "آئی پی ایل” میں پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے

    آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے بولر تھنگاراسو نتاراجن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تا ہم منتظمین کا کہنا ہے کہ آج کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ نتاراجن کے قریب رہنے والے چھ کھلاڑیوں بشمول وجے شنکر کو بھی ٹیم سے آئسولیٹ کردیا گیا ہے حیدرآباد کی ٹیم کی کپتانی نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کررہے ہیں

    دہلی اور حیدرآباد کے درمیان آج شام ساڑھے سات بجے دبئی میں آئی پی ایل کا 33 واں میچ کھیلا جانے والا ہے ، نتاراجن کے رابطے میں آل راونڈر وجے شنکر ، ٹیم مینیجر وجے کمار ، فیزیوتھراپسٹ شیام سندر جی ، ڈاکٹر انجنا وانن ، لاجسٹک منیجر تشار کھیڈکر اور نیٹ بالر پریاس گنیشن تھے

    نتاراجن کے کے ساتھ رابطے میں آنے والے اراکین کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا، مئی میں بھارت میں کورونا پازیٹیو کے کئی کیسز سامنے آنے بعد آئی پی ایل کو روک دیا گیا تھا، جو اتوار (19 سمبر ) سے یو اے ای میں دوبارہ شروع ہوئی ہے

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی

  • میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ،چیئرمین رمیز راجہ نے کئے بڑے اعلان

    میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ،چیئرمین رمیز راجہ نے کئے بڑے اعلان

    میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ،چیئرمین رمیز راجہ نے کئے بڑے اعلان

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے،

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ بتانامجھے خود اچھا نہیں لگتا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت کتنے دباو میں ہے، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دیکھ لیا تھا مگر انہوں نے مدد نہیں کی زمینی حقائق نہ سمجھنے پر بہت افسوس ہوا،میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ہے، ہمیں متحد ہو کر دنیا کو ایک مثبت پیغام دینا ہے،یہ چاہتے ہیں کہ ہم اندر سے ٹوٹ جائیں لیکن ہم نے پریشر برقرار رکھنا ہے نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائینگے، وینیو پاکستان ہی رہے گا،حریف ٹیم کے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایشئن بلاک ہے ٹرائنیگولر سیریز کھیل سکتے ہیں،آئی سی سی کے فورم پر ایسے معاملات کا حل ڈھونڈیں گے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نہیں آتی تو پلان بی بھی ہوگا،ہم نے تیاری شروع کردی ہے، ٹرائی اینگولر سیریز کی آپشن ہے،

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    کل وزیراعظم عمران خان سے کرکٹ ٹیم کی ملاقات ہوگی،وزیراعظم عمران خان سے لمبی گفتگو ہوئی ہے، ہم پوری دنیا سے دشمنی نہیں لے سکتے،آئندہ 6ماہ میں ہمارے پاس بہت پیسے آئینگے،لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی کی میٹنگ کا کوئی فائدہ ہوتا ہے،اپنے حساب سے گول پوسٹ بدل دیا جاتا ہے، دہرا معیار ختم ہونا چاہیے،ہم نے اپنی ٹیم کو بہترین بنانا ہےزیادتی جب بھی ہو تو اپنا موقف سب کے سامنا رکھنا چاہیے، بلاک بنے ہوئے ہیں ، ایک نے پل آوٹ کیا، دوسرے نے بھی کردیا، آگے بھی ہوسکتے ہیں،ہمیں اس معاملے کو بلاک کے ذریعے اور قانونی طور پر اٹھانا ہوگا، ہم صرف اپنا موقف رکھیں گے، کسی سے الگ نہیں ہونا چاہتے،بھیک میں کرکٹ نہیں کھیلیں گے،ان کے ہاتھ میں اپنی قسمت میرے ہوتے ہوئے نہیں دے سکتے۔ ان ممالک کوآئئنہ دکھانے کے ساتھ تمام قانونی راستے بھی اپنائیں گے

    @MumtaazAwan

  • آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امارت اسلامیہ کی جانب سے قومی ٹیلی ویژن (آر ٹی اے ، نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان ، افغانستان نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن) پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیلی ویژن انڈین پریمیئر لیگ کے میچ نشر نہیں کر سکیں گے.

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقیم افغان صحافی انیس الرحمان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قومی ٹی وی کو ملک میں آئی پی ایل میچز براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    صحافی کے اس دعوے پر ابھی تک طالبان کی جانب سے کسی قسم کو کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، افغانستان کے سپنر راشد خان اور آل راؤنڈر محمد نبی نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان کے سپنر راشد خان اور محمد نبی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے . دوسری جانب نصیب اللہ حقانی کو افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقررکیا گیا ہے ،طالبان نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باوجود افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ سری لنکا میں پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز شیدول کے مطابق ہو گی اور وہ شپاگیزا ٹی20 لیگ میں توسیع بھی کررہے ہیں

    @MumtaazAwan

    دوسری جانب چینی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جو امن میں خلل ڈالتا ہے۔ امریکہ حقیقت میں امن توڑنے والا ملک ہے کیونکہ اس کی غیر قانونی جنگوں اور غیر قانونی مداخلت کی طویل تاریخ ہے۔ جمعہ ، 6 اگست کو ایک امریکی ڈرون حملے نے کابل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ، جس میں ایک خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے۔زمرائی احمدی ، ایک 7 سالہ لڑکا جو سات امریکیوں کے ساتھ کام کرتا تھا ، اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ جانا چاہتا تھا ، جب اس کے گھر کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے خاندان کے دس افراد کو قتل کر دیا گیا۔

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

    افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

    طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع

    طالبان عبوری حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا

  • پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی

    پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی

    پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی۔

    ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق گالف چیمپئین شپ پاکستان ائیر فورس سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب، لاہور میں منعقد ہوئی۔ ائیر وائس مارشل ظفر اسلم تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا کہنا تھا کہ گالف ایک ایسا کھیل ہے جو تینوں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کو قریب لا کر صحتمند کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے جیتنے والوں کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ انٹر سروسز گالف چیمپیئن شپ کی پروفیشنل ٹرافی پاک فضائیہ نے جیتی۔ پاک آرمی نے گالف کی ایمیچئیر ٹرافی حاصل کی۔ گیسٹ کیٹگری میں ریئر ایڈمرل طارق علی، بریگیڈیئر طاہر اور ریئر ایڈمرل عبدالباسط نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدار ائیر کموڈور طارق عثمان عباس، کموڈور ساجد حسین اور ائیر کموڈور عمران مدد ترمذی قرار پائے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سب سے طویل شاٹ کا انعام کموڈور  وجیہ الحسن  نے حاصل کیا۔پن کے نزدیک ترین شاٹ  کا انعام ایئر وائس مارشل ظفر اسلم  نے حاصل کیا۔ انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ۔2021 پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کی ٹیموں کے مابین 15 تا 19 ستمبر 2021 کھیلی گئی۔ چیمپئین شپ کے انعقاد کا مقصد صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

    ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں

    نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں

    نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں

    چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے متعلق بتایا ہے کہ مہمان ٹیم کی کل واپسی ہو گی

    وزارت داخلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی سی بی نے کہا کہ کل خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس بھیج دیا جائے گا یہ افسوسناک امر ہے جو ہوا بہت غلط ہوا ہے ۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے میں بھی تکلیف میں ہوں،مریم صفدر،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی،یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں، ہم ہار نہیں مانتے،جس جس نے پاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے نہیں کھیلنا نا کھیلیں،اس سے ہمارے ملک کے وقار کا کوئی مسئلہ کیوں ہو، ہماری پولیس اور افواج نے پوری سیکیورٹی فراہم کی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مطمئن تھی تو ہی آئے تھے،نیوزی لینڈ کی ٹیم اسٹیڈیم آئی پریکٹس کی سب ٹھیک تھا،ان کے اپنے ملک میں دہشتگردی ہوئی لیکن بعد میں ہماری ٹیم گئی،ظرف ظرف کی بات ہے،

    سابق باولنگ کوچ وقار یونس نے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالات اچھے تھے، سمجھ سے باہر ہے سیکیورٹی کا مسئلہ کہاں سے آ گیا ؟گزشتہ 2سال میں کورونا کا ہی ایشو رہا، سیکیورٹی کا ایشو کبھی نا تھا،پاکستان ایک پرامن جگہ ہے، یہاں کرکٹ محفوظ ہے، نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے،آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بدقسمت ہے،

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا،چیئرمین پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے،

    پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

  • چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

    چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

    چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے،

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا،چیئرمین پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے،

    دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیزیز اچانک ملتوی کرنے پر افسوس ہواافسوس ہے کہ عالمی سیاست نے کرکٹ پر فتح حاصل کرلی،پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی خطرات نہیں تھے،

    پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر ڈیرن سیمی نے افسوس کا اظہار کیا،ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ6 سال سے پاکستان گھوما ا ور کرکٹ کھیلی پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا،

    پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا